Powered By Blogger

بدھ, اگست 18, 2021

16 سال کی نابالغ کو 4 منچلوں نے کیا اغوا ، نشے کا انجکشن دے کر پوری رات کرتے رہے اجتماعی آبروریزی

16 سال کی نابالغ کو 4 منچلوں نے کیا اغوا ، نشے کا انجکشن دے کر پوری رات کرتے رہے اجتماعی آبروریزیمدھوبنی(اردو اخبار دنیا): بہار کے مدھوبنی میں 16 سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی (Madhubani Gang Rape) کرنے کا سنسنی خیز معاملہ آیا ہے۔ متاثرہ کی درخواست پر گاوں کے ہی 4 لڑکوں کے خلاف نامزد معاملہ (FIR) درج کرکے پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ متاثرہ پوری رات گھر سے لاپتہ تھی اور صبح گھر کے پاس بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ ہوش میں آنے پر اہل خانہ کو جب اس نے اپنے ساتھ ہوئی حیوانیت کی کہانی سنائی تو پوری فیملی کے پیر تلے زمین کھسک گئی۔ متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اجتماعی آبروریزی کے چاروں ملزمین کی تلاش میں چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ اجتماعی آبروریزی کا یہ معاملہ مدھوبنی ضلع کے جھنجھار پور تھانہ علاقے کا ہے۔ متاثرہ فیملی کے مطابق، 13 اگست کی رات ان کی 16 سالہ بیٹی اپنے گھر کے پاس ہی چاپاکل پر تھالی دھونے گئی تھی۔ اسی دوران گھات لگا کر بیٹھے چار نوجوانوں نے اسے جبراً اغوا کرلیا اور نشیلی دوا کا انجکشن لگاکر اسے بے ہوش کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پوری رات ان کی بیٹی غائب رہی اور اگلے دن صبح گھر کے پاس ہی حالت میں ملی۔ اس کے بعد اسے جھنجھار پور انو منڈل اسپتال لایا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد متاثرہ نے پوری آپ بیتی اہل خانہ کو سنائی۔ فی الحال متاثرہ فیملی کی شکایت پر جھنجھار پور تھانے میں 4 نوجوانوں پر نابالغ کو اغوا کرنے اور اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے الزام میں نامزد معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ابھی پولیس میڈیکل رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے۔ جھنجھارپور کے ایس ڈی پی او آشیش آنند کا کہنا ہے کہ متاثرہ کو انصاف ضرور ملے گا۔ پولیس ہر پہلو کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے۔ فی الحال متاثرہ کی شکایت پر نامزد ملزمین کے خلاف 376 ڈی، 366 اور پوکسو ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

جھنجھار پور تھانہ انچارج معاون ٹرینی ڈی ایس پی نیہا کماری نے بتایا کہ متاثرہ کے والد نے 16 اگست کو تھانے میں درخواست دی تھی، جس کی بنیاد پر 25 سالہ سنل بھنڈاری، 25 سالہ سشیل بھنڈاری، 26 سالہ پردیپ کمار کامت اور 21 سالہ سریندر کمار بھنڈاری کے خلاف نامزد معاملہ درج کرکے پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ ملزمین کی گرفتاری کے لئے مسلسل چھاپہ ماری بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم سشیل بھنڈاری متاثرہ کے بھائی کا دوست بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ اپریل مہینے میں بھی سشیل بھنڈاری متاثرہ لڑکی کو اپنے ساتھ کہیں لے گیا تھا اور کسی ہوٹؒ میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ اس کے بعد گاوں میں پنچایت بھی بلائی گئی تھی۔

تلنگانہ ای سیٹ امتحان کے نتائج جاری سال میں حیدرآباد انجینئرنگ اور بی فارمیسی کورس کے دوسرے داخلہ لینے کے لیے

تلنگانہ ای سیٹ امتحان کے نتائج جاری سال میں حیدرآباد انجینئرنگ اور بی فارمیسی کورس کے دوسرے داخلہ لینے کے لیے(اردو اخبار دنیا)تلنگانہ ای سیٹ امتحان کے نتائج جاری سال میں حیدرآباد انجینئرنگ اور بی فارمیسی کورس کے دوسرے داخلہ لینے کے لیے منعقدہ تلنگانہ ای سیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ریاستی ہائر ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین پاپی ریڈی نے نتائج جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ 95.16 فیصد طلباء نتائج میں کامیاب ہوئے ۔ اس مہینے کی 3 تاریخ کو تقریبا 24،000 طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔ ای سیٹ کی کونسلنگ کا عمل رواں ماہ کی 24 تاریخ سے شروع ہوگا ۔ سلاٹ بکنگ 24 28 اور امیدواروں کے سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال 26 ( 29 تک ہوگی ۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 185 نئے کیسز ، سات کی موت

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 185 نئے کیسز ، سات کی موتاورنگ آباد(اردو اخبار دنیا) :مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 185 نئے کیس درج ہوئے اور سات افراد کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع طبی عہدیداروں نے بدھ کے روز دی۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یونیوارتا کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں عثمان آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 43 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد لاتور میں نومعاملات اور دو اموات، بیڈ میں 107 کیسز اور ایک شخص کی موت، جالنا میں چھ نئے کیس اور ایک موت کی اطلاع ملی ہے جبکہ اورنگ آباد میں 15 نئے کیسز، ناندیڈ میں تین، پربھنی میں دوکیسز درج ہوئے وہیں ہنگولی میں ایک بھی شخص اس مہلک وائرس سے متاثر نہیں پایا گیا ہے۔

چار مہینے بعد ڈیزل ہوا سستا ، پٹرول کے دام میں کوئی تبدیلی نہیں

چار مہینے بعد ڈیزل ہوا سستا ، پٹرول کے دام میں کوئی تبدیلی نہیںنئی دہلی(اردو اخبار دنیا): بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے آج چار مہینوں کے بعد ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا، جبکہ پٹرول کی قیمت 31 ویں دن مستحکم رہی۔
اس سے قبل 15 اپریل کو ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ بدھ کو دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.67 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.67 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے تیل کی مانگ میں بہتری نہیں ہو رہی ہے۔ لہذا ، کل کاروبار بند ہوتے وقت برینٹ کروڈ 0.48 ڈالر فی بیرل کی کمی سے 69.03 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.70 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 66.59 ڈالر پر بند ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
شہر کا نام ---------— پیٹرول ——------- ڈیزل
دہلی ——----------- 101.84 —— -----89.67
ممبئی—----------— 107.83 —-----— 97.24
چنئی —-----------—102.49 -——---- 94.20
کولکتہ—---------—102.08 —-------—92.82

سعودی عرب : بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں 30 ستمبر تک مفت توسیع

سعودی عرب : بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں 30 ستمبر تک مفت توسیعالریاض:(اردو اخبار دنیا) سعودی عرب نے ایک شاہی فرمان کے تحت بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے اقاموں کی تجدید ،خروج اور دوبارہ داخلہ کے لیے ویزوں کی میعاد میں خودکار طریقے سے 30 ستمبر2021ء تک بلا فیس توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے خودکار طریقے سے پہلے ہی ویزوں کی تجدید کا عمل شروع کردیا ہے اور اس کام کی ویزا حاملین سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

جوازات نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ قومی اطلاعاتی مرکز کے ساتھ رابط کے ذریعے ویزوں کی میعاد میں توسیع خودکار طریقے سے کی جارہی ہے اور متعلقہ فرد کو پاسپورٹس کے کسی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

سعودی وزیرخزانہ نے اس ضمن میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کی روشنی میںالگ سے بھی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے ویزوں کی میعاد میں توسیع کا فیصلہ سعودی شہریوں اورمکینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے اور اس کا ایک بڑا مقصد کووِڈ-19 کی وبا کے تارکین وطن پر مرتب ہونے والے منفی مالی اورمعاشی اثرات کو کم کرنا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین کی ہدایات کی روشنی میں ان ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اورغیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے جہاں سے مسافروں کے کروناوائرس کی وبا پھیلنے کے بعدسعودی عرب میں داخلے پر پابندی عاید ہے۔

گورنر تلنگانہ کی والدہ چل بسیں

گورنر تلنگانہ کی والدہ چل بسیں
(اردو اخبار دنیا)
حیدرآباد: تلنگانہ گورنر کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ گورنر تمیلی سائی سونداراجن کی والدہ کرشناکماری جن کی عمر 80 سال تھی کل انہیں خرابی صحت کی بناء پر حیدرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا،انکا وینٹی لیٹر پر رکھ کر علاج کیا جارہا تھا آج صبح انھوں نے آخری سانس لی۔ گورنر کے والدہ کے انتقال پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یوپی بورڈ : ترقی پانے والے طلبا کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ، ٹائم ٹیبل جاری

یوپی بورڈ : ترقی پانے والے طلبا کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ، ٹائم ٹیبل جاری

(اردو اخبار دنیا)

لکھنؤ: یوپی بورڈ کے ہائی اسکور اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کورونا کے پیش نظر منسوخ کر دئے گئے تھے اور طلبا کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی تھی۔ اس عمل میں متعدد طلبا ایسے بھی تھے جنہیں زیادہ نمبرات حاصل کرنے کی توقع تھی لیکن نمبرات کم آنے کی وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی۔ اب یوپی بورڈ کی جانب سے ایسے طلبا کے لئے امتحانات میں بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کے دم پر زیادہ نمبرات حاصل کر سکیں۔

یوپی بورڈ کی جانب سے 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا سے تحریری امتحان میں بیٹھنے کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ خواہشمند طلبا ایک یا پھر تمام موضوعات کے امتحان میں بیٹھ سکتے ہیں۔ سال 2020-21 کےسیشن میں ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

تحریری امتحانات کے لئے یوپی بورڈ کی جانب سے ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 18 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان امتحانات کرائے جائیں گے۔ ہائی اسکول کے امتحانات 12 دن میں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانت 15 دن میں مکمل ہو جائیں گے۔

یوپی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ثانوی تعلیم) کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ تحریری امتحانات کے لئے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور امتحان کی مدت 3 گھنٹے کی بجائے 2 گھنٹے کی رہے گی۔ نیز امتحان کے پرچے میں سوالات کی تعداد کم کی جائے گی

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...