Powered By Blogger

ہفتہ, اکتوبر 23, 2021

پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں پھر ہوا اضافہ پٹرول 120 روپئے تو ڈیژل کی قیمت 104 روپئے ہوگئی

پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں پھر ہوا اضافہ پٹرول 120 روپئے تو ڈیژل کی قیمت 104 روپئے ہوگئینئی دہلی: بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑھتے رہنے کے باعث ہفتہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Today) میں اضافہ کیا گیا۔ ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیژل (Petrol diesel price) ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.24 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 95.97 روپئے فی لیٹر کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ اکتوبر ماہ میں اب تک 18 بار سے زیادہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 113.12 روپے اور ڈیزل 104 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 115.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.27 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 110.84 روپے اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 110.98 روپے اور ڈیزل 110.98 روپئے فی لیٹر ہے۔ رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔ پٹرول 101.56 روپے اور ڈیزل 101.27 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.42 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.62 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور دیگر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 23 دنوں میں سے میں 18 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ پٹرول 5.60 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.20 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے۔ ہفتے کے آخر میں گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ برینٹ کروڈ 0.92 ڈالر سے بڑھ کر 85.53 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.09 ڈالر بڑھ کر 82.50 ڈالر فی بیرل رہا۔ پچھلے ہفتے بھی ان دونوں ایندھنوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ یہاں دیکھیں اپنے شہر کی قیمت: دہلی- پٹرول: 107.24، ڈیژل: 95.97 ممبئی-پٹرول 113.12، ڈیژل: 104.00 چنئی- پٹرول 104.22، ڈیژل: 100.25 کولکاتہ- پٹرول: 107.78، ڈیژل: 99.08

ان ریاستوں میں 100 کے پار پٹرول مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، جموں وکشمیر اور لداخ میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے سے ہوچکی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں فرق مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ لگائے گئے ٹیکس اور ڈھلائی کی قیمت کی وجہ سے الگ الگ ہوتا ہے۔

حج- 2022 کا سرکاری اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں : نقوی

حج- 2022 کا سرکاری اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں : نقوی


 وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کے انتخاب کا عمل ، کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے اور سعودی عرب حکومت کی جانب سے حج 2022 کے وقت طے کیے جانے والے کورونا پروٹوکول ، رہنما خطوط اور میعار کے تحت ہوگا اوراس کا باضابطہ اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔

نقوی نے حج جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کو ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ، ہیلتھ سہولت ، مکہ مدینہ میں قیام کرنے کی عمارت / ٹرانسپورٹ کی معلومات ہندوستان میں ہی فراہم کرنے والے ای - لگیج ٹیگنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نےکہا کہ اس بار سعودی عرب اور ہندوستان کی حکومت کے ہیلتھ اینڈ کورونا پروٹوکول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج-2022 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ حج-2022 کا سرکاری اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی حج کے لئے آن لائن درخواستوں کاعمل بھی شروع ہو جائے گا ۔ ہندوستان کا حج 2022 کا عمل 100 فیصد آن لائن ڈیجیٹل ہوگا ۔ واضح رہےانڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ حجاج کرام ہندوستان سے جاتے ہیں ۔


یہ ‎رضوانہ: جس نے شادی پرتعلیم کوترجیح دی بہت ہی مشکل لمحہ تھا جب گھر والوں نے رضوانہ خاتون سے کہا کہ ہمارے پاس تھوڑی سی زمین ہے، اسے بیچ کریا توہم تمہیں تعلیم دلاسکتے ہیں یا اسے بیچ کر جہیز کے اخراجات پورے کئے جا سکتے ہیں۔

رضوانہ: جس نے شادی پرتعلیم کوترجیح دی

وقت کی اہم ضرورت ہے جہیز کے خلاف بیداری مہم : رضوانہ خاتون
وقت کی اہم ضرورت ہے جہیز کے خلاف بیداری مہم : رضوانہ خاتون

 

 سلطانہ پروین، پورنیہ

 یہ بہت ہی مشکل لمحہ تھا جب گھر والوں نے رضوانہ خاتون سے کہا کہ ہمارے پاس تھوڑی سی زمین ہے، اسے بیچ کریا توہم تمہیں تعلیم دلاسکتے ہیں یا اسے بیچ کر جہیز کے اخراجات پورے کئے جا سکتے ہیں۔

گھروالوں نےان سے یہ بھی کہا کہ اب تم خود سوچ لو، تمہیں کیا کرنا ہے۔ گھروالوں نے رضوانہ سے یہ بھی کہا کہ اگر تم پڑھنا چاہتی ہوتوتمہیں اسٹیمپ پیپر پر یہ لکھنا پڑے گا کہ جہیزکے اخراجات ہمارے ذمہ نہ رہیں گے، یعنی بغیر جہز کے ہی شادی کرنی ہوگی۔

اس وقت رضوانہ کی عمر کافی کم تھی، تاہم انہوں نے اس چھوٹی سی عمر میں یہ فیصلہ لیا کہ وہ شادی کے موقع پر والدین سے کوئی خرچ نہیں کروائے گی، انہوں نے اسٹیمپ پیپر وہ ساری باتیں لکھ کر دے دی، جو اس کے گھروالے چاہتے تھے۔

اسٹیمپ پیپر پر دستخط کرنے کے بعد رضوانہ خاتون جہیز کے لیے رکھی ہوئی زمین بیچ کر اپنی ایم بی بی ایس تعلیم مکمل کرنے کے لیے کرغستان چلی گئی۔

 دور افتادہ گاوں سے تعلق

رضوانہ خاتون ایک کسان کی بیٹی ہیں۔ ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں لتامباری کی رضوانہ آج اپنے علاقے میں جہیز کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور لوگوں کو اس کے مضر اثرات سے آگاہ کر رہی ہیں۔

رضوانہ تقریباً روزانہ اسکول، کالج اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ وغیرہ جاتی ہیں اور وہاں طلبا کو جہیز نہ دینے اور نہ لینے کا حلف لیتے ہیں۔ وہ ہر طالب علم سے ایک حلف برداری کا فارم پر کرواتی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ سب کو ایک پودا لگانے کی بھی ترغیت دیتی ہیں اور سگریٹ نوشی نہ کرنے کا بھی حلف دلاتی ہیں۔

رضوانہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال سے جہیز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔ انہوں نے اس دوران سینکڑوں افراد کو اس مہم سے جوڑا ہے۔ اس دوران رضوانہ خاتون کو مختلف قسم کے تجربات پیش آئے جو ہمت و ولولے سے بھرے ہوئے ہیں۔

ان کے والد محمد سجاد کاشتکار ہیں، جب کہ والدہ رشید ایک گھریلو خاتون ہیں۔ رضوانہ خاتون کا کہنا ہے کہ 2011 میں جب انہوں نے میٹرک پاس کیا تو انہی دنوں ان کے خالہ(والدہ کی بہم)کی شادی ہوگئی۔ خالہ کی شادی میں زمین بیچ کر تین لاکھ جہیز دیا گیا تھا۔

رضوانہ اپنی خالہ کے ساتھ ان کے سسرال کے گھر گئی۔ وہاں انہوں نے دیکھا کہ سسرال والےجہیز کو لے کر ان کی خالہ کے ساتھ برا برتاو کر رہے ہیں، اور انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہے ہیں۔

وہ زمین اور پیسے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے سامان کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔ پھر رضوانہ کو لگا کہ اس کی خالہ کے ساتھ جوکچھ ہو رہا ہے وہ اس کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

وہاں سے واپس آنے کے بعد انہوں نے پڑھائی کا فیصلہ کیا اور2014 میں انہوں نے بارہویں جماعت پاس کیا۔ 

awaz

رضوانہ اپنی خالہ کی زندگی کے حالات دیکھ کر ہمیشہ کچھ پڑھنا اور کرنا چاہتی تھی۔ لیکن پڑھائی کے لیے پیسے نہیں تھے۔ میٹرک پاس کرنے پروزیراعلیٰ کی ترغیبی اسکیم کے تحت انہیں دس ہزار ملے۔ اسی رقم سے انہوں نے بارہویں جماعت پاس کیا۔ بارہویں پاس کرنے کے بعد بھی دس ہزار دوبارہ اسی اسکیم کے تحت انہیں ملے۔

اس رقم سےانہوں نے مقابلہ جاتی کتابیں خریدیں اور پورنیہ میں اپنے ماموں کے گھر رہ کراین ای ای ٹی ( NEET )کی تیاری ذاتی طور پر شروع کردی۔ وہ میڈیکل اوراین ای ای ٹی کی تیاری کے لیے کوٹہ جانا چاہتی تھی، تاہم پیسےنہ ہونےکی وجہ سےنہیں جا سکی۔

پورنیہ میں رہ کرہی انہوں نےامتحان کی تیاری کی اورنیٹ کا امتحان بھی ذاتی مطالعہ سے پاس کر لیا۔اسی دوران رضوانہ کی شادی کے لیے پیغامات آنے لگے۔ تاہم جو بھی رشتے آتے وہ پہلے جہیز کی بات کرتے تھے، اور یہ بھی سوال کیا جاتا کہ ان کے والد چھوٹے کسان ہیں یا بڑے۔

زمین بیچ کر میڈیکل میں اندراج

مالی مشکلات کے باوجود رضوانہ خاتون تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کے گھروالے ان کی شادی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنی والدہ رشیدہ خاتون سے کہا کہ جو زمین میرے جہیز کے لیے رکھی گئی ہے انہیں بیچ کر میری تعلیم کےلیے پیسے کا انتظام کیجئے۔ اس پر ان کے گھر والے سخت ناراض ہوگئے۔

جب رضوانہ نے اصرار کرنا شروع کیا تو گھروالوں کی جانب سے کہا گیا کہ اسے یہ بات اسٹیمپ پیپر پر لکھر کر دینی پڑے گی کہ وہ مزید پیسے اپنے گھروالوں سے وصول نہیں کرے گی۔

ان کے والدین نے کہا کہ ہم یا توتمہاری شادی کرسکتے ہیں یا تعلیم کےلیے پیسے فراہم کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں رضوانہ خاتون بتاتی ہیں کہ انہوں نے گھروالوں کی منشا کے مطابق اسٹیمپ پیپر پر وہ تمام باتیں لکھ دیں جو وہ لوگ چاہتے تھے۔

اس کے بعد وہ کرغستان چلی گئیں، جہاں انہوں نے ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا۔ جب وہ کالج میں داخلہ لے کر کرغستان سے واپس لوٹیں تو ایک بار پھر ان کے رشتے کی بات شروع ہوگئی۔ تاہم اس بار معجزہ ہوگیا،اس بار رشتے وال اب ان کی تعلیم کی بات کر رہے تھے نہ کہ جہیز کی۔

لوگوں کے اس بدلے ہوئے رویے سے رضوانہ نے محسوس کیا کہ اگر کوئی لڑکی تعلیم حاصل کرتی ہے تو وہ ہر چیز حاصل کر سکتی ہے جو وہ چاہتی ہو۔اگرانہیں پڑھائی کرنے سے فائدہ ملا ہے تو دوسرے بھی اسے حاصل کر سکتے ہیں اور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

اس تجربے کے بعد سے ہی انہوں نے جہیز کے خلاف مہم شروع کردی، وقت کی اہم ضرورت ہے جہیزکے خلاف بیداری مہم۔ اس کے علاوہ انہوں نے لڑکیوں سے کہنا شروع کردیا کہ وہ اپنے والدین سے کہیں کہ جو رقم جہیز کے لیے رکھی گئی ہے، اسے وہ ان کی تعلیم پرخرچ کریں۔

لڑکیوں کی تعلیم ضروری

ایم بی بی ایس کی طالبہ رضوانہ خاتون کا کہنا ہے کہ ہروالدین کے لیے بیٹے کو تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ بیٹیوں کو بھی تعلیم دلانا ضروری ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ لڑکیاں دو گھروں کو سنبھالتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ہر لڑکی کو خود پر منحصر ہونا چاہیےتاکہ کوئی اسے سسرال میں ہراساں نہ کر سکے۔ انہوں نے دیکھا ہے کہ سسرال میں کس طرح لڑکیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے،اس سے ان کی زندگی اجیرن بن جاتی ہے۔

رضوانہ خاتون نے اپنی مہم کا آغاز اپنے گھر سے کیا۔اس مہم میں انہوں نے اپنے چچا مرتضیٰ اور بھائی محمد احسان کو جوڑا۔ یہ دونوں جب بھی پورنیہ سے باہر جاتے ہیں رضوانہ ان کے ساتھ جاتی ہیں۔

رضوانہ نے پورنیہ ضلع کے متعدد اسکولوں اور کالجوں میں جا کر طلبا سے جہیز نہ لینے اور جہیز نہ دینے کا حلف لیا ہے۔ اس کے علاوہ رضوانہ کی جانب سے یہ مہم سہرسہ اور کشن گنج وغیرہ کے اسکول و کالجوں میں بھی شروع کی جا چکی ہے۔

ان کی دوست روگنی کماری اور ان کی خالہ ریحانہ بانو بھی اس مہم میں رضوانہ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ریحانہ پیشے سے ٹیچر ہیں وہ کہتی ہیں کہ جب رضوانہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے کرغستان جائیں گی تو وہ وہاں بھی اپنی مہم جاری رکھیں گی اوراسکول اور کالج میں جا کر طلباء کےعلاوہ معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کو بھی آگاہ کرے گی۔

مہم کرغستان میں جاری رہے گی

رضوانہ خاتون کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے کرغستان چلی جائیں گی۔ وہاں وہ اپنی مہم جاری رکھیں گی۔ بہت سے ہندوستانی لڑکے اور لڑکیاں وہاں پڑھتے ہیں۔ یہاں پورنیہ میں ، صرف آس پاس کے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے، جب کہ کرغستان میں ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے طلباء کو بھی اس مہم میں جوڑنے کا  موقع ملے گا تا کہ وہ بھی بیدار ہوں اوراپنے لوگوں کو بھی بیدارکریں۔ کرغستان میں بھی یہ مہم جاری رہے گی

جمعہ, اکتوبر 22, 2021

نماز پڑھ رہے مسلمانوں کے سامنے جئے شری رام کے نعرے لگائے گئے

گروگرام: گڑگاؤں (گروگرام) میں سیکٹر 12-A میں ایک نجی پراپرٹی میں پرامن طریقے سے نماز پڑھنے والے مسلمانوں کو ایک بھیڑ کا سامنا کرنا پڑا ،جو مبینہ طور پر بجرنگ دل کے کارکنان پر مشتمل تھا۔ ہجوم نے ‘جئے شری رام’ کے نعرے لگائے۔

اس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب سیکٹر 47 میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جب سرکاری زمین پر کھلے میں نماز پڑھنے کو روکنے یا اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔لوگوں کی نماز کی تیاریوں کے دوران پولیس کی ایک بڑی تعداد (ریپڈ ایکشن فورس کے ارکان سمیت) دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں درجنوں پولیس اہلکار زرد بیریکیڈ کے پیچھے کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہ احتجاج کرنے والے ہجوم کو روک رہے ہیں جو ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگا رہا ہے۔


مسجد الحرام : پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا

مسجد الحرام : پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا

مسجد الحرام : پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا
مسجد الحرام : پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا

مکہ : سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ضوابط میں نرمی کے بعد آج مسجد الحرام میں پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا کیا گیا، تاہم اس موقع پر نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔

کورونا وائرس کے ضوابط میں نرمی کے بعد لوگ بڑی تعداد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے حرم شریف پہنچے۔ اس موقع پر سربراہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی خصوصی ہدایت کی گئی تھی۔

بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی حرم شریف آمد حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام کے مزید 50 دروازے آج کھولے گئے، مسجد الحرام کے اندرونی صحن و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ بھی کی گئی۔

— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) October 22, 2021

حرمین انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد خود کار سینیٹائزر بوتلیں لگائی گئیں، جبکہ لوگوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

حرمین انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر 50 ہزار سے زائد آبِ زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام کیا گیا، 1 لاکھ لیٹر آبِ زم زم کولروں اور کین میں رکھا گیا۔ کورونا سے بچاؤ: مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار حرمین انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ جسمانی درجۂ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے بھی حرم شریف میں مختلف مقامات پر نصب کیئے گئے۔

حرمین انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حرم شریف میں معمر اور معذور افراد کے لیے 5 ہزار الیکٹریکل اور سادہ وہیل چیئرز کا بندوبست بھی کیا گیا۔


میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کرنے کی کوشش کروں گی‘:آریان اننیا کی چیٹ لیک

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے آریان خان کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے پر راضی تھیں۔

میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ صبح پوچھ گچھ کیلئے این سی بی دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔اداکارہ سے تفتیش اور آریان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں این سی بی افسران نے اننیا سے آریان کے ساتھ ہوئی واٹس ایپ چیٹ پر بھی بات کی۔

میڈیا کے مطابق این سی بی نے دعویٰ کیا ہےکہ آریان اور اننیا واٹس ایپ چیٹ میں گانجاکے بندوبست پر بات کررہے تھے اور چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کریں گی۔

میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔خیال رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو جمعہ کی صبح بھی پوچھ گچھ کے لیے ایک بار این سی بی اپنے دفتر طلب کیا گیا۔

دوسری جانب نایں ڈی بی نے شاہ رخ خان سمیت اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

بریکنگ نیوزمسلسل آرہیں قدرتی آفات ، دے رہی ہیں کسی بڑی تباہی کے اشارے

بریکنگ نیوزمسلسل آرہیں قدرتی آفات ، دے رہی ہیں کسی بڑی تباہی کے اشارے

 عرصے سے ہندوستان سمیت دنیا کے ہر کونے میں مسلسل زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کا پھیلنا - آسمانی بجلی ، بارش ، سیلاب ، برفانی تودے ، آتش فشاں پھٹنا ، سمندری طوفان وغیرہ ،جاری ہے۔ شاید ہی دنیا کاکوئی کونہ بچا ہواور کو دن خالی گیا ہو ، 1 اکتوبر میں جنوبی ایران کے صوبہ بوشہر میں 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ، مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں 3.6 شدت اور کرناٹک کے وجے پورہ میں 2.5 شدت کا زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 1اکتوبر کو ہی سری لنکا کے صوبہ پوزونن میں 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ 2اکتوبر میں نیپال کے صوبہ بگمتی میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ 2اکتوبرکوہی اروناچل میں 4.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ 2اکتوبرکو ہی ، دوبارہ نابھا کے گاؤں 'رمل ماجری' میں آسمانی بجلی گرنے سے ، ایک بھٹے میں کام کرنے والے تین نوجوان مزدور ہلاک ہوگئے۔ 2اکتوبر کو ہی ، اتراکھنڈ کے 'چمولی' ضلع میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے 4 میرینز کی لاشیں برآمد کی گئیں۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...