Powered By Blogger

جمعہ, مارچ 18, 2022

نماز جمعہ اور شب برات: تبلیغی مرکز میں لوٹی وقتی رونق


نماز جمعہ اور شب برات: تبلیغی مرکز میں لوٹی وقتی رونق

شب برات کے موقع پر نظام الدین تبلیغی مرکز واقع  بنگلہ والی مسجد  میں رونق لوٹ آئی جب تبلیغی جماعت کے مرکز کو دو دن کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا-دو سال کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔اس کے ساتھ  نمازی شب برات پر نماز ادا کرسکیں۔یاد رہے کہ مرکز 3 مارچ 2020 سے بند تھا

شب برات کے موقع پر بنگلہ والی مسجد میں عدالت کی ہدایت کے مطابق تمام تر ضروری شرائط کو پورا کیا گیا تھا۔ نمازیوں کا داخلہ جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد ہاتھوں میں سنیٹائزر لگا کر ہورہا تھا۔ مسجد کے اندر بھی سماجی فاصلہ رکھا گیا تھا۔ مرکز کے صدر دروازے پر ایک نوٹس چسپاں تھا جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ غیر ملکی  زائرین کا داخلہ ممنوع ہے اگر کسی غیر ملکی کو نماز ادا کرنی ہے تو پہلے مسجد انتظامیہ کے پاس اپنے سفری دستاویز جمع کرائے۔

تبلیغی مرکز کے صدر دروازے پر پولیس بھی تعینات تھی،جبکہ مقامی رضا کار دیگر انتظامات میں مصروف تھے۔نماز ادا کرنے والوں کو رکنے نہیں دیا گیا اور سب سے یہی درخواست کی گئی کہ نماز ادا کرکے مرکز سے فورا واپس چلے جائیں۔تاکہ بھیڑ نہ لگ سکے۔

بلاشبہ مقامی لوگوں میں  دو روزہ رونق کے لیے خوشی تھی مگر یہ امید بھی تھی کہ بہت جلد عدالت تبلیغی مرکز کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دیدے گی۔کچھ لوگوں نے عدالت کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب اس معاملہ کی اگلی سماعت 31 مارچ کو ہوگی۔ لوگوں کو امید ہے کہ جب رمضان المبارک کے لیے بھی عدالت عبادت کی اجازت دے گی اور بہت ممکن ہے کہ  اس کے بعد تمام پابندیاں ختم ہوجائیں ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دو سال کے بعد رونق کی واپسی بہت اہم ہے لیکن سوال مستقبل کا ہے،کیونکہ  اب جب تمام تر پابندیاں اٹھالی گئی ہیں تو پھر صرف تبلیغی جماعت کے مرکز پر ہی یہ پابندی کیوں ؟

ایک اور مقامی شخص نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی مہربانی ہے جو آج مرکز کو ان حالات کا سامنا ہے۔۔ایک جانب کیجریوال کے نائب ہولی میں بغیر کسی محفوظ فاصلہ کے ہولی کھیل رہے ہیں اور مرکز میں نماز کی ادائیگی  کے لیے شرائط کا اعلان ہورہا ہے۔ 

مقامی لوگوں نے دہلی ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا کہ کم سے کم دو سال کے بعد بنگلہ والی مسجد کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی خواہ بات دو دن کی ہی ہے ۔ لیکن اس سے ایک امید جاگ گئی ہے۔

یاد رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز شب برات کے تہوار کے پیش نظر نظام الدین مرکز کی چار منزلوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی  تھی اور ساتھ ہی حکام سے کہا کہ وہ مرکز کے احاطے میں عبادت کرنے والوں پر عائد تمام پابندیوں کو ہٹا دیں کیونکہ مرکز کی انتظامیہ نے  تمام شرائط کو یقینی بنانے کا یقین دلایا ہے۔ نمازیوں کی طرف سے کوویڈ پروٹوکول اور سماجی دوری کا خیال رکھیں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو مرکز کے دروازے تقریباً 12.30 بجے کھولے گئے تھے۔ 


یوپی:ہولی پر رنگ لگا نے کے سبب دو گروپ میں خونی تشدد ۲ہلاک،۶سنگین زخمی

یوپی:ہولی پر رنگ لگا نے کے سبب دو گروپ میں خونی تشدد ۲ہلاک،۶سنگین زخمی

آج ملک بھر میں ہولی کی دھوم ہے اور کئی مقامات پر ہندو بھائیوں کے ساتھ مسلم طبقہ بھی ہولی کے رنگ میں ڈوبا نظر آ رہا ہے۔ اس درمیان امیٹھی میں ہولی کھیلنے کے دوران دو گروپ میں خونی تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کے جامو تھانہ حلقہ واقع ریوڑاپور گاؤں میں جمعہ کو ہولی کھیلنے کو لے کر ہوئے معمولی تنازعہ میں دو گروپ کے درمیان تصادم ہو گیا۔ اس تصادم میں دو افراد کی موت ہو گئی ہے جب کہ 6 دیگر سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں تین کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے جنھیں لکھنؤ کے ٹراما سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔جامو تھانہ انچارج دھیریندر کمار یادو کا اس واقعہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ ریوڑاپور گاؤں میں لوگ ہولی کا تہوار منا رہے تھے۔ اسی درمیان دو گروپ میں کسی بات کو لے کر لڑائی ہو گئی۔ اس ہنگامہ اور تشدد میں گاؤں بابو پور باشندہ اکھنڈ پرتاپ سنگھ (32 سال) اور ریوڑاپور باشندہ شیورام عرف کلڈو پاسی (55 سال) کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ جامو تھانہ انچارج نے یہ بھی بتایا کہ مہلوک اکھنڈ پرتاپ سنگھ کا پرانا مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے۔ بہرحال، دونوں مہلوکین کی لاشوں کو سخت سیکورٹی کے ساتھ پوسٹ مارٹم کے لیے گوری گنج بھجوایا گیا ہے۔اس خونی تشدد کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار مشر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش سنگھ کثیر پولیس فورس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ پورے گاؤں میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار مشر نے اس واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ بابو پور کے لوگ اپنے گاؤں میں سڑک کنارے ہولی کھیل رہے تھے۔ اس درمیان وہاں سے گزر رہے ریوڑاپور گاؤں کے لوگوں کو رنگ لگا دیا۔ اس کے بعد ہی دونوں فریقین کے درمیان خونی تصادم شروع ہو گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس خونی تصادم کے پیچھے پرانی رنجش کی بات بھی سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تنازعہ کی وجہ راشن تقسیم کا ایک پرانا معاملہ ہے۔ دراصل کوٹیدار نے دوسرے گاؤں کے لڑکے کو دیکھ لینے کی دھمکی دی تھی اور یہی وجہ ہے کہ آج معمولی تنازعہ خونی تصادم میں بدل گیا۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...