Powered By Blogger

منگل, اگست 23, 2022

بی جے پی نیتا ٹی راجا پیغمبر اسلامؐ پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار

بی جے پی نیتا ٹی راجا پیغمبر اسلامؐ پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار

اردو دنیا نیوز٧٢

حیدرآباد: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو منگل کے روز پیغمبر اسلامؐ پر توہین آمیز تبصرے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ حیدرآباد ساؤتھ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پی سائی چیتنیا نے کہا کہ ٹی راجا کے خلاف مذہبی عقیدے کی توہین سے متعلق قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر کے پولس کمشنر سی وی آنند کے دفتر اور حیدرآباد کے دیگر حصوں میں پیر کی شب راجا سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں توہین آمیز کلیمات والی ایک ویڈیو جاری کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ جس کے بعد مقدمہ درج کر کے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ راجا سنگھ نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، لہذا انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ چنانچہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی راجا کو گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں، حیدرآباد کے گوشا محل سے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے گزشتہ ہفتے ایک کامیڈی شو میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے شو کو منسوخ کرنے کے لیے تقریباً 50 حامیوں کے ساتھ پنڈال تک پہنچنے کی کوشش کے بعد جمعہ کو پولیس نے انہیں احتیاطاً تحویل میں لیا تھا۔

عظیم اتحاد کی نئی وزارت ___مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

عظیم اتحاد کی نئی وزارت ___
مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ
اردو دنیا نیوز٧٢
 تینتیس (۳۳) افراد پر مشتمل بہار میں عظیم اتحاد کی نئی وزارت نے حلف برداری کے بعد اپنا کام کاج سنبھال لیا ہے ، نتیش کمار وزیر اعلیٰ ، تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ جنہیں وزیر بنایا گیا ان میں کانگریس سے ایک، جدیو سے ایک ،اور تین راشٹریہ جنتال دل کے کل پانچ مسلمان بھی وزارت تک پہونچ گیے ہیں، مسلم وزراء میں صرف زماں خان پہلی حکومت میں وزیر تھے، بھاجپا کو ٹہ سے شاہنواز حسین بھی تھے، لیکن وہ بی جے پی اتحاد کے ٹوٹنے کی وجہ سے حاشیہ سے بھی باہر چلے گیے، بقیہ چار وزراء کانگریس کے آفاق احمد اور راشٹریہ جنتا دل کے محمد اسرائیل منصوری، محمد شاہ نواز عالم اور ڈاکٹر شمیم احمد صاحب پہلی بار وزارت کی کرسی تک پہونچے ہیں، یہ نئے لوگ ہیں، کام کرنے کا ان میں حوصلہ ہے، نتیش کمار کی قیادت ہے اور تیجسوی ان کے دست وبازو ہیں، سیاسی اتحاد سات پارٹیوں کی مجبوری ہے اور اقتدار تک پہونچنے کی فطری خواہش بھی۔ اس لیے امید کی جاتی ہے کہ یہ اتحاد ۲۰۲۴ء تک  چلا جائے گا۔
 عظیم اتحاد میں شامل بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی( مالے) نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار کر دیا، جیتن رام مانجھی اپنے بیٹے کو وزیر بنانے میں پہلی حکومت میں بھی کامیاب تھے اور اس بار بھی کامیاب رہے، ایک آزاد ایل ایم اے بھی حق وفاداری میں وزیر بن گیے ہیں، وزارت میں پانچ مسلمانوں کے ساتھ ۱۷؍ او بی سی اور ای بی سی، چھ (۶) اعلیٰ ذات اور پانچ ایس سی سے تعلق رکھنے والے ہیں، اس طرح کوشش کی گئی ہے کہ ہر اعتبار سے معتدل اور متوازن وزارت کی تشکیل کی جائے۔
 یہ مرحلہ تو تمام ہوا، لیکن حکمراں اتحاد کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ بہار ہندوستان میں غربت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے، یہاں ہر دوسرا شخص خط افلاس سے نیچے مقام پر ہے، اس لیے یہاں معیار زندگی کی بلندی کے لیے غذائیت ، صحت، تعلیم کے محاذ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، بے روزگاری اور مہنگائی نے ریاست کے باشندوں کی کمر توڑ رکھی ہے ، دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ بہار ان چار ریاستوں میں شامل ہے، جس کا مالیاتی خسارہ مالیاتی کمیشن کے مقررہ حدود سے آگے ہے، یہ ایک اچھی بات ہے کہ تیجسوی یادو نے وزارت ملتے ہی اپنے انتخابی وعدہ دس لاکھ روزگار فراہم کرانے کے وعدہ کو دہرایا ہے اور نتیش کمارنے سرکاری ملازمتوں کے علاوہ غیر منظم سکٹر میں دس لاکھ اور ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے ، یہ وعدے زمین پر اتر جاتے ہیں تو بیروزگاری دور ہوگی اور اگر یہی ایک کام نئی حکومت نے کر دکھایا تو ۲۰۲۴ء کے پارلیمانی زنتخاب میں منظر کچھ اور ہی ہوگا، یہ حکومت کے لیے ایک چیلنج ہے، عظیم اتحاد کی حکومت نے اس چیلنج کو قبول کر لیاہے ۔

الحمداللہ کل بروز سوموار شب ٩بجےتحفظ شریعت کے بیزتلے زووم ایپ ایک نعتیہ مشاعرہ کا پروگرام منعقد ہوا

الحمداللہ کل بروز سوموار شب ٩بجے
تحفظ شریعت کے بیزتلے زووم ایپ ایک نعتیہ مشاعرہ کا پروگرام منعقد ہوا تاریخ ٢٢/٨/٢٠٢٢
جس میں مشہور ومعروف شعراء عظام شرکت کی
جلسہ کے فرائض انجام دیۓ
اردو دنیا نیوز٧٢
حضرت مولانا عبد الوارث صاحب مظاہری اور سرپرستی کے عہد ے پر قائم رہے حضرت مولانا عبد اللہ سالم قمر صاحب چترویدی زیر نقابت حضرت مولانا نعمت اللہ رحمانی صاحب زیر انتظام ایم رحمانی صاحب نے کی خصوصی مہمان حضرت مولانا مفتی مجاہد الاسلام مجیبی القاسمی بھاگلپوری
شعراۓکرام کوثر آفاق صاحب  دانش خوشحال صاحب اعجاز ضیاء صاحب فیاض احمد راہی صاحب  مفتی شہباز اشرفی صاحب قاسمی  مولانا فہیم صاحب مولانا صدام صدیقی صاحب  مولانا خوش محمد صاحب اور دیگر بہت سارے شعرائے کرام تشریف لائے جس کے اختتام پر قاری محبوب صاحب رحمانی نے دعا کی 
اللہ تعالیٰ ہمارے پروگرام کو کامیاب عطاء فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
ڈاریکٹر ایم رحمانی اردو دنیا نیوز٧٢ 

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...