بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کرنے والے راج بھرنے کہا،اویسی ہمارے ساتھ

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ کورونا کے دوران بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے اثاثوں میں اضافہ ہواہے۔پیگاسس کیس میں انہوں نے راہل گاندھی کے اس بیان کی بھی حمایت کی جس میں راہل #گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی #نڈا کے یوپی کے دورے پر انہوں نے کہاہے کہ ایک طرف لوگ سیلاب سے دوچار ہیں اور دوسری طرف جے پی نڈا ووٹ مانگنے میں مصروف ہیں۔
عوام ایسے رہنماؤں کو کشتی میں بٹھا کرغرق کردیں گے۔ انہوں نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے توبلڈوزر چلا کر دکھائیں۔ 2022 کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ اپنا بلڈوزر #گورکھپور لے جائیں گے۔ کسانوں کی تحریک کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاہے کہ 90 فیصد کسان بی جے پی کے خلاف ہیں۔ اوم #پرکاش راج بھر نے وارانسی کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایاہے کہ ان کے دروازے بی جے پی کے علاوہ تمام پارٹیوں کے لیے کھلے ہیں جس میں ایس پی،بی ایس پی اورپھرکانگریس ترجیحی بنیادوں پرپہلے ہیں۔
راہل گاندھی کے اس بیان پر کہ بی جے پی #پیگاسس کے ذریعے پورے ملک کے لوگوں کی جاسوسی کررہی ہے ، انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی جاسوسی کرتی ہے۔ میں راہل گاندھی کی بات کی حمایت کر رہا ہوں۔ وہ صحیح ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں