Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 16, 2021

روپیوں کی بارش،کروڑ پتی بننے والے بھی حیران

روپیوں کی بارش،کروڑ پتی بننے والے بھی حیران

روپیوں کی بارش،کروڑ پتی بننے والے بھی حیران
روپیوں کی بارش،کروڑ پتی بننے والے بھی حیران

کٹیہار: اگر اچانک آپ کے اکاؤنٹ میں سبسڈی کی رقم آجائے تو آپ خوش ہوںگے کہ کچھ پیسے توآئے ، لیکن اگر اچانک آپ کے اکاؤنٹ میں 900 کروڑ روپے آجائیں تو کیا ہوگا؟ شاید اس تصور کے ساتھ ہی ذہن میں لڈو پھوٹنے لگے لیکن کچھ ایسا بہار کے کٹیہار میں ہوا ہے۔

دو بچوں کے کھاتوں میں 900 کروڑ روپے سے زیادہ آگئے،جس سے سب حیران ہیں۔ یہ معاملہ ضلع کٹیہار کے اعظم نگر بلاک کا ہے۔ یہاں پستیا گاؤں کا ہر شخص اپنے بینک اکاؤنٹ کی جانچ کروا رہا ہے۔ وہ سوچ رہے ہیں کہ کاش ان کی قسمت کا تالا بھی کلاس 6 کے آشیش اور گروچرن کی طرح کھل جائے۔

کٹیہار کے اعظم نگر بلاک کے پاسیا گاؤں میں ہر کوئی حیران ہے۔ یہاں شمالی بہار گرامین بینک کے کھاتہ دار اور کلاس 6 میں پڑھنے والے آشیش کے اکائونٹ میں 6 کروڑ 20 لاکھ 11 ہزار 100 سوروپئے اور گرو چرن وشواس کے کھاتے میں 900 کروڑ روپے سے زیادہ آئے ہیں۔

ویسے اسکول ڈریس کی رقم کا پیسہ اس کے اکاؤنٹ میں آنا تھا۔ لیکن اچانک اتنے پیسے آئے کہ گھر والے اور بینک بھی دنگ رہ گئے۔ یہاں تک کہ یہ بچے جو راتوں رات کروڑ پتی بن گئے یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کیسے ممکن ہے۔

اس حوالے سے بینک کے برانچ منیجر منوج گپتا نے بتایا کہ دونوں بچوں کے اکاؤنٹ سے ادائیگی روک دی گئی ہے ، یعنی ایک طرح سے اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یہ معلومات بینک کے اعلیٰ افسران کو بھی دی گئی ہے۔

تاہم بینک کے افسران اور ملازمین بھی حیران ہیں کہ دونوں بچوں کے کھاتوں میں اتنے پیسے کہاں سے آئے؟ کھگڑیا میں بھی اس شخص کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ سے زائد روپے آئے۔ کچھ ایسا ہی بہار کے کھگڑیا میں ایک آدمی کے ساتھ ہوا۔

اچانک ان کے اکاؤنٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے آئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس شخص نے وہ رقم بھی خرچ کی۔ اس معاملے میں زبردست موڑتب آیا جب معاملہ سامنے آیا اور بینک نے نوٹس بھیج کر رنجیت داس نامی اس شخص سے پیسے واپس مانگے۔

اس پر رنجیت داس نے پیسے واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ یہی نہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ رقم کیوں واپس کریں، وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ رقم بھیجی ہے۔ تاہم جب اس نے رقم واپس نہیں کی تو معاملہ پولیس کے پاس چلا گیا اور رنجیت داس کو گرفتار کر لیا گیا۔


ہندوستان سے نیپال پہنچی پہلی نجی کارگو ٹرین

ہندوستان سے نیپال پہنچی پہلی نجی کارگو ٹرینکھٹمنڈو: نیپال انڈیا ریلوے سروس معاہدے میں ترمیم کے دو ماہ بعد ، نجی شعبے کی مال بردار ٹرین بدھ کو پہلی بار بھارت سے نیپال پہنچی۔ نیپال اور بھارت کے درمیان 9 جولائی کو ریل سروسز معاہدے میں ترمیم کے بعد 17 سال کے وقفے کے بعد بھارتی کنٹینرز کی اجارہ داری ٹوٹ گئی ہے۔ نیپال انٹر موڈل ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے مطابق ، ہند ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ کی ایک ریک کارگو ٹرین صبح 10 بجے بیرگنج کی ڈرائی پورٹ پر پہنچی۔
17 سال پرانے ریلوے سروسز معاہدے میں ترمیم نے ان رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے جن کا نیپال طویل عرصے سے سامنا کر رہا تھا۔ خاص طور پر اسے انڈین ریلوے کو مال بردار خدمات کے ذریعےسامان کی درآمد اور برآمد کے حوالے سے مشکلات کا سامناکرنا پڑھ رہا تھا۔ بتادیں کہ بھارت اور نیپال کے درمیان ریل رابطے کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے تمام پرائیویٹ کارگو ٹرین آپریٹرز اب ایک دوسرے کے ریل نیٹ ورک کا استعمال کر سکیں گے۔ اب تک یہ کام صرف سرکاری کمپنی کونکور ہی کرتی تھی۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کسی تیسرے ملک میں سامان کی برآمد یا درآمد کے لیے ریل نیٹ ورک کا استعمال بھی کر سکیں گے۔
نیپالی برآمد کنندگان نجی ٹرینوں کے ذریعے اپنا سامان بھارتی بندرگاہوں تک پہنچا سکیں گے۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان ریل رابطے کا معاہدہ 2004 میں ہوا تھا ، لیکن اس کے بعد اس میں کئی مواقع پر ترمیم کی گئی ہے۔ معاہدے میں ہر پانچ سال بعد نظرثانی کی گنجائش ہے ، تاکہ ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلیاں کی جا سکیں۔ توقع ہے کہ تازہ معاہدہ دونوں ممالک کے ریل نیٹ ورک کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا اور اس میں نجی شعبے کی بھی شرکت ہوگی۔


گجرات میں وزارتی کونسل کی حلف برداری سے قبل اسپیکر راجندر تریویدی کا استعفیٰ

احمد آباد:گجرات میں نئی وزارتی کونسل کی حلف برداری سے قبل اسمبلی کے اسپیکر راجندر تریویدی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ آج گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اپنی نئی وزارتی کونسل تشکیل دینے جا رہے ہیں۔ کونس میں شمولیت کے لئے اب تک 22 ارکان اسمبلی کو کال کی جا چکی ہے۔

اردو دنیا نیوز۷۲

ایپ ڈونلوڈ کریںکریںhttp://www.appsgeyser.com/14312329?

یا واٹسپ گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں


https://chat.whatsapp.com/EybfEngadKB5PplBUQkoSn

کورونا کو 130 دنوں میں مات دینے کی غیرمعمولی کہانی، 16 تک گر گیا تھا آکسیجن لیول

میرٹھ: یوپی کے ضلع میرٹھ کے رہائشی وشاس سینی 130 دنوں کے بعد کورونا کو مات دے کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ وہ اس طویل مدت کے دوران اسپتال میں داخل رہے۔ گھر پہنچنے کے بعد وشواس نے کہا کہ اتنے لمبے وقت کے بعد کنبہ کے پاس واپس لوٹنے پر وہ بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ وشواس سینی 28 اپریل کو کورونا پازیٹو پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دوران علاج ان کی حالت لگاتار خراب ہو رہی تھی اور ایک وقت میں ان کا آکسیجن لیول 16 تک گر گیا تھا۔

نیوٹیما اسپتال کے ڈاکٹر اونیت رانا نے وشواس کا علاج کیا۔ انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ’’وہ 28 اپریل کو کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ ابتدا میں انہیں گھر پر ہی علاج فراہم کیا تھا لیکن طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا۔ ہم نے انہیں تقریباً ایک مہینے تک وینٹی لیٹر پر رکھا، کیونکہ ان کا آکسیجن لیول 16 تک گر گیا تھا۔‘‘ ڈاکٹر رانا نے کہا بہتر علاج کے ساتھ مریض کی جینے کی خواہش بہت زیادہ مضبوط تھی، یہی وجہ ہے کہ وشواس 130 دنوں کے بعد کورونا کے خلاف جنگ جیت گئے اور شفایاب ہو کر گھر لوٹ گئے۔

اسپتال سے چھٹی ملنے پر وشواس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے لمبے وقت کے بعد کنبہ کے افراد کے ساتھ مل کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ وشواس بتاتے ہیں کہ جب انہوں نے استپال میں کورونا کے مریضوں کو دم توڑتے ہوئے دیکھا تو اس سے وہ کافی ڈر گئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’جب میں نے اسپتال میں لوگوں کو دم توڑتے ہوئے دیکھا تو میں ڈر گیا لیکن میرے ڈاکٹروں نے میری دلجوئی کی اور کہا کہ مجھے صرف اور صرف پنی شفایابی پر توجہ دینی ہے۔‘‘

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وشواس کی حالت اب مستحکم ہے اور انہیں تین سے چار گھنٹے تک آکسیجن سلینڈر لگائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم کئی معاملوں میں مریض کو چار گھنٹے بعد آکسیجن سلینڈر کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی انہیں دوائیں لیتے رہنا ہوگا۔

آپ اردو دنیا نیوز۷۲

ایپ ڈونلوڈ کریںhttp://www.appsgeyser.com/14312329?

گجرات میں آج نئے وزراء کی حلف برداری ، ممکنہ نام جانیں ۔

گجرات میں آج نئے وزراء کی حلف برداری ، ممکنہ نام جانیں ۔گجرات کی نئی کابینہ لائیو اپ ڈیٹس: گجرات میں بھوپندر پٹیل کی زیرقیادت حکومت کے وزراء کی حلف برداری جمعرات کو ہوگی۔ اس کے لیے وقت 1.30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پرانی وجے روپانی حکومت کے تمام وزراء چھٹی پر ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جن ایم ایل ایز کو وزیر بنایا جانا ہے انہیں صبح سے مطلع کیا گیا ہے۔ جن ایم ایل اے کے پاس فون پہنچ چکے ہیں ، وہ ابھی تک وزیر نہیں بنے ہیں۔ ساتھ ہی وجئے روپانی حکومت میں کوئی وزیر ایسا نہیں ہے جسے بلایا گیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک تاریخی حلف ہوسکتا ہے۔ اس حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کی کوشش احتجاج کی آواز کو دبانے کی بھی ہے۔ اس سے قبل یہ حلف برداری بدھ کو ہونا تھی ، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔
یہ نام ممکنہ وزراء کی فہرست میں شامل ہیں۔ اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی ، وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ ، سوربھ پٹیل ، نیما بین آچاریہ بھوج ، کیرتی سنگھ واگھیلا کنکریج ، ششی کانت پانڈیا ڈیسا ، ڈاکٹر آشا پٹیل انجا ، رشی کیش پٹیل ویس نگر ، راجندر سنگھ چاوڈا ہمت نگر ، گجندر سنگھ پرمار پرتیج کانو پٹیل سانند ، راکیش شاہ ایلس برج ، راجکوٹ سے گووند پٹیل ، اروند رائانی ، دیوا مالم کیشود ، آر سی مکوانا مہووا ، پنکج دیسائی ناڈیاڈ ، جیتو واگھانی بھاونگر ، کوبر ڈنڈور سنترم پور ، کیتن انعامدار ساولی ، منیشا وکیل وڈودرا ، ہرش سنگھوی سورت بھروچ ، ونود موردیا کٹارگام ، نریش پٹیل گنڈوی ، کانو بھائی دیسائی پارڈی

وزیراعظم مودی نے 15 لاکھ کی قسط بھیجی ؟

وزیراعظم مودی نے 15 لاکھ کی قسط بھیجی ؟کھاتہ میں غلطی سے جمع 5.5 لاکھ کا استعمال ، بہار میں شخص گرفتار
نئی دہلی : بہار کے ضلع کھگاریا میں ایک شخص کو وہ رقم واپس کرنے سے انکار پر گرفتار کرلیا گیا ہے جو اُس کے بینک کھاتہ میں غلطی سے جمع ہوگئی اور اُس نے استعمال کرلی ہے۔ مارچ میں گرامین بینک اسٹاف کی غلطی سے موضع بختیارپور کے رنجیت داس کے کھاتہ میں 5.5 لاکھ روپئے جمع ہوگئے۔ رنجیت کا بیان ہے کہ جب اُس نے کھاتہ میں رقم دیکھی تو وہ سمجھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے وعدہ کے مطابق 15 لاکھ روپئے کی پہلی قسط آئی ہے۔ مودی نے 2014 ء کی انتخابی مہم میں عوام سے کہا تھا کہ بیرون ملک جمع کالا دھن واپس آنے پر ہر شہری کے بینک کھاتہ میں 15 لاکھ روپئے کی رقم تو آسانی سے جمع ہوجائے گی۔ بعد میں امیت شاہ نے یہ وعدہ بار بار یاد دلانے پر اسے ''جملہ'' قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔


نکاح کو آسان بنانے کی مہم اثر دکھا رہی ہے۔ پرسنل لا بورڈ

نکاح کو آسان بنانے کی مہم اثر دکھا رہی ہے۔ پرسنل لا بورڈ

نکاح کو آسان بنائیں
نکاح کو آسان بنائیں

اردو دنیا نیوز۷۲: نئی دہلی 

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے آسان اور مسنون نکاح مہم جاری ہے۔ جس کے اچھے نتائج اور اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ ضرورت ہے کہ اس مہم کو مضبوطی اور اہتمام کے ساتھ چلایا جائے تا کہ نکاح میں پائی جانے والی غلط رسموں اور بری باتوں کو ختم کیا جاسکے۔

اس طرح کے خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے کیا،انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں اس بات کی جانب توجہ دلائی ہے کہ آسان اور مسنون نکاح مہم کے تحت ہر علاقے میں مضبوطی اور اہتمام کے ساتھ زمینی سطح پر خدمت انجام دی جائے،رسمی جلسوں اور روایتی طریقوں سے ہٹ کر منظم ،مسلسل اور مفیدومثبت اقدامات کیے جائیں۔

اس سلسلے میں اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی طرف سے حال میں ہی آسان اورمسنون نکاح کے سلسلے میں آن لائن کل ہند مشاورتی اجلاس صدر بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس اجلاس میں جو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں ان پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا محترم نے فرمایا کہ آسان اور مسنون نکاح مہم کو کامیاب بنانے اور سادہ نکاح کو رواج دینے کے لیے ضروری ہے کہ ٌ

ہرریاست میں آسان اور مسنون نکاح کے سلسلے میں دس روزہ مہم چلائی جائے ،اور اس مدت میں تقریروں ،تحریروں ،کارنر میٹنگز ملاقاتوں، اور مختلف برادریوں کے ذمہ دار حضرات کی ذہن سازی کے ذریعے اس بات کی کوشش کی جائے کہ مسلم معاشرے میں سادگی اور آسانی کے ساتھ نکاح کو انجام دینے کا مزاج بنے اور ہر قسم کے رسوم ورواج اور بدعات وخرافات سے بچاجا سکے ۔

ہر علاقے میں با اثر لوگوں پر مشتمل ایسی چھوٹی چھوٹی اصلاحی کمیٹیاں قائم کی جائیں ،جو ان گھروں میں جہاں نکاح ہونے والا ہو، پہنچ کر لوگوں کو نکاح کے اسلامی نظام سے واقف کرائیں ،اور رسوم و رواج سے بچنے کی تلقین کریں۔

آسان اور مسنون نکاح مہم کو مضبوط کرنے اور تمام مسلمانوں تک مہم کا پیغام پہونچانے کے لیے آئندہ تین جمعہ تک نماز جمعہ سے قبل علماء ،ائمہ اور خطباء حضرات اسی موضوع پر تقریر فرمائیں۔

چونکہ خواتین رسم ورواج کے سلسلے میں پیش پیش ہوتی ہیں لہذاخواتین کے لیے علیحدہ دینی اجتماعات منعقد کیے جائیں ،جن میں سادہ اور آسان نکاح کی افادیت اور رسوم رواج کے نقصانات بیان کر کے ان کی ذہن سازی کی جائے ۔

جن نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کا نکاح قریبی مدّت میں ہونے والا ہے یا ہوچکا ہے ان کی شرعی رہنمائی کے لیے تربیتی ورکشاپ رکھے جائیں، جن کے ذریعہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے رہنما اصول سکھائے اورسمجھائے جائیں۔

 جس نکاح میں جہیز کامطالبہ ہواور لین دین کیاجائے یا رسوم ورواج اور خرافات کو شامل کیاجائے وہاں پہلے مرحلے میں لوگوں کی ذہن سازی کی جائے، اس کے بعد بھی نہ مانیں تو کھلے طور پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جائے ۔

اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈ یا مسلم پرسنل لابور ڈکی جانب سے ایک اقرار نامہ مرتب کیا گیا ہے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اس کے ذریعے نوجوانوں اور ان کے سر پرستوں سے اقرار لیا جائے کہ وہ سنت وشریعت کے مطابق نکاح کریں اور کرائیں گے ،یہ اقرار نامہ جمعہ کے دن مصلیان کرام کے سامنے پڑھ کر ان سے بھی اقرار لیا جائے ۔


اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...