Powered By Blogger

جمعہ, مارچ 03, 2023

پیاسوں کو سمندر کا پتا دیتے ہیں سرکارﷺمخلوق کو خالق سے ملا دیتے ہیں سرکارﷺ

پیاسوں کو سمندر کا پتا دیتے ہیں سرکارﷺ
مخلوق کو خالق سے ملا دیتے ہیں سرکارﷺ
Urduduniyanews72
پیاسوں کو سمندر کا پتا دیتے ہیں سرکارﷺ
مخلوق کو خالق سے ملا دیتے ہیں سرکارﷺ

بگڑی ہوئی تقدیر بنا دیتے ہیں سرکارﷺ
روتے ہوئے انساں کا ہنسا دیتے ہیں سرکارﷺ

اس شخص کی تقدیر میں لکھ اٹھ تی ہے پستی 
جس کو بھی نگاہوں سے گرا دیتے ہیں سرکارﷺ

پاتے ہیں تڑپ دید کی جس شخص کے دل میں 
دیدار اسے اپنا کرا دیتے ہیں سرکارﷺ

پڑ جاتی ہے جب جنگ کے دوران ضرورت 
افواج ملائک کو بلا دیتے ہیں سرکارﷺ

امداد طلب کرتے ہیں جو رنج و الم میں 
مژدہ انہیں راحت کا سنا دیتے ہیں سرکارﷺ

ہوں ہی تو نہیں مونس و غمخوار وہ ٹھہرے 
غربت میں بھی سائل کو بڑا دیتے ہیں سرکارﷺ 

سیرابی نظر آتی ہے صحرائے عرب میں 
جب دست دعا اپنا اٹھا دیتے ہیں سرکار ﷺ

ہیں عالمِ غیب ایسے کہ آئندہ کی باتیں 
پہلے ہی زمانے کو بتا دیتے ہیں سرکار ﷺ

تفریق و تشدد کے ملوث کو زمیں پر
پابندِ مساوات بنا دیتے ہیں سرکارﷺ

تعلیم و معارف کے چراغوں کو جلا کر
تاریکِ جہالت کو مٹا دیتے ہیں سرکارﷺ

ضو بار ہمیشہ ہی رہیں گے سبھی اصحاب 
ان سارے ستاروں کو جلا دیتے ہیں سرکارﷺ

نیزے کی انی پر بھی وہ کرتا ہے تلاوت 
قرآن جنہیں پڑھنا سکھا دیتے ہیں سرکار 

پھر کیوں نہ ضیا اپنوں ہو لطف و عنایت 
جب دشمنِ جاں کو بھی دعا دیتے ہیں سرکارﷺ

ضیاء کاملی
 قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن 
 سکراول ،اردو بازار، ٹانڈہ۔۔۔امبیڈکرنگر( یوپی

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...