جاسوسی کیس کی تفتیش عدالت کی نگرانی میں ہونی چاہیے مودی سے ملاقات کے بعدممتا بنرجی کابیان ،ریاستی مسائل پربات کی

نئی دہلی27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بنگال انتخابات کے بعد وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ بنگال کی انتخابی مہم کے دوران دونوں ایک دوسرے پر تیز حملے کرتے دکھائی دیے تھے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگاتھا۔
آئین کے مطابق ، ایک پروٹوکول وزٹ ہوا۔ #میٹنگ میں ، کورونا کی حالت اور اس سے لڑنے کے لیے ویکسین کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ بنگال کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جو انہوں نے کہا ہے وہ دیکھیں گے۔دریں اثنا ، انہوں نے کہاہے کہ #پیگاسس #جاسوسی کیس کی تحقیقات #سپریم کورٹ کی نگرانی میں کی جانی چاہیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں