Powered By Blogger

اتوار, اگست 08, 2021

آدھار کارڈ میں : ‏Aadhaar Card Update ‎ایڈریس پروف بغیرکے کیسے اپ ڈیڈیٹ کریں ایناپتہ ؟

آدھار کارڈ میں : Aadhaar Card Update ایڈریس پروف بغیرکے کیسے اپ ڈیڈیٹ کریں ایناپتہ ؟

(اردو اخبار دنیا)آدھار کارڈ اپ ڈیٹ: صارفین کی سہولت کے لیے یو آئی ڈی اے آئی نے حال ہی میں کسی ثبوت کی عدم موجودگی میں ایڈریس کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت دی ہے۔ عمل بہت آسان اور سادہ ہے۔ آدھار کارڈ ہولڈر ایڈریس ویریفائر کی رضامندی اور تصدیق کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ ایڈریس کی تصدیق کرنے والا خاندان کا رکن ، رشتہ دار ، دوست یا مالک مکان ہوسکتا ہے، جو آدھار کارڈ ہولڈر کو اپنا پتہ بطور ثبوت استعمال کرنے دینے پر راضی ہے۔اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اورگزیڈیٹ آفیسرز سے سفارشی مکتوب حاصل کرکے میں آپ اپنے آرھار پر ایڈریس تبدیل کرسکتے ہیں۔

تاہم آدھار کارڈ ہولڈرز کو نوٹ کرنا چاہیے کہ رہائشی اور ایڈریس ویریفائر دونوں کو اپنا موبائل رجسٹرڈ یا آدھار کارڈ میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اور دونوں کو مطابقت پذیر اور معاہدے میں ہونا ضروری ہے جبکہ ایڈریس کی توثیق کے لیٹر کی درخواست ابھی عمل میں ہے۔ اگر ایڈریس ویریفائر مقررہ وقت میں رضامندی دینے سے محروم رہتا ہے تو ، ایڈریس میں تبدیلی کی درخواست غلط ہوگی اور صارف کو دوبارہ عمل شروع کرنا پڑے گا۔عام معلومات کے لیے آدھار ایک قابل شناخت 12 ہندسوں کا شناختی نمبر ہے جو UIDAI کی طرف سے ہندوستان کے رہائشی کو بلا معاوضہ جاری کیا گیا ہے۔ اس ڈیجیٹل دور میں آدھار کارڈ آپ کے شناختی ثبوت کے اہم دستاویزات میں سے ایک ہونے کے علاوہ کئی سرکاری اسکیموں کو حاصل کرنے کے لیے ایک اہم دستاویز ہے۔ اسے کرنے کا طریقہ یہاں چیک کریں:


درخواست شروع کریں۔


آدھار کے ساتھ لاگ ان کریں۔


تصدیق کنندہ آدھار درج کریں۔


ایڈریس ویریفائر کی رضامندی ضروری ہے۔ ایڈریس ویریفائر اپنے موبائل میں


رضامندی کے لیے لنک وصول کرتا ہے۔


ایڈریس ویریفائر لنک پر کلک کرتا ہے۔


آدھار کے ساتھ لاگ ان کریں۔


رضامندی دیتا ہے۔


اب آپ کو درخواست جمع کرانی ہوگی۔


آپ کو موبائل پر تصدیق کنسینٹ کی تصدیق موصول ہوگی۔


اب SRN کے ساتھ لاگ ان کریں۔


ایڈریس کا پیش نظارہ۔


مقامی زبان میں ترمیم کریں (اگر ضرورت ہو)


گزارش جمع کیجیے


مکمل کرنے کے لیے خفیہ کوڈ استعمال کریں۔


آپ کو خط کے ذریعے خط اور خفیہ کوڈ موصول ہوگا۔


آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ پورٹل میں لاگ ان کریں۔


خفیہ کوڈ کے ذریعے ایڈریس اپ ڈیٹ کریں۔


نئے پتے کا جائزہ لیں اور حتمی درخواست جمع کروائیں۔


مستقبل میں سٹیٹس چیک کرنے کے لیے یو آر این موصول ہوا۔



پربھنی کی مسلم لڑکی ہندو لڑکے کیساتھ رہنے پر بضد۔ ماں باپ، بھائی اور باشعور لوگوں کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑا

  • (اردو اخبار دنیا)

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کی ایک مسلم دوشیزہ نے چکھلی کے رہائش پذیر ایک غیر قوم کے نوجوان کے ہمراہ بیاہ رچانے کے لیے علاقہ ودربھ کے چکھلی ضلع بلڈانہ میں گزشتہ دنوں میریج رجسٹریشن کیا -اس بات کی اطلاع جوں ہی پربھنی شہر کے متحرک اور سرگرم غیور مسلم نوجوانوں کو ملی – تب انہوں نے اس لڑکی کی شہر میں تلاشی شروع کی –

تب اس لڑکی کا پتہ شہر کے قدیم پاور ہاؤس کے عقبی حصہ، بلدیہ کالونی روڈ پر پایا گیا – اس موقع پر جب شہر کے متحرک اور سرگرم غیور مسلم نوجوان وہاں پہنچے تب تک وہ دوشیزہ غیر قوم کے لڑکے کے ساتھ بدھ کی صبح سات بجے کے بعد فرار ہو چکی تھی – بعد ازاں اس دوشیزہ کے ماں باپ، بھائی اور دیگر ذمہ داران نے اس دوشیزہ کو تلاش کرنا شروع کیا – تاہم اس کا پتہ نہیں چل سکا – بعد ازاں جمعرات کے روز وہ دوشیزہ چکھلی، بلڈانہ میں غیر قوم کے نوجوان کے ساتھ صبح دس بجے رائے پور، چکھلی کے قریب ایک کار میں سوار ہو کر جاتے ہوئے پائ گئی –

چکھلی ضلع بلڈانہ کے سرگرم اور متحرک نوجوانوں کو وہ دوشیزہ کار میں سوار دکھائ دی – تب اس اثنا وہاں موجود غیور نوجوانوں نے چھان بین اور تحقیقات کرتے ہوئے اس دوشیزہ کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی اور کوئی کسر نہیں چھوڑی – اس بات کی اطلاع جب چکھلی کے رائے پور پولیس اسٹیشن کو ملی – تب وہ بھی وہاں پہنچ گئے – اس موقع پر پولیس نے اس لڑکی اور غیر قوم کے نوجوان کو پولیس اسٹیشن لایا اور ان کی رضامندی معلوم کی –
اس موقع پر اس دوشیزہ نے اپنے راضی خوشی سے اس لڑکے کے ساتھ رہنے کی بات کہی – بلڈانہ اور چکھلی کے غیور مسلمانوں نے بھی اسے خوب سمجھانے کی کوشش کی – تاہم وہ دوشیزہ اپنے موقف پر ڈٹی رہی – بعدازاں شام سات بجے کے قریب دوشیزہ کے ماں باپ، بھائی اور پربھنی شہر کے متحرک اور سرگرم نوجوانوں کی ٹیم نے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا – تب پولیس کے سامنے اس لڑکی نے مجھے اسی غیر قوم کے لڑکے کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی بات کہہ کر سبھی لوگوں کے امیدوں پر پانی پھیر ڈالی –
اور اسی غیر قوم کے نوجوان کے ساتھ رہنے کی بات کہہ ڈالی – جس پر سبھی لوگوں کو حیرت ہوئی اور سب ششدر میں پڑ گئے – سبھی کو یہ اطمنان اور امید تھی کہ اس دوشیزہ کے والدین آنے کے بعد وہ اپنے ماں باپ کی بات کو کم از کم قبول کر ڈالیگی – تاہم اس نے سبھی کو مایوس کر ڈالا – جس کے سبب پربھنی شہر سے گئے اس کے رشتہ داران اور دیگر ذمہ داران کو مایوس ہو کر لوٹنا پڑا – بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز صبح آٹھ بجے وہ دوشیزہ اپنے منگیتر کے ہمراہ مرتد ہونے کے ارادے سے ارٹیگا کار میں سوار ہوئ –
بعدازاں وہ دوسری کار تبدیل کرتے ہوئے پونا کے لیے نکل پڑی ہے – بتایا جاتا ہے اس دوشیزہ کو فرقہ پرست طاقتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے –

کشمیر میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر:(اردو اخبار دنیا) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو جموں و کشمیر کے کم از کم ایک درجن اضلاع میں زائد از تین درجن مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے وابستہ افراد کے گھروں پر مارے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے اتوار کی صبح جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ہمراہ مختلف اضلاع میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے۔

چھاپہ مار کارروائیاں جن اضلاع میں انجام دی گئی ہیں ان میں سری نگر، بڈگام، گاندربل، بارہمولہ، بانڈی پورہ، کپوارہ، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، ڈوڈہ، رام بن، کشتواڑ اور راجوری اضلاع شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کی انجام دہی کے لئے این آئی اے کی ایک ٹیم ڈی آئی جی رینک کے ایک افسر کی قیادت میں پہلے ہی سری نگر بھیجی گئی تھی۔

بتا دیں کہ مرکزی حکومت نے 2019 میں جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پانچ سالہ پابندی لگا دی۔ اس پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کے اقدام کی وادی کشمیر کی تقریباً تمام سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں نے مذمت کی تھی۔ جماعت نے پانچ سالہ پابندی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

*آج کی اہم خبریں

*آج کی اہم خبریں* 
 *ABD News* 
 *28 ذی الحجہ 1442ھ* 
 *08/ 08/ 2021*(اردو اخبار دنیا)
*ہندوستان کو ملا پانچواں ٹیکہ،جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کو ملی منظوری*
واضح ہوکہ مرکزی حکومت نے امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ملک میں استعمال کو منظوری دے دی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ہفتہ کے روز دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ وزیر صحت مانڈیا نے کہا کہ ملک میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ملک میں اب تک پانچ ویکسین کووی شیلڈ، کوویکسین، اسپوتنک، ماڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*شخصی آزادی اور آئین کے بنیادی دفعات کو کچلنے والا قانون ملک سے محبت کرنے والے کسی بھی طبقے کو منظور نہیں: محمود مدنی ، جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر گجرات ہائی کورٹ نے اٹھائے سوال، ریاستی حکومت کو جاری کیا نوٹس*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق نئی دہلی: لو جہاد پر گجرات سرکار نے 15/جولائی کو ”مذہبی آزادی (ترمیم شدہ) ایکٹ 2021“ نافذ کیا تھا، اس کے بعد بہت سارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جمعیۃعلماء ہند ودیگرکی طرف سے گجرات ہائی کورٹ میں اس قانو ن کے خلاف ایک ہفتہ قبل ایک عرضی داخل کی گئی تھی۔ جمعرات کو گجرات ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں ریاستی سرکار (ایڈوکیٹ جنرل) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ محمد عیسی حکیم اور سینئر وکیل مہر جوشی ہیں۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس ویرن وشنو کی دو رکنی بنچ نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس طرح کے قانون بنانے کا مقصد پوچھا ہے اور تفتیش کیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ شادی زبردستی ہو ئی ہے یا دھوکہ سے ہوئی ہے، تو مان لیا یہ جرم ہے، لیکن اگر آپ کہتے ہیں کہ شادی کی وجہ سے کسی شخص نے مذہب بدلا ہے، اس لئے جرم ہے، تو بتائیں وہ کیسے جرم ہے؟ یہ سوال درحقیقت عدالت نے قانون کی شق 3 میں ''شادی کی وجہ سے تبدیلی مذہب“ والے جملے کی روشنی میں کیا۔اس سلسلے میں جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ گجرات میں بنایا گیا قانون آئین کے بنیادی دفعات کے خلاف ہے، ملک چلانے والے کو قانون بنانے کا حق ہے، لیکن انسانی حقوق، شخصی آزادی اور آئین کے بنیادی دفعات کو کچلنے والا قانون ملک سے محبت کرنے والے کسی بھی طبقے کو منظور نہیں ہو سکتا ۔ 
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*نیرج چوپڑا نے جیتا گولڈ میڈل،جیولن تھرو کے اولمپک چمپئن بنے،ہندوستان کو ایتھلیٹکس میں پہلا میڈل*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا  نے ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ نیرج چوپڑا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ نیرج چوپڑا نے فائنل مقابلے میں 87.58 میٹر دور بھالا پھینک کر گولڈ میڈل جیتا۔ نیرج چوپڑا نے اپنے دوسرے تھرو میں ہی یہ دوری طے کی۔ نیرج چوپڑا نے پہلے تھرو میں ہی 87.03 کی دوری طے کرکے نمبر ایک پر جگہ بنالی تھی، لیکن اس کے بعد انہوں نے آئندہ تھرو میں اپنی کارکردگی مزید بہتر کی۔ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو میں ہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*وزیر اعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا سے فون پر بات کی،کہا:"پانی پت نے پانی دکھا دیا*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کال کی اور ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نیرج چوپڑا سے کہا کہ "آپ کو بہت بہت مبارکباد۔ اولمپکس تکمیل کی طرف جا رہا ہے اور آپ نے ملک کو خوش کیا ہے۔ "اس پر نیرج نے کہا ،" گولڈ جیتنا ایک اچھی بات ہے۔ ہندوستان کے لوگ جو دیکھ رہے تھے ، ان کی دعائیں اور تعاون میرے ساتھ تھا۔ وہ مجھے یہاں تک لایا۔ "پی ایم مودی نے کہا کہ" پانی پت نے پانی دکھا دیا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*اگر بی جے پی یوگی کی قیادت میں اسمبلی انتخابات لڑے گی تو ہم اتحاد نہیں کریں گے:اوم پرکاش راج بھر*
واضح ہو کہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) کے صدر اور اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ بی جے پی ان کی تمام شرائط کو قبول کر سکتی ہے ، لیکن اگر پارٹی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں الیکشن لڑتی ہے تو وہ انکے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے راج بھر نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی رخصتی کی تاریخ   (27 اکتوبر) کو طے کی جائے گی۔  اوم پرکاش راج بھر ، جو ریاست کی بی جے پی حکومت میں 2017 سے 2019 تک پسماندہ طبقات اور دیویانگ عوامی بہبود کے وزیر تھے ، نے جمعہ کے روز یہاں "پی ٹی آئی بھاشا" کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ "ان کا سبھاسپا پارٹی سے اتحاد کچھ شرائط پر ہے جن میں ملک میں ذات پات کی گنتی ، سماجی انصاف کمیٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد ، ایک پسماندہ ذات کا وزیر اعلیٰ قرار دینا ، یکساں اور لازمی مفت تعلیم وغیرہ شامل ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*آن لائن کلاس کے دوران ہیڈ فون لگانے سے ہوشیار،جے پور میں پیش آیا ایک دل دہلا دینے والا حادثہ*
واضح ہوکہ نیوز ادارہ نیوز ٹونٹی فور میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ آن لائن کلاس کرتے ہوئے بلوٹوتھ ہیڈ فون ڈیوائس کان میں پھٹنے سے ایک 28 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔  پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو جے پور ضلع کے چومو قصبے کے ادے پوریا گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب راکیش کمار نگر اپنی رہائش گاہ پر مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے تھے۔ پولیس نے خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا ، "وہ اپنا بلوٹوتھ ہیڈ فون ڈیوائس استعمال کر رہا تھا اور اسے برقی پلک میں لگایا گیا تھا۔ اچانک اس کے کان میں  پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گیا۔  اسے نجی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*چین کے ووہان میں دوبارہ پھیل رہا ہے کووڈ، 12 کروڑ سے زیادہ نمونوں کی ہوئی جانچ* 
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا انفیکشن دوبارہ سامنے آرہا ہے جس کے پیش نظر ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد کی آبادی والے اس شہر میں ایک کروڑ12 لاکھ 30ہزار نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔  مقامی حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دیں۔  کورونا وائرس کے انفیکشن کا پہلا کیس ووہان میں ہی 2019 میں رپورٹ ہوا۔  ووہان میں مقامی انفیکشن کے 6 اور بغیر علامات کے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔  جمعہ تک  صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں کوویڈ 19 کے 47 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔  ان میں مقامی طور پر رپورٹ کیے گئے 31 کیسز شامل ہیں۔  سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے رپورٹ کیا کہ طبی مشاہدے کے دوران 64 غیر علامات والے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*موٹر سائیکل پر سوار 3نوجوانوں کو نامعلوم گاڑی نے ماری ٹکر،2 ہلاک،ایک شدید زخمی*
واضح ہوکہ جمعہ کے روز اتر پردیش کے سلطان پور میں ہالیہ پور-بلوائی روڈ پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک شخص اس واقعہ میں بری طرح زخمی ہوا۔  مقامی لوگوں نے اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔  پولیس نے دونوں  کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔معلومات کے مطابق جمعہ کی رات گوسائی گنج تھانہ علاقہ کے ڈھو-ڈھو گاؤں کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی گاؤں کے تین افراد کو ٹکر مار دی۔  مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال بھیجا جہاں دو افراد علاج کے دوران دم توڑ گئے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*مارکیٹ مال کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت کا مطالبہ، سی ٹی آئی نے ڈی ڈی ایم اے کو لکھا خط*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق دہلی کے مختلف بازاروں سے دکانیں کھولنے کے وقت کو بڑھانے کی مانگ اٹھ رہی ہے۔  اگست کے مہینے میں آنے والے تہواروں کے پیش نظر دکاندار دکان کھولنے کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  تہواروں کے موسم میں تاجروں کو کاروبار کو دوبارہ پٹری پر لانے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔  موجودہ نظام میں دہلی کی دکانوں کو صرف 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔  اس کے حوالے سے دہلی میں تاجروں کی اعلیٰ تنظیم چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (CTI) نے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) کو ایک خط لکھا ہے۔خط میں دکانوں کے اوقات کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل شیئر کیے گئے ہیں۔  سی ٹی آئی کے چیئرمین برجیش گوئل اور صدر سبھاش کھنڈیلوال نے بتایا کہ ان کے پاس کملا نگر، لاجپت نگر ، کناٹ پلیس ، سروجنی نگر ، ساؤتھ ایکس ، راجوری گارڈن ، لکشمی نگر ، روہنی ، پیتم پورہ ، گریٹر کیلاش، کرول باغ سمیت کئی مارکیٹوں کے عہدیداروں نے بند ہونے کے وقت کو بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*لوک سبھا اسپیکر نے کوٹہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کیا فضائی سروے، جھالاواڑ میں صورتحال خراب*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے پارلیمانی حلقہ راجستھان کے کوٹا ضلع کے سیلاب سے متاثرہ سانگود علاقے کا ہیلی کاپٹر سے سروے کیا۔  شدید بارشوں کے باعث علاقہ میں سیلاب آیا ہوا ہے۔  وہاں پانی کی سطح بہت زیادہ ہے۔  فضائی سروے کرنے کے بعد ، برلا این ٹی پی سی انتا کے ہیلی پیڈ پر پہنچے ، وہاں سے وہ بذریعہ سڑک سانگود جائیں گے۔ لوک سبھا اسپیکر سانگود کے گاؤں کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں سیلاب کی وجہ سے صورتحال اور جان و مال کے نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے۔  انہوں نے علاقے میں قدرتی آفات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران 80 کروڑ ہندوستانیوں کو مفت راشن فراہم کیا:وزیر اعظم*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ حکومت نے کورونا وبائی مرض کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران 80 کروڑ ہندوستانیوں کو مفت راشن فراہم کیا یہ پچھلے سو سالوں میں دنیا پر آنے والی بدترین آفت ہے مدھیہ پردیش میں پردھان منتری کلیان انا یوجنا کے مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں پانچ کروڑ اور ملک میں 80 کروڑ لوگوں کو کورونا ہو گیا ہے پہلی اور دوسری لہر کے دوران مفت راشن فراہم کیا گیا تھا وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے ستنا ہوشنگ آباد برہان پور اور نیوری کے مستحقین سے براہ راست بات چیت کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ انہیں مفت راشن ملا یا نہیں یا انہیں راشن حاصل کرنے میں کوئی پریشانی درپیش ہے۔  اس کے ساتھ وزیر اعظم نے لوگوں سے دیگر اسکیموں سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی سوال کیا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*مدھیہ پردیش:وزیر اعلی شیوراج نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے 11 محکموں کی ٹاسک فورس تشکیل دی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھاری نقصان دیکھا جا رہا ہے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کل سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی اور گوالیار چمبل علاقے میں بارش سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے 11 محکموں کی ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا اس کے ساتھ ریاستی حکومت نے فی سیلاب متاثرہ خاندان کے لیے 50 کلو اضافی غذائی اجناس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی 6000 روپے کی فوری مدد فراہم کی ہے اس کے علاوہ حکومت نے تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے 1.20 لاکھ روپے اور ہر مرنے والے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کے لیے سہولت دہلی ایمس میں کوویشیلڈ کی دوسری خوراک لے سکتے ہیں*
واضح ہو کہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ہندوستان میں کوووڈ ویکسین کی دونوں خوراکوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب لوگوں کو بین الاقوامی سفر کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا دہلی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے ہندوستان سے بیرون ملک جانے والے لوگوں کو سہولت دی ہے باہر جانے والے لوگ اب دہلی ایمس میں دوسری خوراک لے سکتے ہیں ایمس حکام کی جانب سے دی گئی معلومات میں بتایا گیا کہ دہلی ایمس میں بین الاقوامی مسافروں کے لیے کوووڈ ویکسینیشن دستیاب ہے  تاہم کوویشیلڈ کی صرف دوسری خوراک یہاں لی جائے گی ایسی صورتحال میں ہندوستان کے شہری ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد 28 دن سے 84 دن کے درمیان کسی بھی وقت ایمس آ سکتے ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*جھارکھنڈ:دھنباد میں جج کی موت کی تحقیقات تیز،سی بی آئی ٹیم دہلی سے پہنچی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سی بی آئی نے دھنباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 8 اتم آنند کی موت کی تحقیقات تیز کردی ہے۔ سی بی آئی کی نئ دہلی سے سی ایس ایف ایل کی  ایک ٹیم  پہنچ گئی ہے۔ اس ٹیم نے ہفتہ کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے مشق کافی دیر تک جاری رہی۔ اس دوران پورے علاقے کی فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کی گئی۔ دھکا دینے والے آٹو کی بھی کافی دیر تک چھان بین کی گئی۔ اتم آنند کی موت کو قتل بتایا جا رہا ہے۔ تحقیقات کی نگرانی خود سپریم کورٹ اور جھارکھنڈ ہائی کورٹ کر رہی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*تیجس ایکسپریس لکھنؤ سے نئی دہلی کے درمیان شروع*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی ) نے لکھنؤ جنکشن سے نئی دہلی کے درمیان چار ماہ کے بعد تیجس ایکسپریس کو ہفتے کے روز سے کورونا پروٹوکول کے ساتھ دوبارہ چلانا شروع کر دیا ہے، فی الحال ، تیجس ایکسپریس ہفتے میں چار دن ہفتہ ، اتوار ، پیر اور جمعہ کو چلائی جائے گی۔مسافروں کی سہولت کے لیے کیٹرنگ کی تمام سہولیات پہلے کی طرح بحال کردی گئی ہیں۔ تیجس ایکسپریس میں مسافروں کو پہلے کی طرح بہتر سروس فراہم کی جارہی ہے۔ اس بار ٹرین ہوسٹس نے مسافروں کو لکھنؤی لباس میں خوش آمدید کیا۔ ٹرین ہوسٹس کے موبائل فون پر تمام ڈبوں کے گیٹ پر پیپر لیس ریزرویشن چارٹ تھا۔ ٹرین ہوسٹس چارٹ دیکھ کر مسافروں کی بوگی اور ان کی سیٹیں بتا رہی تھیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ممبئی کے سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پر بم کی اطلاع افواہ نکلی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ممبئی کے سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پر بم رکھے جانے کی اطلاع کے بعد پولیس نے اسٹیشن کی تلاشی لی ، لیکن کہیں سے بھی بم نہ ملنے کے بعد یہاں سیکورٹی کے انتظامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس اب اس شخص کی تلاش میں ہے جس نے بم نصب کرنے کی اطلاع دی۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے جمعہ کی رات دیر گئے ریلوے کنٹرول روم میں ممبئی سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پر بم نصب کرنے کی اطلاع دی تھی۔ ریلوے کنٹرول روم نے یہ معلومات ممبئی پولیس کودی ۔ اس کے بعد ممبئی پولیس کے اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پہنچے اور پورے اسٹیشن کی مکمل تلاشی لی۔ دریں اثنا معلومات دینے والے شخص نے دوبارہ فون کیا اور کہا کہ بمبئی سی سی ایم ٹی سمیت بائیکلا اور امیتابھ بچن کے بنگلوں پر بھی بم رکھے گئے ہیں۔ممبئی پولیس نے جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح تک ممبئی سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پر وسیع پیمانے پر تلاشی لی لیکن یہ معلومات صرف ایک افواہ ثابت ہوئی۔تاہم پولیس نے یہاں کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ممبئی پولیس نامعلوم شخص کی تلاش میں ہے جس نے غلط معلومات دی۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*افغانستان:طالبان نے جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کرلیا*
واضح ہوکہ بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔صوبہ جوزجان کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دارالحکومت شبرغان پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔ یہ طالبان کے قبضے میں آنے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔افغان صحافیوں اور مقامی میڈیا کے مطابق شبرغان شہر کے کئی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے اور طالبان زیادہ تر سرکاری عمارتوں اور شہر کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ائیر پورٹ ابھی تک حکومتی کنٹرول میں ہے اور وہاں لڑائی جاری ہے۔طالبان کے مطابق انھوں نے شبرغان کی ایک جیل پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں سینکڑوں قیدیوں کو جیل سے نکلتے دیکھا جا سکتا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*امریکہ کی 50 فیصد آبادی نے کورونا کی دونوں ویکسینیں حاصل کیں جو کہ بھارت سے قریب 6 گنا زیادہ*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق 7 اگست کو بھارت نے باضابطہ طور پر 50 کروڑ کوووڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کیا ایک ہی وقت میں امریکہ نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں 50 فیصد آبادی کو دینے کا ہدف حاصل کر لیا ہے اگر ہندوستان کی آبادی 130 کروڑ مانی جاتی ہے اور ہم مکمل ویکسینیشن دینے کی بات کرتے ہیں یعنی کورونا کی دونوں خوراکیں دیتے ہیں تو اب تک 10 فیصد آبادی بھی دونوں ویکسین حاصل نہیں کر سکی ہے فرانس سپین جرمنی برطانیہ سمیت کئی ممالک میں مکمل ویکسینیشن 30 سے ​​60 فیصد تک ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ملک میں ایک دن میں 39 ہزار  سے زائد کرونا کے نئے کیسز*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے نۓ کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ، کویڈ ١٩ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق  اگست1:37  AM بجے  اپڈٹ  رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں 39,061 نۓ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3,19,33,553  پہونچ گئ ہے جبکہ ایک دن میں 491 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,27,892 پہونچ گئ ہے ، اب تک کل 3,10,92,087  افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت 4,00,945 ایکٹیو کیسز ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 72 نئے کیس*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ہفتہ کو ختم ہونے والے 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا وائرس کے 72 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ ان 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 25،066 ہو گئی ہے۔ شہر میں فعال کورونا مریضوں کی موجودہ تعداد 565 ہے۔ ہوم آئسولیشن میں 175 مریض ہیں۔دہلی میں فعال کورونا مریضوں کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ مسلسل 23 ویں دن بازیابی کی شرح 98.21 فیصد ہے۔
https://www.facebook.com/ABD-News-207733003414201/

یوگی حکومت۔ ڈاکٹر کفیل خان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ‏

  • (اردو اخبار دنیا)

 الٰہ آباد:اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان معاملہ کی دوبارہ تحقیقات کے تعلق سے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ گزشتہ دنوں جاری نوٹس کا تحریری جواب داخل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر کفیل کے خلاف آکسیجن ٹریجڈی معاملہ میں 24 فروری 2020 کو دوبارہ شروع کی گئی جانچ کو واپس لے لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے گزشتہ جانچ کے ریزلٹ کو ماننے کی بھی بات کہی ہے جس میں ڈاکٹر کفیل خان کو پوری طرح سے بے قصور بتایا گیا تھا۔

اتر پردیش حکومت نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے نوٹس کے جواب میں 6 اگست کو اپنے وکیل کے ذریعہ سے جواب داخل کر بتایا کہ اس نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف 24 فروری 2020 کو شروع کی گئی از سر نو جانچ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے کہا کہ بی آر ڈی کالج میں ہوئی آکسیجن ٹریجڈی کے جانچ افسر چیف سکریٹری ہمانشو کمار نے 15 اپریل 2019 کو جو جانچ رپورٹ دیا تھا، حکومت نے اس کو ہی قبول کر لیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اپنی جانچ رپورٹ میں چیف سکریٹری ہمانشو کمار نے ڈاکٹر کفیل خان کو پوری طرح سے بے قصور بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسپتال کے سب سے جونیئر ڈاکٹر تھے۔ جانچ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج میں پروبیشن پر 8 اگست 2016 کو ان کی تقرری ہوئی تھی۔ واقعہ کے دن 10 اگست 2017 کو چھٹی پر ہونے کے باوجود وہ بچوں کی جان بچانے کے لیے بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور پہنچے اور اپنی ٹیم کے ساتھ ان 54 گھنٹوں میں 500 سلنڈروں کا انتظام کرنے میں کامیاب رہے۔ ڈاکٹر کفیل خان نے اس خوفناک رات کو 26 لوگوں کو فون کیا تھا۔

تحقیقاتی افسر نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان نے اپنی پوری صلاحیت سے ہر ممکن کوشش کی تھی جس میں بی آر ڈی میڈیکل کالج کے سبھی افسران کے ساتھ کیے گئے فون کال بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر کفیل کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ وہ آکسیجن فراہمی کی ادائیگی/حکم/ٹنڈر/رکھ رکھاؤ کے لیے ذمہ دار نہیں تھے۔ وہ انسفلائٹس وارڈ کے چیف بھی نہیں تھے۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ 8 اگست 2016 کے بعد پرائیویٹ پریکٹس کر رہے تھے۔ ان پر علاج میں لاپروائی اور بدعنوانی کے الزامات بے بنیاد اور غلط تھے۔

واضح رہے کہ چیف سکریٹری ہمانشو کمار کے ذریعہ 15 اپریل 2019 کو جانچ رپورٹ دینے کے باوجود ریاستی حکومت نے 11 مہینے تک کوئی کارروائی نہیں کی اور 24 فروری 2020 کو ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف پھر سے جانچ کا حکم دے دیا۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ڈاکٹر کفیل خان نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جس پر عدالت نے یو پی حکومت کو نوٹس جاری کر یہ بتانے کے لیے کہا تھا کہ ڈاکٹر کفیل خان کو چار سال سے زیادہ مدت سے معطل کیوں رکھا گیا ہے، جب کہ بی آر ڈی کالج آکسیجن ٹریجڈی کے بعد معطل کیے گئے ڈاکٹر راجیو مشرا سابق پرنسپل، ڈاکٹر ستیش آکسیجن انچارج اور دیگر کلرک کو بحال کر دیا گیا تھا۔

راج کندرا نے فحش شوٹنگ کے حوالے سے مجھے گمراہ کیا، شیرلین چوپڑا

  • (اردو اخبار دنیا)

بھارتی ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راج نے یہ بتایا کہ نیم عریاں اور فحش شوٹس نارمل ہوتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راج کندرا نے ان سے کہا کہ ان کی بیوی شلپا، میری تصاویر اور ویڈیوز پسند کرتی ہیں۔

 

جمعہ کو شیرلین چوپڑا نے ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل کو فحش فلموں کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔واضح رہے کہ اس کیس میں راج کندرا پر کلیدی سازش کا الزام ہے اور وہ اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں۔ 1999 میں مس آندھرا کا تاج پہننے والی شیرلین چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ راج کندرا نے انھیں شوٹ کے حوالے سے گمراہ کیا اور غلط بیانی کی۔

 

حالانکہ وہ میرے مینٹور (اتالیق) تھے لیکن اسکے باوجود انھوں نے مجھے بہکایا اور کہا کہ جو بھی شوٹنگ کی جارہی ہے وہ گلیمر ہے، ایسا ہر کوئی کرتا ہے اور مجھے بھی کرنا چاہیے

ہوا کی رفتار سے بھی زیادہ تیز چلنے والی ٹرین اگست 8, 2021

  • (اردو اخبار دنیا)

سوئٹزر لینڈ کے ماہرین ایک ایسی تیز ترین ٹرین تیار کر رہے ہیں، جو ہوا کی رفتار سے بھی زیادہ تیز چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔زیرزمین چلنی والی یہ کیپسول ٹرین 745 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی گی، اس میں مسافرکیپسول نما ڈبوں (پوڈ) میں بیٹھ کر سفر کریں گے۔

 

کمپنی نے دعویٰ کیا کہ سوئٹزرلینڈ سے زیورخ کا سفر جو ٹرین میں تقریبا ساڑھے تین گھنٹے اور جہاز سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے، وہ اس ٹرین میں صرف 17 منٹ میں طے کرنا ممکن ہوگا۔ماہرین کے مطابق اس ٹرین کے بعد شہریوں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے کیونکہ جتنے وقت میں یہ ٹرین 7 چکر لگائے گی اُتنی دیر میں 7 ٹرینیں زیورخ پہنچتی ہیں

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...