جمعہ, نومبر 19, 2021
بڑی خبر : وزیراعظم مودی نےکیا اعلان ، تینوں زرعی قوانین ہوں گے واپس
بڑی خبر : وزیراعظم مودی نےکیا اعلان ، تینوں زرعی قوانین ہوں گے واپسنئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تینوں زرعی قوانین (Three Farm Laws) کو واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت اس بار کے پارلیمنٹ سیشن میں (Parliament Session) تینوں زرعی قانون کو واپس لے لے گی اور آئندہ سیشن میں اس بارے میں ضروری عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت لاکھ کوشش کے باوجود کسانوں کے گروپ (Farmers Protest) کو سمجھا نہیں پائی اور ملک کے باشندودں سے معافی مانگتا ہوں کہ ہماری ہی کوشش میں کوئی کمی رہی ہوگی۔ وزیر اعظم نے مظاہرین کسانوں سے کہا کہ گرو پرو کے موقع پر آپ اپنے گھر اور کھیت پر لوٹیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا- زرعی بجٹ کو 5 گنا بڑھا دیا وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے کہا کہ مرکز کے زرعی بجٹ کو پانچ گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ہماری حکومت نے کسانوں کے کھاتے میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپئے ڈالے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 22 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت کسانوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا 'ہماری حکومت خاص طور پر چھوٹے کسانوں کی فلاح کے لئے گاوں - غریب کے روشن مستقبل کے لئے پوری ایمانداری سے ہماری حکومت یہ قانون لے کرآئی ہے۔ ہم اپنی کوششوں کے باوجود کچھ کسانوں کو نہیں سمجھا پائے۔ بھلے ہی کسانوں کا ایک طبقہ ہی مخالفت کر رہا تھا۔ سائنسدانوں، زرعی قوانین ماہرین نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔ ہم نے کسانوں کی باتوں اور ان کے ترکوں کو سمجھنے میں بھی کوئی کسر نہیں باقی رکھا۔ قانون کے جن التزامات پر انہیں اعتراض تھا، اس پر بھی بات کی۔ میں آج ملک کے باشندوں سے معافی مانگتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم کچھ کسانوں کو سمجھا نہیں پائے'۔وزیر اعظم مودی نے زرعی قوانین پر کہی یہ بڑی بات وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'کسانوں کی صورتحال کو سدھارنے کی بڑی مہم کے تحت تین زرعی قوانین لائے گئے تھے۔ مقصد یہ تھا کہ چھوٹے کسانوں کو مزید طاقت ملے اور انہیں پیداوار کی مناسب قیمت ملے۔ برسوں سے یہ مطالبہ، ملک کے زرعی ماہرین، تنظیم اور سائنسداں کر رہے تھے۔ پہلے بھی کئی حکومتوں نے غوروخوض کیا تھا۔ اس بار بھی پارلیمنٹ میں بحث ہوئی اور قانون لائے۔ ملک کے کونے کونے میں کسان تنظیموں نے استقبال کیا اور حمایت دی۔ میں آج سن سبھی کی حمایت کے لئے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں