اردودنیانیوز۷۲
آئندہ کل بتاریخ ۵/مارچ ۲۰۲۳ء شہر ارریہ کے ٹاؤن ہال میں الفاروق فاؤنڈیشن کی طرف سے اردو بیداری کے عنوان پر ۱۰/بجےدن سے ۴/بجے دن تک ایک اہم پروگرام منعقد ہورہا ہے،
ذاتی مردم شماری کے درمیان یہ پروگرام خاص مقصد کے تحت منعقد کیا جارہا ہے، لوگوں میں یہ غلط فہمی (کنفیوژن )ہے کہ ہم جس برادری سے تعلق رکھتے ہیں اسی زبان کو زبان کے کالم میں درج کریں گے، یہ مستقبل کے لئے خطرناک اور تشویشناک بات ہوسکتی ہے، بلکہ اردوزبان جو ہماری ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اس کے لئے بھی خطرہ پیدا ہوسکتا ہے، مزید روزگار اور تعلیم کا یہ وسیع میدان جو ہمیں ملا ہوا ہے اس کےبھی چھن جانے کا اندیشہ ہے، بروقت بیدار رہنے کی ضرورت ہے اور بیداری لانے کی بھی ضرورت ہے۔
اس کے لئے الفاروق فاؤنڈیشن نے پورے سیمانچل میں ایک تحریک شروع کی ہے،پرچے بانٹے گئے ہیں، پمفلٹ شائع کئے گئے ہیں، اب باضابطہ اس عنوان پر پروگرام منعقد کیا جارہا ہے،
لہذا سیمانچل کے محبان اردو سے میری درخواست ہےکہ اس اہم پروگرام میں شرکت فرما کر ملی بیداری کا ثبوت پیش کریں اور مذکورہ پروگرام کو کامیاب وبامراد بنائیں، جزاکم اللہ خیرا
الملتمس
ہمایوں اقبال ندوی، نائب صدر جمعیت علماء ارریہ
وجنرل سکریٹری، تنظیم أبناء ندوہ پورنیہ کمشنری
۴/مارچ ۲۰۲۳ء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں