گیان و اپی مسجد کا اب نہیں ہوگا سروے ، الہ آباد ہائی کورٹ نے لگائی روک
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کے کاشی وشوناتھ مندر احاطہ میں گیان واپی مسجد کے 'اے ایس آئی سروے' پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت میں اس معاملے سے متعلق دیگر سبھی کارروائی پر بھی روک لگا دی۔ وارانسی کے سینئر ڈویژن سول جج نے اپریل میں اے ایس آئی کو سروے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے بحث پوری ہونے کے بعد 31 اگست کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ متنازعہ زمین کا سروے اے ایس آئی سے کرائے جانے کو مسجد کی انتظامیہ کمیٹی اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے چیلنج پیش کیا تھا۔مسجد انتظامیہ کمیٹی اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے ذریعہ عدالت میں داخل عرضی میں کہا گیا تھا کہ اس تنازعہ سے جڑا ایک معاملہ پہلے سے ہی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ ایسے میں وارانسی کی عدالت کو اس طرح کا حکم پاس کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ یہ غلط حکم ہے اور اسے منسوخ کر دینا چاہیے۔ جسٹس پرکاش پاڈیا کی سنگل بنچ نے اس معاملے میں آج فیصلہ سنایا اور وارانسی کی عدالت کے فیصلے پر عمل آوری سے روک دیا۔عرضی دہندہ کے وکیل وشنو شنکر جین نے کہا کہ دو ہفتے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوگی، اسی وقت ہم اسے بھی ہائی کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔ دراصل گیان واپی مسجد فریق اے ایس آئی سروے کرانے کے حق میں نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے سول جج کے فیصلے کے خلاف یو پی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف اور اس کے بعد انجمن انتظامیہ مساجد نے رویجن/نگرانی عرضی داخل کی۔واضح رہے کہ وارانسی میں گیان واپی احاطہ میں مندر تھا یا مسجد، اسے لے کر طویل مدت سے بحث جاری ہے۔ اس معاملے میں عدالت میں 1991 سے کیس چل رہا ہے۔ 8 اپریل 2021 کو سول جج سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک عدالت کی جانب سے اے ایس آئی سروے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت کے حکم کے مطابق 'مرکزی آثارِ قدیمہ سروے' 5 رکنی ماہرین کی ٹیم بنا کر گیان واپی احاطہ کی کھدائی کر مذہبی باقیات یا شیولنگ ہونے کا پتہ لگیا جائے گا۔ اس فیصلے کے خلاف انجمن انتظامیہ مساجد نے 5 جولائی کو نگرانی عرضی داخل کر چیلنج پیش کیا تھا۔ اس سے قبل 30 اپریل کو ہی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف نے نگرانی عرضی داخل کی تھی۔ اسی معاملے میں مندر فریق کی جانب سے رویجن (نظرثانی) نہیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مندر فریق کے ذریعہ داخل حلف نامہ میں سنسکرت سے لے کر انگریزی تک ان تمام کوڈ کا تذکرہ کیا گیا جن میں مندر ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔
انتخابات : مذہبی یا ذات کی بنیاد پر تبصرہ کرنا بھاری پڑے گا ، تین سے پانچ سال قید بھگتنی پڑے گی ضلع ساسارام میں اس سال پنچایتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پنچایت انتخابات سے متعلق تاریخ اور الیکشن سے متعلق کئی قسم کی معلومات بھی ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے ضلع الیکشن کمیشن کو مسلسل دی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں اگلے پانچ سالوں کے لیے گاؤں کی حکومت بنانے کی مشق ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔
ضلع میں پہلے مرحلے کے لیے ، داوتھ اور سنجھولی بلاکس میں ، جہاں نامزدگی کا عمل منگل کو ختم ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے لیے نوہٹہ اور روہتاس بلاکس کی پنچایتوں کے لیے نامزدگی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس بار ضلع میں پنچایتی انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہوں گے۔ جس میں 24 ستمبر کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں داوتھ اور سنجھولی میں ووٹنگ ہوگی۔
اسی طرح 29 ستمبر کو دوسرے مرحلے کی پولنگ 8 اکتوبر ، چوتھا مرحلہ 20 اکتوبر ، پانچواں 24 اکتوبر ، چھٹا 3 نومبر ، ساتواں 15 نومبر اور آٹھواں مرحلہ 24 نومبر کو ہوگا
نئی دہلی: انل امبانی گروپ کی کمپنی ریلائنس انفرا کو دہلی ایئر پورٹ ایکسپریس میٹرو معاملہ میں بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 2800 کروڑ روپے کے ثالثی ایوارڈ کو برقرار رکھا ہے۔ دہلی ایئر پورٹ ایکسپریس میٹرو معاملہ میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کو ریلائنس انفرا کے حق میں 2800 کروڑ روپے سود کے ساتھ ادا کرنے ہوں گے۔ جیسے ہی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ریلائنس انفرا کے حصص میں 5 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ میں کام کر چکی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے خلاف وارنٹِ گرفتاری، مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام انل امبانی کے لیے یہ بڑی راحت ہے کیونکہ اس عدالتی فیصلہ کے بعد ان کی کمپنی کو مجموعی طور پر 5800 کروڑ روپے حاصل کرنے کا راستہ صاف ہو چکا ہے۔ حال ہی میں ان کے گروپ کے لیے کئی مثبت خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔
انل امبانی پچھلے کئی سالوں سے مالی طور پر پریشان ہیں اور عدالت کا یہ فیصلہ ان کے لئے مشکل کشا ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کی ٹیلی کام فرم دیوالیہ ہو چکی ہے اور متعدد دوسری کمپنیاں بھی مشکلات سے دو چار ہیں۔ گروپ پر بہت زیادہ قرض ہے۔ کمپنی کے وکیل نے ایک ایجنسی کو بتایا کہ انل امبانی گروپ اس رقم کو قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گا۔ ؟ خیال رہے کہ ریلائنس انفراسٹرکچر کی ایک یونٹ نے 2008 میں دہلی ایئر پورٹ ایکسپریس میٹرو چلانے کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا۔ یہ ملک کا پہلا نجی ملکیتی میٹرو ریل منصوبہ تھا، جس کا آپریشن ریلائنس اے ڈی اے جی کو سال 2038 تک کرنا تھا لیکن فیس اور دیگر کئی چیزوں کے تنازع کے بعد انل امبانی کی کمپنی نے سال 2012 میں اس پروجیکٹ کا کام چھوڑ دیا۔ کمپنی نے مبینہ طور پر معاہدے کی خلاف ورزی پر دہلی ائیرپورٹ کے خلاف ثالثی کا مقدمہ دائر کیا اور ٹرمینیشن فیس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ اداکارہ اور گلوکار پر مسجد میں ویڈیو شوٹ کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے سماعت 6 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں فنکاروں کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔
حکومت پنجاب پاکستان نے مسجد کا تقدس پامال کرنے کی پاداش میں دو اعلیٰ عہدیداران کو برخاست کر دیا تھا۔ تنازعہ بڑھنے پر صبا قمر اور بلال سعید نے اس کے لئے معذرت بھی کی تھی۔ صبا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا ’’یہ ایک شادی کے سین والی میوزک ویڈیو تھی۔ اسے شوٹ کرتے وقت کسی بھی طرح کے پلے بیک میوزک کا استعمال نہیں کیا گیا اور نا ہی اس کے میوزک ٹریک کو ایڈیٹ کیا تھا۔‘‘
صبا قمر پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں اور وہ بالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے ’ہندی میڈیم‘ فلم میں عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا اور ان کی اداکاری کی خوب تعریف کی گئی تھی۔
ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر میں ملک کی پہلی ایمرجنسی ہوائی کا افتتاح ہوگیا ہے۔
آج انڈین ایئر فورس کے جہاز نےپڑوسی ملک پاکستانی کی سرحد سے محض 40 کلو میٹر دور اتر کراپنی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
ہندوستان نے آج ایک بار پھر اپنی سلامتی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
سپر ہرکولیس پاکستان کی سرحد سے 40 کلومیٹر دور باڑمیر کی شاہراہ پر 3 کلومیٹر طویل ایمرجنسی فیلڈ لینڈنگ پٹی پر اترا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری سپر ہرکولیس میں سوار تھے۔
اس کے بعد لڑاکا طیارے سکھوئی -30 اور جیگوار نے اس ہنگامی پٹی پر ٹچ اینڈ گو لینڈنگ بھی کی۔
چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اور ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
راج ناتھ سنگھ نے اس فضائی پٹی کو حفاظتی نقطہ نظر سے اہم قرار دیا۔ اور کہا کہ آپ نے ٹریکٹر، بیل گاڑیوں کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا ہوگا اور اب آپ کو ہوائی جہاز سڑک پر اترتے ہوئے نظر آئیں گے۔
بین الاقوامی سرحد سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ایسی پٹی کی تیاری ثابت کرتی ہے کہ ہم اپنی حفاظت کے لیے تیار ہیں اور ایک مضبوط ہندوستان کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ ، روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری ، ائیر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت باڑمیر میں شاہراہ پر ہنگامی ہوائی پٹی پر طیاروں کی لینڈنگ کے دوران موجود تھے۔
خیال رہے کہ اس ہوائی پٹی کو بنانے میں 33 کروڑ خرچ کیے گئے ہیں۔
وزارت دفاع اور ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ملک میں تقریباً ایسی شاہراہیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری پہلی بار ہوائی اڈے کے علاوہ کسی ہوائی پٹی پر اترنے والے طیارے میں موجود تھے۔
اکھلیش اور مایاوتی کی ناسمجھی کی وجہ سے مودی دو بار وزیر اعظم بن گئے: اویسی
لکھنو(ایجنسی):اترپردیش اسمبلی انتخابات میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ ایسے میں ریاست میں سیاست اپنے عروج پر ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر بڑا حملہ کیا۔
اویسی نے الزام لگایا کہ ان دونوں رہنماؤں کی ناسمجھی کی وجہ سے نریندر مودی دو بار وزیر اعظم بنے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے اپنے اترپردیش کے دورے کے دوسرے دن مخالفین کے ان الزامات کو مسترد کردیا جو انہیں سیاسی طور پر اہم ریاستوں میں ووٹ کٹوا کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
ایودھیا کے ردولی سے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کی مہم شروع کرنے کے ایک دن بعد اویسی ضلع سلطان پور کے گاؤں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ “آج کے مسلمان کو معلوم ہوچکا ہے کہ بہت سی جماعتیں ان کے ووٹ لیتی ہیں لیکن وہ اپنے لیڈر نہیں بناتیں اور نہ ہی پارٹی میں ان کی کوئی عزت ہوتی ہے۔ ”
اس سے پہلے اویسی نے جلسہ عام میں کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اگر اویسی لڑیں گے تو وہ ووٹ کاٹیں گے؟ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے سلطان پور سے کس طرح کامیابی حاصل کی،تب اویسی مقابلہ نہیں کر رہے تھے۔ کیا اکھلیش یادو نے کہا کہ ہندوؤں نے ووٹ نہیں دیا، اس لیے وہ ہار گئے؟ مسلمانوں کو کیوں کہا جاتا ہے،مسلمانوں نے ووٹ نہیں دیا،کیا مسلمان قیدی ہیں؟ “اویسی نے یہ بھی کہا کہ دو بار بی جے پی مسلمانوں کے ووٹوں سے نہیں جیت سکی۔
اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہ اویسی اتر پردیش میں انتخاب لڑ کر بی جے پی کے حریفوں کے ووٹ خراب کریں گے، حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے سوال کیا “جب آپ سب (مسلمانوں) نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہاں اکھلیش یادو کی پارٹی کو ووٹ دیا تھا ؟ اسی طرح بی جے پی نے 2019 میں سلطان پور سے لوک سبھا الیکشن کیسے جیتا جب اے آئی ایم آئی ایم نے وہاں مقابلہ نہیں کیا۔
سماج وادی پارٹی کے صدر یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے اویسی نے پوچھا “کیا مسلمان آپ کے غلام ہیں؟” انہوں نے کہا “نریندر مودی، اکھلیش اور مایاوتی کی ‘حماقت’ کی وجہ سے دو بار وزیر اعظم بنے ” ۔ اویسی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں مجلس نے حیدرآباد،اورنگ آباد اور کشن گنج سے تین نشستوں پر مقابلہ کیا۔ ہم نے حیدرآباد میں بی جے پی کو شکست دی،مودی اور امیت شاہ ہمیں شکست دینے آئے تھے،لیکن ان کی دال نہیں گلی۔ مجلس نے اورنگ آباد میں 21 سال تک شیوسینا کے رکن اسمبلی کو شکست دی۔ ہم کشن گنج میں ہار گئے لیکن لاکھوں ووٹ ملے۔ جہاں میں لڑتا ہوں وہاں بی جے پی نہیں جیتتی۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کا ایک نمائندہ قانون ساز اسمبلی اور پارلیمنٹ میں آواز بلند کرے۔ یہ تب ہوگا جب ہم سب اپنے لوگوں کو منتخب کریں گے اور انہیں بھیجیں گے۔
چوبیس گھنٹوں میں کووڈ 19 کی گرفت میں 43 ہزار سے زائد افراد آئے
چوبیس گھنٹوں میں کووڈ 19 کی گرفت میں 43 ہزار سے زائد افراد آئے
نئی دہلی:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد اس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سے کم رہی۔ اس دوران کووڈ 19 کی گرفت میں 43 ہزار سے زائد افراد آئے جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد نے اسے شکست دی۔
بدھ کے رعز ملک میں 86 لاکھ 51 ہزار 701 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 71 کروڑ 65 لاکھ 97 ہزار 428 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43263 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 39 ہزار 931 ہو گئی ہے۔
اس دوران 40 ہزار 667 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 04 ہزار 618 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں فعال معاملات 2358 بڑھ کر تین لاکھ 93 ہزار 614 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 338 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441749 ہو گئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد پر آ گئی ہے ، جبکہ صحت یابی کی شرح 97.48 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیس 46 کم ہو کر 51419 ہو گئے ہیں۔
دریں اثنا ، ریاست میں 4155 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6308491 ہوگئی ہے ، جبکہ 65 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137962 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 128 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ صحت کے عہدیداروں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
مراٹھواڑہ علاقے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے یواین آئی کی طرف سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق ، اس علاقے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 30 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور دو افراد کی موت ہوئی ۔
اس کے بعد لاتور میں آٹھ نئے کیس اور دو مریض فوت ہوئے۔ وہیں بیڑ میں 41 کیس رپورٹ اور ایک شخص کی موت ہوئی، عثمان آباد 41 اور ناندیڑ میں آٹھ کیس ، جبکہ جالنا ، پربھنی اور ہنگولی میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
متحدہ عرب امارات کا نیا ویزا غير : Explained ملکی ملازمین کے لیے کیا معنی رکھتا ہے ؟ جانئے تفصیلات
غیر ملکی ملازمین کے لیے متحدہ عرب امارات United Arab Emirates کا نیا گرین ویزا Green Visa : متحدہ عرب امارات نے ویزا کی ایک نئی قسم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد غیر ملکیوں کو ملک میں روزگار کے مواقع کے حصول میں درپیش پابندیوں کو کم کرنا ہے۔
نئی زمرہ کو "گرین ویزا" Green Visa کہا جاتا ہے، یہ عرب دنیا کی جانب سے معیشت کو فروغ دینے اور تیل پر انحصار کم کرنے کے وسیع پیمانے پر اقدامات کے ایک حصے کے طور پر آیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے علاوہ ، سعودی عرب اور قطر نے حال ہی میں اپنے ممالک کو امیر سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا ہے تاکہ ان کے ادا شدہ مستقل رہائشی پروگراموں اور جائیداد کی ملکیت کے قوانین میں اصلاحات لائی جائیں۔
علامتی تصویر۔(shutterstock)۔
گرین ویزا کے تحت غیر ملکیوں کو متحدہ عرب امارات میں بغیر کسی آجر کے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ یہ معمول سے نمایاں تبدیلی ہو گی جس کے لیے کسی متوقع ورکر کو آجر کے ذریعے سپانسر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جو بدلے میں وزارت انسانی وسائل اور امارات سے ورک پرمٹ کے لیے درخواست دیتا ہے۔
گرین ویزا ویزا ہولڈرز کو اپنے والدین کی کفالت کے قابل بنائے گا۔ مزید برآں اس سے بچوں کی عمر کی حد بڑھ جائے گی جنہیں ہولڈر 18 سے 25 تک سپانسر کر سکتا ہے- یہ پروگرام ہولڈر کو تین ماہ تک کی رعایتی مدت کی بھی اجازت دے گا اگر وہ اپنی پرانی نوکری کھو بیٹھے۔ سابقہ پالیسی کے تحت اگر کسی ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا تو اسے ملک چھوڑنے کے لیے صرف 30 دن کا وقت ہوگا۔
اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت تھانوی الزیودی نے کہا کہ ویزا انتہائی ہنر مند افراد ، سرمایہ کاروں ، کاروباری افراد ، کاروباری افراد ، ساتھ ساتھ غیر معمولی طلبا اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے ہوگا''۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ویزا کب نافذ ہوگا۔ اس کے لیے کیسے درخواست دی جائے اس کی تفصیلات بھی دیکھنی باقی ہیں۔
اگرچہ تارکین وطن متحدہ عرب امارات کی آبادی کا 80 فیصد سے زیادہ ہیں، ان کے لیے رہائشی قواعد و ضوابط اور کام کے اجازت نامے سختی سے کنٹرول میں ہیں۔ تاہم یہ آہستہ آہستہ تبدیل ہو رہا ہے، حکومت دولت مند غیر ملکیوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ریگولیٹری رکاوٹوں کو کم کرنے کے خیال کو گرما رہی ہے۔ حالیہ کورونا وائرس وبائی مرض نے مشرق وسطیٰ کی معیشتوں کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دیا ہے جو پہلے ہی تیل کی کم قیمتوں سے پریشان ہیں۔
متحدہ عرب امارات علاقائی اقتصادی حریف سعودی عرب سے بھی مقابلہ کر رہا ہے جس نے حال ہی میں اصلاحات کا اعلان کیا جس کا مقصد صنعتی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو بڑھانا ہے۔ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2024 سے وہ اب غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں پر دستخط نہیں کرے گی جو ملک سے باہر اپنے مشرق وسطیٰ کے ہیڈ کوارٹرز کی بنیاد رکھتی ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے تحت وژن 2030 منصوبے کی نقاب کشائی کی تھی جس کا مقصد ملک کو غیر ملکی صلاحیتوں کے لیے کھولنا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب متحدہ عرب امارات نے حالیہ برسوں میں اجازت نامے میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہو۔ 2019 میں متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ "سنہری ویزا" "golden visa شروع کیا، جس کا مقصد امیر رہائشیوں اور انتہائی ہنر مند کارکنوں کو ملک میں خوش آمدید کہنا ہے۔ سعودی عرب اور قطر نے بھی اسی طرح کی اسکیمیں شروع کی ہیں۔
چین کی ایک کمپنی نے ایسی کووڈ 19 ویکسین تیار کی ہے جو بیماری کے شکار ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ علاج کے لیے بھی استعمال کی جاسکے گی۔چینی کمپنی یشینگ بائیو نے اس ویکسین کو تیار کیا ہے اور یو اے ای میں کووڈ کے علاج کی آزمائش کے لیے انسانوں پر اس کے ٹرائلز کی اجازت گزشتہ دنوں دی گئی۔
ٹرائلز میں پہلے معمولی سے معتدل حد تک بیمار کووڈ کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے اس کی افادیت جانچ پڑتال کی جائے گی۔اس سے قبل یو اے ای کی وزارت صحت نے اگست میں بیماری سے بچانے کے لیے ویکسین کے انسانی ٹرائل کے پہلے مرحلے کی منظوری بھی دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کی میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی ایسے ٹرائلز کی منظوری دی۔
انسانی ٹرائلز میں چینی کمپنی کے ساتھ یو اے ای فارماسیوٹیکل ڈویلپمنٹ کمپنی اور نیوزی لینڈ کلینکل ریسرچ نے شراکت داری کی ہے۔کمپنی کے سی ای او ڈیوڈ شاہو نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں ٹرائلز کے لیے رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی کلینکل ٹرائلز کی درخواستوں پر کام ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پری کلینکل تحقیقی رپورٹس میں ویکسین بہت زیادہ تعداد میں وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز بنانے اور خلیاتی مدافعت برق رفتاری سے پیدا کرنے میں کامیاب رہی۔بندروں پر ایک ابتدائی تحقیق میں انہیں کورونا وائرس سے متاثر کرکے ویکسین کا استعمال کیا گیا اور ڈیوڈ شاہو کے مطابق نتائج حوصلہ افزا رہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسین سے خلیاتی مدافعت پیدا ہوسکتی ہے، ہم نے جانوروں پر تحقیق میں بہترین نتائج دریافت کیے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں یو اے ای کی وزارت صحت کی جانب سے انسانوں پر آزمائش کی اجازت ملی۔اس ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین کی دونوں خوراکوں کا استعمال 7 دن کے اندر کیا جاسکتا ہے جو کورونا وائرس کے اسپاپئیک پروٹین کو ہدف بناتی ہے اور ایک مرکب ایڈجوونٹ بناتی ہے جو ویکسینز کے مدافعتی ردعمل کو مضبوط بناتا ہے۔
ری کومبیننٹ ٹیکنالوجی کورونا وائرس کے ایک اینٹی جن کے ڈی این اے کوڈنگ پر مبنی ہے جو مدافعتی ردعمل کو متحرک کرتی ہے۔ڈیوڈ شاہو نے بتایا کہ اسی ٹیکنالوجی سے ویکسین کی خوراکیں 7 دن کے اندر استعمال کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جانوروں پر تحقیق میں وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی شرح بہت زیادہ تھی اور ہم نتائج پر بہت پرجوش ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جانوروں کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کی اقسام ایلفا، بیٹا، گیما اور لمباڈا کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کرتی ہے یہاں تک کہ ویکسینیشن کے 448 دن بعد بھی مدافعتی ردعمل بہت دیرپا اور مضبوط تھا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ابتدائی اور آخری مرحلے کے ٹرائلز بیرون ملک ہوں گے کیونکہ چین میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔
جدید دور میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنی جان خطرے میں ڈالنے سے بھی نہیں گھبراتے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حال ہی میں ترکی کے یوٹیوبر محمد بہجیجک نے اپنے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرنے کے لیے غیر معمولی اسٹنٹس دکھا کر دنیا کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، تُرک یوٹیوبر محمد بہجیجک نے 6 گھنٹے تک مٹی میں دفن رہ کر مداحوں سے کیا وعدہ پورا کردیا۔
یوٹیوبر نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ ان کی کسی ویڈیو کو زیادہ لائک کریں گے تو وہ جواباً 6 گھنٹے تک مٹی میں دفن رہیں گے۔
ویڈیو پر لائیکس آنے کے بعد محمد بہجیجک نے خود کو شیشے سے تیار کیے گئے ایک خصوصی تابوت میں بند کیا جسے 2ہزار 400 ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔
محمد بہجیجک کے 6 گھنٹے تک زیر زمین دفن رہنے کے دوران انھیں ایک پائپ کے ذریعے آکسیجن فراہم کی گئی۔
دوسری جانب محمد بہجیجک نے جس مقام پر خود کو دفن کیا وہاں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور ڈاکٹرز وغیرہ پہلے سے موجود تھے۔
یوٹیوبر 6 گھنٹے بعد جب مٹی سے باہر نکلے وہ بالکل ٹھیک تھے بعد ازاں محمد بہجیجک نے اس تمام تر فعل کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان
ٹیم میں واپسی
اردو دنیا نیوز۷۲: اکتوبر میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آف اسپنر روی چندرن اشون چار سال بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپس آئیں گے۔ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم کے سرپرست ہوں گے۔ شیکھر دھون ، کلدیپ یادو اور یوجویندر چہل کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
سوریا کمار یادو اور راہل چاہر کو موقع ملا۔
سوریا کمار یادو اور لیگ اسپنر راہول چاہر کو، جنہوں نے اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سوریا کمار چار ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 169.51 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 139 رنز بنائے۔ یادو نے تین اننگز میں دو ففٹی مارے ہیں۔ ساتھ ہی راہل چاہر نے پانچ ٹی 20 میچوں میں سات وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ وہ ٹیم کا واحد کلائی اسپنر ہے۔
اشون کی واپسی چونکا دینے والی ہے
روی چندرن اشون نے اپنے انتخاب سے سب کو حیران کردیا۔ اشون 4 سال بعد ٹی 20 میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری میچ 9 جولائی 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ اس میں 4 اوورز میں 39 رنز دیئے گئے۔ اسے کوئی وکٹ نہیں ملی۔ ویسٹ انڈیز کے اس دورے میں اشون نے اپنا آخری ون ڈے میچ بھی کھیلا۔ تب سے وہ بین الاقوامی کرکٹ میں حد سے باہر ہے۔
سب سے بڑی حیرت اکسر اور اشون کو ٹیم میں شامل کرنا ہے۔ اشون محدود اوورز کے میچوں سے دور رہے ہیں ، اکشر نے گزشتہ 4 سالوں میں صرف 2 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ اسے 4 سال سے ون ڈے میں موقع نہیں ملا۔
۔ 4 سال میں پہلی بار چہل اور کلدیپ دونوں ٹیم میں نہیں ہیں۔
۔ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد یزویندر چہل اور کلدیپ یادو محدود اوورز کی کرکٹ میں اسپن کے انچارج تھے۔ لیکن دونوں کو ورلڈ کپ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیم کے اعلان سے قبل مانا جاتا تھا کہ چہل کی جگہ کنفرم ہے۔ ان کا ٹیم میں منتخب نہ ہونا حیران کن ہے۔ کلدیپ کافی عرصے سے فارم سے باہر ہیں۔
راہول چاہر اکیلے کلائی اسپنر۔
۔ 2017 کے بعد سے ، ہندوستانی ٹیم انگلی کے بجائے کلائی اسپنر پر بھروسہ کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے جڈیجہ اور اشون دونوں کو ایک راؤنڈ میں ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ چہل اور کلدیپ کلائی اسپنر کی حیثیت سے ون ڈے اور ٹی 20 کھیل رہے تھے۔ لیکن صرف ایک ریسٹ اسپنر راہول چاہر کو ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 4 سال بعد ایک بار پھر رویندرا جڈیجہ اور اشون کو محدود اوورز کے میچوں میں ایک ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹیم میں 3 فاسٹ بولر۔ ٹیم کے اعلان سے پہلے سنیل گواسکر سے لے کر صبا کریم تک کے تمام ماہرین یہ مان رہے تھے کہ ٹیم میں چار فاسٹ بولر ہوں گے۔ اوول ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ سے حیران رہ جانے والے شاردول ٹھاکر کا انتخاب بھی یقینی سمجھا جاتا تھا۔ انہیں ٹیم میں بطور ریزرو کھلاڑی رکھا گیا ہے۔ سلیکٹرز نے صرف تین فاسٹ بولرز کا انتخاب کیا ہے ، بمراہ ، بھونیشور اور شامی۔ ان کے علاوہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ضرورت پڑنے پر چوتھے فاسٹ بولر کا کردار ادا کریں گے۔
شردول ٹھاکر کو اچھی کارکردگی کا ایوارڈ۔ اوول ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شاردول ٹھاکر کو ورلڈ کپ کے لیے اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں اس نے گیند اور بیٹ دونوں سے شاندار کھیل دکھایا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 57 اور دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ پہلی اننگ میں تکور نے دوسری اننگز میں جو روٹ کی وکٹ کے ساتھ دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
ناندیڑ:8 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ناندیڑمیں سیلاب کا خطرہ ہنوز برقرارہے کیونکہ ضلع کے چھوٹے ڈیمس کے علاوہ ہنگولی ضلع کے سدھیشوراور یلدری ڈیمس سے بھی بڑی مقدار میںپانی ناندیڑ کی گوداوری ندی میں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسلئے محکمہ آبپاشی نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے عوام کواطلاع دی ہے کہ گوداوری ندی میں بہت تیزی سے پانی کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ۔آج نیم دودھنا پروجیکٹ سے آج 36ہزار640کیوسیس پانی کی نکاسی جاری ہے ۔ماجلگاوں کے بڑے آبی ذخیرہ سے 21700 کیوسیس پانی کااخراج جاری ہے۔ پ
ورنا تعلقہ کے یلدری اور سدھشور ڈیمس سے پورنا ندی میں16ہزار کیوسیس پانی کااخراج جاری ہے۔ ان سب ندیوں کاپانی ناندیڑ کی گوداوری ندی میں بڑی مقدار میں پہنچ رہا ہے۔ ایسے میں وشنوپوری ڈیم کے پندرہ دروازوں سے گوداوری ندی میںپانی چھوڑاجارہا ہے۔ فی الحال ڈیم کے 15دروازوں سے 2لاکھ41ہزارکوسیس پانی کااخراج جاری ہے۔ ایسے میں ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسلئے ندی میں سیلاب کاخطرہ برقرار ہے۔آج 8 ستمبر کو قدیم پُل پر پانی کی سطح 352.40 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سیلاب کے اشارے کانشان 351 ہے اور سیلاب کاخطرہ 354میٹر پر بڑھ جاتا ہے ۔ناندیڑضلع کے ندی کنارے آبادبستیوںکے ساکنان کو چوکس رہنے کااشارہ دیاگیا ہے ۔قدیم اور نئے شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔گاڑی پورہ کے کالاپُل ‘ قلعہ کے باو سڑک اورسراءکاراستہ بھی بندکیاگیا ہے۔
ناندیڑ:8 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ممبئی۔ناگپور سمردھی مہامارگ کوجالنہ سے ناندیڑ تک جوڑنے کی تجویز پرسرکار کی مہر لگ گئی ہے۔اس پروجیکٹ کومکمل کرنے میںتیزی پیدا ہوگی ۔ ممبئی سے ناگپور تک بالاصاحب ٹھاکرے سمردھی مہامارگ کومراٹھواڑہ سے گزرنے کے لئے وزیر پبلک ورکس محکمہ اشوک راو چوہان نے حکومت کوتجویز دی تھی۔ انھوں نے مطالبہ کیاتھا کہ اس مہامارگ کومراٹھواڑہ کے اضلاع جالنہ‘پربھنی ‘ہنگولی اور ناندیڑ سے گزراجائے تاکہ مراٹھواڑہ کی صنعتی اوردیگرترقی ہوسکے۔
جبکہ یہ سمردھی مہامارگ مراٹھواڑہ کے صرف دو اضلاع اورنگ آباد اور جالنہ سے ہی گزرہاتھا ۔ ریاستی کابینہ کی بنیادی سہولیات کمیٹی نے 25 اگست کو مذکورہ تجویز کو منظوری دے دی ۔ اور پیر کو اس طرح کا جی آر جاری کردیاگیا ۔ پبلک ورکس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اس جی آر کے مطابق اب جالنہ ‘ تاناندیڑ اراضی کاسروے ہوگا ۔ اراضی حاصل کرنے کےلئے ٹینڈر نکالے جائیںگے ۔ پروجیکٹ کے لئے رقم منظور کی جائے گی ۔ا س طرح ناندیڑ کو سمردھی مہامارگ سے جوڑنے کے بعد ناندیڑ سے صرف پانچ گھنٹوں میںممبئی کی مسافت طئے ہوگی ۔ اور سارے علاقے کی ترقی ہوگی۔
ناندیڑضلع میں دو دنوں میں کورونا کے پازیٹیو معاملات میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔جس سے ا س بات کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہےکہ ناندیڑمیں کورونا کی تیسری لہر دستک دے رہی ہے۔ ماہرین نے پہلے ہی انتباہ دیا ہےکہ ستمبر اور اکتوبر میں ملک میں کورونا کی تیسری لہر آئے گی ۔
ناندیڑ ضلع میں کئی مہینوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد نہیں کے برابر ہی ریکارڈ ہورہی تھی مگر کل 7ستمبر ک 9 مریض پازیٹیو پائے گئے تھے اورآج 8 ستمبر کو8 نئے مریض ملے ہیں۔ا س طرح دونوں میں ہی 17 افراد پازیٹیوپائے گئے ہیں۔ جس میںناندیڑ شہری حدود میں 80فیصد مریض پائے گئے ہیں۔آج ضلع میں موصول ہونے والی 795 رپورٹوں میں سے 8 رپورٹس کورونا پازیٹیو آئی ہیں۔
یہ سبھی 8 رپورٹس آر ٹی پی سی میں پازیٹیوآیی ہیں ۔ ضلع میں اب تک مریضوں کی کل تعداد 90 ہزار 271 ہوگئی جن میں سے 87 ہزار 586 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس وقت 34 مریض زیر علاج ہیں اور 2 متاثرین کی حالت نازک ہے۔ ضلع میں اس مرض سے اب تک 2 ہزار 651 فوت ہوچکے ہیں۔ آج آر ٹی پی سی آرٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 3 ، بلولی 1 ، مد کھیڑ 2 ، لوہا 1 ، ہنگولی کا1 مریض پازیٹیو ملا ہے ۔آج ضلع میں 4 کورونا مریضوں کو طبی علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔