Powered By Blogger

منگل, جولائی 27, 2021

اردو اخبار دنیا

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے سبب لوک سبھا کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی

Parliament

نئی دہلی ، 27 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پیگاسس #جاسوسی کیس ، مہنگائی اور کسانوں کے معاملات پر #اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی آج پورے دن متاثر رہی اور نو التواء کے بعد بالآخر کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی کم از کم حالیہ چند برسوں میں ایوان کی کارروائی اتنی بار ایک دن میں ملتوی نہیں کی گئی تھی۔ کانگریس ، ترنمول کانگریس ، بائیں بازو ، عام آدمی #پارٹی ، شرومنی اکالی دل ، #نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں نے گذشتہ سال پارلیمنٹ کے منظور کردہ زرعی قوانین اور مہنگائی کے سلسلے میں مانسون سیشن کے پہلے دن سے ہی ایوان میں ہنگامہ کررہے ہیں۔

نو مرتبہ ایوان کی کارروائی کے التوا کے بعد شام ساڑھے چار بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اپوزیشن ارکین نے ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر چیئرپرسن ڈائس کے قریب پہنچ گئے۔ پریذائیڈنگ چیئرمین راجیندر اگروال نے جنتا دل یونائیٹڈ کے کویتا سنگھ اور تیلگو دیشم پارٹی کے جے دیو گلا کو رول 377 کے تحت اپنا نقطہ نظر رکھنے کا موقع دیا۔

اردو اخبار دنیابسوراج بومّئی کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے
 جولائی 27, 2021

405
Shares

بنگلور 27 جولائی (یواین آئی) کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کے استعفیٰ کے ایک روزبعد منگل کو مسٹربسوراج بومئی کوریاست کانیاوزیراعلیٰ مقررکیاگیا۔مسٹربومئی کوآج متفقہ طورپرکرناٹک بھارتیہ جنتاپرٹی (بی جے پی) قانون ساز پارٹی کالیڈرمنتخب کرلیاگیا۔ وہ بدھ کی صبح 10 بجے راج بھون میں وزیراعلیٰ کے عہدے کاحلف لیں گے۔

اکسٹھ سالہ مسٹربومئی کوپارٹی کی میٹنگ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کالیڈرمنتخب کیا گیا، جس میں کرناٹک یونٹ کے انچارج ارون سنگھ، مرکزی مبصر دھرمیندر پردھان اورجی کشن ریڈی نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں سبکدوش وزیراعلیٰ یدیورپا اوربی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار قتیل بھی شامل ہوئے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں صرف مسٹربومئی کے نام کی تجویز رکھی گئی تھی۔

نیالیڈر منتخب کرنےکاعمل کچھ ہی منٹ تک چلا۔مسٹربومئی کومسٹریدیورپا کاقریبی ماناجاتاہے اورانہوں نے داخلہ، کوآپریشن، آبی وسائل اورقانون و پارلیمانی امور سمیت مختلف محکموں کے وزیرکی حیثیت سے کام کیا ہے۔مسٹربومئی ایک سیاسی خاندان سے آتے ہیں۔ ان کے والد ایس آربومئی سابق مرکزی وزیررہے اور انہوں نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بھی کام کیاتھا۔

نکسلی کررہے ہیں بچوں کا استعمال، سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت پررکھوائی جارہی ہے نظر:وزارت داخلہ

Chhattisgarh-Bijapur-naxel-attack

نئی دہلی،27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نکسل تنظیمیں اب چھوٹے بچوں کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کررہی ہیں۔ ایسے چھوٹے بچوں کو فوجی تربیت بھی دی جارہی ہے اورچھوٹے کاموں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت جیسی اہم معلومات بھی ان سے جمع کرائی جارہی ہیں۔ یہ انکشاف خود وزارت داخلہ نے کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ نکسل تنظیمیں چھوٹے بچوں کو استعمال کررہی ہیں۔مرکزی وزارت داخلہ کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق انہیں ایسی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ جھار کھنڈ اور چھتیس گڑھ میں موجود سی پی آئی ماؤنواز تنظیمیں بھی اپنے فائدے کیلئے بچوں کو استعمال کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایسے بچوں کی ماؤ نواز تنظیموں کوپہلے ہی تلاش تھی۔ مثال کے طور پر اگر والدین یا دونوں میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے یا بچے کا کنبہ اخراجات برداشت نہیں کرسکتا ہے تو ماؤنواز تنظیم ایسے بچوں کو اپنے پاس رکھتی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق ایسے بچوں کااستعمال نکسل تنظیموں کے ذریعہ روزانہ استعمال کی اشیاء لانے لے جا نے میں کیاجارہاہے۔

ساتھ ہی ان بچوں سے نکسل اڈوں پر کھانا پکانے کا کام بھی لیا جارہا ہے۔ یہ بچے گھر کے تمام کام نوکر کی طرح کرتے ہیں۔ نکسلی جو بھی سہولیات چاہتے ہیں وہ ان بچوں کے ذریعہ مہیا کیا جاتا ہے۔ سب سے سنگین بات یہ ہے کہ ان بچوں کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے حوالے سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ یعنی ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

 بین ریاستی خبریں

جاسوسی کیس کی تفتیش عدالت کی نگرانی میں ہونی چاہیے مودی سے ملاقات کے بعدممتا بنرجی کابیان ،ریاستی مسائل پربات کی

mamta-benerje

نئی دہلی27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بنگال انتخابات کے بعد وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ بنگال کی انتخابی مہم کے دوران دونوں ایک دوسرے پر تیز حملے کرتے دکھائی دیے تھے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگاتھا۔

آئین کے مطابق ، ایک پروٹوکول وزٹ ہوا۔ #میٹنگ میں ، کورونا کی حالت اور اس سے لڑنے کے لیے ویکسین کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ بنگال کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جو انہوں نے کہا ہے وہ دیکھیں گے۔دریں اثنا ، انہوں نے کہاہے کہ #پیگاسس #جاسوسی کیس کی تحقیقات #سپریم کورٹ کی نگرانی میں کی جانی چاہیے۔

 بین الاقوامی خبریں

لبنان: کم عمر لڑکی کو قیدمیں رکھنے پر عوامی حلق حزب اللہ پر چراغ پا

eshraag

 الاقوامی خبریں

لبنان: کم عمر لڑکی کو قیدمیں رکھنے پر عوامی حلق حزب اللہ پر چراغ پا

27/07/2021

eshraag

بیروت ،27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کی تازہ حرکت نے ملک میں وسیع پیمانے پر #ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ملیشیا کے عناصر نے جنوبی لبنان میں اپنے ایک گڑھ میں وعد محمود نامی ایک کم عمر #لڑکی کو حراست میں لے لیا۔ وعد جنوبی شہر النبطیہ میں ”جنوبی خود مختار” فرنٹ کے اعلیٰ رابطہ کار محمود شعیب کی بیٹی ہے۔تفصیلات کے مطابق وعد محمود کچھ افراد کے ساتھ ایک مجموعے کی صورت میں پارلیمانی #انتخابات کے حوالے سے سروے کے اجرا میں شریک تھی۔

سروے میں چند سوالات شامل تھے جو لگتا ہے کہ حزب اللہ ملیشیا کو نہیں بھائے۔اس لئے #النبطیہ شہر میں ’جمعیۃ الارشاد‘ سے ملیشیا کے کچھ عناصر اپنے ایک لیڈر عباس صبوری کے ساتھ آئے۔انہوں نے حزب اللہ کے ارکان کی حیثیت سے اپنا تعارف کرایا۔ ساتھ ہی 14 سالہ وعد محمود کو بزور طاقت حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر وعد کو اپنے والد سے رابطہ بھی نہیں کرنے دیا گیا، بعد ازاں شہر میں دیگر مقامات پر موجود وعد کے گروپ کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

خود مختار جنوبی فرنٹ کے اعلی رابطہ کار محمود #شعیب نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے مطابق حزب اللہ کے عناصر نے وعد کو النبطیہ شہر کی میونسپلٹی کے صدر دفتر میں رکھا ہوا ہے۔ بعد ازاں سیکورٹی ادارے کے ایک ذمے دار نے محمود کو بتایا کہ ان کی بیٹی خیریت سے ہے اور اسے آزاد کر دیا گیا ہے۔ وعد کو 3 گھنٹے سے زیادہ حراست میں رکھے جانے کے بعد رہا کیا گیا۔

محمود شعیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر النبطیہ شہر میں عدلیہ ان کی کم عمر بیٹی وعد کی حراست میں ملوث تمام افراد کے خلاف حرکت میں نہ آئی تو عوام مظاہروں کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔حزب اللہ کے عناصر کی حالیہ حرکت سے یہ بات یقینی ہو جاتی ہے کہ #حزب اللہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے خوف زدہ ہے۔ لبنان میں مقررہ انتخابات آئندہ موسم بہار میں ہوں گے

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...