
اس کاروائی کے بارے میں کرائم برانچ نے بتایا مخبر نے جانکاری دیا تھا کہ پارسی گلی میں واقع سائبر کیفے میں سات سو روپے کے عوض کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے ۔ دریں اثناء کرائم برانچ نے ایک ڈمی گاہک کو سائبر کیفے میں بھیجا ۔ جہاں موجود شخص نے ڈمی گاہک کو 7 سو روپے کے عوض فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کی بات کی ۔
سائبر کیفے میں موجود ملزم نے گاہک کا سویب ٹیسٹ نہیں کیا اور اس کو ” لائف نٹی ویلنیس انٹرنیشنل لمیٹڈ ” نامی پیتھالوجی کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دے دیا ۔ ٹھیک اسی وقت کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ کرائم برانچ نے بتایا فلائٹ اور ٹرینوں میں سفر کرنے کیلئے کوویڈ 19 ، نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ لازمی ہے اور ملزم نے اسی بات کا فائدہ اٹھا کر واردات انجام دیا ۔ جوائنٹ پولس کمشنر کرائم ملند بھارمبے ، ایڈیشنل پولس کمشنر ایس ویریش پربھو ، ڈی سی پی پرکاش جادھو ، اے سی پی سوپان نگھوٹ کی نگرانی میں انچارج پولس انسپکٹر پنڈری ناتھ پاٹل اور اسٹاف اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں