Powered By Blogger

اتوار, اگست 22, 2021

لڑکیوں کی خرید و فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

بھرت پور، 22 اگست (اردو اخبار دنیا) راجستھان میں کرَولی کے کوتوالی تھانہ حلقے میں لڑکیوں اور خواتین کی خرید و فروخت کے معاملے میں پولیس نے گروہ کے سرغنہ سمیت آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس افسر مِردل کچّھاوا نے آج بتایا کہ گروہ سرغنہ وشرام جوگی، باشندے سیتوڑ کی بڑی جھوپڑی، تھانہ بامن واس ضلع سوائی مادھوپور، امیش چند باشندہ گوگہرا تھانہ بگروضلع چندولی، رمیش باشندہ گڑھوا شمالی تھانہ بگرو، گلاب کے باشندے اروہرا تھانہ ضلع مرزا پور، سورج باشندہ سامنے گھاٹ تھانہ لنکا ضلع بنارس، دسمی باشندہ گاندھی نگر تھانہ چکیا ضلع چندولی اور گروہ میں شامل خاتون رادھیکا کے باشندے گڑھوا شمالی تھانہ بگرو، ضلع چندولی، سونی باشندہ تِتریا تھانہ جمال پور ضلع مرزا پور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ غریب لڑکیوں کو شادی کروانے کے بہانے لاتے تھے پھر دلالوں کے فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 19 اگست کو پولیس افسر رامیشور دیلا مینا کو مخبر سے اطلاع ملی کہ جگدمبا لاج میں باہر سے 8-10 خاتون-مرد آئے ہوئے ہیں جو نابالغ لڑکیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں۔

لڑکی خریدنے کا سودا کرَولی کا دلال سبھاش کرتا ہے۔ پہلے بھی وہ کئی لڑکیوں کی خرید و فروخت کر چکا ہے۔ اس پر پولیس نے متذکرہ لاج میں دبش دے کر گروہ کو دبوچ لیا۔
مسٹر کچھاوا نے بتایا کہ سبھاش کی تلاش جاری ہے

سنئیر صحافی اورسہاراکے سابق مارکٹنگ منیجر جمشید حسن کا ممبئی میں انتقال،نعش سیوان روانہ

ممبئی،22اگست (اردو اخبار دنیا)ملک کے مشہور اردو اخبار روزنامہ سے ایک عرصہ تک وابستہ رہے اور پھر ملک کے مختلف اردو اخبارات میں مارکیٹنگ ہیڈ کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے جمشید حسن نے آج صبح 6 بجے جنوب وسطیٰ ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہا،ذرائع کے مطابق وہ بلڈ کینسر کا شکار تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے زیر علاج تھے، ان کے پسماندگان میں بیوہ ایک بڑی بیٹی ثناء حسن اور دوبیٹے شاکیب حسن اور انجم حسن ہیں۔ان کی عمر 61 سال تھی۔

ممبئی میں ان کے چھوٹے صاحب زادے محمد انجم حسن نے مطلع کیا کہ ا ن کی نعش کو صبح 10 بجے آبائی وطن سیوان بہار بذریعہ ایمبولنس روانہ کردیا گیا۔ان۔کے ساتھ بڑے بھائی اور رشتہ دار ہیں۔جبکہ دیگر اہل خانہ بذریعہ ہوائی جہاز روانہ ہوگئے ہیں۔سیوان میں ان۔کے آبائی گاؤں میں تدفین عمل میں آئے گی۔واضح رہے کہ امسال مارچ سے علیل تھے۔اور ایک ماہ سے ٹاٹا اسپتال ممبئی میں داخل تھے۔

جمشید حسن ٹائمز آف انڈیا سے سہارا میں آئے تھے،اُردو اخبارات میں انکی قسم کے مارکیٹنگ منیجر نہیں ہوتے تھے۔سہارا کے بعد چندسال روزنامہ انقلاب سے وابستہ رہے اور پھر سید فیصل علی کے ساتھ روزنامہ سچ کی آواز میں کام کرنے لگے ،لیکن گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے الحباب اخبار دہلی سے جاری کیاتھا۔سہارا میں بھی ان کے مضامین ہمیشہ شائع ہوتے تھے۔سابق گروپ ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا،عزیز برنی نے جمشید حسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ دونوں کاتعلق ایک عرصہ تک رہا۔اردو اخبارات کو اشتہارات کے ذریعہ مالی طور پرمستحکم کرنے کے لیے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔سنئیر صحافی جاوید جمال الدین نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے سہارا میں تقریباً دس سال ایک ساتھ کام کیا۔سنجیدہ اور سلجھے ہوئے انسان تھے اور اپنے کام کو بہتر طور پر انجام دیتے تھے۔ماتحت عملے سے بہتر سلوک کرتے تھے اور نرم گفتار تھے۔

معروف اردو نیوز چینل نیٹ ورک 18کے روح رواں تحسین منور نے گہرے غم کا اظہار کیا اور کہاکہ مرحوم ایک نفیس انسان تھے ،غالباً ٹائمز آف انڈیا سے سہارا میں آئے تھے،اُردو اخبارات میں انکی قسم کے مارکیٹنگ منیجر نہیں ہوتے تھے۔ انہوں نے اپنی ایک الگ شناخت بنائی تھی ۔وہ خود کو ایک ایگزیکٹیو کی طرح پیش کرتے تھے۔ خوش لباسی اُن کی پسند تھی۔ قد و قامت اور پھر اس پر شرافت، کل ملاکر محنتی انسان تھے۔ اللہ انکی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر و قرار ملے۔ آمین۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ،اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین

ہندوستان کے فٹ بال کھلاڑی سید شاہد حکیم کا انتقال

گلبرگہ ، 22 اگست (اردو اخبار دنیا) اولمپکس کھیلنے والے سابق ہندوستانی فٹ بالر سید شاہد حکیم کا اتوار کےروز یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا وہ 82 سال کے تھے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ان کی موت پر تعزیت کی ہے اے آئی ایف ایف کے صدر پرفل پٹیل نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ، "یہ سن کر افسوس ہوا کہ حکیم صاحب نہیں رہے۔ وہ ہندوستانی فٹ بال کی سنہری نسل کے رکن تھے ، جنہوں نے ملک میں کھیل کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستانی فٹ بال میں ان کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ میں ان کے خاندان کے ساتھ دکھ میں شریک ہوں۔

اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری کوشل داس نے کہا ، “حکیم صاحب ایک عظیم فٹبالر تھے جو کئی نسلوں کے لیے ایک تحریک رہے ہیں۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ان کی روح کو سکون ملے۔ "واضح رہے کہ حکیم 1960 کے اولمپک کھیلوں میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے فیفا انٹرنیشنل ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور دوحہ میں اے ایف سی ایشین کپ 1988 میں کئی میچز کا انعقاد کیا۔ انہوں نے حکیم صاحب کی حیثیت سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

 

گھریلو سطح پر بات کریں تو وہ 1960 میں سنتوش ٹرافی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ 1960 سے 1966 تک ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ کلب کی سطح پر وہ سٹی کالج اولڈ بوائز (حیدرآباد) اور انڈین ایئر فورس کے لیے کھیلے۔مرحوم شاہد حکیم کو 2017 میں دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

رواں برس بھی دارالعلوم دیوبند میں کوئی نیا داخلہ نہیں ہوگا

رواں برس بھی دارالعلوم دیوبند میں کوئی نیا داخلہ نہیں ہوگا

Darul Uloom Deoband

دیوبند22اگست:(اردو اخبار دنیا)دارالعلوم دیوبنداس سال کورونا #وائرس پھیلنے کی وجہ سے نئے داخلہ نہیں لے گا اور حکومت کی ہدایات کے مطابق مختلف کلاسیں ہوں گی۔ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایاہے کہ #دارالعلوم #دیوبند کی تعلیمی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال بھی کوئی نیا داخلہ نہیں ہوگا ، بلکہ پنجم ،ششم اورہفتم کے پرانے طلباء 31 اگست کو اگلی کلاس میں داخلہ کا عمل یکم ستمبر 2021 تک مکمل کریں تاکہ 1 ستمبر 2021 سے حکومت کی ہدایات کے مطابق کوویڈ پروٹوکول کے مطابق تدریسی کام شروع کیاجا سکے۔

مولانا نعمانی نے تمام طلباء سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں ، دوسروں سے فاصلہ رکھیں اور ہاتھوں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔اس سے قبل #مہتمم کی ہدایات کے مطابق چہارم #عربی تک طلبہ کے داخلے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش حکومت نے نویں سے #بارہویں #کلاسوں کے لیے اسکول کھولے ہیں ، جبکہ کلاس ششم سے آٹھویں کے لیے 23 اگست اور پہلی سے پانچویں کی کلاسوں کے لیے یکم ستمبرسے ہے

اڑنے والی موٹرسائیکل، کتنے سال اور کتنے پیسوں کی دوری پر؟

جیٹ پیک ایوی ایشن جو پہلے ہی لوگوں کے لیے اڑنے کے پروپیلر جیٹ پیکس بناتی ہے اب جیٹ انجن سے چلنے والی فلائنگ موٹرسائیکل پروٹو ٹائپ کی کامیاب آزمائشی پرواز کا اعلان کر چکی ہے۔کیلیفورنیا کی یہ کمپنی روزمرہ صارفین کے لیے اس ہوائی موٹر سائیکل کے دو ورژن تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

سپیڈر نامی یہ موٹر سائیکل فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر پروگرام سے اڑے گی تاکہ اسے مانیٹر اور ایڈجسٹ کیا جا سکے۔یہ کنٹرول میں ایک عام موٹرسائیکل کی طرح ہو گی اور دوران پرواز اس کا سافٹ وئیر اسے ہموار اڑان بھرنے کے قابل بنائے گا۔

 

یہ موٹرسائیکل تقریباً ایک کار جتنی جگہ پر اتر سکتی ہے اور اتنی ہی جگہ سے اسے اڑایا بھی جا سکتا ہے۔ویب سائٹ روب رپورٹ کے مطابق جیٹ پیک ایوی ایشن کے سی ای او ڈیوڈ میمن کا کہنا ہے کہ ’ہم دو سال میں اس موٹر سائیکل کا ایک الٹرا لائٹ ورژن اور ایک پروفیشنل ورژن سامنے لائیں گے۔‘’الٹرا لائٹ ورژن 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکے گا اور اس کی پرواز کا وقت 15 منٹ تک محدود ہوگا۔ پروفیشنل ورژن کی رفتار تقریبا 250 میل فی گھنٹہ ہوگی اور پرواز کا وقت تقریبا 35 منٹ ہوگا لیکن اس موٹر سائیکل کے لیے ہوا بازی کا لائسنس درکار ہو گا۔

 

اس ایئر موٹرسائیکل میں خودکار لینڈنگ گیئر ہوتا ہے جو زمین کے قریب ہوتے ہی خود بخود سامنے آ جائے گا۔اگرچہ اصل ڈیزائن میں چار ٹربو انجن دکھائی دیتے ہیں تاہم حتمی پروڈکٹ موٹر سائیکل کے ہر کونے پر دو ٹربائن ہوں گے (یعنی آٹھ جیٹ انجن) تاکہ اسے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔ 300 پاؤنڈ وزنی سپیڈر کو 600 پاؤنڈ تک وزن اٹھانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس ایئر موٹر سائیکل میں 12 انچ نیویگیشن سکرین اور ریڈیو سسٹم بھی ہو گا جس کے ساتھ یہ پندرہ ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکے گی۔

 

پرواز کے لیے دی سپیڈر کیروسین، جیٹ اے اور ڈیزل ایندھن استعمال کرے گی۔اس موٹر سائیکل کے ٹرائلز 2022 کے اوائل میں متوقع ہیں۔

مستقبل میں اس موٹر سائیکل کے پولیس یا فوج کے لیے بنے تجارتی ورژن بھی لائے جائیں گے جن کی رینج بڑھانے کے لیے اضافی پر یا انجن سمیت سٹوریج کمپارٹمنٹس اور دیگر لوازمات ساتھ ہوں۔کمپنی اس موٹر سائیکل کی قمیت تین لاکھ اکیاسی (چھ کروڑ ستائیس لاکھ پاکستانی روپے)ہزار ڈالر رکھے گی، موٹر سائیکل کے آرڈر پہلے ہی بک ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

رشتے کو کردیا تار تار ، شوہر کے رہتے ہوئے دیور پر آیا دل تو بیوی نے شوٹرس کو سپاری دے کر کروا دیا قتل

رشتے کو کردیا تار تار ، شوہر کے رہتے ہوئے دیور پر آیا دل تو بیوی نے شوٹرس کو سپاری دے کر کروا دیا قتللکھی سرائے (اردو اخبار دنیا)لکھی سرائے: شوہر کے رہتے ہی بیوی دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات میں اس قدر پاگل ہوگئی کہ شوٹرس کی مدد سے شوہر کا ہی قتل (Husband Murder) کروا دیا۔ یہ حادثہ گزشتہ 15 اگست کو پیش آیا ہے۔ پولیس نے اس سنسنی خیز قتل کا (Lakhisarai Murder Case) انکشاف کرتے ہوئے شوٹر اور بیوی سمیت چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دیور سے ناجائز تعلقات میں شوہر رکاوٹ بن رہا تھا، جس کے بعد شوہر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بیوی نے ہی بنالیا۔ اس حادثہ کو اپنے دیور کی مدد سے انجام بھی دے دیا، لیکن پولیس کے آگے ان کی تمام ہوشیاری رائیگاں چلی گئی۔

قتل کا یہ حادثہ بہار کے لکھی سرائے ضلع کے ہلسی تھانہ علاقے کے گورا گاوں کا ہے۔ قتل کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی سشیل کمار نے بتایا کہ گزشتہ 15 اگست کو دیر شام ہلسی تھانہ علاقہ کے گورا کے بہیار میں سریندر یادو کی نامعلوم مجرمین نے چار گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس معاملے میں تین نامزد اور دو نامعلوم لوگوں پر مہلوک کی بیوی کے ذریعہ ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ اس واردات کے بعد ایس پی سشیل کمار نے ایس ڈی پی او رنجن کمار کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کی، تب جاکر اس سنسنی خیز واردات کا انکشاف ہوا۔

ایس پی نے بتایا کہ مہلوک کی اہلیہ کا اس کے دیور سے ناجائز تعلقات گزشتہ 10 سالوں سے چلا آرہا تھا۔ اس ناجائز تعلقات میں شوہر سریندر یادو رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ اسی کو لے کر اہلیہ گلفل دیوی نے سپاری (رشوت) دے کر شوہر کو ہی راستے سے ہٹا دیا جبکہ مہلوک کی اہلیہ کے ذریعہ مہلوک کے بھانجے کے ذریعہ لڑکی بھگانے میں قتل کی بات کہہ کر پانچ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیق کے دوران یہ معاملہ پوری طرح سے غلط پایا گیا۔ ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں اہلیہ گلفل دیوی کے علاوہ شوٹر سنیل کمار مستری عرف کمپیوٹر، رودل ڈھاڑھی اور مہلوک کے بھائی رویندر یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔


آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا گھریلو نسخ

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا گھریلو نسخے

treatment-of-dark-circles-around-the-eyes
مرد ہو یا عورت ہر انسان خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے اور تروتازہ شاداب چہروں کو ہی خوبصورت قرار جاتا ہے،اگر جِلد صاف شفاف نکھری ہو مگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوں تو ایسے میں ساری شخصیت پر منفی اثر پڑتا ہے، سیاہ حلقوں کا علاج چند مفید ٹوٹکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔مہنگی کریموں کے لگانے سے حلقوں پر کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا البتہ آنکھوں کی صحت اور بینائی ضرور داؤ پر لگ جاتی ہے، سب سے پہلے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جاننا لازمی ہیں۔
ے
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں ؟
ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے سبب آنکھوں کے گرد گہرے حلقے بن جاتے ہیں جبکہ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی، چڑچڑا پن اور ذہنی دباؤ کے سبب بھی سیاہ حلقے پڑتے ہیں، اس کے علاوہ نشہ آور #ادویات کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی، پانی کی کمی اور غذائی کمی کے سبب بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں اور آنکھوں کی #خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔  سیاہ #حلقوں کا #علاج گھر میں ہی دنوں کے اندر چند مفید ٹوٹکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا ان کریموں سے جان چھڑانے اور گھر ہی میں اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے سب سے پہلے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جاننا لازمی ہ
مندرجہ ذیل تجویز کیے گئے چند مفید مشوروں سے آنکھوں کو سیاہ حلقوں سے نجات دلا کر خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔
آنکھوں کے گرد بن جانے والے سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے سب سے سستا ترین طریقہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے، دن میں تقریباً 8 سے 12 گلاس پانی لازمی پئیں۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج ایلوویرا سے بھی کیا جا سکتا ہے، آنکھوں پر ایوویرا جیل لگانے سے دھبے صاف اور آنکھیں بھی روشن دکھائی دیتی ہیں۔
آلوؤں کے قتلوں کو آنکھوں کے نیچے ہلکے ہاتھوں سے ملیں، کچھ دن بعد حلقے دور ہوجائیں گے۔
پرسکون اور کم از کم 8 گھنٹے کی نیند ضرور لیں۔
ذہنی دباؤ، الجھاؤ اور پریشانیوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
پودینے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کےگرد جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے، سیاہ حلقے دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔
سیاہ حلقوں کے #علاج کے لیے ٹماٹر کا جوس پینا اور لگانا دونوں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، ٹماٹر کے رس میں دو بوند لیموں کے رس کی ملائیں اور آنکھوں پر روئی کی مدد سے لگا لیں، سیاہ حلقے جلد دور ہو جائیں گے۔
کھیرے کے قتلے اپنی آنکھوں پر رکھ کر کم از کم آدھے گھنٹے یا 15 سے 20 منٹ کے لے سو جائیں یا آنکھیں بند کر لیں، یہ عمل روزانہ دہرائیں، آنکھوں کے گرد جلد کی رنگت نکھر جائے گی۔
اسٹیل کا چمچ لیں اور رات میں اسے فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، صبح اٹھنے کے بعد فریج سے چمچ نکال کر اپنی دونوں آنکھوں پر کچھ منٹ کے لیے اس سے مساج کریں، اس عمل کو تین بار دہرائیں، حلقے دنوں میں غائب ہو جا ئیں گے۔
گرین ٹی کے ایک ٹی بیگ کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں، بعد میں اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں، اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
آنکھوں کو چمکدار، خوبصورت بنانے اور #سیاہ #حلقوں کے علاج کے لیے اپنی غذا کو آئرن، وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور بنائیں، اس سے آنکھوں کی گرد سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...