Powered By Blogger

جمعہ, اکتوبر 15, 2021

دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنؤ کے سینئر استاذ مولانا حفظ الرحمن قاسمی ندوی کا انتقال

دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنؤ کے سینئر استاذ مولانا حفظ الرحمن قاسمی ندوی کا انتقال

نئی دہلی: دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنؤ کے بزرگ استاذ مولانا حفظ الرحمن قاسمی ندوی کا آج دہلی میں انتقال ہوگیا۔ موصوف گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور الشفا ہسپتال، ابوالفضل میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند اور ندوہ دونوں اداروں کے قدیم فیض یافتہ تھے اور طویل عرصے سے ندوۃ العلما میں عربی زبان و ادب کی تدریس کی خدمت انجام دے رہے تھے۔ مولانا کو عربی،اردو،فارسی و انگریزی سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا اور ان کی لسانی و ادبی مہارت مشہور تھی۔ ان کا تعلق بہار کے ضلع سہرسہ سے تھا۔ مولانا ندوی نہایت باوقار ، وجیہ و بے لوث شخصیت کے حامل تھے اور ندوے کے مقبول و محبوب اساتذہ میں شمار ہوتے تھے، طلبہ درسی ضروریات کے علاوہ اپنی دیگر ضروریات اور پریشانیوں میں بھی بلا جھجک ان کے پاس پہنچتے اور مولانا ان کی ہر ممکن مدد کرتے۔ مولانا کی وفات سے ان کے تلامذہ و متعلقین اور اہلِ علم و ادب کے حلقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد اشاعت الاسلام کیمپس ،مرکز جماعت اسلامی ،ابوالفضل(نئی دہلی) میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔


بریکنگ نیوزکانپور کے پاس مال گاڑی پٹری سے اتری ، دہلی - ہاوڑہ ریلوے روٹ متاثر

بریکنگ نیوزکانپور کے پاس مال گاڑی پٹری سے اتری ، دہلی - ہاوڑہ ریلوے روٹ متاثر


کانپور دیہات: دہلی -ہاوڑہ ریلوے روٹ جمعہ کی صبح اترپردیش کے کانپور دیہات کے انبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کے بعد متاثر ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح نئی دہلی-ہاوڑہ ریل روٹ کے متوازی بنے فریٹ کوریڈور ٹریک پر آج صبح مال گاڑی ڈیریل ہو گئی اور کئی ڈبے پلٹ گئے۔ بائیں جانب ڈی ایف سی ٹریک تقریباً سو میٹر تک اکھڑ گیا ہے اور ڈبے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد چھلانگ لگا کر نئی دہلی-ہاوڑہ ٹریک پر آ گرے ہیں لہٰذا نئی دہلی ہاوڑہ اپ اور ڈاؤن لائن پر ٹرین کا چلنا بند ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار مال گاڑی کے ڈرائیور نے انبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائے جس کی وجہ سے ڈبّے آپس میں ٹکرا گئے۔ تیز رفتاری کے باعث 100 میٹر کے دائرے میں ٹریک اکھڑ گیا ہے۔ مال گاڑی سے تین ڈبّے دہلی-ہاوڑہ ریلوے لائن کی پٹریوں پر جا گرے اور وہیں پانچ ڈبّے دوسری طرف تالاب میں جا گرےحادثے میں لوکو پائلٹ (ڈرائیور) اور گارڈ محفوظ رہے اور انہوں نے فوری طور پر کنٹرول روم کو اس واقعہ سے آگاہ کیا۔ جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی، نئی دہلی-ہاوڑہ ریل روٹ پر اپ اور ڈاون لائنوں پر ٹرینوں کا آپریشن روک دیا گیا اور اسی جگہ پر ریلوے کا عملہ اور ٹیکنیکل ٹیم جی آر پی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور مرمت کا شروع ہوگیا۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...