Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 09, 2021

کیا ناندیڑمیں کورونا کی تیسری لہردستک دے رہی ہے؟ نئے کوروناپازیٹیو کیسز کااضافہ

ناندیڑ:8 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷)

ناندیڑضلع میں دو دنوں میں کورونا کے پازیٹیو معاملات میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔جس سے ا س بات کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہےکہ ناندیڑمیں کورونا کی تیسری لہر دستک دے رہی ہے۔ ماہرین نے پہلے ہی انتباہ دیا ہےکہ ستمبر اور اکتوبر میں ملک میں کورونا کی تیسری لہر آئے گی ۔

ناندیڑ ضلع میں کئی مہینوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد نہیں کے برابر ہی ریکارڈ ہورہی تھی مگر کل 7ستمبر ک 9 مریض پازیٹیو پائے گئے تھے اورآج 8 ستمبر کو8 نئے مریض ملے ہیں۔ا س طرح دونوں میں ہی 17 افراد پازیٹیوپائے گئے ہیں۔ جس میںناندیڑ شہری حدود میں 80فیصد مریض پائے گئے ہیں۔آج ضلع میں موصول ہونے والی 795 رپورٹوں میں سے 8 رپورٹس کورونا پازیٹیو آئی ہیں۔

یہ سبھی 8 رپورٹس آر ٹی پی سی میں پازیٹیوآیی ہیں ۔ ضلع میں اب تک مریضوں کی کل تعداد 90 ہزار 271 ہوگئی جن میں سے 87 ہزار 586 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس وقت 34 مریض زیر علاج ہیں اور 2 متاثرین کی حالت نازک ہے۔ ضلع میں اس مرض سے اب تک 2 ہزار 651 فوت ہوچکے ہیں۔ آج آر ٹی پی سی آرٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 3 ، بلولی 1 ، مد کھیڑ 2 ، لوہا 1 ، ہنگولی کا1 مریض پازیٹیو ملا ہے ۔آج ضلع میں 4 کورونا مریضوں کو طبی علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...