Powered By Blogger

پیر, اگست 23, 2021

اندور میں مسلم نوجوان کی پٹائی ، مبینہ چھیڑ چھاڑ کا الزام

اندور میں مسلم نوجوان کی پٹائی ، مبینہ چھیڑ چھاڑ کا الزامخبروں کے مطابق مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک شخص کی مبینہ چھیر چھاڑ کے الزام میں لوگوں نے پٹائی کر دی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ واضح رہے معاملہ اندور باڑگنگا تھانہ علاقہ کے گووند نگر کا ہے، جہاں پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے چوڑی بیچنے کے بہانے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی۔

آج تک نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق جس شخص کی پٹائی کی گئی اس کے مطابق اتوار کو دوپہر دو بجے کے بعد گووند نگر کالونی میں وہ چوڑی بیچ رہا تھا، اس دوران کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور پیسے بھی چھین لئے۔ تسلیم نام کے اس نوجوان کا کہنا ہے کہ جب وہ چوڑیاں بیچ رہا تھا تو اس دوران پہلے کچھ لوگوں نے اس کی ذات پوچھی اور ذات بتانے پر لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔

اس ویڈیو پر کانگریس کے رہنما اور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے شیو راج حکومت کی تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ''یہ ویڈیو افغانستان کا نہیں ہے بلکہ آج اندور کا ہے۔ شیو راج سنگھ جی کے خوابوں کے مدھیہ پردیش میں ایک چوڑی بیچنے والے مسلمان کا سامان لوٹ کر کھلے عام بھیڑ سے لنچنگ کروائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کیا یہی ہندوستان بنانا چاہتے ہیں آپ؟ ان دہشت گردوں پر کارروائی کب؟''

عمران پرتاپ گڑھی نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کی چوڑی بیچنے والے اس نوجوان سے فون پر بات ہوئی ہے اور اس نوجوان کا جتنا بھی مالی نقصان ہوا ہے وہ اس کو اپنے پاس سے دیں گے اور قانونی مدد کے لئے وکیل بھی فراہم کرائیں گے۔ انہوں نے لکھا کے پولیس اس معاملہ کی لیپا پوتی کرنا چاہتی ہے اور ان کی ٹیم لگاتار متاثرہ لڑکے کے ساتھ ہے۔





پولیس نے کہا ہے کہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک نوجوان کے ساتھ مارپیٹ ہو رہی ہے اور اس نوجوان کی شکائت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ابھی ویڈیو کے ذریعہ ملزمین کی پہچان کی جا رہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں بھی لوگوں کو مارنے پیٹنے کا کوئی حق نہیں ہے، بلکہ خود خواتین کو اس چوڑی بیچنے والے کے خلاف کیس درج کرانا چاہئے اور اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کرنا چاہئے تھا۔



شاہ سلمان کی منظوری کے بعد آج غسل کعبہ

شاہ سلمان کی منظوری کے بعد آج غسل کعبہریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے غسل کعبہ کی منظوری دیدی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل پیر 15 محرم کو دیا جائے گا۔اس مناسبت سے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 'سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے'۔'کل بروز پیر خانہ کعبہ کو غسل دینے میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا'۔'حرمین انتظامیہ کی نگرانی میں یہ رسم انتہائی احترام سے ادا کی جائے گی جس میں شرکا کے تحفظ کا بھر پور خیال رکھا جائے گا'۔


لاک ڈاون کے نقصانات کی پابجائی کیلئے حکومتیں کمربستہ

لاک ڈاون کے نقصانات کی پابجائی کیلئے حکومتیں کمربستہجی ایس ٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دھاوے شروع

حیدرآباد ۔ 22 اگسٹ (اردو اخبار دنیا) گذشتہ دو برسوں میں ریاستی ومرکزی حکومتوں کو لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے جو معاشی نقصانات ہوئے ہیں اب ان کی پابجائی کیلئے اقدامات شروع ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مرکزی و ریاستی حکومت نے جی ایس ٹی آمدنی میں اضافہ کیلئے تجارتی مراکز پر دھاوے کرنے شروع کردیئے ہیں ۔ کہا جا رہاہے کہ دھاؤوں میںمزید شدت پیدا کرکے آمدنی میں اضافہ پر توجہ دی جائیگی ۔ حکومت تلنگانہ کے خزانہ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ کمرشیل ٹیکس کی جانب سے450 کروڑ کی آمدنی میں اضافہ کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے ۔ دونوں شہر وں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ سرحدی اضلاع جہاں مختلف ریاستوں سے کئی اشیاء لائی جاتی ہیں ان پر خصوصی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شہر کے شاپنگ مالس اور بڑے اسٹورس میں بھی جی ایس ٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیوں میں شدت پیدا کی جا رہی ہے ۔ جی ایس ٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں دیگر محکمہ جات سے مدد لی جائے گی۔ بتایاجاتاہے کہ جی ایس ٹی اور محکمہ کمرشیل ٹیکس کے عہدیدار جلد ہی تجارتی اداروں میں جی ایس ٹی قوانین کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے بلدیہ سے رجوع ہو کر تجارتی لائسنس کی تفصیلات حاصل کریں گے اور پھر تجارتی اداروں پر دھاوے کرکے جی ایس ٹی قوانین پر عمل آوری کے سلسلہ میں جائزہ لیا جائے گا ۔ جی ایس ٹی ریٹرنس داخل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی جائے گی۔جی ایس ٹی عہدیداروں کے مطابق شہر ہی نہیں بلکہ ریاست کے دیگر مقامات پر بھی جی ایس ٹی قوانین کی خلاف ورزی کی متعدد شکایات موصول ہورہی ہیں اور ان کو دور کرنے اور ریاستی و مرکزی حکومت کی آمدنی میں اضافہ کیلئے محکمہ کمرشیل ٹیکس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی جائیگی اسکے علاوہ محکمہ اوزان وپیمائش کی بھی مدد حاصل کرکے عوام سے ٹیکس وصول کرکے حکومت کو جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔بتایاجاتا ہیکہ عہدیداروں نے اس سلسلہ میں وسیع منصوبہ کے ساتھ کاروائیوں کا فیصلہ کیا ہے اور جی ایس ٹی عہدیداروں کو بھی ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

حیدرآباد میں صد فیصد ٹیکہ اندازی کیلئے آج سے خصوصی مہم کا آغاز

حیدرآباد میں صد فیصد ٹیکہ اندازی کیلئے آج سے خصوصی مہم کا آغازگھر گھر سروے کا منصوبہ، ٹیکہ اندازی کیلئے 150 خصوصی ٹیمیں،مکمل ٹیکہ اندازی کے شہر میں تبدیلی کا عزم
حیدرآباد۔/22 اگسٹ، (اردو اخبار دنیا) کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے ٹیکہ اندازی کے معاملہ میں گریٹر حیدرآباد ملک میں نئی تاریخ رقم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کی جانب سے کل 23 اگسٹ سے شہر میں باقاعدہ مہم چلائی جائے گی اور ان تمام افراد کو ٹیکہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جنہوں نے اب تک کورونا ویکسین کی خوراک حاصل نہیں کی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی اور دیگر عہدیداروں کو چیف سکریٹری سومیش کمار نے گریٹر حیدرآباد کو صدفیصد ٹیکہ اندازی کے شہر میں تبدیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پیر سے کم از کم 10 دن تک عہدیدار گھر گھر پہنچ کر سروے کریں گے اور اس بات کا پتہ چلائیں گے کہ ٹیکہ اندازی میں حصہ نہ لینے والے افراد کی تعداد کتنی ہے۔ ایسے افراد کیلئے ٹیکہ اندازی کا انتظام کیا جائے گا۔عہدیداروں نے بتایا کہ محکمہ جات صحت ، جی ایچ ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدیدار مشترکہ طور پر ویکسین کی مہم گریٹر حیدرآباد اور کنٹونمنٹ کے حدود میں چلائیں گے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں موجود 4846 کالونیوں اور بستیوں کے علاوہ کنٹونمنٹ کے 360 علاقوں اور کالونیوں میں یہ خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ گریٹر حیدرآباد میں ابھی تک 70 فیصد سے زائد 18 سال سے زائد عمر کے افراد نے کورونا کا پہلا ٹیکہ حاصل کرلیا ہے۔ عہدیدار مابقی افراد کی ٹیکہ اندازی کے ذریعہ صد فیصد ویکسنیشن کو یقینی بنائیں گے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 175 خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے جن میں طبی عملہ رہے گا جو مابقی افراد کی ٹیکہ اندازی میں حصہ لیں گے۔ کنٹونمنٹ کے حدود میں 25 خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ آئندہ د س تا پندرہ دن تک یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔جی ایچ ایم سی کے علاوہ آشا ورکرس ، آنگن واڑی ورکرس، انٹمالوجی سے وابستہ عہدیدار اس ٹیم میں شامل رہیں گے۔ ویکسین حاصل کرنے والے افراد کو ایک سند حوالے کی جائے گی۔ صحت مند حیدرآباد کے نعرہ کے تحت شہر کو صد فیصد ویکسنیشن میں تبدیل کرنے کیلئے عوامی نمائندوں سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ حیدرآباد، رنگاریڈی، میڑچل، سنگاریڈی اضلاع کے کلکٹرس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ چیف سکریٹری کے علاوہ سکریٹری ہیلت رضوی اس مہم کا اچانک معائنہ کریں گے۔ کارپوریٹرس، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور دیگر عوامی نمائندوں سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے تمام زونل کمشنرس اور ڈپٹی کمشنرس کو مقررہ مدت کے دوران ٹیکہ اندازی کا عمل مکمل کرنے ہدایت دی جس کالونی میں ٹیکہ اندازی صد فیصد ہوگی اسے مکمل ٹیکہ اندازی والی کالونی قرار دیا جائے گا اور سرٹیفکیٹ بھی ویلفیر اسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے گا۔ ٹیکہ اندازی کیلئے 150 موبائیل ویکسنیشن ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹیکہ اندازی کے سلسلہ میں عوام میں شعور بیدار کریں۔ شہر میں فی الوقت 50 ٹیکہ اندازی مراکز قائم ہیں جہاں تقریباً 15000 افراد کو روزانہ ٹیکہ اندازی کی سہولت ہے۔ مزید 20000 افراد کی روزانہ ٹیکہ اندازی کیلئے 90 موبائیل ویکسنیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

ناندیڑ:اراضی کاتنازعہ‘چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کوقتل کردیا ‏


ناندیڑ:22اگست۔ (اردو اخبار دنیا) اراضی کے تنازعہ پرچھوٹے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر بڑے بھائی کو تیزدھا راسلحہ سے قتل کردیا ۔یہ واقعہ آج 22ی¿اگست کو صبح نو بجے ناندیڑ سے قریب تپاپاٹی کے پاس رونما ہوا ۔تروپتی صاحب راوکدم نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ا سکے والد صاحب راو کدم اور چاچاتاتے راو کدم کے درمیان کھیت کی تقسیم پرکافی دنوں سے تنازعہ چل رہاتھا ۔

آج 22اگست کو صبح نوبجے جب فریادی کے والد تپاپاٹی کے پاس موجود تھے اس وقت تاتے راو کدم 50سال‘ انکابیٹابالاجی اور رشی کیش بھی وہاں پہنچ گئے اورتینوںنے مل کر فریادی کے والد صاحب راو پرتیزدھا راسلحہ سے وار کرکے قتل کردیا ۔دیہی پولس اسٹیشن میں فریادی کی اس شکایت پر مذکورہ تینوں ملزمین کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اس معاملے کی تفتیش اے پی آئی سنکیت دھگے کررہے ہیں۔

ناندیڑ: آج صرافہ تاجروں کی ہڑتال

ناندیڑ:22اگست۔ (اردو اخبار دنیا) حکومت کی سخت شرائط نافذ کئے جانے و ہول مارکینگ عمل کی مذمت میں تمام صرافہ تاجر اور سورنکار کاروباریوںنے کل پیر 23ی¿اگست کوایک روزہ ہڑتال کااعلان کیا ہے۔اس طرح کی اطلاع صرافہ ایسوسی ایشن کے دیپک بودھنے اور سیکریٹری سدھاکر ٹاک نے پریس کانفرنس میں دی ۔کوروناوباءکے باعث پوری طرح سے کاروبار ٹھپ ہے ایسے میں حکومت نے سخت ایچ یوآئی ڈی کاقانون نافذ کردیا ہے جس کے مطابق اسٹاک ڈیکلیریشن دینا لازمی قراردیاگیا ہے ۔

اسکے علاوہ ہال مارکینگ کاعمل بھی کافی تکلیف دہ ہے ۔ جس کانقصان صرافہ تاجروں کے علاوہ گاہکوںکو ہورہا ہے ۔ہال مارک کرتے وقت 18 فیصدجی ایس ٹی ادا کرناپڑرہا ہے اورہال مارک سنٹر میں 10 فیصد رائلٹی اداکی جاتی ہے۔حکومت کے نافذ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پرصرافہ تاجروں کو سزا ‘جرمانہ اورعدالتی کاروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔اسلئے یہ سخت شرائط و قوانین کو منسوخ کرنے کامطالبہ صرافہ تاجروںکی جانب سے کیاجارہاہے۔اس پریس کانفرنس میں سدھاکر ٹاک ‘ دیپک بودھنے ‘ کے علاوہ رمیش ڈاگا‘ نول کمار ‘نتین شیوڑکر ‘شیروسنہہ چوہان ‘پانڈورنگ لولگے‘چندرکانت تامٹے اوردیگر صرافہ تاجر موجود تھے۔

مدرسے میں استاذ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی


راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کے استاد کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔

بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ تھانہ پیر ودھائی پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آر درج کرلی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی پر شدید تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب متاثرہ طالبہ کی والدہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، ہمیں انصاف دلایا جائے

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...