مسجد عمر فاروق رضی اللہ عنہ متصل مدرسہ اختر العلوم جلال آباد میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ اجلاس بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چوتھی نشست اختتام پذیر ۔
اردو دنیا نیوز٧٢
مسجد عمر فاروق رضی اللہ عنہ متصل مدرسہ اختر العلوم جلال آباد میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ اجلاس بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چوتھی نشست اختتام پذیر ۔
حضرت قاری محمد اقرار صاحب دامت برکاتہم استاذ دار العلوم دیوبند کی تلاوت اور مداح خیر الانام حضرت مولانا مفتی محمد ارشد بجنوری صاحب دامت برکاتہم متعلم شعبہ افتاء دار العلوم دیوبند کی نعت سے پروگرام کا آغاز ہوا، مفتی محمد ذاکر شیخ الحدیث جامعہ عائشہ القدس جلال آباد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے
مہمانِ خصوصی کے بیان سے پہلے حضرت مولانا ابنِ حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ اِمام و خطیب مسجد قاضیان جلال آباد و صدر جمعیت علماء جلال آباد نے " نشہ خوری کی تباہ کاریاں" اس عنوان پر پر جوش انداز میں جامع خطاب کیا۔
اِس نشست کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مصلح الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ استادفقہ و ادب دار العلوم دیوبند نے "آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی " کے عنوان پر تفصیلی خطاب فرمایا ۔
حضرت والا نے اپنے خطاب کے میں فرمایا کہ ہمیں اپنے گھر کی عورتوں کی تعریف کرنا چاہیے اس لیے کہ تعریف کرنے سے محبت بڑھتی ہے اور گھر خوشیوں کا مسکن بن جاتا ہے ۔
مہمانِ خصوصی کے بیان کے بعد حضرت قاری محمد اقرار صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے نعت خوانی کرکے مجلس کی رونق میں اضافہ کیا۔
آخر میں حضرت مولانا مصلح الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی مستجاب دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا ۔۔۔
اعلان: آج بہ تاریخ 02 اکتوبر 2022بروز اتوار کی نشست کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی عبد الرحمٰن صاحب نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ استاد مدرسہ شاہی مرادآباد و خلیفہ حضرت پیر ذو الفقارصاحب نقشبندی صاحب دامت برکاتہم "آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اور فتنہ ارتداد تاریخ کی روشنی میں" اس عنوان پر روشنی ڈالیں گے۔
ان شاءاللہ
اپیل: آپ سے شرکت کی پُر خلوص درخواست ہے
انس حسامی بجنوری
خادم مدرسہ اختر العلوم جلال آباد بجنور