منگل, اپریل 05, 2022
حرمین شریفین میں دس رکعت تراویح پر دارالعلوم دیوبند برہم

عیادت: ہم دردی ، غم گساری اور دل جوئی کا نبوی طریقہ

دونوں شہروں میں ماہ رمضان کی رونقیں بحال بازار متاثر
دونوں شہروں میں ماہ رمضان کی رونقیں بحال بازار متاثر
عوام کی قوت خرید میں کمی ۔ تاجرین میں تشویش ۔ آئندہ دنوں میں صورتحال میں بہتری کی امیدحیدرآباد۔5اپریل۔ (اردو دنیا نیوز۷۲) دونوں شہروں میں رمضان المبارک کی رونقیں بحال ہوچکی ہیں لیکن بازاروں میں رونق نظر نہیں آرہی ہے ۔ شہریوں کی قوت خرید متاثر نظرآنے لگی ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے روزہ کے دوران شہریوں کی خریداری میں گراوٹ کے سلسلہ میں تاجرین بالخصوص ہوٹل ذمہ داروں کا کہناہے کہ گذشتہ دو برس کے دوران لاک ڈاؤن اور حالیہ عرصہ میں گرانی میں اضافہ کے بازاروں پر شدید اثرات ہیں۔ حیدرآبادو سکندرآباد میں ماہ رمضان کے ساتھ حلیم کے کاروبار کے علاوہ میوہ جات کی فروخت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جاتا تھا اور اس ماہ مقدس کے پہلے دہے کے دوران مجموعی اعتبار سے یہی کاروبار چلا کرتے تھے لیکن ابتدائی ایام میں ان پر بھی منفی اثرات دیکھے جا رہے ہیں ۔ کہا جا رہاہے کہ شہری گرانی کے سبب پریشان ہیں اورگذشتہ چند یوم سے پٹرول قیمتوں میں اضافہ سے حالات مزید ابتر ہونے لگے ہیں ۔ شہر کے ٹھوک میوہ فروشوںکو توقع ہے کہ ابتدائی ایام میں کاروبار پر منفی اثرات کم ہونگے اور بہتری آئے گی اور یہ حالات مسلسل برقرار نہیں رہیں گے ۔ میوہ فروشوں کا کہناہے کہ مہنگائی کے سبب عوام کی قوت خرید کمزور ہوئی ہے ۔ اسی طرح ریستوراں مالکین بھی حلیم کی پہلے دن کی فروخت سے پریشان ہیں اور ان کا کہناہے کہ ابتدائی ایام میں حلیم کی فروخت میں جو توقع تھی ویسی فروخت نہیں کی گئی ہے جس کی کئی وجوہات ہیں جن میں مہنگائی کے ساتھ گرمی شامل ہے۔ ہوٹل مالکین کا کہناہے کہ حالات ابتر ہیں لیکن اب احساس ہونے لگا ہے کہ عوام کی قوت خرید کمزور ہوئی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ کئی سرکردہ حلیم تیارکنندگان کی جانب سے قیمتوں میں بھی تبدیلی پر غور کیا جانے لگا ہے تاکہ عوام کو مقوی غذاء کی جانب سے راغب کیا جاسکے۔ دونوں شہروں میں ماہ رمضان کے دوران تلن کی اشیاء کے علاوہ حلیم و دیگر غذائی اشیاء اور میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ بعض تاجرین کا کہنا ہے کہ شہر کے وسعت حاصل کرنے اور گاہکوں کے علاقہ کے اعتبار سے منقسم ہونے کے سبب گہما گہمی نظر نہیں آرہی ہے لیکن مجموعی اعتبار سے کہا جا رہاہے کہ عوام کفایت شعاری سے کام لینے لگے ہیں اور ان کی قوت خرید میں کمی آئی ہے۔

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...