Powered By Blogger

جمعرات, اگست 26, 2021

شادی کے رجسٹریشن کیلئے متعلقہ افسر کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونا لازمی : دہلی حکومت

شادی کے رجسٹریشن کیلئے متعلقہ افسر کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونا لازمی : دہلی حکومتنئی دہلی، 25 اگست (اردو دنیا نیوز۷۲ )
دہلی حکومت نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ شادی رجسٹر کرنے کے خواہشمند جوڑے کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ اتھارٹی کے سامنے حاضر ہوں اور یہ عمل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا۔دہلی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نہ تو شادی کے رجسٹریشن سے متعلق قوانین اور نہ ہی اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والا سافٹ وئیر متعلقہ فریقوں کو موجود نہ ہونے کی اجازت دیتا ہے۔وکیل نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے رجسٹریشن کے عمل کے ایک حصے کے طور پرجوڑے کا ایس ڈی ایم آفس میں فوٹو کھینچنا پڑتا ہے۔اس پر جسٹس ریکھا پلی نے کہاکہ آپ سب کچھ رجسٹر کر رہے ہیں، وہ آپ کے سامنے شادی تھوڑی کر رہے ہیں۔ سافٹ ویئر جو (ڈیجیٹل موجودگی)کی اجازت نہیں دیتا ہے وہ آپ کا مسئلہ ہے۔دہلی ہائی کورٹ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی شادی کو رجسٹرڈ کرواناچاہ رہے ایک جوڑے کی درخواست پر سماعت کر رہاتھا۔چونکہ دہلی حکومت نے ابھی تک اس معاملے میں اپنا حلف نامہ نہیں دیا ہے، اس لیے عدالت نے اسے تین دن کا وقت دیا ہے۔جوڑے کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت سے اپیل کی کہ سماعت کی اگلی تاریخ پر کوئی دوسری تاریخ نہ دی جائے۔جسٹس پلی نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ یہ (جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا)آخری موقع ہے۔ جوڑے کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ تمام متعلقہ دستاویزات پہلے ہی دائر کی جاچکی ہیں اور گواہ بھی متعلقہ افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔جوڑے نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے 2012 میں شادی کی اور وہ فی الحال امریکہ میں مقیم ہیں۔ جوڑے نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ دہلی حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ دہلی ( لازمی شادی رجسٹریشن) آرڈر 2014 کے تحت کئے گئے رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواست قبول کرے اور انہیں متعلقہ افسر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس مقصد کے لیے بھیجنے کی اجازت دے۔ کیس کی اگلی سماعت 6 ستمبر کو ہوگی۔

کے ٹی آر نے غریب طالبہ کی تعلیم کی ذمہ داری قبول کی

کے ٹی آر نے غریب طالبہ کی تعلیم کی ذمہ داری قبول کیوزیر کی انسانی ہمدردی پر ارکان خاندان اشکبار ، اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 25 اگسٹ ۔(اردو دنیا نیوز۷۲ ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ایک غریب طالبہ کو آئی آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اپنے طورپر مالی امداد پیش کی ۔ دو سال قبل ضلع ورنگل کے حسن پرتی سے تعلق رکھنے والی طالبہ ایم انجلی کو آئی آئی ٹی میں نشست حاصل ہوئی تھی تاہم اس لڑکی کا غریب خاندان سے تعلق تھا ۔ غربت اور معاشی مسائل کے باعث اس طالبہ کا تعلیم حاصل کرنا مشکل تھا اس لڑکی نے اپنے خاندان کی غربت اور مسائل سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کو واقف کراتے ہوئے تعلم حاصل کرنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی تھی ۔ کے ٹی آر نے اس طالبہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنے جیب خاص سے آئی آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے کے معاملے میں طالبہ انجلی کی مدد کرنے کا تیقن دیا ۔ گزشتہ 2 سال سے کے ٹی آر ہر سال مکمل تعلیمی فیس ادا کررہے ہیں ۔ وعدے کے مطابق ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج آئندہ تعلیم سال کی مکمل فیس انجلی کے ارکان خاندان کو پیش کی اور طالبہ انجلی سے مستقبل کے منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے مزید ترقی کرنے کیلئے طالبہ انجلی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انجلی کے ارکان خاندان نے ان کی دختر کی آئی آئی ٹی تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے پر جذبات سے مغلوب ہوگئے اور کے ٹی آر سے اظہارتشکر کیا۔ N

بیجو جنتا دل کے ایم ایل اے 10 ویں کے امتحان میں کامیاب

بیجو جنتا دل کے ایم ایل اے 10 ویں کے امتحان میں کامیاببھونیشور25اگست(اردو دنیا نیوز۷۲ )
حکمراں بیجوجنتا دل کے ایم ایل اے پورنچندرا سوین ان طلباء میں سے ایک ہیں جنہوں نے اوڈیشہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے دسویں جماعت کے امتحانات کو نارمل(آف لائن سینٹر پرجسمانی موجودگی) موڈمیں پاس کیا ہے۔ اس امتحان میں 5223 طلباء نے کامیابی حاصل کی جبکہ 141 ناکام ہوئے۔ تقریباََ80.83 فیصد امیدواروں نے امتحان پاس کیا۔ آن لائن اعلان کردہ نتائج کو مسترد کرنے کے بعد یہ امیدوار آف لائن (نارمل) امتحان کے لیے حاضر ہوئے تھے۔ ضلع گنجم کے سوردہ سے بی جے ڈی ایم ایل اے ، سوین کو یہ کامیابی 49 سال کی عمر میں ملی۔ انھوں نے 500 نمبروں کے ٹیسٹ میں 340 نمبر حاصل کیے۔

انڈیا پوسٹ کی جانب : ‏Post Office Schemes ‎سے یقین دہانی کے ساتھ شرح سود کی واپسی سے متعلق کئی اسکیمیں پیش

انڈیا پوسٹ کی جانب : Post Office Schemes سے یقین دہانی کے ساتھ شرح سود کی واپسی سے متعلق کئی اسکیمیں پیش(اردو دنیا نیوز۷۲)پوسٹ آفس کئی اسکیمیں پیش کر رہا ہے۔ پوسٹ آفس کی یہ اسکیمیں مستحکم شرح سود اور یقینی منافع فراہم کرتی ہیں۔ پی پی ایف، سکنیا سمردھی، پوسٹ آفس کی بچت اور کسان وکاس پترا (KVP) وغیرہ پوسٹ آفس کی طرف سے پیش کی جانے والی کچھ مشہور بچت سکیمیں ہیں۔

پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ (SB) : پوسٹ آفس سیونگ اسکیم سالانہ 4 فیصد سود کی شرح پیش کرتی ہے۔ پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ 500 روپے سے کھولا جا سکتا ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ کے 80 ٹی ٹی اے کے سیکشن کے تحت تمام بچت بینک اکاؤنٹس سے مالی سال میں کمائے گئے 10 ہزار روپے تک کے سود کو قابل ٹیکس آمدنی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

پبلک پروویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹ (PPF) : پبلک پروویڈنٹ فنڈ (پی پی ایف) 7.1 فیصد سود کی شرح پیش کرتا ہے۔ پی پی ایف ڈپازٹس انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80 سی کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت حاصل کردہ سود ٹیکس سے پاک ہے۔ سکنیا سمردھی اکاؤنٹ (SSA): سکنیا سمردھی 7.6 فیصد سالانہ شرح سود کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ ایک مالی سال میں کم از کم 250 اور زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ڈپازٹس انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80 سی کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت حاصل کردہ سود ٹیکس سے پاک ہے۔ قومی بچت سرٹیفکیٹ: قومی بچت سرٹیفکیٹ (NSC) 6.8 فیصد پیش کرتا ہے۔ ڈپازٹس انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80 سی کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں۔ کسان وکاس پتر (KVP): کسان وکاس پترا سالانہ 6.9 فیصد کمپاؤنڈ پیش کرتا ہے۔ کسان وکاس پترا 124 ماہ میں پختہ ہو جائے گا۔ سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم 7.4 فیصد (10 ہزار روپے ڈپازٹ پر 185 روپے کا سہ ماہی سود) پیش کرتی ہے۔ پوسٹ آفس ماہانہ انکم اکاؤنٹ 6.6 فیصد پیش کرتا ہے۔

مشن امپوسبل 7 کے لیے ٹرین تباہ کرانے کا اسٹنٹ سوشل میڈیا پر وائرل

جب فلموں میں خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کی بات ہو تو جن اداکاروں کا نام ذہن میں آتا ہے، ان میں سے ایک ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز بھی ہیں جو اپنی ہر فلم میں جسمانی کرتب دکھانا پسند کرتے ہیں اور جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ہولی وڈ کے معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپوسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں، جس کی ریلیز کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور شوٹنگ کو متعدد مرتبہ کیسز یا دیگر مشکلات کے باعث روکا گیا۔

مگر ٹام کروز اور ڈائریکٹر مک کیری اس نئی فلم کو ہر ممکن حد تک بہترین بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک ٹرین کو تباہ کرنے کا شوٹ فلم میں شامل کیا ہے۔

مشن امپوسبل کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔رپورٹس کے مطابق ٹام کروز بھی اس موقع پر موجود تھے اور ہیلی کاپٹر سے انجن کے گرنے کا مشاہدہ کررہے تھے۔

فوٹوگرافر جم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘5 ماہ سے ہم نئی مشن امپوسبل فلم کے اس سین کا انتظار کررہے تھے جس میں ٹرین کو پہاڑی سے نیچے گرایا گیا، ٹام بھی وہاں موجود تھے’۔مشن امپوسبل کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

ناندیڑ: نالے کے سیلاب میں دو خواتین بہہ گئیں اگست 26, 2021

کنوٹ:25اگست۔ (اردو اخبار دنیا)مہاراشٹر محکمہ جنگلات ترقیاتی بورڈ کے نالے میں آئے سیلاب میںدو خواتین بہہ گئیں یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہرتین بجے شیونی تانڈا مےںرونما ہوا ۔کنوٹ تعلقہ کے شیونی تانڈا کی چھ خواتین حسب معمول منگل کو صبح شیونی تانڈا علاقہ میں کام کے سلسلے میں گئے تھے۔اس وقت اچانک موسم تبدیل ہوگیااور بادل پھٹنے جیسی بارش ہوئی۔ اسلئے یہ خواتین اپنے کی سمت روانہ ہوگئی۔

ایسے میںمحکمہ جنگلات ترقیاتی بورڈ کے نالے میں سیلاب آگیا۔یہ خواتین اسی پانی سے گزرتے ہوئے گاوں کی سمت جارہی تھی لیکن دو خواتین باہر نکل آئیںاور چار نکلنے کی کوشش کررہی تھی اسی دوران پریم لتا بائی عمر 62سال اور مہابی رزاق پانی میںبہہ گئیں۔دیگر خواتین نے انھیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔ کچھ دیر کے بعد گاوںوالوں نے دونوں خواتین کی نعشوںکوپانی سے باہر نکالا ۔اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار ڈاکٹر مرنال جادھو بھی شیونی تانڈا پہنچ گئی۔ اس واقعہ کے بعدگاوں میںغم و افسوس کی لہردوڑگی ہے

ناندیڑ:چوہے مارنے کی دوا پی پلاکرسیما شیخ کاقتل

ناندیڑ:25اگست۔ (اردو اخبار دنیا)چوہے مارنے کی دوا پلاکر عمرکھیڑ کی شادی شدہ خاتون کوقتل کرنے کے معاملے میں تین خواتین کے خلاف مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے۔یہ واردات 23اگست کورونما ہوئی۔ ایوت محل کے عمرکھیڑ کے دت نگر میں رہنے والی شادی شدہ سیما شیخ جاوید عمر 25سال 10اگست کواپنے مائیکہ پیٹکلے نگر گوکندا(تعلقہ کنوٹ) آئی تھی ۔

گھریلو تنازعہ پر مائیکہ میں ہی حنا جاوید شیخ وردیگر دو خواتین نے 10اگست کو صبح ساڑھے گیارہ تاتین بجے کے درمیان سیما شیخ کو جبر۱چوہے مارنے کی دوا پلائی ۔جس کے بعد سیما کو علاج کیلئے اسپتال میںداخل کیاگیا۔دوران علاج سیما نے پولس کو بیان دیا کہ حنا جاوید شیخ اور دیگر دو خواتین نے انھیں جبرا ً زہرپلادیا۔

اسکے بعد دوران علاج 17اگست کو سیما نے آخری سانس لی اوراسکی موت ہوگئی۔اس معاملے میں پولس نے حنا شیخ جاوید اور دیگر دو خواتین کے زہر پلاکر قتل کرنے کامقدمہ درج کیا ہے ۔ پی آیی ماروتی تھورات کی رہنمائی میں خاتون انسپکٹر ایس ڈی جادھو تفتیش کررہی ہیں۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...