Powered By Blogger

بدھ, اگست 18, 2021

گورنر تلنگانہ کی والدہ چل بسیں

گورنر تلنگانہ کی والدہ چل بسیں
(اردو اخبار دنیا)
حیدرآباد: تلنگانہ گورنر کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ گورنر تمیلی سائی سونداراجن کی والدہ کرشناکماری جن کی عمر 80 سال تھی کل انہیں خرابی صحت کی بناء پر حیدرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا،انکا وینٹی لیٹر پر رکھ کر علاج کیا جارہا تھا آج صبح انھوں نے آخری سانس لی۔ گورنر کے والدہ کے انتقال پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یوپی بورڈ : ترقی پانے والے طلبا کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ، ٹائم ٹیبل جاری

یوپی بورڈ : ترقی پانے والے طلبا کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ، ٹائم ٹیبل جاری

(اردو اخبار دنیا)

لکھنؤ: یوپی بورڈ کے ہائی اسکور اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کورونا کے پیش نظر منسوخ کر دئے گئے تھے اور طلبا کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی تھی۔ اس عمل میں متعدد طلبا ایسے بھی تھے جنہیں زیادہ نمبرات حاصل کرنے کی توقع تھی لیکن نمبرات کم آنے کی وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی۔ اب یوپی بورڈ کی جانب سے ایسے طلبا کے لئے امتحانات میں بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کے دم پر زیادہ نمبرات حاصل کر سکیں۔

یوپی بورڈ کی جانب سے 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا سے تحریری امتحان میں بیٹھنے کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ خواہشمند طلبا ایک یا پھر تمام موضوعات کے امتحان میں بیٹھ سکتے ہیں۔ سال 2020-21 کےسیشن میں ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

تحریری امتحانات کے لئے یوپی بورڈ کی جانب سے ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 18 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان امتحانات کرائے جائیں گے۔ ہائی اسکول کے امتحانات 12 دن میں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانت 15 دن میں مکمل ہو جائیں گے۔

یوپی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ثانوی تعلیم) کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ تحریری امتحانات کے لئے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور امتحان کی مدت 3 گھنٹے کی بجائے 2 گھنٹے کی رہے گی۔ نیز امتحان کے پرچے میں سوالات کی تعداد کم کی جائے گی

اردو اخبار دنیا

Urduduniyanews72

سونیا گاندھی کی طلب کردہ اپوزیشن کی میٹنگ ممتا شریک ہوں گی میں

سونیا گاندھی کی طلب کردہ اپوزیشن کی میٹنگ ممتا شریک ہوں گی میں(اردو اخبار دنیا)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس کی کارگزار صدر سونیاگاندھی کی طلب کردہ اپوزیشن جماعتوں کی ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ 30 اگست کو سونیا گاندھی نے اپوزیشن کی جو ورچوئل میٹنگ بلائی ہے اس میں ممتا بنرجی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ ممتا بنرجی نے یہ دعوت قبول کرلی ہے۔

ممتا بنرجی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ دہلی کا دورہ کرنے والی ممتا بنرجی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی میٹنگ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک بھر میں ہم خیال جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جس میں ممتا بنرجی ایک اہم چہرے کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔

الیکشن لڑنے والوں کے لیے گائے پالنا لازمی کیا جائے‘،بی جے پی وزیر کا متنازعہ بیان

  • (اردو اخبار دنیا)

بی جے پی حکمراں ریاستوں کے وزراء متنازعہ بیانات دینے کے لیے کافی مشہور ہیں اور ایک بار پھر بی جے پی وزیر نے ایسا بیان دیا ہے جس پر لوگ طنز بھی کر رہے ہیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ معاملہ مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت میں وزیر ہردیپ سنگھ ڈَنگ سے متعلق ہے جنھوں نے یہ بیان دے کر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے کہ جو عوامی نمائندہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، ان کے لیے گائے پالنا لازمی ہونا چاہیے۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے میڈیا سے یہ بھی کہا کہ ریاست میں گائے پالنے کو لے کر قانون بھی بنایا جانا چاہیے۔

ہردیپ سنگھ ڈَنگ کے اس بیان پر کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہمیں ڈَنگ کی تجویز منظور ہے، لیکن حکومت یہ وعدہ کرے کہ ہمارے گائے پالنے پر موب لنچنگ نہیں ہوگی۔‘‘ کچھ دوسرے لیڈروں نے بھی ڈَنگ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ان کا مطالبہ حیرت انگیز ہے، اور اس طرح کا قانون نہیں بنایا جا سکتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ متنازعہ بیان دینے کے لیے مشہور ریاستی وزیر ڈَنگ نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ جن ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار سے زادہ ہے ان سے 500 روپے لیے جائیں۔ اس بیان پر بھی ہنگامہ برپا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی حکم جاری کیا گیا تو یہ ظلم و جبر پر محمول ہوگا۔بہر حال، ڈَنگ نے ریاست میں گئو پروری کو لے کر کئی طرح کے بیان دیے ہیں۔ ایک بیان میں انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر کسان کے لیے یہ لازمی کر دیا جانا چاہیے کہ جس کے پاس گائے ہو اسی کی کھیت رجسٹرڈ ہو۔ انھوں نے کہا کہ چاہے پنچ، سرپنچ، ضلع پنچایت رکن ہو، رکن اسمبلی ہو یا رکن پارلیمنٹ، صرف انھیں ہی ٹکٹ دیے جائیں جن کے پاس گائے ہے، ورنہ فارم نامنظور کر دیے جائیں۔

غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کا قتل

  • (اردو اخبار دنیا)

پاکستان کے ٹھٹھہ کے گاؤں امام بخش بروہی میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ایس ایس پی عمران احمد نے کہا کہ قتل کا واقعہ 10 اور 11 اگست کی رات پیش آیا۔انھوں نے بتایا کہ مقتولین کی خاموشی سے تدفین کردی گئی تھی۔

 

ایس ایس پی کے مطابق قتل کے الزام میں لڑکی کے والد اور 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ قبرکشائی اور میڈیکل بورڈ بنانے کے لیے درخواست کی ہے۔

خاتون نے حادثے میں ہلاک شوہر کی مورتی بنواکر پوجا شروع کردی

  • (اردو اخبار دنیا)

بھارت میں ایک خاتون نے کار ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والے اپنے شوہر کی مورتی بناکر پوجا شروع کردی۔خاتون کا شوہر چند سال قبل کار ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا تھا، اس کی یاد میں خاتون نے ایک چھوٹا سا مندر تعمیر کروا کر وہاں اپنے شوہر کی سفید سنگ مر مر سے تیار کردہ مورتی کی پوجا شروع کردی ہے۔

 

جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاسم کی رہائشی پدماوتی کے اس اقدام کی وجہ سے بھارت بھر کے لوگوں کی توجہ اس کی جانب مبذول ہوئی ہے۔اس عورت نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر گورو کولا آنکی ریڈی 2007 میں اپنی حادثاتی موت کے فوری بعد اسے خواب میں نظر آیا اور اسے مندر بنانے کو کہا، جس پر میں نے اپنے شوہر کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے مندر بنوایا ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...