Urduduniyanews72
مدرسہ فیض القرآن موضع کتھوڑ میں ششماہی امتحان کے موقع پر علماء عظام کی حاضری ہوئی ، جس میں قصبہ کرتپور سے حضرت قاری محمد اکرم دامت برکاتہم العالیہ مولانا عبدالماجد عثمانی صاحب وقار محمد جاوید اختر صاحب و قاری محمد شہزاد صاحب بحیثیتِ ممتحن تشریف لائیے ، امتحان کےبعد مختصر پروگرام طلباء عزیز کی حوصلہ افزائی کے لئے زیر صدرات حضرت مولانا کلیم الزماں صاحب دامت برکاتہم عالیہ منعقد کیاگیا جسکی نظامت کے فرائض مولانا محمد اسجد رحمانی القاسمی صاحب نے انجام دیے، اس موقع پر ممتحن حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیااور بچوں کی محنت اور اساتذہ کرام کی خوب حوصلہ افزائی کی بعدہ اچھے نمبرات لانے والے طلباء وطالبات کوانعامات کی شکل میں شلڈ دے کر حضرات اکابر علمائے کرام کے ہاتھوں سے حوصلہ افزائی کی گی اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے مہتمم اختر حسین وصدر محترم انتظار چوھدری ومحمد اقرار و محمد ارشاد نمبردار وسابق پردھان محمد یونس و محمد ارشد ومحمد مناظر حسین وسابق پردھان عشارت حسین و محمد اصلوب چوہدری اور دیگر بستی کے معزز حضرات بھی شریک رہے۔ مہمان خصوصی کےطور پر مفتی عبد المقتدر صاحب رنگھڑپورہ قاری محمد ذاکر صاحب جیون سراے حافظ منکشف عالم کامراجپوری حکیم قاری محمد یحیٰ صاحب جوگی رامپوری قاری محمد محبوب عالم صاحب کوٹ قادر مفتی محمد ارشد صاحب اور بھی دیگر علماء کرام موجود رہے اخیر میں حضرت مولانا محمد اقرار بیگ صاحب ناظم مدرسہ ہٰذا نے اپنے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدر محترم حضرت مولانا کلیم الزماں صاحب کی دعا پر پروگرام ختم ہوا