Powered By Blogger

ہفتہ, اگست 07, 2021

بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کرنے والے راج بھرنے کہا،اویسی ہمارے ساتھ

بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کرنے والے راج بھرنے کہا،اویسی ہمارے ساتھ

Om Prakash Rajbhar-owaisi

/7-اگست:(اردو اخبار دنیا)یوپی بی جے پی کے صدر سوتنتر دیوسنگھ کے ساتھ سہیلدیوبھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اور بھگتی سنکلپ مورچہ کے کنوینراوراویسی کے اتحادی اوم پرکاش راج بھر کی ملاقات خبروں میں ہے۔ تاہم ایک بار پھر انہوں نے واضح کیا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ نہیں ہیں اور یہ بھی واضح کیاہے کہ اسد الدین #اویسی اب بھی ان کے ساتھ ہیں۔اپوزیشن #جماعتوں کے ساتھ اتحادپر انہوں نے پہلے ایس پی اور بی ایس پی اور آخر میں کانگریس کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ کورونا کے دوران بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے اثاثوں میں اضافہ ہواہے۔پیگاسس کیس میں انہوں نے راہل گاندھی کے اس بیان کی بھی حمایت کی جس میں راہل #گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی #نڈا کے یوپی کے دورے پر انہوں نے کہاہے کہ ایک طرف لوگ سیلاب سے دوچار ہیں اور دوسری طرف جے پی نڈا ووٹ مانگنے میں مصروف ہیں۔

عوام ایسے رہنماؤں کو کشتی میں بٹھا کرغرق کردیں گے۔ انہوں نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے توبلڈوزر چلا کر دکھائیں۔ 2022 کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ اپنا بلڈوزر #گورکھپور لے جائیں گے۔ کسانوں کی تحریک کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاہے کہ 90 فیصد کسان بی جے پی کے خلاف ہیں۔ اوم #پرکاش راج بھر نے وارانسی کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایاہے کہ ان کے دروازے بی جے پی کے علاوہ تمام پارٹیوں کے لیے کھلے ہیں جس میں ایس پی،بی ایس پی اورپھرکانگریس ترجیحی بنیادوں پرپہلے ہیں۔

راہل گاندھی کے اس بیان پر کہ بی جے پی  #پیگاسس کے ذریعے پورے ملک کے لوگوں کی جاسوسی کررہی ہے ، انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی جاسوسی کرتی ہے۔ میں راہل گاندھی کی بات کی حمایت کر رہا ہوں۔ وہ صحیح ہے۔

مجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ کا تیرہواں سالانہ انتخابی اجلاس اختتام پذیر:- آفس سیکریٹری

مجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ کا تیرہواں سالانہ انتخابی اجلاس اختتام پذیر:- آفس سیکریٹری

نوادہ ( محمد سلطان اختر)
(اردو اخبار دنیا)
 مجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ کا تیرہواں سالانہ انتخابی و تنظیمی اجلاس آج نوادہ کے آئیڈیل پبلک اسکول تکیہ پر ریلوےپُل کے قریب    وقت مقررہ کے مطابق 9:30 میں تلاوت قرآن کریم سے آغاز ہوا تلاوت مولانا نوشادزُبیرمَلِک قاسمی نے کی جبکہ  بارگاہ رسالت مآب میں نعت شریف شمس الخیر مسجد کے امام حافظ محمد ریاض الدین  قادری  نے پیش کی  اس ضلعی سطح کے انتخابی اجلاس میں قریب 200 لوگوں نے شرکت کی اپنے اُصول کے مطابق سال  بھر کے آمد و خرچ کا حساب قوم کے سامنے پیش کیاگیا ساتھ ہی  سیکریٹری رپورٹ پیش کی گئی اور مجلس العلماء والامہ کے ذریعہ مختلف شعبہ جات میں کئے گئے کاموں کو سامنے لایا گیا نیز مفتی صباح الدّین قاسمی نے مجلس کا مختصر تعارف اور اس کے اغراض ومقاصد پہ روشنی ڈالی نظامت کے فرائض مولانا ابوصالح ندوی اور مولانا نوشادزُبیرمَلِک قاسمی نے انجام دیا  ۔اسی درمیان مجلس العلماء والامہ کے عہدے داران کا انتخابی عمل بیلیٹ پیپر کے ذریعہ چلتا رہا یہ سلسلہ دیڑھ گھنٹے تک چلا اس کےبعد  ووٹوں کی گنتی ہوئی   اس بار چوں کہ جماعت اسلامی حلقہ سے صدر اور عمومی حلقہ سے جنرل سیکریٹری کے منتخب ہونے کی باری تھی  ،الیکشن میں جو منتخب ہوئے وہ اس  طرح ہے ۔ ۱- مفتی صباح الدّین قاسمی صدر ( حلقۂ دیوبند)    ۲- پروفیسر عتیق احمد جنرل سیکریٹری ( عمومی حلقہ)  ۳- نائبین صدور۔  ۱- مولانا ابوصالح ندوی  (حلقۂ دیوبند) ۲- مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری (حلقۂ بریلوی) ۳-حاجی یونس جان( جماعت اسلامی)۴- مولانا شکیل سلفی ( حلقۂ اہل حدیث) ۵- عباس رضوی ( حلقۂ اہل تشیع)  ۶- محمد جہانگیر عالم ڈیہوری ( عمومی حلقہ)۷ - تنویر عالم  ( عمومی حلقہ) ۸- ممتاز عالم وثیقہ نویس ( عمومی حلقہ) ۹- حسنین شاہد ڈائریکٹر آئیڈیل پبلک اسکول نوادہ ( عمومی حلقہ) ۱۰- عبداللہ اعظم علیگ ( عمومی حلقہ) ۔ اسی طرح معاونین سیکریٹرز میں  حلقۂ دیوبند سے قاری افتخارعالم،بریلوی حلقہ سے ماسٹرظہیرانور حبیبی،حلقہ جماعت اسلامی سے جاویداختر،اہل حدیث حلقہ سے مبارک حسین  اور عمومی حلقہ سے  جمشید مہدی،محمد سرفراز عالم ، ادیب ملک،  اطہر اقبال،شمع ایڈووکیٹ جب کہ خازن بریلوی حلقہ سے جناب شوکت رشیدی  منتخب ہوئے  پھر ہر حلقہ سے ایک ایک معاون چنے گئے جس میں حلقۂ دیوبند سے نذرالباری،بریلوی حلقہ سے مولانا اجمل قادری،جماعت اسلامی سے شہاب عالم صحافی ،اہل حدیث حلقہ سےوصی احمد سلفی منتخب کئے گئے پھر عمومی حلقہ سے پانچ اشخاص محمد سجاد عالم۔میردہ ٹولی ، محمد شعیب رضا،ماسٹر ابو سعید،ماسٹر قمر الدین،محمد معراج الدین پرنسپل شتابدی پبلک اسکول نوادہ ،آفس سیکریٹری مفتی عنایت اللہ قاسمی اور کمپیوٹر آپریٹر طلحہ نیر کا انتخاب عمل میں آیا جسے سارے ارکان و ممبران  نے تائید کی  سارے نومنتخب عہدیداروں نے مجلس کے دستور و اصول کے حلف نامہ لیا اور ایمانداری  کے ساتھ کام کرنے کی اللہِ سے دعاء کی۔ ووٹوں کی گنتی کا اعلان مولانا نوشادزُبیرمَلِک قاسمی نے کیا جواس سے پہلے جنرل سیکریٹری تھے  اسی درمیان ملی ،مذہبی دانشوران نے  موجووہ وقت  تنظیم کی افادیت  و اہمیت  اپنے  اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری،مفتی صباح الدّین قاسمی،جناب طیب اصغر علیگ،مولانا نوشادزُبیرمَلِک قاسمی،جاوید اختر جے پی میڈیکو،محمدسرفرازعالم سابق وارڈ کاؤنسلر،شمع ایڈووکیٹ صحافی ،شوکت رشیدی،مفتی عنایت اللہ قاسمی،ماسڑ شوکت علی انجم،پروفیسرعتیق احمد،محمدممتازاحمد،ابوسعید،اخترحسین انصاری ،شہاب عالم صحافی ،عبداللہ اعظم علیگ  ،جمشید مہدی اور مشتاق علی قابل ذکر ہیں دوپہر کے دیڑھ بجے مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری کی دعاء پہ انتخابی اجلاس عام کا اختتام ہوا۔ بعدہٗ   کھا نے کے پیکیٹ تقسیم کئے گئے اور لوگ منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو رخصت ہوئے۔

قومی صدر سراج احمد قریشی جمال پور پہنچے ، صحافیوں نے گلدستے دے کر شاندار استقبال کیا۔ مونگیر ، بہار

قومی صدر سراج احمد قریشی جمال پور پہنچے ، صحافیوں نے گلدستے دے کر شاندار استقبال کیا۔

 مونگیر ، بہار
محمّد سُلطان اختر
(اردو اخبار دنیا)
  8 اگست کو انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی جمال پور راج کمال ویوا بھون میں منعقد ہونے والی ڈویژنل لیول پریس کانفرنس کم کورونا ایوارڈ ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے جمال پور پہنچے۔ انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی کا استقبال ریاستی جنرل سکریٹری کے ایم راج ، خزانچی منیش کمار ، ڈویژنل صدر ڈاکٹر ششی کانت سمن ، ضلعی صدر سیف علی ، ایگزیکٹو ضلعی صدر دھنمال اور انجمن کے دیگر ارکان نے جمال پور ریلوے اسٹیشن پر گلدستے کے ساتھ کیا۔ اور پھول. اس موقع پر وزارت سٹیل کے سابق مشیر ممبر وپول سنگھ اور لال بابو نے بھی قومی صدر سراج احمد قریشی کو گلدستے کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ ہمیں بتاتے چلیں کہ 8 اگست کو ایک ڈویژن سطح کی پریس کانفرنس کم کورونا واریرز اعزاز تقریب کا انعقاد راجکمل واوا بھون کے قریب جمال پور دولت پور گایتری مندر کے قریب کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ایم ایل اے پرنب کمار بطور مہمان خصوصی ، قومی صدر سراج احمد قریشی بطور مہمان خصوصی ، سابق وزیر کم سابق ایم پی منزیر حسن ، فاریسٹ ڈویژنل آفیسر گورو کمار اوجھا ، بی جے پی کے ریاستی ترجمان اظفر شمسی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے تمام ساتھی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ منگر اور جمال پور شہروں کو ہورڈنگز اور بینرز سے بھر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں منگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع بشمول کھگڑیا ، لکھی سرائے ، بھاگل پور ، شیخ پورہ ، جموئی کے صحافی شرکت کریں گے اور جمہوریت میں چوتھے ستون کے کردار پر اپنا لیکچر دیں گے۔
  اس موقع پر ڈسٹرکٹ سکریٹریز پرنس راج دلخوش ، دیپک کمار ، راج کمار بجاج ، وکاس کمار موجود تھے۔

مہاراشٹر کےلئے اچھی خبر۔یہ ضلع کورنا سے پاک ہوگیا

  • (اردو اخبار دنیا)

ممبئی:مہاراشٹر کا ضلع بھنڈارا ریاست کا پہلا ایسا ضلع بن گیا ہے جہاں کورونا وائرس کا اب ایک بھی مریض موجود نہیں ہے۔ جانکاری کے مطابق جمعہ کو یہاں آخری سرگرم مریض کو بھی چھٹی دے دی گئی۔ جمعہ کو جانچ کیے گئے 578 سیمپل میں سے ایک بھی سیمپل پازیٹو نہیں ملا ہے۔ ضلع کلکٹر سندیپ کدم نے کہا کہ یہ کامیابی ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ملازمین کی مشترکہ کوششوں اور ٹریسنگ، ٹیسٹنگ و ٹریٹمنٹ کی پالیسی کو نافذ کرنے سے حاصل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع میں گزشتہ سال 27 اپریل کو گردا بُدرک گاؤں میں پہلا مریض پایا گیا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ رواں سال 12 اپریل کو ضلع میں سب سے زیادہ 1596 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ ضلع میں 18 اپریل کو سب سے زیادہ 12847 سرگرم مریض تھے۔ علاوہ ازیں 12 جولائی 2020 کو ضلع میں کورونا وائرس سے پہلی موت ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس سال یکم مئی کو ضلع میں سب سے زیادہ 35 لوگوں کی موت درج کی گئی تھی۔ اب تک ضلع میں مجموعی طور پر 1133 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

 

ضلع کلکٹر سندیپ کدم کے ذریعہ جاری ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال 18 اپریل کو سرگرم مریض کی تعداد 12847 پہنچنے کے بعد صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی رہی۔ 22 اپرل کو سب سے زیادہ 1568 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع میں 449832 کورونا جانچ کرائی گئی ہے، جن میں سے 59809 سیمپل پازیٹو پائے گئے ہیں۔ پازیٹو مریضوں میں سے 58776 ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں 9.5 لاکھ آبادی کے 40 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے اور 15 فیصد لوگوں کو دونوں خوراک دی جا چکی ہے

دھولیہ جمعیت علماء ( ارشد مدنی ) دفتر میں کوکن سے واپسی پر میکانگ ٹیم کا استقبال

دھولیہ جمعیت علماء ( ارشد مدنی ) دفتر میں کوکن سے واپسی پر میکانگ ٹیم کا استقبال(اردو اخبار دنیا)ممبئی:۷؍اگست(پریس ریلیز)
مورخہ 4اگست 2021بروز بدھ کو کوکن (مہاڈ) سے واپسی پر دھولیہ جمعیت علماء دفتر میں تشریف لائے جمعیت علماء کے ذمہ داران نے ان کا زبردست استقبال کیا میکانک ٹیم نے پوری کارگذاری بتائی کہ تقریباً 350موٹر سائیکل کو ھم نے درست کی جس میں سب سے زیادہ برادران وطن (ہندو ) بھائیوں کی گاڑ یاں درست کی گئی برادران وطن ان حضرات کی خدمات سے بھت زیادہ متاثرہوئے اور اخیر میں وفد نے ذمہ داروں سے کہا ہم جمعیۃ علماء دھولیہ کے شکر گذار ہیں کہ ان کی وجہ سے ہمیں بہت بڑی خدمت کا موقع ملا اور ان شاء اللہ جب بھی ہماری ضرورت ہو گی ہم ہر طرح کی خدمت کے لئے جمعیۃ کے ساتھ ہیں حاجی شوال آمین صاحب نے کہا کہ جمعیت علماء ایسی جماعت ھے کہ یہ ہر میدان میں قوم وملت کا کام انجام دیتی ھے جمعیت علماء کوکن میں سب سے زیادہ کام کر رھی ھے الحمدللہ ویسے اور بھی بھت سی تنظیمی کام کر رھی ھے اپ نے جان مال وقت کی قربانی دی اللہ قبول فرمایے۔ مولانا شکیل احمد قاسمی نے کہا کہ آپ میکانگ حضرات کا جمعیت علماء جتنا بھی شکر یہ ادا کرے کم ھے۔ ایسی خدمات اپ نے کی کہ دھولیہ جمعیت علماء کا نام روشن کیا آخر میں انکا جمعیت علماء دھولیہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا۔۔یاد رہے کہ جمعیت علماء کی ایک ٹیم مشتاق صوفی صاحب کی رہنمائی میں وائر مین کہ ٹیم اپنےکام کو انجام دے رھی ھےجمیل احمد۔ عبد الوھاب۔ جنید ملک۔ نثار احمد۔ اطہر جمیل۔ شیخ شریف۔ شکیل بھائی۔ اکرم بھائی۔ زبیر بنجاری شفیق خان۔ ماجد ۔ ذاکر انصاری۔ سلمان انصاری صاحبان کے علاوہ دھولیہ جمعیت علماء کے ذمہ داران بھی شامل تھے حافظ حفظ الرحمن مولانا ابوالعاص قاسمی مولانا شکیل احمد قاسمی مفتی محمد عامر قا سمی مفتی محمد خالد سراجی مفتی محمد غزالی قاسمی مولانا محمد شعیب قاسمی مولانا محمد اصغر سراجی حافظ محمد رضوان سراجی حافظ ابوالکلام احمد سراجی حاجی شوال آمین۔ حاجی مختار شریف۔عارف عرش اعجاز رفیق۔ سلیم بھیا شیخ ہروز۔ آصف بھائی عبد الرحمن۔ مسعود احمد۔اور ابوذر مشتاق صاحبان موجود تھے۔

ممبئی میں بم دھماکے کرنے کی دھمکی دینے والے شخص نے پولس کو کیا کہا جانئے

  • (اردو اخبار دنیا)

ممبئی پولیس کے پاس آئے ایک گمنام فون کال نے پوری ریاست میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ پولیس کو ممبئی کے تین بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز فون کال آئے ہیں۔ اس فون کال کے بعد سے ممبئی پولیس کے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پولیس نے سبھی مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔ حالانکہ تلاشی کے دوران اب تک کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ممبئی پولیس کے مین کنٹرول روم کو جمعہ کی شب فون آیا جس میں فون کرنے والے نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی)، بھائیکھلا، دادر ریلوے اسٹیشنوں اور اداکار امیتابھ بچن کے جوہو واقع بنگلے پر بم رکھے گئے ہیں۔ افسر نے مزید کہا کہ ’’کال ملنے کے بعد ریلوے پولیس، ریلوے سیکورٹی فورس، بم ڈٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور مقامی پولیس اہلکاروں کے ساتھ متعلقہ مقامات پر پہنچے اور تلاشی مہم چلائی۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ ان مقامات پر اب تک کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے، لیکن وہاں کثیر تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ آگے کی جانچ جاری ہے۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوراً اس نمبر پر رابطہ کیا جس سے کال کیا گیا تھا۔ لیکن دوسری طرف سے فون کرنے والے شخص نے کہا کہ اب مجھے پریشان مت کرو اور فون کاٹ دیا۔ اس کے بعد سے اس شخص سے رابطہ نہیں کیا جا سکا۔ مشتبہ شخص نے فون سوئچ آف کیا ہوا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کو ہندوستان میں ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری

جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کو ہندوستان میں ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری
 اگست 7, 2021
(اردو اخبار دنیا)

نئی دہلی: امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کورونا ویکسین کو ہندوستان میں ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔ وزیر صحت منسکھ منڈاویا کی جانب سے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع فراہم کی گئی.


 
جانسن اینڈ جانسن کی اس ویکسین سمیت ہندوستان میں کورونا کی پانچ ویکسینز کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری فراہم کر دی گئی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کوی شیلڈ، بھارت بائیو ٹیک کی کوویکسین کے علاوہ روس کی ویکسین اسپوتنک وی کو بھی ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری دی جا چکی ہے۔

وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے ٹوئٹ کیا، عالمی طبی خدمات کے سربراہ جانسن اینڈ جانسن کی سنگل خوراک کووڈ 19 ویکسین کو ہندوستان میں ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی مظوری فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کیا، ’’ہندوستان نے اپنی ویکسین باسکیٹ کی توسیع کر دی! جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز خوراک کو ہندوستان میں ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے۔ ہندوستان کے پاس اب کورونا کے 5 ٹیکے ہو گئے ہیں۔ اس سے ہمارے ملک کو مشترکہ جنگ میں مدد حاصل ہوگی۔‘

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...