اردودنیانیوز۷۲
پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 4/مارچ 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم قاسمی)
جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں مورخہ 4/مارچ 2023 بروز سنیچر سالانہ تقریری امتحان بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ۔اس امتحان میں درجہ حفظ وناظرہ سمیت ابتدائی نورانی قاعدہ کے طلبہ وطالبات شریک ہوکر بیحد دلچسپی اور دل جمعی کے ساتھ اس مرحلے کو بحسن خوبی انجام تک پہنچایا، اس موقع پر بحیثیتِ ممتحن ماہر نفسیات، سماجی کارکن واستاذ حافظ شارق خان ڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن پٹنہ ،اور قاری محمد جہانگیر سمستی پوری استاذ مدرسہ روضۃ العلوم اسراہی بسیفی مدھوبنی تشریف لائیں، ممتحن نے طلبہ وطالبات کی کاوشوں اور کارکردگی پر اطمنان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً جامعہ کے اساتذہ نے طلبہ وطالبات کی تعلیم وتربیت پر بڑی محنت مشقت کی ہیں۔
واضح رہے کہ جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ(بیاد حاجی شفیع) یہ ایک خالص دینی ادارہ ہے جہاں کثیر تعداد میں مقامی وبیرونی طلبہ وطالبات اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں یہ ادارہ مشہور ومعروف عالم دین مولانا محمد عظیم الدین رحمانی صاحب کے زیر سرپرستی اور سماجی کارکن محمد فاروق منیر کالونی پھلواری شریف پٹنہ کے زیر نگرانی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔اس وقت ادارہ میں چار اساتذہ دو کارکنان اور تقریباً تیس طالب علم ہاسٹل میں مقیم ہیں جن کی مکمل کفالت جامعہ ہذا کے ذمہ ہے ۔جبکہ مقامی تیس طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ۔
یقیناً کائنات میں انسان کے لیے ہدایات اوررہنمائی کا جو نظام اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے اس میں انسان میں علم کے حصول اور سمع بصر اور فواد کے ذریعہ انفس اور آفاق دونوں دنیاؤں سے حصول علم اور الہامی ہدایت کے ذریعہ اس علم اور ان صلاحیتوں کا صحیح صحیح استعمال شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیائے کرام کے ذریعہ علم ، انسان اور تہذیب کےلئے اسی نمونہ کو ہمارے سامنے پیش فرمایا۔ یہ انبیائے کرام انسانیت کو اسی نمونے کی تعلیم دینے کی خدمت انجام دیتے رہے جس کا مکمل ترین نمونہ خاتم الانبیاء حضرت محمدﷺ نے پیش کیا اور فرمایا کہ میں معلّم بناکر بھیجا گیا ہوں۔تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس سے وہ انسان اور ادارے وجود میں آتے ہیں جو زندگی کے پورے نظام کی اسلام کی اقدار اور مقاصد کے مطابق صورت گری کرتے ہیں۔اس لیے امت مسلمہ کی ترقی اور زوال اور سطوت اور محکومی کا سارا انحصار تعلیم اور نظام تعلیم پر ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں