اردودنیانیوز۷۲
محمد ضياء العظيم
معلم، چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی
موبائل نمبر 7909098319
زندگی میری، میری جان ہے وہ
مجھ پہ کس درجہ مہربان ہے وہ
ہر گھڑی میرے دل میں بستی ہے
پھر بھی مجھ سے ہی بد گمان ہے وہ
جان دیتے ہیں ایک دوجے پر
اس کا ارمان، میرا مان ہے وہ،
مملکت دل پہ اس کا ہی قبضہ ہے
یعنی سلطانِ دل ہے شان ہے وہ
حال دل کس کو وہ سنائے ضیا
سب پریشاں ہیں، بے زبان ہے وہ