15 اگست کا پروگرام
Urduduniyanews72 ہندونیپال کے سرحد پر رشد وھدایت کامرکز جامعۃ الفلاح دارالعلوم الاسلامیہ ومعہد عائشۃ للبنات فاربس گنج ارریابہار میں جشن یوم آزادی کے موقع پرمدرسہ مظاہر علوم قدیم سہارنپور کےمحدث حضرت مولانا مفتی محمد کوثر علی سبحانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی سربراہی میں علماء کرام وائمہ عظام کی ایک فکری وتحریکی مجلس کا انعقاد ہوا اس میں تین موضوع پر حضرات علماء کرام نے غور فکر اور مختصر بیان فرمایا(1) شیمانچل کے علاقے میں غربت وجہالت کی وجہ سے آپسی اختلاف لڑائی جھگڑے میں مبتلا ہو کر لوگ کیس ٬ مقدمات میں لاکھوں روپئے برباد کر رہے ہیں اس کو روکنے کے لئے دار الصلح کے ذریعہ شرعی اور سماجی طور سے معاملات کوحل کیا جائےاورباہمی منافرت کو ختم کر کے لوگوں میں آپسی تعلقات ٬ اخوت وہمدردی پیدا کرنے کی مستحکم کوشش کی جائے(۲) اصلاح معاشرہ کے لئے علاقے کو مختلف حصوں اور زون میں تقسیم کرکے ہر حصہ میں گاہے بگاہے کم سے کم مہنہ میں ایک بار اکابر علماء محدثین ومفسرین مفکرین اور بزرگان دین کے اصلاحی اور روحانی بیانات کرائےجائیں حتی المقدور کوشش ہو کہ جلسہ جلوس کی شکل نہ ہو بلکہ علاقے کی ہر بڑی مسجد وں میں جوڑ کی شکل میں پروگرام ہو(۴) خود کفیل مکاتب قرآنیہ کا قیام ہرہر گاوں ومحلہ میں ہو صحت اور تجوید کے ساتھ نورانی قاعدہ ٬ حفظ وناظرۂ قرآن وغیرہ کے علاوہ عصری( اسکولی) تعلیم وتعلم کا مستحکم انتظام ہو الحمدللہ حضرات علماء کرام وائمہ عظام اور سر بران قوم وملت نے اس عزم مصمم کے ساتھ اپنے اپنے پیغام پیش کئے کہ ہم انشاءاللہ تا زہ دم ہو کر کام کریں گے جذبات سرد نہیں ہو نے دیں گے اور فخر بہا ر قائدسیمانچل حضرت مفتی صاحب سبحانی دام فیوضکم کی سربراہی میں بار بار ایسی فکری وتحریکی مجلسیں آور پروگرام منعقد کرکے اس تحریک کو آگئے بڑھا تے رہیں گے۔ _ زندگی موت سے ٹکرا کے نکھر جاتی ہے ÷ عزم محکم ہو تو تقدیر بدل جاتی ہے۔ ا
اخیر میں حضرت مفتی صاحب کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا جامعۃ الفلاح دارالعلوم الاسلامیہ فاربس گنج کی ضیافت کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد کوثر علی سبحانی صاحب نے اپنے دست مبارک سےتشریف لائے ہوئے تمام علماء کرام وائمہ عظام کی خدمت میں ایک ایک جوڑی کپڑے اور کچھ رقموں پر مشتمل لفافے ھدیۃ پیش فرما یا جزاکم اللہ خیرا فقط والسلام رقمہ (مفتی) محمد عسی قاسمی۔ صدرالمدرسین جامعۃ الفلاح دارالعلوم الاسلامیہ ومعہد عائشۃ للبنات فاربس نزد ریفرل ھسپتال فاربس گنج ارریابہار انڈیا