اردودنیانیوز۷۲
مہاراشٹرا اسٹیٹ وقف ئریبونیل اورنگ آباد کا تاریخی فیصلہ۔۔۔۔۔۔ ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲ کو وسی جامع مسجد ئرست کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ نصیر احمد کو مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف وقف اورنگ آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید جنید نے جامع مسجد ٹرسٹ کے تعلق سے اکاؤنٹ اور ئرست کی املاک میں کی گئی بدعنوانی کے الزامات کے تحت چند افراد کی شکایت پر ئرست کی چیئرمین شپ سے معطل کر کے ئرست کے انتظامات مکمل طور پر اپنے اختیارات میں لے کر کوکن وبھاگ کے ریجنل آفیسر عبدل عتیق خان کو ئرست کا نگران مقرر کر دیا تھا وقف بورڈ نے اس کارروائی کو انجام دینے سے پہلے نا تو ئرست کو کوئی نوٹس دی اور نا ہی وقف بورڈ میں کی گئی شکایت پر کوئی جواب داخل کرنے کا موقع ریا بتاریخ 11 دسمبر 2022 کی ناگپور میں ہوئی مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف وقف کی مئئگ میں منظور کر دہ تجویز نمبر 46 کے مطابق وقف ایکٹ 1995کے سیکشن 67 کے تحت ئرست سے شیخ نصیر احمد کو انکوائری مکمل ہونے تک معطل کر دیا اور ئرست آفس تعمیری چندہ بکس قبرستان اسئور روم عوامی مطب اور ئرست بینک اکاؤنٹ کو سیل کر دیا وقف بورڈ کی جانب سے کی گئی عیر قانونی کارروائی کو ڈاکٹر شیخ نصیر احمد نے 23 دسمبر 2022 کو مہاراشٹرا وقف ئریبونیل اورنگ آباد میں چیلنج کرتے ہوئے اپلیکیشن نمبر 63/2022 داخل کر کے وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا وقف ئریبونیل کے ججوں نے معاملے کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے وقف بورڈ کی جانب سے کی گئی کارروائی پر انٹرم آرڈر جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک وقف بورڈ پر پابندی عائد کر دی اس مقدمے میں وقف بورڈ میں شکایت کنندگان نے 26 دسمبر کو وقف ئریبونیل میں فریق بننے کے لئے درخواست داخل کی جسے وقف ئریبونیل نے 27 دسمبر 2022 کو خارج کر دیا 16 دسمبر 2022 کو وقف بورڈ کئ جانب سے جواب داخل کرنے کے بعد اس مقدمے کی سماعت کی تاریخ 23 فروری 2023 مقرر کی گئی جامع مسجد ئرست وسی کی جانب سے اس مقدمے کی پیروی اورنگ آباد کے جانے مانے وکیل نثار احمد خان نے وقف ئریبونیل کے سامنے تمام دلائل پیش اور ئرست اور عوامی فلاح و بہبود ی کے لئے انجام دی گئی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ نے میرے موکل کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر تحقیقات کئےبنا قانونی کارروائی کرتے ہوئے وقف قانون 1995 کا غلط استعمال کیا ہے اور چند لوگوں کی شکایت پر بنا نوٹس جاری کیے ایک عوامی مذھبی ادارے کے ئرسئ کواس کی خدمات سے بغیر کوئی وجہ بتائے مطعل کرتے ہوئے ارارے کا انتظام وقف بورڈ نے اپنے اختیارات میں لے لیا جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وقف بورڈ نے 11/12/2022 کی میئنگ میں منظور کر دہ تجویز نمبر MSBW /ENQ/10043/2022 کے تحت وقف قانون 1995کے سیکشن 67 کے مطابق معطل کیا ہے جبکہ مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف وقف کو وقف قانون 1995 کے سیکشن 28 اور 68 کے تحت یہ اختیارات حاصل نہیں ہے کہ وہ رجسڑڈ ئرسئ کو معطل کرے وقف بورڈ میرے موکل کے خلاف انکوائری مکمل کر کے اگر بدعنوانی کے الزامات ملتے ہیں تو چیف ایگزیکٹو آفیسر کواپنی رپورٹ تیار کر کے ضلع کلکٹر کو روانہ کر نا چاہیے تھا وقف بورڈ کی رپورٹ پر ضلع کلکٹر ئرسئ کو معطل کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے وقف بورڈ نے تمام قانون کو نذر انداز رکھتے ہوئے اپنے اختیارات کا استعمال میرے موکل پر عیر قانونی طور پر کیا ہے اور جامع مسجد ئرست وسی کا کاروبار اپنے اختیارات میں لے کر ئرست کو مالی نقصانات اور عوامی مذھبی خدمات سے بدخل کر دیا ہے مہاراشٹرا وقف ئریبونیل میں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ججز ایم ڈی عاصم اور مسلم لا آفیسر جج محمد معی الدین معید نےجراع کے دوران پیش کیے گئے دلائل اور ثبوت کوسامنے رکھتے ہوئے وقف بورڈ کے 11/12/2022 کے فیصلے کو مسترد کردیا اور جامع مسجد ئرست وسی کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ نصیر احمد کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا وقف ئریبونیل اورنگ آباد کے اس تاریخی فیصلہ سے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ئرست کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ نصیر احمد پر عوام کا اعتماد و یقین کامل اور مضبوط ہو گیا ہے ڈاکٹر صاحب کی ئرست کی معرفت انجام دی گئی بے شمار قومی تعمیری تعلیمی و فلاح و بہبود ی کی خدمات زندہ جاوید اپنے آپ میں ایک مثال کارنامہ ہے آور آج بھی آپ کا قوم کی فلاح کے لئے تعمیری سفر جاری ہے اور جاری رہے گا