اتوار, دسمبر 12, 2021
بہار میں بھی کھلے مقامات پر نماز پڑھنے پراعتراض پابندی عائد کرنے بی جے پی رکن اسمبلی کاحکومت - سے مطالبہ

ہفتہ, دسمبر 11, 2021
اورنگ آباد میں دوستی کی انوکھی مثال مرحوم . لائبریری دوست کی یاد میں قائم کی اسکول میں مہانگر پالیکا اسکول ، اردو ، نارے گاؤں ، میں شیرخان متر منڈل ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے تعاون و اشتراک طلبہ کیلئے نئی بہترین لائبریری کا افتتاح عمل سے میں آیا
اورنگ آباد میں دوستی کی انوکھی مثال مرحوم . لائبریری دوست کی یاد میں قائم کی اسکول میں مہانگر پالیکا اسکول ، اردو ، نارے گاؤں ، میں شیرخان متر منڈل ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے تعاون و اشتراک طلبہ کیلئے نئی بہترین لائبریری کا افتتاح عمل سے میں آیا
تاریخی شہر اورنگ آباد میں ایک انوکھی مثال سامنے آئی.. مرحوم دوست کی یاد میں دوستوں نے خراج عقیدت کے طور پر تمام سہولتوں سے آراستہ لائبریری قائم کرتے ہوئے ایک مثالی و قابل تقلید کارنامہ انجام دیا..
مہانگر پالیکااسکول ،اردو، نارے گاؤں، میں شیرخان متر منڈل ،ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے تعاون و اشتراک سے طلبہ کیلئے نئی بہترین لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا۔
اس مناسبت سے ایک شاندار تقریب عبدالحسین سر، (چیئرمین اسٹیپنگ اسٹون ہائی اسکول) کی صدارت میں، اسکول گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز ہشتم جماعت کے طالب علم اسجد شیخ شوکت کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد از تلاوت، آسیہ شیخ عبدالستار طالبہ نہم جماعت نے پرکشش آواز میں سامعین کی خدمت میں حمد پیش کی ۔
اس پر وقار جلسہ افتتاح میں بحیثیت مہمان خصوصی تاجوے میڈم کیندر پرمکھ N -7، سنجیو سونار سر کلچرل انچارج کارپوریشن، گریش مگرے سر صنعتکار، خالد سیف الدین (سیکرٹری سروش ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،FAME,) مرزا عبدالقیوم ندوی بانی ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن، شیرخان متر منڈل کے اراکین سوڑنکی سر ،زبیر سر ،فیروز سر،کارپوریشن اسکول کیندر پرمکھ رفیق سر، عبداللطیف سر ابرار سر اردو اسکول نارے گاؤں ہیڈ ماسٹر عبدالرحیم سر و دیگر حضرات موجود تھے۔سبھی ذی وقار مہمان خصوصی کا شال و گل دے کر استقبال کیا گیا۔
اس یادگار موقع پر ذی اثر مہمانوں نے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔جس میں سنجیو سونار سر نےاس قابل تقلید سرگرمی کی ستائش کی اپنی تقریر کی ابتداء میں انھوں نے جنرل بپن راؤت کے حادثہ کا ذکر کیا جس پر سبھی حاضرین کی طرف سے دو منٹ خاموش کھڑا ہو کر خراج عقیدت پیش کی گئی۔اسکول ہیڈ ماسٹر عبدالرحیم سر نےاس لائبریری والے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں جن لوگوں اور تنظیموں نے تعاون کیا سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
اسکول کی روداد پیش کرتے ہوئے ٹیچر زبیر سر نے اسکول کی انفرادیت سامعین کے سامنے بیان کی۔
مطالعہ کی اہمیت بتاتے ہوئے مرزا عبدالقیوم ندوی نے بچوں کو کتابوں کی طرف رغبت دلاتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد شہر کے کارپوریشن کے اسکولوں میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی لائبریری ہوگی جسے عنقریب تمام جدید ٹیکنالوجی و وسائل سے آراستہ کیا جائے گا..انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے فخر ہے کہ یہ میرے بچپن کے اسکول شروع کی گئی ہے..
اس موقع پر تمام مہمانوں نے مرزا عبدالقیوم ندوی کا ان کی غیر معمولی وبہترین خدمات کا اعتراف و ستائش کرتے ہوئے شال اور گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا.
مقررین میں گریش مگرے سر نے اپنی دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصلی خوشی دوسروں کو خوشی دینے میں ہیں۔ساتھ ہی انھوں نے اس مشن کو آگے بڑھانے کی بھی طرف توجہ دلائی اور دس نقاتی ایجنڈا پیش کیا جس پر ایک سال میں عمل کیا جائے گا..
پروگرام کے خاص مہمانوں میں موجود خالد سیف الدین صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں اسکول کی طلبہ کی تعداد اور موجودہ کلاسیس کی کمی کو دیکھتے ہوئے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔جس پرسبھی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔
صدر جلسہ عبدالحسین نے اپنے صدارتی خطاب میں ٹیچر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو ایک اچھا شہری بننے کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ کو آگے بڑھنے کے لیے بہت سارے مواقع ہیں شیر خان پٹھان متر منڈل ہونہار طلباء کا ہر ممکن تعاون کریں گے آپ صرف محنت اور دل لگا کر پڑھیں.
اس موقع ہیلی کاپٹر حادثہ میں فوت ہوئے جنرل بیپن راوت اور دیگر فوجیوں کو دو منٹ کھڑے ہو کر خراج عقیدت پیش کیا گیا.
اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ٹیچر قرۃ باجی، فیروز مرکڑ سر نے انجام دیے۔
جنید سر کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں سبھی ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف نے متحرک کردار ادا کیا

دُوبَدُومفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہمحمد امام الہدیٰ انور آفاقی (ولادت ۷؍ اگست ۱۹۵۴ء ) بن حاجی محمد نور الہدیٰ بن مولوی عبد الجلیل بن وعظ الدین بن فرزند علی ساکن ہُدی منزل، راج مولیٰ (بھیگو) دربھنگہ مشہور شاعر ،ا چھے افسانہ نگار اور بہترین نثر نگار ہیں

سعودی عرب میں ’’دبنگ‘‘ سلمان خان کا جلوہ جانیں کیسے

ریاض :بالی ووڈ کے بھائی جان ۔۔۔ سمجھ گئے آپ ۔۔۔۔۔ بات ہورہی ہے سلمان خان کی ۔۔۔۔ وہ سلمان خان جو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں ۔۔۔ جن کے دنیا کے کونے کونے میں مداح ہیں۔ اب سعودی عرب میں اپنا جادو دکھا رہے ہیں۔ ایک بدلتے ہوئے سعودی عرب میں ،ایک نئے ماحول میں ،سلمان خان نے سب کے چہروں پر ایسی خوشی اور مسراہٹ دیکھی کہ کہے بغیر نہیں رہ سکے کہ آپ کے چہروں کی مسکراہٹ مجھے اس سرزمین پر دوبارہ لائے گی۔
دراصل فلم اسٹار سلمان خان اور دی بنگ ٹیم سعودی عرب پہنچی ہے جہاں وہ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ریاض سیزن میں پرفارم کریں گے۔ سلمان خان جمعہ دس دسمبر کو ریاض سیزن میں پرفارم کریں گے۔ ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں۔ ان میں 70عرب کنسٹرٹ 6 انٹنیشنل کنٹسرٹ انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹر شامل ہیں۔
بالی وڈ اداکار سلمان خان سمیت دیگر فنکار سعودی عرب میں جاری رنگا رنگ ریاض سیزن میں موجود ہیں، جہاں دبنگ خان کی قیادت میں ایک ٹیم 10 دسمبر کو ریاض کے بلیوارڈ میں واقع انٹرنیشنل ایرینا میں مرکزی اسٹیج سنبھالے گی۔
دورے کے دوران لائیو کنسرٹ میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنے سامعین اور ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے رقص، گانے، مزاحیہ اداکاری اور بہت کچھ پیش کریں گی۔اس دورے میں شلپا شیٹی، جیکولین فرنینڈز، سائی منجریکر، پربھو دیوا، سہیل خان، سنیل گروور، کمال خان اور آیوش شرما کی پرفارمنس بھی شامل ہوگی۔
سلمان خان سعودی عرب کے دورے پر۔
جمعے کی شب ریاض میں میوزیکل کنسرٹ سے قبل جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مدعو کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی الشیخ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر بالی وڈ کا پہلا کنسرٹ کرنے کا موقع دیا۔
سپرا سٹار نے کہا کہ ’ہم اپنی طرف سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم یہاں بار بار آئیں گے، ہم آپ کی تفریح کے لیے پوری کوشش کریں گے، ہم یہاں اپنی فلمیں لائیں گے، ہم یہاں اپنے کنسرٹ کریں گے، ہم آپ کو معیاری، اچھی، صاف ستھری اور لطف اندوز ہونے والی تفریح فراہم کریں گے۔
‘ سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ ’میں چند ماہ قبل دمام آیا تھا، میں نے اس وقت تبدیلی دیکھی تھی اور میں ان چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ حقیقت میں تبدیلی یہ ہے کہ ہم پہلی بار یہاں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میں تمام چہروں پر تبدیلی دیکھ رہا ہوں، میں آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔
سلمان خان
انہوں نے اپنے مداحوں سے مسلسل تفریح کا وعدہ کرتے ہوئے کہا: ’میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں بہت جلد آپ کے لیے بہت زیادہ فلمیں اور تفریح کے ساتھ دوبارہ آؤں گا۔
‘ سعودی عرب میں اپنی فلموں کی شوٹنگ اور باہمی تعاون کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ’ہم کچھ فلموں کی شوٹنگ یہاں کرنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔ مزید برآں جب بھی سعودی عرب میں محفلوں اور تفریح کے لیے میری ضرورت پڑے گی تو میں اس کے لیے دستیاب رہوں گا۔
اداکارہ شلپا شیٹی نے کہاکہ مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی ہے۔ ڈھائی سال کے بعد میں اپنے گھر سے ایک دورے کے لیے نکلی اور پہلا سفر جو میں نے کیا ہے وہ سعودی عرب کا ہے، مجھے یہاں لانے پر دا بینگ ٹور کا شکریہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سعودی عرب کے بارے میں پڑھا ہے اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس تبدیلی کو دیکھنا خوش آئند اور خوشگوار ہے۔ بہت سی غلط فہمیاں ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ واپس جا کر ان تبدیلیوں کے بارے میں کہانیاں سناؤں جو میں نے یہاں دیکھی ہیں۔
جس کنسرٹ کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا وہ بلیوارڈ میں بین الاقوامی سطح پر ہوگا، جو ریاض سیزن میں تفریح کی تلاش میں آنے والوں کے لیے سب سے پرکشش زونز میں سے ایک ہے۔

گروگرام میں نماز پر منوہر لال کھٹر کا رخ سخت ، کہا ۔ کھلے میں نماز پڑھنا برداشت نہیں
2018 میں شروع ہوئی تھی نماز کی مخالفت
گروگرام میں سب سے پہلے کھلے میں نماز کی مخالفت سال 2018 میں شروع ہوئی تھی، لیکن اب پھر سے کھلے میں نماز کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی مانیں تو کھلے میں نماز کو لے کر کہا کہ نماز یا کوئی بھی عبادت یا پوجا مذہبی مقامات پر ہی ہونی چاہئے۔ منوہر لال کھٹر نے ضلع انتظامیہ کو حکم دیئے کہ مسلم کاونسل کے ساتھ بیٹھ کر وقف بورڈ کی زمینوں پر نماز پڑھی جائے، ایسا انتظام کرنے کی کوشش کریں۔ واضح رہے کہ سال 2018 میں کھلے میں نماز کی مخالفت کے بعد ضلع انتطامیہ نے فریقین کو رضامندی کے بعد 37 مقامات پر کھلے میں نماز کی رضامندی تھی، جنہیں اب وزیر اعلیٰ کے احکامات کے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔ کانگریس نے کہا- کھٹر حکومت مساجد کی توسیع کرنے میں مدد کرے دوسری جانب، منوہر لال کھٹر کے بیان پر کانگریس لیڈر اور مہاراشٹر سے رکن پارلیمنٹ مجید میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کھٹر کو معلوم ہونا چاہئے کہ مساجد کی تعداد بہت کم ہے اور مسلمانوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے مساجد کی توسیع کی اجازت نہیں ہے۔ کھٹر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے لئے مساجد کی توسیع کرنے میں مدد کرے۔ قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں

جمعہ, دسمبر 10, 2021
کانپور : گود میں بچے کو لئے والد پر لاٹھی چارج ، تھانہ انچارج معطل ، ورون گاندھی برہم
کانپور : گود میں بچے کو لئے والد پر لاٹھی چارج ، تھانہ انچارج معطل ، ورون گاندھی برہم
ایک منٹ سے بھی کم وقت کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس شخص کو مارا جا رہا تھا ہو پولیس سے بار بار اپیل کر رہا تھا کہ بچہ کے لگ جائے گی، مت مارو لیکن پولیس والا ماننے کو تیار نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالہ سے یوپی پولیس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاٹھی برسانے والے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے، تاہم پولیس تاہم پولیس نے اپنی صفائی میں کہا کہ جس شخص کو پیٹا جا رہا تھا وہ اور اس کا بھائی اسپتال میں ہنگامہ کر رہا تھا۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے بھی اس معاملہ میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ طاقتور نظام وہ ہے جہاں کمزور سے کمزور شخص کو بھی انصاف حاصل ہو سکے۔ یہ نہیں کہ انصاف مانگنے والوں کو انصاف کے بجائے اس بربریت کا سامنا کرنا پڑے، یہ کافی تکلیفدہ ہے۔ خوفزدہ سماج قانون کے راج کی مثال نہیں ہے۔ طاقتور نظام وہ ہے جہاں قانون کا خوف ہو، پولیس کا نہیں۔
پولیس نے یہ لاٹھی چارج ضلع اسپتال کے ملازمین کے احتجاجی مظاہر کے حوالہ سے کیا تھا۔ ملازمین بغل میں چل رہی کھدائی کی مخالفت کر رہے تھے کیونکہ اس کی مٹی اڑ کر پورے اسپتال میں بھر رہی تھی لیکن اس دوران بچہ لئے ہوئے والد پر پولیس نے جو کارروائی کی ہے اس پر سنگین سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ کا الزام ہے کہ اسپتال کے ملازمین سے مریضوں کو پریشانی تھی۔ ایسے میں ان کو ہٹانا انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری تھی۔ پولیس کے مطابق پہلے بات چیت کے ذریعے مظاہرین کو ہٹنے کے لئے کہا گیا تھا لیکن جب بات نہیں بنی تو لاٹھی چارج کر دیا گیا۔ اس دوران پولیس نے ضلع اسپتال ملازمین کے لیڈر رجنیش شکلا کو دوڑا دوڑا کر پیٹا اور اسے پولیس کی گاڑی میں لے گئے۔

بہار- غربت میں سب سے آگےمفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہنیتی آیوگ نے ہندوستان میں غربت کے اعداد وشمار (ایم پی آئی) جاری کیے ہیں، جانیں

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...