Powered By Blogger

جمعرات, اگست 05, 2021

ایم آئی ایم کے بعد اب انڈین یونین مسلم لیگ نے اٹھایا بڑا قدم

() اردو اخبار دنیا

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، نئی نئی سیاسی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ نیا محاذ تیار کر یو پی الیکشن میں اپنی چھاپ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے، وہیں تازہ ترین خبروں کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے بھی یو پی الیکشن میں اپنے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی یو ایم ایل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 103 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مراد آباد میں آئی یو ایم ایل کی ریاستی ایگزیکٹیو کی ایک انتہائی اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ پارٹی یو پی اسمبلی الیکشن میں 103 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور انتہائی منظم انداز میں انتخابی تشہیر کا عمل انجام دیا جائے گا۔ انڈین یونین مسلم لیگ نے ایسی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جہاں مسلم ووٹروں کی تعداد زیادہ ہے اور کامیابی کی امیدیں روشن ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے کچھ لیڈروں نے اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر انتخاب لڑنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ پارٹی کے قومی جوائنٹ سکریٹری مولانا قیصر حیات خان اور کارگزار ریاستی صدر ڈاکٹر نجم الحسن نے بتایا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی کئی سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کی بات چل رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہماری پارٹی پہلے بھی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر یو پی میں الیکشن لڑ چکی ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد قائم ہو سکتا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آئندہ سال ہونے والے یو پی اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم نے 100، پیس پارٹی نے 250 اور مسلم لیگ نے 103 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں مسلم ووٹروں کو کون سی پارٹی اپنی طرف راغب کر پائے گی، یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ یہ تینوں پارٹیاں سماجوادی پارٹی کے لیے بھی مشکلیں پیدا کر سکتی ہیں کیونکہ سماجوادی پارٹی بھی لگاتار مسلم ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری اور یو پی انچارج پرینکا گاندھی جس طرح سے دلتوں اور پسماندہ طبقات کی آواز اٹھا رہی ہیں، ساتھ ہی اقلیتی طبقہ کی فلاح کی بھی بات کر رہی ہیں، دیگر پارٹیوں کے لیے مسلم ووٹ حاصل کرنا بہت آسان نہیں ہوگا۔

ترکی میں تین ماہ بعد کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد نئے معاملے، 122 افراد فوت

  • (اردو اخبار دنیا)

انقرہ: ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26822 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو 4 مئی کے بعد وائرس کے کیسز کا ایک دن کا سب سے زیادہ اعداد و شمار ہیں۔

ملک کی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ جولائی کے آغاز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 16 اپریل کو ترکی میں ریکارڈ 63082 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس کے بعد متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد بتدریج کم ہوتی گئی۔

جون اور جولائی کے پہلے نصف میں یومیہ کیسز 5000-7000 پر مستحکم رہا تھا، لیکن جولائی کے وسط سے دوبارہ معاملے بڑھنے شروع ہوے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج 262048 ٹسٹ کئے گئے اور کووڈ- 19 کے 26822 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 122 افراد کی موت ہو گئی۔

تیر کر مکہ جانے کی کوشش کرنے والا ملائیشین نوجوان زیر حراست

تیر کر مکہ جانے کی کوشش کرنے والا ملائیشین نوجوان زیر حراست

wanted to go to Makkah

ریاض ،5؍اگست:(اردواخباردنیا)ایجنسیاں)جہازوں اور کشتیوں میں سفر کے زمانے سے قبل تو سنا تھا کہ لوگ پیدل #حج و #عمرہ کرنے جاتے ہیں لیکن ملائیشین حکام نے ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو کہ بذات خود تیر کر مکہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ملائیشیا کے مختلف ابلاغی ذرائع کے مطابق 28 سالہ نوجوان نے تانجونگ شہر کے ساحل سے #سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی اوراسے کچھ دیر بعد #پولیس نے سمندر میں تیرنے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔

ملائیشین #اخبار ‘نیو سٹریٹس ٹائمز’ کے مطابق اس سے قبل بھی اس شخص نے لاک ڈائون کے دوران سمندر کو پار کر کے دوسرے جزیرے پر رہنے والے اپنے دوست کو ملنے کی کوشش کی تھی۔مقامی پولیس کے سربراہ کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دونوں واقعات میں ملوث ہے۔ اس بار ملزم کا کہنا ہے کہ وہ مکہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو پنانگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیاور اس کا ذہنی توازن چیک کیا جارہا ہے۔

تحقیقات کے مطابق #تیراکی کے دوران اس شخص کے جسم سے #منشیات کا سراغ نہیں ملا اور پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر اس شخص نے تیر کر مکہ جانے کا فیصلہ کیوں کیا۔ملائیشیا اور #سعودی عرب کے ساحلوں کے درمیان فاصلہ 4455 ناٹیکل میل 8250 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

واٹس ایپ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرایا

واٹس ایپ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرایا

WhatsApp-Privacy-policy

واشنگٹن ،5؍اگست:(اردوداخبارنیا)ایجنسیاں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرادیا۔واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر کے دو ارب سے زائد صارفین کے لیے آئے روز نت نئے اور دلچسپ #فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، جس کا مقصد #صارفین کو بہتر اور اچھی سہولت فراہم کرنا ہے۔

#واٹس ایپ نے رواں سال کے تیسرے ماہ میں پیغامات از خود غائب ہونے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کوئی بھی پیغام صارف کے پاس 7 روز بعد از خود غائب ہوجائے گا۔اب واٹس #ایپ نے اپنے بلاگ میں اسی سے متعلق ایک نئے فیچر کے متعارف کرانے کا اعلان کیا، جو اسنیپ چیٹ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔اس فیچر کے بعد واٹس ایپ کے صارف کی جانب سے دوست کو بھیجی جانے والی #ویڈیو یا تصویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود بہ خود غائب ہوجائے گی اور یہ ماضی کی طرح گیلری میں محفوظ نہیں ہوگی۔

#فیس بک کی زیرملکیت کمپنی واٹس ایپ نے بتایا کہ اس فیچر کا مقصد #صارفین کی جانب سے بھیجی جانے والی حساس معلومات کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر رواں ہفتے کے اختتام تک دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ خاتون کورونا لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے درمیان دو بار حاملہ ہوئی اور ایک سال کے اندر چار بچوں کو جنم دیا۔

(اردو اخبار دنیا)

یہ خاتون کورونا لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے درمیان دو بار حاملہ ہوئی اور ایک سال کے اندر چار بچوں کو جنم دیا۔

پرائمری اسکول ٹیچر جیسیکا پرچرڈ Jessica Pritchard نے مئی 2020 میں اپنی بیٹی میا کو جنم دیا اور 11 ماہ بعد انہوں نے مزید 3 بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا۔

ان کے چاروں بچے صحت مند ہیں۔ اب ان کی فیملی میں کل 5 بچے ہیں ،جس کی وجہ سے جیسکا خود اور ان کے پارٹنر ہیری ولیمز (Harry Williams) بھی بہت خوش ہیں۔

خود کو خوش قسمت مانتی ہیں جیسیکا اور 34 سالہ ان کے پارٹنر ہیری ولیمز (Harry Williams) اس بات کو لیکر بہت خوش ہیں کہ ان کا کنبہ پانچ بچوں کا بھرا پورا کنبہ ہے۔

جیسیکا بتاتی ہیں کہ ان کی سب سے بڑی مولی 8 سال کی ہے اور جب انہیں معلوم چلا کہ جیسیکا ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دینے جا رہی ہیں تو سب کافی خوش تھے۔ وہ خود کو خوش قسمت مانتی ہیں کہ آٹھ سال کے اندر ان کے پانچ بچے ہیں۔

جسییکا کہتی ہیں کہ بارہ ماہ کے اندر چار بچے ہونا بالکل آسان ہیں تھا لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ بچوں کو ایک ساتھ بھوک لگتی ہے اور انہیں ایک ساتھ فیڈ کرانا بیحد مزیدار ہوتا ہے۔

کثیرقومی بحری فوجی مشق میں ہندوستان کے جنگی جہازہونگے شامل

کثیرقومی بحری فوجی مشق میں ہندوستان کے جنگی جہازہونگے شامل

کثیرقومی بحری فوجی مشق میں ہندوستان کے جنگی جہازہونگے شامل
کثیرقومی بحری فوجی مشق میں ہندوستان کے جنگی جہازہونگے شامل

 (اردو اخبار دنیا)

نئی دہلی

وزارت دفاع نے بحیرۂ جنوبی چین میں 4جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو 2 ماہ تک وہاں موجود رہیں گے۔

یہ جہاز ان فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے جو 5 ممالک کا اتحاد اس بحری علاقے میں منعقد کر رہا ہے۔

ہندوستانی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جہاز اس ماہ کے اوائل میں روانہ ہو رہے ہیں۔ 4 جہازوں پر مشتمل ب ٹاسک فورس 2 ماہ کے دوران مختلف بحری مشقوں میں حصہ لے گی۔

ان مشقوں میں امریکا، جاپان اور آسڑیلوی افواج کے ساتھ مالا بار بحری مشق 2021ء اور بحیرۂ جنوبی چین میں کثیر فریقی مشقیں شامل ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں جنوبی بحیرہ چین میں بحری سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ چین جنوبی بحیرہ چین کے تقریباً بیشتر سمندری علاقے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا آیا ہے اور اس نے کئی علاقوں میں مصنوعی جزیرے بھی تعمیر کر رکھے ہیں۔

آبزور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق جنوبی چین کے سمندری پانیوں میں بھارت کی دلچسپی کی وجہ یہ ہے کہ ایشیا بحرالکاہل خطے کے ممالک کے ساتھ بھارت کی 55 فیصد تجارت جنوبی چین کے سمندری راستے سے ہوتی ہے جس کی مالیت تقریباً 200 ارب ڈالر سالانہ ہے۔

بھارت اس سمندری راستے سے آزاد تجارت کو بلا روک ٹوک جاری 

اولمپکس میڈ ل: ہاکی کپتان منپریت سے مودی نے کی بات

اولمپکس میڈ ل: ہاکی کپتان منپریت سے مودی نے کی بات

پی ایم کی کال
پی ایم کی کال

  •  
  •    
  •   

 

(اردو اخبار دنیا)

وزیر اعظم نریندر مودی نے آک ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے پر ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم سے ٹیلی فون پر بات کی۔ 41 سال کے بعد تمغے کی قحط کو ختم کرتے ہوئے کپتان منپریت کی ٹیم نے بیلجیم کو 5-4 سے شکست دے کر برونز پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد ملک بھر میں تقریبات اور مبارکبادوں کا دور شروع ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جیت کے فورا بعد ٹوکیو میں موجود ٹیم سے موبائل پر بات کی۔ اب جانئے کیا ہوئی بات چیت ۔ من پریت: آپ کی حوصلہ افزائی نے ہماری ٹیم کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

 پی ایم مودی: آپ کی محنت کام کر رہی ہے۔ آپ کے کوچ نے بھی آپ کے ساتھ بہت محنت کی ہے۔ آپ کی محنت کام کر رہی ہے۔ میری طرف سے تمام کھلاڑیوں کو مبارک ہو ، بھائی۔ آپ سب 15 اگست کو مل رہے ہیں ، میں نے سب کو بلایا ہے۔ آپ کا کوچ کس کے ساتھ ہے؟

 من پریت: جی ہاں۔

 کوچ گراہم ریڈ: امید ہے کہ ہم نے آپ پر فخر کیا ہے۔ سیمی فائنل کے بعد آپ کے ساتھ آپ کی گفتگو اور آپ کے الفاظ ہمارے لیے بہت متاثر کن تھے۔

پی ایم مودی: مبارک ہو۔ آپ نے تاریخ بنائی ہے۔ میرے الفاظ نہیں ، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

 من پریت نے کہا - دباؤ سے لطف اندوز ہوا اور قدرتی کھیل کھیلا۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...