Powered By Blogger

پیر, اگست 09, 2021

دہلی میں آج سے تمام ہفتہ وار بازار کھولنے کا اعلان

دہلی میں آج سے تمام ہفتہ وار بازار کھولنے کا اعلان

(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی : چیف منسٹردہلی اروند کیجریوال نے کووڈ 19 پروٹوکول کے ساتھ 9 اگست 2021 سے قومی دارالحکومت میں تمام ہفتہ وار مارکیٹیں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ ہفتہ وار مارکیٹیں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے پھیلنے کی وجہ سے 19 اپریل 2021 کو لاک ڈاؤن کے بعد بند کردی گئیں۔بعد میں ہر میونسپل زون میں ایک ہفتہ وار مارکیٹ کو کووڈ کے مناسب پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دہلی میں ان کی حکومت ان بازاروں سے وابستہ غریبوں کی روزی روٹی کے بارے میں فکرمند ہے، کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ''ہفتہ وار بازار پیر سے کھل رہے ہیں۔ یہ غریب لوگ ہیں۔ حکومت ان کی روزی روٹی کے بارے میں کافی فکرمند ہے۔


راہل گاندھی کا ٹویٹر تو ڈرا کر بلاک کر وا دیا لیکن عصمت دری پر بی جے پی خاموش بچی کی

راہل گاندھی کا ٹویٹر تو ڈرا کر بلاک کر وا دیا لیکن عصمت دری پر بی جے پی خاموش بچی کی

(اردو اخبار دنیا)کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا ٹویٹر ہینڈل دہلی میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کی واردات پر ان کی آواز بلند کرنے سبب ڈرا -دھمکا کر بلاک کروادیا گیا ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شری نیت، راگنی نائک، الکا لامبا اور امرتا دھون نےکل مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی مظلوم کی آواز بلند کرتے ہیں اور دہلی کی اس بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے معاملے کو بھی وہ اسی جوش کے ساتھ اٹھا کر متاثرین کو انصاف دلانے کی بات کر رہےتھے لہٰذا ان کے ٹویٹر ہینڈل کو بلا ک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے نانگل رائے میں یہ واردات ایسے وقت میں انجام دی گئی جب پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس چل رہا ہے لیکن تعجب کی بات ہے کہ 11 خاتون وزرا سے لیس مودی حکومت کے کسی نمائندے نے اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں نہیں اٹھایا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حکومت متاثرین کو انصاف دینے پر بھروسہ نہیں کر تی ہے۔

کانگریس کی خاتون ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ کو آٹھ دن ہو گئے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اس مسئلے پر اب تک کچھ نہیں کہا اور خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور الٹا اس معاملے کو زور-شور سے اٹھانے والے راہل گاندھی کے ٹویٹر کو بلاک کروا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو انصاف دلانے کے بجائے حکومت پولیس کے سہارے متاثرہ خاندان کا استیصال کر رہی ہے

دہلی میں آج سے دسویں اور بارہویں کے طلباء کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت

دہلی میں آج سے دسویں اور بارہویں کے طلباء کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت

(اردو اخبار دنیا)دہلی میں آج سے دسویں اور بارہویں کے طلباء کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی۔ دہلی حکومت کے ڈاریکٹریٹ تعلیم نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں کے طلباء اپنے داخلے ، گائڈنس اور دیگر کاموں کے لئے اسکول جا سکتے ہیں ۔ اس سے قبل نائب وزیر اعلی اور دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا کا یہ بیان آیا تھا کہ دہلی کے نوے فیصد والدین اسکول کھولے جانے کے حق میں ہیں۔

واضح رہے آج سے ہی دہلی کے ہفتہ وار بازار کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے ۔ اس سے قبل دہلی میں صرف ایک میونسپل زون میں ایک ہفتہ وار بازار کھولنے کی اجازت تھی لیکن اب کورونا کے قہر کے کم ہونے کی وجہ سے تمام ہفتہ وار بازار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ادھر قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے صرف 66 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس عرصے میں کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1436761 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 25066 پر برقرار ہے۔ اس دوران، مزید 95 لوگوں کی شفایابی کے ساتھ وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 1411159 ہو گئی ہے۔

اس عرصے کے دوران زیر علاج مریضوں میں29 کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد گھٹ کر 536 رہ گئی ہے۔ دہلی میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح 0.10 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔

ہری سبزیوں کے حیرت انگیز طبی فوائد

  • (اردو اخبار دنیا)

ہر انسان صحت مند زندگی جینا چاہتا ہے جبکہ اس کے لیے کوشش بہت کم لوگ کرتے ہہں، ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کا راز ہری سبزیوں میں چھپا ہے جبکہ ان کے استعمال کے نیتجے میں مجموعی صحت سمیت جسمانی اعضاء کی کارکردگی بہتر، ہڈیاں، جوڑ، پٹھے مضبوط اور اسکن صاف ہوتی ہے اور یہ صاف شفاف جِلد کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

 

غذائی ماہرین کے مطابق ہڈیوں کی مضبوطی، قد کی نشوونما اور مجموعی صحت کے لیے بچپن سے ہی غذا میں معدنیات کا استعمال کیا جانا چاہیئے، ہری سبزیوں میں سب ہی مطلوبہ غذائیت موجود ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قد کی نشو و نما، پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لیے مائیں اپنے بچوں کی غذا میں لازمی دودھ شامل کرتی ہیں اور دودھ پینے کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق مضبوط جوڑوں اور ہڈیوں کا انحصار صرف دودھ پر نہیں بلکہ ہمارے بہتر طرزِ ندگی اور متعدد غذائیں بھی اس کا سبب ہیں ماہرین صحت مند زندگی کے لیے کچھ ایسی مختلف غذائیں تجویز کرتے ہیں جو ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی سمیت قد کی نشو و نما کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی اور کیلشیئم سے بھرپور غذاؤں کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیئے، ہری سبزیوں میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی اور کیلشیئم بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

 

وٹامن ڈی ہم سورج سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ وٹامن ڈی اور کیلشیئم والی غذاؤں میں دودھ، دہی، انڈے، مچھلی، پنیر اور مشروم شامل ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق کیلشیئم صرف دودھ کی مصنوعات سے ہی حاصل نہیں کیا جاتا بلکہ سبز پتوں والی سبزیوں سے بھی کیلشیئم حاصل کر سکتے ہیں۔

ہرے پتے والی سبزیوں میں ناصرف قدرتی طور پر کیلشیئم موجود ہوتا ہے بلکہ دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط اور مجموعی صحت میں کردار ادا کرتے ہیں۔سبز پتوں والی سبزیوں میں پالک، شلجم، گاجر، مٹر، چقندر، گوبھی اور مولی شامل ہیں۔ان سبزیوں میں ’وٹامن کے‘ بھی موجود ہوتا ہے جو آسٹیو پوروسس کے خطرے کو کم کرتا ہے

عمرہ آپریٹرز سروسز دوبارہ شروع کرنے کے لیے پرامید

  • (اردو اخبار دنیا)

بھارتی اور پاکستانی عمرہ آپریٹرز نے کہا ہے کہ وہ اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے سعودی عرب کی اجازت کے منتظر ہیں۔عرب نیوز کے مطابق پاکستانی عمرہ آپریٹرز کا یہ بیان اتوار کو سعودی عرب کے ایک نئے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان غیر ملکی زائرین کو عمرے کی اجازت دی جا رہی ہے جنہوں نے مکمل ویکسین لگوا لی ہے۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس اور اس کے نئے ویرئینٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 13 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کر دیا تھا۔ ان ممالک میں پاکستان،افغانستان، ارجنٹینا، برازیل، مصر، ایتھوپیا، انڈیا، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقہ، ترکی، ویتنام اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی وزارت برائے حج وعمرہ نے کہا تھا کہ وہ نو اگست سے ان غیر ملکی زائرین کی عمرہ درخواستیں وصول کر رہے ہیں جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے اور ان کا تعلق ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے نہیں ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر ایک ماہ میں 60 ہزار زائرین کو اجازت دی جائے گی اور پھر اسے مرحلہ وار 20 لاکھ زائرین تک بڑھایا جائے گا۔حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ایچ او اے پی) سندھ زون کے چیئرمین عفان ذیشان نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے سعودی حکام کی جانب سے ’آگے بڑھنے‘ کے اشارے کے منتظر ہیں۔‘

پاکستان چیمبر آف کامرس کی مرکزی کمیٹی برائے حج وعمرہ سروسز کے کنوینئر محمد شفیق رفیق نے کہا ’عمرہ کی بحالی کا فیصلہ پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ اس فیصلے نے شعبے کے احیا کے لیے امید کی شمع روشن کی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو اٹھائے اور ملک کو ریڈ لسٹ باہر نکلوائے تاکہ مقدس مقامات کی زیارت کا شوق رکھنے والے پاکستانی سعودی عرب کے نئے اقدامات سے فائدہ اٹھا سکیں۔‘

خیال رہے کہ کورونا وبا سے پہلے پاکستانی حج وعمرہ آپریٹرز سالانہ 20 لاکھ زائرین کو سفر کی سہولیات فراہم کرتے تھے جن میں سےعمرہ کرنے والے 18 لاکھ زائرین ہوتے تھے۔آئی اے ٹی اے ایجنسی پروگرام جوائنٹ کونسل کے چیئرمین محمد حنیف رِنچ نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’کورونا وبا کی وجہ سے سفری خدمات فراہم کرنے والوں کے کاروبار میں تقریباً 80 فیصد نقصان ہوا ہے۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وائس چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے کہا ہے کہ ’ٹریول انڈسٹری اور ائیرلائنز آپس میں منسلک ہیں اور اپنی مجموعی صلاحیت کا صرف10 فیصد بروئے کار لا رہی ہیں۔ حج اور عمرہ آپریٹرز پریشان کن حالت کی وجہ سے دوسرے کاروباروں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ سفرِعمرہ کی بحال سے اس شعبے کو نئی زندگی مل سکتی ہے

ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کا نیا سنگ میل

  • (اردو اخبار دنیا)

جیو کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ نے ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔پاکستان کے نمبر چینل جیو سے نشر ہونے والے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ڈراما سیریل ’خدا اور محبت‘ نے شاندار کامیابی سمیٹ لی۔

 

ڈرامے خدا اور محبت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر 100 کروڑ یعنی 1 بلین ویوز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اس سنگ میل کو عبور کرنے پر اپنے چاہنے والوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہے۔

*آج کی اہم خبریں*

*آج کی اہم خبریں* 
 *ABD News* 
 *29 ذی الحجہ 1442ھ* 
 *09/ 08/ 2021*(اردو اخبار دنیا)
*ڈاکٹر کفیل خان کو راحت،اترپردیش حکومت نے دوبارہ جانچ کا فیصلہ واپس لے لیا*
واضح ہوکہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف محکمہ جاتی دوبارہ جانچ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان معاملے کے تعلق سے الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعے گزشتہ دنوں جاری نوٹس کا تحریری جواب داخل کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر کفیل کے خلاف آکسیجن ٹینڈر معاملہ میں 24 فروری 2020 کو دوبارہ شروع کی گئی جانچ کو واپس لے لیا گیا ہے ، یوگی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ میں بتایا کہ اس نے دوبارہ جانچ کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور ڈاکٹر کفیل خان کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ممبئی میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو 15 اگست سے شرائط کے ساتھ لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ممبئی میں جن لوگوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں انہیں لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے اتوار کی رات ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا ممبئی کے لوگ جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں وہ 15 اگست سے لوکل ٹرینوں میں سفر کر سکیں گے ریاست کو ایک ٹیلی ویژن خطاب میں ٹھاکرے نے کہا ،ہم ابھی کچھ نرمی دے رہے ہیں لیکن اگر معاملات بڑھ گئے تو ہمیں دوبارہ لاک ڈاؤن کا سہارا لینا پڑے گا انہوں نے کہا ہم ایک ایپ لانچ کریں گے جہاں لوگ اپ ڈیٹ کر سکیں گے کہ آیا انہوں نے دونوں خوراکیں لی ہیں اور جب انہوں نے اپنی دوسری خوراک لی ہے لوگ یا تو  ایپ سے یا دفاتر سے پاس لے سکتے ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*وزیر اعظم نریندر مودی پی ایم کسان اسکیم کی اگلی قسط آج پیر کو جاری کریں گے*
واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندر مودی 9 اگست کو رات ساڑھے 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کے تحت مالی فوائد کی اگلی قسط جاری کریں گے اس کے ذریعے سے9.75کروڑ سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کسان خاندان کو 19500کروڑ روپے سے زیادہ کی دھن راشی کو منتقل کیا جا سکے گا پروگرام کے دوران وزیر اعظم مودی قوم سے خطاب بھی کریں گے ، پی ایم کسان اسکیم کے تحت مستحق فائدہ اٹھانے والے کسان خاندانوں کو سالانہ 6000 روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے اور یہ مالی فائدہ ہر چار ماہ میں 2000 روپے کی تین قسط میں فراہم کیا جاتا ہے  فنڈز براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جاتے ہیں اس اسکیم کے تحت 1.38 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی اعزازی رقم کسان خاندانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*تھانوں میں حقوق انسانی کا بڑا خطرہ: چیف جسٹس*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن نے اتوار کے روز کہا کہ حراست میں اذیتیں اور دیگر پولیس زیادتیاں ملک میں اب بھی جاری ہیں اور یہاں تک کہ خصوصی اختیار حاصل لوگوں کو بھی تھرڈ ڈگری کی اذیتوں سے نہیں بخشا جاتا ہے ،انہوں نے قومی قانونی خدمات اتھارٹی (نالسا) سے ملک میں پولیس افسران کو حساسیت کا سبق سکھانے کو کہا ہے ،انصاف تک پہنچ پروگرام کو مسلسل چلنے والا مشن بتاتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی حکومت کے ذریعے منظم سماج بننے کے لیے بےحد خصوصی اختیار حاصل اور سب سے کمزور لوگوں کے درمیان انصاف تک پنچ کے فرق کو ختم کرنا ضروری ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ تھانوں میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ حراست میں اذیت اور پولیس کے دیگر مظالم ملک میں اب بھی جاری ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*امید ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پیگاسس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی غور کرے گی: تھرور*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پارلیمانی کمیٹی (آئی ٹی) کے چیئرمین ششی تھرور نے اتوار کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے 28 جولائی کو کمیٹی کی میٹنگ میں ’’ خلل ‘‘ ڈالا ، کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ پیگاسس ملزمین پر کوئی بحث ہو لیکن ایک بحث ہوئی اور جن افسران کو گواہی دینی تھی  لگتا ہےکہ انہیں "پیش نہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔" تاہم ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی جاسوسی کے معاملے کو مستقبل قریب میں سن لے گی۔  تھرور نے پارلیمنٹ میں تعطل کے لیے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کے لیے جمہوریت کے مندر کی اہمیت کو 'ربڑ سٹیمپ' تک کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کے ریمارکس کہ اپوزیشن نے ایک انٹرویو میں پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔  تھرور نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مسئلے پر کسی بھی طرح جوابدہ ہونے سے حکومت کے انکار نے "جمہوریت اور عام ہندوستانی کا مذاق اڑایا ، جس کی نمائندگی کا حکومت دعویٰ کرتی ہے۔"
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*کانگریس نے ٹویٹر پر راہل گاندھی کا اکاؤنٹ بلاک کرنے پر مودی حکومت پر کیا حملہ* 
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کانگریس کے ترجمان سپریا شرینیت نے کل دہلی میں ایک بچی کے ریپ اور قتل پر مودی حکومت اور بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔  انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نو سالہ بچی کے لیے انصاف کی آواز بلند کرتے ہیں تو بی جے پی اور اس کی ٹرول فوج کو درد محسوس ہوتا ہے۔  آٹھ دن ہو چکے ہیں ، وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ سب خاموش ہیں۔  حکومت نے اپنی پولیس کے زور پر ٹویٹر کو ڈرایا دھمکایا اور راہل گاندھی کا ایک ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ، انکا ہینڈل بلاک ہو گیا۔  جبکہ قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات کی رکن انجو بالا اور اس طرح کے کئی ہینڈل ، جن پر لڑکی کے خاندان کی تصویر موجود ہے۔  لیکن اکاؤنٹ صرف راہل گاندھی کے لیے کیوں بلاک کیا گیا ہے؟  سپریا شرینیت نے کہا کہ دو یا تین پر کیے گئے ٹویٹس اب بھی موجود ہیں لیکن راہل گاندھی کے ہینڈل پر کارروائی کی جاتی ہے۔  اگر آپ چاہیں تو ہمیں جیل بھیج دیں لیکن ہم انصاف کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*بی جے پی کو مرکز سے نکالنے کے لیے ممتا کی قیادت میں اتحاد بنانے کی کوشش: اکھل گوگوئی*
واضح ہو کہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق رائےجوڑ دل کے سربراہ اکھل گوگوئی نے اتوار کو کہا کہ 2024 میں مرکز میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں علاقائی جماعتوں کا اتحاد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  آسام سے آزاد ایم ایل اے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بنرجی نے انہیں رائیجور دل کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں ضم کرنے کی دعوت دی ہے۔ "ہمارا مقصد علاقائی قوتوں کا ایک فیڈریشن بنانا ہے اور 2024 میں نریندر مودی کو حکومت سے اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہلی کورونا گریڈ رسپانس ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے والا پہلا شہر بنا*
واضح ہو کہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق دہلی میں کورونا گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان نافذ کیا گیا ہے۔ دہلی ایسا کرنے والا ملک کا پہلا شہر بن گیا ہے۔ دہلی حکومت نے ایک باضابطہ حکم جاری کیا ہے اور اسے فوری اثر سے نافذ کیا ہے۔ گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP) میں چار قسم کے الرٹ لیول ہیں۔ جیسا کہ صورتحال ہو گی ، وہی الرٹ لیول جاری کیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر سب کچھ پہلے ہی طے ہو چکا ہے کہ کیا کھلے گا اور کیا بند ہو گا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*بے قابو گاڑی کھائی میں گری، خوفناک حادثے میں پانچ ہلاک، دو زخمی*
واضح ہوکہ اترپردیش کے ضلع مؤ کے ڈوہری گھاٹ تھانہ علاقہ کے سونبرسا گاؤں کے قریب ہفتہ کی رات دیر گئے اس وقت ہلچل مچی جب چھتیس گڑھ سے آنے والے ایک خاندان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔  اس سڑک حادثے میں کار میں موجود سات افراد میں سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پر علاج کرا کر گھر بھیج دیا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*راجستھان میں موسلا دھار بارش: لوک سبھا اسپیکر کی عہدیداروں کو ہدایات- متاثرین کو جلد از جلد دلائیں معاوضہ*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق راجستھان کے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔  دریں اثنا ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اپنے پارلیمانی حلقہ کوٹہ بوندی کے دورے پر ہیں۔  انہوں نے شہری علاقے کی کالونیوں کا معائنہ کیا۔  ضرورت سے زیادہ بارش سے متاثرہ شہری علاقے کی کئی کالونیوں - روی وہار، جنکپوری ، آدرش کالونی - کا معائنہ کیا۔ ان کالونیوں میں پانی جمع ہونے سے بڑا نقصان ہوا ہے۔  برلا نے عام آدمی کو ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔  مناسب نکاسی آب نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔لوک سبھا اسپیکر نے ضلع پریشد آڈیٹوریم میں دونوں اضلاع کے افسران کی میٹنگ بھی بلائی۔  کوٹا بوندی کے کلکٹر سمیت دیگر تمام اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔  اس دوران برلا نے عہدیداروں کو فصلوں اور ٹوٹے ہوئے گھروں کے نقصان کا سروے کرنے کی ہدایت دی ہے۔  یہ بھی کہا کہ سروے کروا کر متاثرین کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*یوگی حکومت کا اعلان، رکشابندھن پر بہنوں کو روڈ ویز بسوں میں مفت سفر کے ساتھ ملےگا تحفہ* 
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق یوپی کی بیٹیوں کے لیے اس بار کا رکشا بندھن کا تہوار بہت خاص ہونے والا ہے۔  اس قسط میں اتوار کو اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہنوں کے لیے ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔  ہدایات دیتے ہوئے، سی ایم یوگی نے کہا کہ بھائی اور بہن کے باہمی پیار کے مقدس تہوار رکشابندھن کے مبارک موقع پر ریاست کی ماؤں اور بہنوں کے لیے اترپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کے ساتھ راکھی اور ماسک تحفے کے طور پر دیا جائے گا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*یوپی انتخابات کو لیکر اکھلیش یادو کا دعویٰ، اس بار 'ایس پی-مہان دل' کی  بنے گی حکومت*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سماج وادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اتوار کو ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر تنقید کی، ساتھ ہی کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے بعد سماج وادی پارٹی اور ایس پی کی اتحادی مہان دل کی حکومت بنے گی۔  "مہان دل نے ٹھانا ہے- سپا کی سرکار بنانا ہے" کے نعروں کے درمیان، یادو نے اتوار کو ایس پی ہیڈ کوارٹر میں مہان دل کی ورکرز کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اُنہونے کہا "جو نعرہ آپ نے دیا ہے، اُسے کئی پروگراموں میں سنا گیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*مانسون سیشن کے آخری ہفتے سے قبل مرکز کو اپوزیشن کا  پیغام*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے ختم ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ کارروائی میں حصہ لیں اور اپوزیشن کے مطالبات سنیں۔  اپوزیشن پیگاسس معاملہ ، کسانوں کے مسئلے اور دیگر کئی مسائل پر بحث کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔  او برائن نے پارلیمنٹ میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کی تین منٹ کی ویڈیو ٹویٹ کی ، جس کا عنوان تھا "مسٹر مودی آئیے ہماری بات سنیئے۔"
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*یوم آزادی:مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں سے کہا کہ وہ پلاسٹک کے جھنڈوں کا استعمال نہ کریں*
واضح ہو کہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات سے قبل مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ پلاسٹک کے قومی جھنڈوں کا استعمال نہ کریں، مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ قومی پرچم ملک کے لوگوں کی امیدوں امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے اس لیے اس کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے خط میں کہا گیا ہے قومی پرچم کے لیے ہر ایک کے ذہن میں پیار احترام اور وفاداری ہے اس کے باوجود قومی پرچم کی نمائش پر لاگو ہونے والے قوانین اور کنونشنوں کے حوالے سے لوگوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی تنظیموں ایجنسیوں میں بیداری کا واضح فقدان ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہلی حکومت نے آج سے تمام ہفتہ وار بازار کھولنے کا کیا اعلان*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال  نے کووڈ 19 پروٹوکول کے ساتھ 9 اگست 2021 سے قومی دارالحکومت میں تمام ہفتہ وار مارکیٹیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ ہفتہ وار مارکیٹیں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے پھیلنے کی وجہ سے 19 اپریل 2021 کو دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ لاک ڈاؤن کے بعد بند کردی گئیں۔بعد میں ہر میونسپل زون میں ایک ہفتہ وار مارکیٹ کو کووڈ کے مناسب پروٹوکول کے پابندی کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دہلی میں ان کی حکومت ان بازاروں سے وابستہ غریبوں کی روزی روٹی کے بارے میں فکرمند ہے، کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ’’ہفتہ وار بازار پیر سے کھل رہے ہیں۔ یہ غریب لوگ ہیں۔ حکومت ان کی روزی روٹی کے بارے میں کافی فکرمند ہے۔ تاہم ہر ایک کی صحت اور زندگی بھی متاثر ہے۔ میں ہر ایک سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ ایم کے ٹی کھولنے کے بعد کووڈ کے مناسب رویے پر عمل کریں‘‘۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*رائے پور:آج زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق آج 9 اگست کو متحدہ کسان مورچہ اور آل انڈیا کسان سنگھرش سمیتی کی کال پر کسان پورے چھتیس گڑھ میں “بھارت بچائو ، کارپوریٹ بھگاؤ” کے نعرے کے ساتھ ایک تحریک کا اہتمام کریں گے۔ یہ تحریک تین کارپوریٹ حامی اور کسان مخالف قوانین کو واپس لینے اور فصل کی قیمت 2 دوگناسے ڈیڑھ گنا کرنے اور کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کرنے اور پورے سرکاری خریداری کے لیے قانون بنانے کے مطالبے پر ہے۔ کسانوں کی فصل اور بجلی کے قانون میں عوام مخالف ترامیم کو واپس لینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ معلومات چھتیس گڑھ کسان سبھا کے ریاستی صدر سنجے پراٹے اور جنرل سکریٹری رشی گپتا نے دی۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کھادوں اور بیجوں کی قلت اور مارکیٹ میں بلیک مارکیٹنگ کو روکنا ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لینا ، سلجر قتل عام کو مرکز میں رکھ کر ریاستی اسپانسرڈ جبر اور قبائلیوں کی نقل مکانی کو روکنا اور اس کے ذمہ دار افسروں کی سزا ، ریاست کی کوئلے کی کانوں کی نیلامی پر پابندی ، جنگلاتی حقوق ایکٹ ، پیسا اور پانچویں شیڈول پر عمل درآمد جیسے مسائل بھی مشتعل کسانوں کے مطالبات میں شامل ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*اب واٹس ایپ پر چند سیکنڈ میں کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں: وزیر صحت*
واضح ہوکہ کووڈ ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ اب سیکنڈوں میں واٹس ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے مرکزی وزارت صحت نے کل یہ معلومات دی وزیر صحت مانسخ مانڈویہ کے دفتر نے کہا ہے کہ جو بھی اپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتا ہے وہ ایک نمبر پر واٹس ایپ پیغام بھیج سکتا ہے اور سرٹیفکیٹ ایک ہی وقت میں حاصل کر سکتا ہےوزیر صحت کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عام آدمی کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر رہا ہے , اب MyGov کورونا ہیلپ ڈیسک کے ذریعے 3 آسان مراحل میں کووڈ19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں رابطہ نمبر محفوظ کریں:  9013151515۔91+ واٹس ایپ پر کووڈ سرٹیفکیٹ ٹائپ کریں اور بھیجیں او ٹی پی درج کریں چند سیکنڈ میں اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*طالبان کا مزید دو صوبائی دارالحکومتوں سرِ پل اور قندوز پر قبضے کا دعویٰ*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق افغانستان میں طالبان کی جانب سے دو مزید صوبائی دارالحکومتوں سرِپل اور قندوز پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم باضابطہ طور پر تاحال سرکاری سطح پر اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔تاہم قندوز میں افغان حکام کے ذرائع نے بی بی سی کے نامہ نگار خدائے نور ناصر کو طالبان کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اْن کے جنگجوؤں نے قندوز اور سرپْل پر مسلسل حملوں کے بعد آج صبح کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور دونوں صوبائی دارالحکومتوں کے تمام سرکاری دفاتر ان کے قبضے میں ہیں۔اس سے قبل خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن امرالدین ولی نے بتایا کہ ’شہر کے مختلف علاقوں کے چپے چپے میں شدید لڑائی جاری ہے۔‘اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے قندوز کے رہائشی عبدالعزیز نے بتایا تھا کہ ’طالبان شہر کے مرکزی سکوائر تک پہنچ چکے ہیں اور اس دوران ان پر فضائی بمباری ہو رہی ہے۔ہر طرف افراتفری کا عالم ہے۔‘گذشتہ روز صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر طالبان کے قبضے کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی تھی جبکہ دو روز قبل طالبان نے جنوب مغربی صوبے نمروز کے صوبائی دارالحکومت زرنج پر بھی قبضہ کیا تھا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*سعودی عرب:ویکسین لگے غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دے دی گئی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد سعودی عرب نے 9 اگست سے ان غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوا لی ہو۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق زائرین کی گنجائش کو 60 ہزار مہینہ سے 20 لاکھ تک بڑھایا جائے گا اور مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو داخلے کی اجازت دی جائے گی ،وزارت حج و عمرہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملکی اور بیرون ملک مقیم عازمین کو اپنی عمرہ درخواست کے ساتھ کووڈ 19 ویکسینیشن کا مجاز سرٹیفکیٹ شامل کرنا ہو گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن ممالک کے مکمل ویکسین لگوائے ہوئے افراد کے سعودی عرب داخلے پر پابندی ہے، وہاں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ بھی کرنا ہو گا ،یاد رہے اس لسٹ میں نو ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان، انڈیا، آرجنٹائن، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقہ اور ترکی شامل ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ملک میں روز آنہ کے کیسز میں کمی زیادتی جاری*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے نۓ کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ، کویڈ ١٩ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق 8 اگست 11:27 PM بجے  اپڈٹ  رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں 36,028 نۓ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3,19,69,588 پہونچ گئ ہے جبکہ ایک دن میں 447 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,28,339 پہونچ گئ ہے ، اب تک کل3,11,31,922   افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت 3,96,690 ایکٹیو کیسز ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی،66 نئے کیس سامنے آئے*
واضح ہوکہ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ قومی دارالحکومت میں کووڈ سے اموات کی کل تعداد 25،066 ہے۔ یہ ایک ہفتے میں تیسری بار ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ 2 اگست اور 4 اگست کو بھی کورونا سے اموات کی تعداد صفر تھی۔ ان 24 گھنٹوں میں دہلی میں 66 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا انفیکشن کی شرح 0.1 فیصد ہے۔
https://www.facebook.com/ABD-News-207733003414201/

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...