جمعہ, مارچ 25, 2022
اوٹکور میں مدرسہ محمد یہ عربیہ کا ۳۲واں سالانہ جلسہ کا انعقاد

خورشید انوار عارفی __میں ڈوب بھی گیاتو شفق چھوڑ جاؤں گا

جمعرات, مارچ 24, 2022
*ایک کتاب جو مکمل لائبریری ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات
پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد توقع ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے بھی ملاقات کریں گے۔
عمر خالد کو عدالت سے جھٹکا، درخواست ضمانت خارج
دہلی کی ایک عدالت سے عمر خالد کو اس وقت جھٹکا لگا جب ان کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ عمر خالد کو فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر فسادات کی سازش رچنے کا الزام ہے۔
چناؤ ختم ہوتے ہی مہنگائی واپس آ گئی، سنجے راؤت
شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے ایندھن قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا، 'ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب جبکہ الیکشن ہو چکے ہیں تو مہنگائی واپس آ گئی ہے۔ یہ بی جے پی کا کھیل ہے۔ اصل مسئلہ روس اور یوکرین کی جنگ یا فلم 'دی کشمیر فائلز' یا حجاب نہیں ہے بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔
حجاب معاملہ پر سماعت کے لئے تاریخ دینے سے سپریم کورٹ کا انکار
کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر عائد پابندی کو برقرار رکھے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر جلد سماعت کے لئے تاریخ دینے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔ عرضی گزاروں کے وکیل نے جلد شروع ہونے جا رہے امتحان کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے سماعت کے لئے کوئی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر سپریم کورٹ نے کہا، ''اس معاملہ کو حساس مت بنائیے، اس کا امتحانات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔''
ہندوستان میں کورونا وائرس کے 1938 نئے معاملے، 67 اموات
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1938 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، اس دوران 2531 مریضوں نے شفایابی حاصل کی جبکہ 67 کی جان چلی گئی۔

روس نے گوگل کوبلاک کیا
ماسکو،روس کے کمیونیکیشن ریگولیٹر نے یہ اعلان کیا ہے کہ ان کے ذریعہ الفابیٹ انک کے گوگل کی نیوز ایگریگیٹر سروس کو بلاک کیاجارہا ہے۔
الجزیرہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
ریگولیٹر نے الزام لگایا ہے کہ گوگل یوزرس کو یوکرین میں روسی فوجی مہم کے بارے میں غلط خبریں بتا رہا ہے۔
اس سے قبل، یوٹیوب نے روسی حکومت کی میڈیا تنظیم آرٹی سمیت کئی روسی چینلز کو اپنے ویڈیوز کے ساتھ چلنے والے اشتہارات سے پیسہ کمانے پر روک لگادی تھی یعنی کہ انہیں ڈیمونیٹائزکردیاتھا۔ اس کے علاوہ گوگل نے بھی روس میں آن لائن اشتہارات کی فروخت روک دی تھی۔
روسی فوج کو بدنام کرنے والے کسی بھی واقعہ کی رپورٹ کو غیرقانونی قراردئے جانے کے ایک نئے روسی قانون کی منظوری کے بعد روس کے اسٹیٹ میڈیا واچ ڈاگ روسکومناڈزور نے روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی درخواست پریہ کارروائی کی ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ ___مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

بدھ, مارچ 23, 2022
چارہ گھوٹالہ کیس میں سزاکاٹ رہےبہار کے سابق ایم پی آر کے رانا انتقال کر گئے
چارہ گھوٹالہ کیس میں سزاکاٹ رہےبہار کے سابق ایم پی آر کے رانا انتقال کر گئے
مشہور چارہ گھوٹالے سے جڑی اس وقت کی بڑی خبر آ رہی ہے۔ چارہ گھوٹالے میں سزا یافتہ سابق ایم پی آر کے رانا کا انتقال ہو گیا ہے۔ رانا ڈورانڈا گاون کیس میں رانچی کی ہوتوار جیل میں ٹریژری سے سزا کاٹ رہے تھے۔ انہیں خرابی صحت کی وجہ سے 16 مارچ کو ریمس رانچی میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن رانا کی صحت مسلسل بگڑ رہی تھی۔ ڈاکٹر کے مطابق آر کے رانا ملٹی آرگن فیل ہونے کا شکار تھے۔ اس کے کئی اعضاء ایک ساتھ خراب ہو گئے۔ اس کی وجہ سے اسے ریمس رانچی سے دہلی ریفر کر دیا گیا۔ منگل کو جیل کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ایمس لایا گیا تھا۔ رانا نے دہلی میں ہی آخری سانس لی۔معلومات کے مطابق سابق ایم پی آر کے رانا کا بیٹا ان کے ساتھ ہے، سابق ایم پی کی میت کو رانچی لانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 21 فروری کو رانچی کی سی بی آئی عدالت نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے ساتھ آر کے رانا کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر 60 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ آر کے رانا بہار کے کھگڑیا سے ایم پی تھے

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...