Powered By Blogger

اتوار, ستمبر 05, 2021

اُردو یونیورسٹی میں پی جی اور یوجی کی سطح پر داخل

اُردو یونیورسٹی میں پی جی اور یوجی کی سطح پر داخل

لسانیات، سماجی علوم، سائنسس اور پیرامیڈیکل کورسز دستیاب

حیدرآباد، 5؍ ستمبر:(اردو دنیا نیوز۷۲)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی MAULANA AZAD NATIONAL URDU UNIVERSITY میں لسانیات کے مختلف شعبوں، سماجی علوم، سائنسس اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈرگریجویشن سطح پر اردو میڈیم سے میرٹ کی اساس پر داخلے جاری ہیں۔ پیشہ ورانہ پروگرامس میں جرنلزم، پیرامیڈیکل کورسز میڈیکل امیجنگٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کے علاوہ سوشل ورک پروگرام دستیاب ہیں۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30؍ ستمبر 2021 ء ہے۔ داخلہ کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر لاگ ان کریں۔

پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم اے (لسانیات، سماجی علوم و صحافت)، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک داخلے دیئے جارہے ہیں۔لکھنؤ کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورسز دستیاب ہیں۔

درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں / گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسز کامیاب ہوں۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370 اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔  

اُردو یونیورسٹی میں 6؍ ستمبر کو یومِ اساتذہ تقریب

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام 6؍ ستمبر 11 بجے دن یومِ اساتذہ کے سلسلہ میں آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر شیخ عظیم الدین، سابق ڈین (ایجوکیشن)، انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ ، مہمانِ خصوصی ’’معاشرے میں تعلیم اور استاد کا کردار‘‘ کے زیر عنوان یومِ اساتذہ لیکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج و ڈین تعلیم و تربیت بھی خطاب کریں گے۔ پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبۂ تعلیم و تربیت کی تعارفی تقریر ہوگی۔

ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی کے سابق اساتذہ کو تہنیت و خراج پیش کریں گے۔ محترمہ مومن سمیہ مہمان کا تعارف پیش کریں گی۔ محترمہ ترانہ یزدانی یومِ اساتذہ پر نظم پیش کریں گے۔ ڈاکٹر اشونی شکریہ ادا کریں گے۔ جناب اشرف نواز نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ پروگرام کا یونیورسٹی کے آئی ایم سی یوٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

اناج،دال،تیل،چینی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

اناج،دال،تیل،چینی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

اناج،دال،تیل،چینی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
اناج،دال،تیل،چینی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

نئی دہلی: غیرملکی منڈیوں میں گراوٹ کے باوجود گزشتہ ہفتے مقامی سطح پر مانگ بڑھنے سے دہلی ہول سیل کموڈٹی مارکیٹ میں خوردنی تیل میں 366 روپے فی کوئنٹل تک اچھال رہا اور دال ، گڑ ، چینی اور اناج مہنگے ہو گئے۔

تیل تلہن عالمی سطح پر ملائیشیا کے برسا ملائیشیا ڈیریویٹیوزایکسچینج میں پام آئل زیرجائزہ ہفتے کے دوران 25 رنگٹ کم ہو کر 4432 رنگٹ فی ٹن رہ گیا۔ وہیں دسمبر کا امریکی سویا آئل ایک سینٹ کم ہو کر اختتام پزیر ہفتے میں 59.01 سینٹ فی پاؤنڈ رہ گیا۔

عالمی سطح کی گراوٹ کے باوجود گھریلو مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ رہا ۔ سورج مکھی کا تیل 366 روپے ، سبزیوں کا تیل 146 روپے ، سرسوں کا تیل 74 روپے اور سویا ریفائنڈ 73 روپے فی کوئنٹل مہنگا ہوگیا جبکہ مونگ پھلی کا تیل 366 روپے فی کوئنٹل سستا ہوگیا ۔

تاہم زیر جائزہ ہفتے میں پام آئل کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ اختتام پزیرہفتے میں سرسوں کا تیل 18388 روپے ، مونگ پھلی کا تیل 17582 روپے ، سورج مکھی کا تیل 17948 روپے ، سویا ریفائنڈ 15970 روپے ، پام آئل 12967 روپے اور سبزیوں کا تیل 13919 روپے فی کوئنٹل رہا۔ (ایجنسی ان پٹ )


پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں پھر 15-15 پیسے کی کمی

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں پھر 15-15 پیسے کی کمینئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر اتوار کو تین دن کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 15- 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس سے قبل بدھ کے روز ان ان دونوں کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15- 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔

امریکہ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معیشت کی توقع کے مطابق ٹریک پر واپس نہ آنے کی وجہ سے جمعہ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ہفتے کے آخر میں ، بین الاقوامی مارکیٹ میں ، بریٹ کروڈ 0.40 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 73.61 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.70 ڈالر فی بیرل گر کر 69.29 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام -- پٹرول (روپے/لیٹر) -- (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ----- 101.34 ------ 88.77

ممبئی ----- 107.26 ------ 96.19

چنئی ----- 98- 98.96 ----- 93.26

کولکاتا ----- 101.62 ----- 91.71

کون تھااسلام کے نام پردہشت پھیلانے والاگروہ’’خارجی‘

کون تھااسلام کے نام پردہشت پھیلانے والاگروہ’’خارجی‘‘؟

کون تھااسلام کے نام پردہشت پھیلانے والاگروہ’’خارجی‘‘؟
کون تھااسلام کے نام پردہشت پھیلانے والاگروہ’’خارجی‘‘؟

غوث سیوانی،نئی دہلی(اردو دنیا نیوز۷۲)

آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ کو موجودہ دور کا خطرناک گروہ قراردیا جاتاہے۔آئی ایس کی سفاکی سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا نے دیکھی جب اس ظالم گروہ نے لائن میں بٹھاکر درجنوں افرادکی گردنیں کاٹ دیں اور ویڈیوبناکردنیا کو دکھایا۔ان کے ذریعے لوگوں کو غلام بنانے اورخواتین کو بے آبروکرنے کی خبریں بھی میڈیا میں آتی رہی ہیں۔ مزیدستم یہ کہ یہ سب اسلام کے نام پرہواجودین رحمت ہے اور انسان توکیا جانوروں کوایذا دینے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام،دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آیا تھا مگراسلام کے ابتدائی دور میں ہی ایک طبقے نے اسلام کا نام لے کردہشت گردی شروع کردی تھی اور آج جتنے بھی آتنک وادی گروہ ہیں ،وہ اسی نظریے پر کاربند ہیں۔

خارجی کون؟

اسلام کے نام پر آتنک پھیلانے والے سب سے پہلے گروہ کو ’’خارجی‘‘ کہاجاتاتھا۔ لفظ ’’خارجی‘‘ کا مطلب ہوتاہے’’باہرنکل جانے والا‘‘۔چونکہ یہ لوگ اپنی شدت پسندی اور انتہاپسندی کے سبب اسلام سے باہرنکل گئے تھے لہٰذاانھیں خارجی کہاجانے لگا۔ انھوں نے اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کیا تھا،اس وجہ سے بھی انھیں خارجی کہاجاتاہے۔

خارجی اور اسلام

خارجیوں کا نظریہ ،اسلام سے متصادم تھاکیونکہ اسلام اعتدال کا مذہب ہے جب کہ خارجیوں کا نظریہ شدت پسندی اور انتہاپسندی والاتھا۔ وہ بات بات پر تلواریں کھینچ لیتے تھے اور قتل وغارت گری کیا کرتے تھے اور اسے اسلام کا حصّہ مانتے تھے۔یہ اس قدر ظالم تھے کہ حاملہ عورتوں کاپیٹ چیرکربچے نکال لیتے اور قتل کردیتے تھے۔

دوسری طرف یہ اسلامی عبادات کی سختی سے پابندی کرتے تھے۔ یہ عابد و زاہد قسم کے لوگ تھے اور نماز، روزہ کے اس قدر پابند تھے کہ سجدوں کی کثرت سے ان کی پیشانیوں پر سیاہ دھبے بن جاتے تھے۔ یہ لوگ زیادہ عبادتیں کیا کرتے تھے اور احساس برتری کا شکار ہونے کے سبب عام مسلمانوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے۔

خارجیوں کا زمانہ

خارجی تو عہدنبوی میں ہی پیدا ہوگئے تھے مگرحضرت علی کا دورآتے آتے،یہ خاصے طاقتورہوگئے تھے۔حضرت علی کا دور خلافت656–661عیسوی کے درمیان رہا۔ اس دوران خارجیوں نے بڑے پیمانے پر فتنے پرپاکئے۔یہ پہلے امیرمعاویہ کے خلاف ہوئے اور حضرت علی کو برحق خلیفہ تسلیم کیا اور پھرحضرت علی کی بھی مخالفت شروع کردی۔

خارجیوں کا علاقہ

اسے اتفاق کہا جائے گاکہ تب بھی ان کا مرکزعراق اور شام کے علاقے تھے اور آج بھی ان کے پیروکاروں کا گڑھ یہی علاقہ بنا ہواہے۔ عراق اور شام میں ہی آئی ایس آئی ایس جیسی جماعتیں ہیں جو انتہا درجے کی شدت پسند ہیں۔ خارجیوں کے گروہ میں اکثریت عراق کے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والوں کی تھی۔ جنگ صفین کے موقع پریہ گروہ نمودار ہوا اور حضرات علی ومعاویہ کے درمیان صلح کی مخالفت کی۔ یہ لوگ ہرحال میں جنگ چاہتے تھے۔ اس عہد میں شعث بن راسبی نامی شخص ان کا سردارتھا۔ اس گروہ کے دوسرے لیڈروں کے نام عبد اﷲ بن الکواء، عتاب بن الاعور، عبد اﷲ بن وہب راسبی، عروہ بن جریر، یزید بن عاصم محاربی، حرقوص بن زہیر بجلی المعروف بہ ذو الثدیہ تھے۔

 حضرت علی کی مخالفت

حضرت علی رضی اللہ عنہ نہ صرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں بلکہ داماد بھی ہیں۔ ان کی پرورش اور تربیت بھی رسول اللہ کی نگرانی میں ہوئی تھی۔ ان کی فضیلت میں بہت سی حدیثیں وارد ہوئی ہیں۔باوجوداس کے خارجی گروہ انھیں، مسلمان نہیں مانتاتھا۔ یہ گروہ امیرمعاویہ کو بھی اسلام سے خارج سمجھتاتھااور دونوں سے جنگ کرنا ضروری سمجھتا تھا۔

ایک موقع پر یہ لوگ حضرت علی سے جنگ کے لئے نکلے اور جنگ نہروان میں شکست کھائی۔ اس جنگ میں خارجیوں کی تعداددس ہزار تھی۔ جنگ میں شکست کے باوجود حضرت علی نے ان کے ساتھ اچھابرتائوکیااور ان کے چار سوسے زیادہ  زخمیوں کی مرہم پٹی کرائی اور انھیں واپس ان کے گائوں بھیجا۔

خارجیوں کی شورشیں

جنگ نہروان میں شکست کے باوجود خارجیوں کا خاتمہ نہیں ہوا۔یہ لوگ باقی رہے اور وقت وقت پر شورشیں بھی برپاکرتے رہے۔ان کی قوت بنوعباس کے عہد تک بنی رہی اور بنوامیہ کے ساتھ ساتھ بنوعباس کے دور میں بھی انھوں نے گڑبڑیاں کیں۔کوفہ اور بصرہ تو دو مراکز تھے ہی،ان کا دائرہ کار شمالی افریقہ تک پھیل گیا تھا۔ کسی بھی حکومت کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں رہے۔ انھوں نے حضرات علی وامیرمعاویہ کے قتل کی سازشیں کیں اور حضرت علی کوابن ملجم نامی ایک خارجی نے شہید بھی کیا۔ اسلامی تاریخ کی کتابیں خارجیوں کے تذکروں سے بھری پڑی ہیں۔

آج بھی ہیں خارجی گروہ؟

خارجیوں کی باقیات آج بھی موجودہیں۔ ایک اباضی فرقہ ہے جوعمان،لیبیااور کچھ دوسرے ملکوں میں پایاجاتاہے،یہ خارجیوں کا بچاکھچاگروہ ہے مگر اس فرقہ کے اصل پیروکارتو وہ گروہ ہیں جو اسلام کے نام پرخون خرابہ کرتے ہیں۔وہ قتل وخونریزی میں دریغ نہیں کرتے۔ ان کی ظاہری شکل وصورت دیندارمسلمانوں جیسی ہوتی ہے مگر اسلام کو انھیں سے سب سے زیادہ نقصان پہنچتاہے۔


ہندوستان میں کورونا کے 42766 نئے معاملے، 308 افراد کی موت

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 42766 نئے کیس درج ہوئے ہیں ، جبکہ 38091 افراد نے وبا کو شکست دی ہے۔ ہفتے کے روز ملک میں 71 لاکھ 61 ہزار 760 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اب تک ملک میں 68 کروڑ 46 لاکھ 69 ہزار 760 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42766 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 673 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 91 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملے 4367 بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 048 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 308 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 405989 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 1.24 فیصد ہو گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے کی شرح 97.42 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1560 بڑھ کر 55559 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 2506 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6288851 ہوگئی ہے ، جبکہ 64 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137707 ہوگئی ہے

گوروگرام: موبائل کوڈنگ سکھا رہے ہیں ہندی زبان کے ٹیچر

گوروگرام: موبائل کوڈنگ سکھا رہے ہیں ہندی زبان کے ٹیچر

گوروگرام: موبائل کوڈنگ سکھا رہے ہیں ہندی زبان کے ٹیچر
گوروگرام: موبائل کوڈنگ سکھا رہے ہیں ہندی زبان کے ٹیچر

شاہنوازعالم، گروگرام

ایک استاد اگر چاہ لے تو وہ بچوں کو کیا کچھ نہیں سکھا سکتا ہے، حتیٰ کہ لسانیات کا استاد بچوں کو کمپیوٹر کی بھی تعلیم دے سکتا ہے۔ایسا ہی کارنامہ انجام دینے والے ایک استاد منوج لاکڑا ہیں، جن کا تعلق ریاست ہریانہ کے ضلع گوروگرام سے ہے، جو کہ بنیادی طور پرہندی زبان کے ٹیچر ہیں مگر وہ بچوں کو موبائل کوڈنگ سکھا رہے ہیں۔

اگر کوئی یہ سوال کرے کہ ہندی اور کمپیوٹر کوڈنگ کا آپس میں کیا تعلق ہے تو یقینی طور پر جواب ملے گا کہ کوئی تعلق نہیں ہے۔اس خیال کو منوج لاکڑا نےغلط ثابت کر دکھایا ہے کہ ہندی زبان اور کمپوٹر کا آپس میں تعلق نہیں ہے۔انھوں نے ایک ایسا ایپ بنایا ہے، جس پر سرکاری اسکول کے طلبا موبائل کی کوڈنگ کرتے ہیں۔

ہریانہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ان کے بنائے ہوئے ایپ بچوں کو  لیے سرکاری طور پر منظوری دے دی ہے۔

کون ہیں منوج لاکڑا

منوج لاکڑا ہندی میں پوسٹ گریجویٹ اور ہیں وہ گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول باج گیرہ میں بطور بنیادی ہیڈ ماسٹر تعینات ہیں۔ مثبت سوچ کے حامل منوج لاکڑا ہمیشہ تعلیمی و سماجی کاموں میں خود کو مصروف رکھنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو کوڈنگ اور موبائل ایپ ڈیولپمنٹ میں مدد کرتے ہیں۔

آئی ٹی کے کام میں ان کی خصوصی معاونت کے لیے انہیں حکومت ہند کی جانب سے قومی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

'مڈ ڈے میل ہریانہ ایپ' کو منوج لاکڑا کی رہنمائی میں ان کی کلاس کے چار طلباء نے مل کر تیار کیا ہے۔اس کی وجہ سے ہریانہ کے ہزاروں اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے اساتذہ کو بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔اس ایپ کو ہریانہ کے محکمہ تعلیم نے اپنایا اور تمام سرکاری اسکولوں میں نافذ کیا گیا ہے۔

طلباء نے کمپوزٹ ایولیویشن ایپ، فیس رجسٹرایپ، فنڈ اینڈ اسٹاک رجسٹر ایپ، اسکاؤٹ اینڈ گائیڈایپ، پراگتی پتھ ایپ وغیرہ بھی تیار کیا ہے۔طلباء نے اسکول کی ویب سائٹ، ای میگزین ، بلاگ تعلیمی کھیل ، سرکاری اسکولوں کی گوگل میپنگ وغیرہ پر کام کیا ہے۔منوج لاکڑا کا کہنا ہے کہ ہندی میرا بنیادی مضمون ہے، لیکن مجھے ٹیکنالوجی بہت پسند ہے۔

awaz

بچوں کے ساتھ لاکڑا 

سوشل میڈیا، یوٹیوب اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے انھوں نے خود موبائل کوڈنگ اور ایپ ڈیزائننگ کے بارے میں علم حاصل کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ طلباء کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں گروپ میں کام کرتا ہوں۔انھوں نےاب تک ایک درجن ایپس اور بہت سی ویب سائٹس تیار کی  ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے بہت سے طلباء نے ضلع ، ریاستی اور قومی سطح کے جواہر لال نہرو سائنس نمائش مقابلہ ، ایس سی ای آر ٹی اور این سی ای آر ٹی میں مسلسل تین سالوں تک انعامات جیتے ہیں۔ ان کے طالب علم ہمانشو نے این سی آر ٹی کی پہلی تا دسویں جماعت(ہندی اور انگریزی) کی سبھی کتابوں کو 'پریوڈک ٹیبل آف کیو آر کوڈڈ بکس' میں تبدیل کیا ہے۔

اس کے علاوہ ان کے طلبا نے تقریباً دو درجن کیو آر کوڈڈ چارٹ بنائے ہیں۔جس میں ملک کے وزیر اعظم ، صدر ، عظیم سائنسدان ، نوبل انعام یافتہ ، عظیم کھلاڑی ، ملک کا نقشہ، کی ندیاں ، درخت اور پودھے بنائے ہیں۔

بنا بجلی والا موبائل ٹی وی

وہیں منوج لاکڑا کی رہنمائی میں طلبا نے بنا بجلی والا موبائل ٹی وی بھی بنایا ہے، جس کی مدد سے ہریانہ کے دیہی علاقوں کے اسکول کو آسانی سے اسمارٹ کلاس رومز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹی وی سیٹ موبائل سے چلتا ہے جس میں بجلی کے کنکشن کی ضرورت نہیں ہے۔منوج لاکڑا کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے یہ موبائل ٹی وی ہریانہ کے تقریباً 1800 اسکولوں میں مفت فراہم کیا ہے تاکہ بچوں کے کلاس رومز کو اسمارٹ کلاس روم میں تبدیل کیا جاسکے۔

ہندوستانی مسلمانوں پر تشدد عالمی برادری کا توجہ دینا ضروری

ہندوستانی مسلمانوں پر تشدد عالمی برادری کا توجہ دینا ضروری

افسوس کہ متاثرہ چوڑی فروش کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کیا جاتا ہے

Apoorvanand

پروفیسر اپوروانند

مدھیہ پردیش کے اندور اور راجستھان کے اجمیر میں حالیہ عرصہ کے دوران جو واقعات پیش آئے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آخر دنیا کو کیوں فوری طور پر اقلیتوں بالخصوص ہندوستانی مسلمانوں کی حالت ِزار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پہلے اندور کے واقعہ پر بات کرتے ہیں جہاں ایک مسلم چوڑی فروش Bangle Seller پر حملہ کیا گیا، اسے شدید زدوکوب کیا گیا۔ اس سے رقم چھین لی گئی۔ اس کے سامان کو توڑ پھوڑ دیا گیا۔ نوجوان مسلم چوڑی فروش کو زدوکوب کئے جانے کا ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
اس واقعہ کو لے کر مدھیہ پردیش میں مسلمانوں نے بھرپور اور پرامن طریقے سے احتجاج کیا اور مسلم قائدین پولیس کو حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے مجبور کرنے میں کامیاب رہے۔ ملزمین کی ویڈیو میں پہلے ہی شناخت ہوچکی تھی۔ پولیس نے چند لوگوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا جس کیلئے پولیس کی ستائش کی گئی کیونکہ اندور مدھیہ پردیش میں ہونے اور وہاں بی جے پی حکومت کے باوجود پولیس نے منصفانہ طور پر کارروائی کی۔ ہمیں تو یہی بتایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بعض اشرار کی جانب سے کی گئی شرپسندی کا یہ واقعہ بالکل الگ نوعیت کا ہے۔ اب دیکھتے ہیں اس سارے معاملے میں قانون کیا کرتا ہے اور عوام ؟نفاذ قانون کی ایجنسیوں سے کیا چاہتے ہیں؟ معاشرہ میں ہمیشہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں رہتا لیکن اگر ریاستی مشنری غیرجانبدارانہ طور پر کام کرتی ہے تو آپ کو فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔
پھر سارا بوجھ قانون پر پڑتا ہے پھر لا اینڈ آرڈر مشنری کام کرتا شروع کرتی ہے لیکن افسوس کہ متاثرہ چوڑی فروش کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کیا جاتا ہے اور اس کے خلاف POCSO کے تحت مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے جو ایک سنگین قانون ہے۔
اس قانون کے ساتھ ساتھ غریب چوڑی فروش کے خلاف تعزیرات ہند کی 7 دفعات کے تحت مقدمات درج کردیئے جاتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ چوڑی فروش پر خود کو ایک ہندو کے طور پر پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی الزام عائد کردیتے ہیں کہ چوڑی فروش نے ایک لڑکی سے دست درازی کی۔
ریاستی وزیر داخلہ اسی پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ یہ کہتے ہوئے بھی حملہ کو معقول فرار دیتے ہیں کہ یہ ان مقامی لوگوں کی حرکت ہے جو لڑکی کیساتھ دست درازی کی اطلاع پر شدید برہم ہوگئے تھے۔لیکن حقیقت میں دیکھا جائے تو یہ ایک جھوٹ ہے کیونکہ جو ویڈیو منظر عام پر آیا اس میں حملہ آور چوڑی فروش کے ساتھ گالی گلوچ کررہے تھے۔ اس پر طنز و طعنوں کے تیر برسا رہے تھے۔
فحش کلامی کررہے تھے لیکن ان لوگوں کو مارپیٹ کے دوران یہ کہتا نہیں سنا گیا کہ تو نے ایک لڑکی کے ساتھ دست درازی کی بلکہ وہ صرف اس کی مسلم شناخت کو چھپانے کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی برہمی کی وجہ قرار دے رہے تھے۔ واقعہ کے بعد اس کی کوئی اور وجہ بتانا جھوٹ کے سواء کچھ نہیں۔اگر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک چھوٹا سا واقعہ ہے۔
معمول سے ہٹ کر ہے تب ہندوستانی ٹی وی چیانلوں کا سامنے آکر اس کے ایک الگ تھلگ واقعہ ہونے سے متعلق شبہات کو دور کرنا ہے، یہ بھی نوٹ کرنے کی بات ہے۔ ان ٹی وی چیانلوں کو بھی ہندو لڑکیوں اور ہندو خواتین کے خلاف ایک خطرناک سازش کی بو آئی اور ان لوگوں نے شاید اسے Bangle Jihad کا نام دے دیا۔
ان لوگوں نے یہ اعلان کردیا کہ چوڑی فروش کے بھیس میں مسلمان ہندو لڑکیوں اور خواتین پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے خیال میں یہ بھی ایک لو جہاد ہے۔اشرار اور ٹی وی چیانلوں کے اس نظریہ پر آپ انگشت بہ دندان رہ جائیں گے۔ ہم میں کئی اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔ منہار ہماری بستیوں اور گھروں میں آیا کرتے۔
ان لوگوں کا ہمارے گھروں میں باقاعدہ آنا جانا ہوتا۔ ہماری مائیں، بہنیں اور دوسری خواتین ان کی رنگ برنگی ، چمکتی دمکتی چوڑیوں سے بھری ٹوکریوں کی طرف بڑی تیزی سے جھپکتی، ان منہار کی ٹوکریوں میں صرف چوڑیاں ہی نہیں ہوتی بلکہ بندیاں بھی ہوتی پھر چکانے کا سلسلہ شروع ہوتا۔ کورونا وائرس وباء کی پہلی لہر کے دوران بھی ایسی کئی رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں جس میں بتایا گیا کہ مسلم سبزی فروشوں کو ہندو محلہ جات سے واپس کردیا گیا۔
ان پر حملے کئے گئے ہم نے ان رپورٹس کو پڑھا اور پھر فراموش بھی کردیئے۔ ہمارا خیال یہی تھا کہ یہ دراصل ایک عارضی دماغی خلل ہے اور کورونا وباء کے خوف سے یہ پیدا ہوئی ہے۔ ہم نے دہلی کے اتم نگر میں سڑکوں پر کاروبار کرنے والے مسلمانوں پر حملوں کو بھی ایک الگ تھلگ واقعہ قرار دے کر نظرانداز کردیا تھا۔ نرسنگھانند سے قبل زی ٹی وی اور اس جیسے دوسرے تھے۔
انہوں نے ہندوستان میں مسلمانوں کی جانب سے کئے جارہے مختلف خود ساختہ جہادوں کی فہرست پیش کی تھی۔ پہلے لوجہاد کے بارے میں ان ٹی وی چیانلوں نے لوگوں کو بتایا ، ان کے دماغ خراب کئے پھر اراضی جہاد (لینڈ جہاد) اور پھر یوپی ایس سی جہاد جیسا لفظ بھی وہ منظر عام پر لے آئے۔ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ خود اندور میں دیوالی کے ماہ میں پٹاخے فروخت کرنے والے مسلم دکان داروں کو دھمکیاں دی گئیں اور انہیں ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام کے پٹاخے اپنی دکانوں میں رکھنے کے خلاف انتباہ دیا گیا۔
ہم نے مظفر نگر میں اپنی مہم بھی دیکھا جہاں مسلمانوں کو انتباہ دیا گیا کہ وہ مہندی والوں کا کاروبار نہ کریں۔ بہرحال اس طرح کے بیانوں سے برپا کیا جانے والا تشدد فوری برپا نہیں کیا جاتا بلکہ مسلمانوں کے خلاف ایک سرگرم اور وسیع تر منافرت پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے۔ انہیں مجرموں کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اُکسایا جارہا ہے۔
اس کام میں بہت ہی منظم ٹولیاں مصروف ہیں اور ہر طرف ان کی نظریں ہیں۔ اس سلسلے میں تسلیم کا واقعہ بہترین مثال ہے۔ چوڑیاں فروخت کرنے والے تسلیم کو کس طرح پکڑا گیا، مارا پیٹا گیا، اسے لوٹا گیا، اس کے سامان کو توڑا پھوڑا گیا۔ برسر عام اسے ذلیل و رسواء کیا گیا۔ اس پرتشدد واقعہ کو ڈیجیٹلائزڈ کرکے ہر طرف پھیلا گیا۔
دوسری طرف بیمار ذہنوں کیلئے ایک بے بس و مجبور مسلم چوڑی فروش تسلیم کی پٹائی و رسوائی ذہنی لذت کا باعث بن رہی ہے اور مسلمانوں میں خوف پیدا ہورہا ہے۔
اب مسلم کمیونٹی کے لیڈروں کا کام تبدیل ہوچکا ہے۔ غنڈوں کو سزا دلانے کی بجائے کسی بھی طرح تسلیم کو قانونی کارروائی سے بچانا ہے۔ اس کی ضمانت کے بارے میں سوچنا ہے اور قانونی طور پر مقدمہ لڑنا ہے۔ پولیس تو یہی کہے گی کہ وہ اب زیادہ کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ فیصلہ تو عدالتوں کا کرنا ہے۔
یہ کہانی یہیں پر ختم نہیں ہوتی، یہ نہ صرف تسلیم کے بارے میں ہے بلکہ انصاف کے خواہاں مسلمانوں کے بارے میں بھی ہے، اس کمیونٹی لیڈر کو معلوم ہوا ہے کہ ان کے اور ان کے معاون کارکنوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی جو مخالف سی اے اے ؍ این آر سی احتجاجی مظاہروں میں سرگرم تھے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کیلئے مسلم جہدکار اگر انصاف طلب کرتے ہیں تو ان کے ساتھ ایسا کیا جائے گا، انہیں مختلف جھوٹے مقدمات میں ماخوذ کیا جائے گا۔ ایک طرف سے یہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔
یہ واقعہ تو بی جے پی کی زیرقیادت ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا لیکن راجستھان میں بھی جہاں کانگریس کا اقتدار ہے۔ مسلم بھکاری اور اس کے خاندان کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ کافی چیخ و پکار کے بعد پولیس نے غنڈوں کے خلاف مجبوراً تعزیرات ہند کی دفعہ 151 کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر ان غنڈوں کو گرفتار کرکے فوری رہا بھی کردیا گیا۔ یہ صرف مگرمچھ کے آنسو بہانے کے مترادف ہے۔
پولیس اس معاملے میں سخت کارروائی کرسکتی تھی۔ پولیس اور ریاستی حکومت کا تساہل ہریانہ سے لے کر دہلی اور اندور سے لے کر اجمیر تک موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ یہ مختلف افراد پر برپا کیا جانے والا تشدد ہے لیکن یہ کوئی عام تشدد نہیں بلکہ منافرت پر مبنی جرائم ہیں۔
ان لوگوں پر اس لئے حملے نہیں کئے جارہے ہیں کہ وہ AB یا C ہے بلکہ انہیں اس لئے حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ وہ مسلمان ہیں۔ یہ حملے ہندوستان کی روایت اور سکیولر اُصولوں پر ہندوستان کی بنیاد پر حملے ہیں۔ دستور ہند ملک کے مسلمانوں کو ایک باوقار زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ اسی طرح کی حرکات کو اسٹیٹ آف انڈیا پر حملے سمجھنا چاہئے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...