Powered By Blogger

ہفتہ, جولائی 31, 2021

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے

(اردو اخبار دنیا) ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے ، انگلش کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ بین سٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے ۔


واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بین سٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا ،انہوں نے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔


یاد رہے کہ قومی ٹیم جس وقت انگلینڈ کے دورے پر تھی تو انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ کروایا گیا ، چونکہ سیریز ضروری تھی جس پر انگلش نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بین سٹوکس نے کی اور پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ۔

حضرت مولانا مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی

ممبئی _ جمعہ کی علی الصباح حضرت مولانا مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی کی قیادت میں قاری انصاراحمدصاحب استاذجامعہ سراج العلوم بھیونڈی،ابراراحمدبھائی حاجی حسیب الرحمان (حسوبھائی) آفتاب عالم،انس خان پرمشتمل ایک مؤقر وفدخطہءکوکن کےمشہورشہرچپلون روانہ ہوا جہاں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیاہے۔
امیرالہندجانشین شیخ الاسلام حضرت مولاناسید ارشدمدنی دامت برکاتہم العالیہ(صدرِجمعیۃ علماء ہند)کےحکم پرجمعیۃ علماء مہاراشٹرکےذمہ داران نےپورےصوبہ میں کوکن سیلاب متاثرین کی امداد اورریلیف کاری کےلئےکھیڑ،مہاڈ،رتناگیری اورچپلون وغیرہ میں اپنے خصوصی نمائندوں کو بھیج کر حالات کامکمل جائزہ لےکرفوری ضروریات زندگی مہیاکرانےکےلئےکمرکس لی ہےچنانچہ سوشل،الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ریلیف کاری اورراحت رسانی کی خبریں مسلسل گردش میں ہیں

چونکہ اب چپلون کاراستہ بھی کھل گیا تھاتوحضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی،حاجی گلزار احمد اعظمی اوردیگرذمہ دارانِ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےحضرت مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی سےچپلون کےحالات کاجائزہ لینے کے کےلئےسفرکرنےکی گزارش کی مفتی صاحب نےنہ صرف یہ کہ بشاشت کے ساتھ اسےکیا بلکہ آپ نےاس موقعہ کوباعث سعادت گردانااورپانچ مزیدسعادت منداحباب کے ہمراہ جمعہ کی نماز سےقبل چپلون پہونچ گئےجمعہ کی نماز کےبعدپورےشہرکاطوفانی دورہ کیامقامی احباب سےمیٹنگ کی شہرکےکونےکونےمیں پہونچ کرپریشان حال لوگوں کی ڈھارس بندھائی اورپل پل کی رپورٹ حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے پاس بھیجتےرہےآپ نےحالات کی سنگینی کا احساس دلایااور ضروریات کےسلسلہ میں مولاناکوباخبرکیامیں آپ کو بتاتا چلوں کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدرِجمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران سےیہ کہہ رکھاہےکہ ہمیں اپنی تنظیم کےپلییٹ فارم سے جہاں متاثرین کی فوری امداد اورراحت رسانی کاکام‌ جنگی پیمانے پر کرناہےوہیں وقت آنےپرغریبوں کےگھرکی تعمیرومرمت کرکےان کی بازآبادکاری کاکارنامہ بھی بڑےپیمانےپرانجام دیناہے،جیساکہ ہم نے ملک کےمختلف صوبوں میں پہلےبھی یہ کام بڑےپیمانےپرکررکھاہے


جمعیۃ علماء ہند زمینی یاآسمانی مصیبت کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کےنام پر جوایک بہت بڑی عبادت ہےبلاتفریق مذہب وملت ہمیشہ سےکام کرتی آئی ہے اورالحمدللہ ملت کواس تنظیم پرخوب اعتماد ہےتنظیم نےاہل کوکن کی خدمت کاجذبہ لےکروہاں بڑےپیمانےپربلاتفریق مذہب وملت کام شروع کردیا ہےاوربازآبادکاری کاعزم مصمم کررکھا

لہٰذا تمام اہلِ خیرحضرات سےدردمندانہ اپیل ہےکہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کےمیدان میں بھرپورحصہ لیں اور دل کھول کرتعاون فرمائیں ان اللہ لایضیع اجرالمحسنین۔ہے

ملکہ جذبات میناکماری کوپیدائش کے وقت ان کے والد یتیم خانے چھوڑ آئے تھے

(اردو اخبار دنیا)ممبئی 31 جولائی (یو این آئی) اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ مینا کماری حقیقی زندگی میں ’’ ملکہ جذبات ‘‘ کے نام سے مشہور ہوئیں ۔لیکن وہ چھ ناموں سے جانی جاتی تھیں۔

ممبئی میں یکم اگست 1932 کو ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں مینا کماری جب پیدا ہوئیں تو باپ علی بخش انہیں یتیم خانے چھوڑ آئے کیونکہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس بات کی دعا کررہے تھے کہ اللہ اس مرتبہ بیٹے کا منہ دکھادے تبھی انہیں بیٹی ہونے کی خبرآئی اور وہ بچی کو گھر نہ لے جاکر یتیم خانے چھوڑ آئے۔لیکن بعد میں ان کی بیوی کے آنسوؤں نے بچی کو یتیم خانے سے گھر لانے پر مجبور کر دیا۔مینا کماری کی ماں اقبال بانو نے ان کا نام ’’ماہ جبیں‘‘ رکھا۔

بچپن کے دنوں میں مینا کماری کی آنکھیں بہت چھوٹی تھیں اس لئے خاندان والے انہیں ’’چینی‘‘ کہہ کر پکارا کرتے تھے۔تقریبا ًچار سال کی عمر میں 1939 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ انہوں نے فلموں میں اداکاری کرنی شروع کر دی تھی۔پرکاش پکچرس کے بینر تحت بنی فلم ’’لیدر فیس‘‘میں ان کا نام بے بی مینا رکھا گیا۔اس کے بعد مینا نے ’’بچوں کا کھیل‘‘ میں بطور اداکارہ کام کیا۔اس فلم میں انہیں’’ مینا کماری‘‘ کا نام دیا گیا۔1952میں میناکماری کو وجے بھٹ کی ہدایت میں بیجو باورا میں کام کرنے کا موقع ملا۔فلم کی کامیابی کے بعد وہ بطور اداکارہ اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہیں۔

اعجاز کمپیوٹر سینٹر دیوبند کے آن لائن کمپیوٹر کورس کے پانچویں بیج میں آج سے ایڈمیشن کا آغاز

(اردو اخبار دنیا)اعجاز کمپیوٹر سینٹر دیوبند کے آن لائن کمپیوٹر کورس کے پانچویں بیج میں آج سے ایڈمیشن کا آغاز
اگر آپ کے پاس وقت ہےاور بہترین مستقبل کے لئے گرافک ڈیزائننگ سیکھنا چاہتے ہیں تواس موقع کو غنیمت جانیں اور پروفیشنل لیول گرافک ڈیزائننگ سیکھ لیں. 
اپنی نوعیت کا منفرد اور شاندار کورس جس میں بیسک ٹو ایڈوانس گرافک ڈیزائننگ سکھائی جاتی ہے.
گرافک ڈیزائننگ لائف ٹائم آمدنی کا بہترین اور معقول ذریعہ ہے۔
گرافک ڈیزائننگ اس وقت ہرطبقے، ہر ادارے اور ہر کاروبار کی اہم ضرورت ہے۔
آن لائن، آف لائن مارکیٹ میں گرافک ڈیزائنرز کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
کسی بھی کاروبار کی تشہیر، پرموشن، اشتہار سازی، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پرگرافک ڈیزائنز کی ضرورت رہتی ہے۔
تو آئیے!! اس ہنر کو ماہر اور تجربہ کار ٹیچر "سر اعجاز قاسمی" سے پروفیشنل اور برینڈنگ لیول پر سیکھ کر گارنٹی کے ساتھ اپنی آمدنی میں اضافہ کیجئے۔
اگر آپ گرافک ڈیزائننگ میں اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں، آن لائن یا آف لائن گرافک ڈیزائننگ سے انکم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ کورس آپ کے لئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگا ان شاء اللہ۔
نوٹ:۔  پروفیشنل گرافک ڈیزائننگ کورس کی فیس انتہائی مناسب اور معمولی رکھی گئی ہے تاکہ ہر کوئی اس کورس سے مستفیض ہوسکے۔
مزید تفصیلات و معلومات کے لئے رابطہ کریں.
What'sapp Number +91-7417976676
Calling Number +91-7017816253

عوام کی جیب پر ایک اور مار: کل سے ’اے ٹی ایم‘ کے ذریعے پیسہ نکالنا مہنگا پڑے گا جولائی 31, 2021

(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی: اگست کے مہینے سے ہفتہ وار تعطیلات یا سرکاری چھٹیوں پر تنخواہ یا پنشن کی عدم ادائیگی کی کوئی پریشانی نہیں رہے گی یعنی اگر 30، 31 کو ہفتہ، اتوار یا کوئی اعلان شدہ چھٹی ہو تو بھی تنخواہ یا پنشن کھاتے میں آ جائے گی لیکن اے ٹی ایم سے کیش نکالنے پر صارفین کی جیب پر مار پڑے گی۔

یکم اگست سے بنکنگ خدمات سے متعلق کئی اصولوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کا اثر بینک کے تمام صارفین پر پڑے گا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نے اپنے بینک چارجز میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئیے جانیں کہ بینک کے کن کن اصولوں میں تبدیلی واقع ہوئی ہے؟

ریزرو بینک نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس (این اے سی ایچ) کی خدمات ہفتے کے ہر دن دستیاب ہوں گی۔ این اے سی ایچ ایک ادائیگی کا نظام ہے جو قومی ادائیگی کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعے آپریٹ ہوتا ہے۔ یہ منافع، سود، تنخواہ اور پنشن کی منتقلی کے کام کاج میں مدد کرتا ہے۔ نیز اس کی مدد سے گیس، بجلی، ٹیلی فون، پانی جیسے بلوں کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ لون کی ای ایم آئی، میوچول فنڈ اور انشورنس پریمیم کی قسطیں بھی اس کے ذریعے حاصل کی جاتی ہیں۔

اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنا یکم اگست سے مہنگا ہونے جا رہا ہے، کیونکہ آر بی آئی نے اے ٹی ایم کے ذریعے ایک بینک سے دوسرے بینک میں مالی لین دین پر انٹرچینج فیس 15 روپے سے بڑھا کر 17 روپے کر دی ہے۔ آر بی آئی نے یہ فیصلہ جون میں لیا تھا، تاہم یہ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ غیر مالی لین دین کی فیس بھی 5 روپے سے بڑھا کر 6 روپے کر دی گئی ہے۔ انٹرچینج فیس بینک سے جاری کردہ بینک اے ٹی ایم کارڈ کو کسی دوسرے بینک سے پیسہ نکالنے میں استعمال کرنے پر عائد ہوتی ہے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) نے اپنی ڈور اسٹیپ ڈلیوری خدمات استعمال کرنے والوں کے چارجز میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ پوسٹ پیمنٹ بینک اب ہر بار ان خدمات کے لیے 20 روپے فیس (جی ایس ٹی اضافی) وصول کرے گا۔ تاہم، جب پوسٹ پیمنٹ بینک کا ملازم جب گھر پر آئے گا تو صارف کئی بار لین دین کر سکتا ہے۔

ادھر، آئی سی آئی سی آئی بینک نے یکم اگست سے گھریلو بچت کھاتہ برداروں کے لیے اے ٹی ایم ٹرانزیکشن چارجز اور چیک بک چارجز میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ بینک ڈپازٹ اور نکاسی دونوں کے لیے فیس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب اے ٹی ایم سے صرف 4 مفت لین دین کئے جا سکتے ہیں۔ بینک کی ویب سائٹ کے مطابق 4 سے زائد نقد رقم نکالنے پر 150 روپے کی بھاری فیس لی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بھی یکم جولائی سے اے ٹی ایم سے مفت کیش نکالنے کی تعداد کو محدود کر دیا ہے۔ ایس بی آئی نے اے ٹی ایم یا بینک برانچ سے ہر مہینے میں چار سے زائد مرتبہ نقدی نکالنے پر چارجز عائد کیے ہیں۔ بنیادی بچت بینک ڈپازٹ کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو یکم جولائی سے چار سے زائد اے ٹی ایم یا برانچوں سے کیش نکلوانے کے لیے اضافی چارجز ادا کرنے ہوں گے۔ ملک میں تقریباً ایک تہائی بینکنگ سیونگ اکاؤنٹ ہولڈرز ایس بی آئی سے ہیں۔ ان ایس بی آئی اکاؤنٹ ہولڈرز کو ایک سال میں چیک بک کے 10 سے زائد چیک استعمال کرنے پر اضافی چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے۔


جمشید پور: جمعہ کو جاری ہونے والے جے اے سی 12 ویں کے نتائج نے جمشید پور کے کوآپریٹو کالج کے تقریبا ‏about ‎180 بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ ان بچوں نے ‏

(اردو اخبار دنیا)یہاں تک کہ کالج انتظامیہ بھی سمجھنے سے قاصر ہے کہ اس طرح کے امتحانی نتائج کیوں آئے۔ امتحان میں فیل ہو گیا جس میں وہ حاضر نہیں ہوا۔

JAMSHEDPUR
جمشید پور: جمعہ کو جاری ہونے والے جے اے سی 12 ویں کے نتائج نے جمشید پور کے کوآپریٹو کالج کے تقریبا about 180 بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ ان بچوں نے گیارہویں کے امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے کے باوجود 12 ویں میں فیل ہو گئے۔ اس نتیجہ میں ، جو پری امتحان کے نتائج اور بغیر نتیجہ کے اندرونی تشخیص کے ذریعے آیا ، ان بچوں نے پہلے کالج کے احاطے میں ہنگامہ برپا کیا اور پھر اپنے مطالبات کے ساتھ جمشید پور ڈی سی آفس پہنچے۔

کوویڈ 19 کی وجہ سے امتحان نہ کر پانے کی وجہ سے ، ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو ان کے پچھلے نمبروں کی بنیاد پر نمبر دیئے جانے تھے ، لیکن یہ طلباء -آپریٹو کالج کا کہنا ہے کہ 11 ویں کلاس میں۔ اچھے نمبر حاصل کرنے کے باوجود وہ کس بنیاد پر فیل ہوا ہے ، یہ اس کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ طلباء نے یہ بھی الزام لگایا کہ عملی امتحان میں شرکت کے باوجود انہیں غیر حاضر قرار دیا گیا ہے۔

پورے معاملے کے بارے میں ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر راجو دوبے کہتے ہیں کہ ہم نے جیک کی طرف سے طلبہ کو ان کے رویے اور غیر عملی مضمون میں دیگر سرگرمیوں کی بنیاد پر 20 نمبر دینے کے لیے کہا تھا ، جو ہم نے دیا۔ لیکن یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ طلبہ اس امتحان میں کیسے ناکام ہوئے ہیں جس میں وہ کبھی حاضر نہیں ہوئے تھے۔ تمام طلباء جو فیل ہوئے ہیں ، سب نے گیارہویں میں اچھے نمبر حاصل کیے۔ ان نمبروں کی بنیاد پر 12 ویں میں فیل ہونے والے طلباء اپنے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ہم اس سلسلے میں جیک سے مسلسل بات کر رہے ہیں کیونکہ یہ طلبہ کے مستقبل کا سوال ہے۔

ملکی پورم: خاندان کی عزت نکالنے پربرہم شخص نے اپنی بہو کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش

( اردو اخبار دنیا)ملکی پورم: خاندان کی عزت نکالنے پربرہم شخص نے اپنی بہو کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش ملکی پورم منڈل کے موضع موڑی چرلہ پالم میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ پریہ منی کی شادی چند سال قبل وجئے کمار سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو ایک بچہ ہے۔ وجئے کمار ملازمت کے سلسلے میں قطرمیں مقیم ہے۔ اس دوران اس خاتون کی دوستی ایک نوجوان سے ہوگئی اوراس مہینہ کی 22 تاریخ کو وہ اس کے ساتھ بھاگ گئی تھی، جس کے بعد اس کے سسر ستیہ نارائنا نے پولیس سے شکایت کی بعد ازاں انھیں ڈھونڈ نکالا گیا اورپولیس نے ان کی کونسلنگ کی۔ گھرواپسی کے بعد سسر ستیہ نارائن اوربہو کے درمیان جھگڑا ہوا اوربرہم سسر نے چاقو سے اپنی بہو کا قتل کردیا بیچ بچاو کی کوشش میں خاتون کی ماں بھی زخمی

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...