Powered By Blogger

جمعہ, ستمبر 10, 2021

ناندیڑمیں سیلاب کاخطرہ ٹل گیا‘گوداوری ندی کی سطح آب میں کمی کاسلسلہ جاری

ناندیڑ:9 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ناندیڑ شہرو ضلع میں اب سیلاب کا خطرہ ٹل گیاہے ۔ کیونکہ گوداوری ندی کی سطح آب میں کمی کاسلسلہ جاری ہے اور نشیبی علاقوںسے سیلا ب کاپانی اترناشروع ہوگیاہے۔ جبکہ ریاست کے وزیرتعمیرات عامہ وناندیڑ ضلع کے رابطہ وزیر اشوک راوچوہان نے آج ناندیڑشہر کے علاو ہ دیہی علاقوں میں سیلاب متاثرہ مقامات کادورہ کرکے حالات کاجائزہ لیتے ہوئے ہرممکن مدد کاتیقن دیا ہے

آ ج ناندیڑ شہر کے نشیبی علاقوں سے سیلاب کا پانی اترنا شروع ہوگیاہے۔جن علاقوں میں پانی دس تا بارہ فٹ تک اوپر آگیا تھا اب وہاں پر یہ پانی کافی نیچے اترگیا ہے ۔ اورراستے بھی آمد ورفت کیلئے کھل گئے ہیں ۔ قدیم شہر کے گاڑی پورہ کالا پُل کا راستہ اب آمدورفت کیلئے کھل گیا ہے جبکہ یہاں کی بستیوں میںابھی تک پانی موجودہے۔اسی طرح قدیم شہر کے دیگر علاقوں او ر کھڑکپورہ ‘سیلاب نگر میںبھی حالات میں بہتری آئی ہے ۔

ناندیڑکیلئے ایک اچھی بات یہ رہی کہ صرف ایک دن ہی موسلادھاربارش ہوئی اسکے بعد بارش کاسلسلہ تھم گیاتھا ۔ اسلئے ناندیڑمیں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ۔صرف بالائی حصوں سے ہی ناندیڑمیں بڑی مقدارمیں پانی پہنچا ہے جس کی وجہہ سے گوداوری ندی کی سطح آب خطرے کے نشان تک پہنچ گئی تھی۔ یادرہے کہ ناندیڑ شہر میں2005ءمیںبھیانک سیلاب آیاتھا ۔اسوقت ضلع و شہر میں کئی دنوں تک مسلسل بارش کاسلسلہ جار ی تھا

ربیع الاول‘ سے بیرونی عمرہ سیزن کا آغاز

سیکریٹری حج و عمرہ ھشام سعید نے کہا ہے کہ محرم 1443 ھ (گزشتہ ماہ) کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے 6 ہزارعمرہ ویزے جاری کیے گئے-العربیہ چینل کے سپیشل پروگرام ’نشرۃ الرابعۃ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری حج وعمرہ نے مزید کہا ’ وزارت حج و عمرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عمرہ، نماز اور زیارت کے لیے آنے والوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کوشاں ہے-

ھشام سعید کا کہنا تھا کہ ربیع الاول، رجب اور رمضان میں عمرہ موسموں کے دوران بڑے پیمانے پرعمرہ زائرین کا خیرمقدم کیا جائے گا-اس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں- بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے ’محفوظ عمرہ‘ پروگرام کا نمونہ پیش کیا جارہا ہے-

سیکریٹری حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ عمرہ کمپنی کے ذریعے پیش کیے جانے والے ’محفوظ عمرہ پروگرام ‘ کا مقصد زائرین کو مملکت میں قیام کے دوران ہر طرح کی سہولتیں میسر ہوں- سیکریٹری حج و عمرہ نے کہا کہ لائسنس یافتہ ہوٹلوں پر پابندی ہے کہ وہ عمرہ زائرین سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کرائیں- اس ضمن میں ہوٹلوں کو ایس او پیز سے آگاہ کردیا گیا ہے- ہوٹلوں اور بسوں میں محفوظ آمد ورفت کا سسٹم اپنانے کی تاکید کی گئی ہے-

شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کا سانحہ ارتحال

لدھیانہ:10. ستمبر۔(اردو دنیا نیوز۷۲)شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی امیر احرار ہند ، شاہی امام پنجاب کا لدھیانہ میں انتقال ہو گیا ہے انا للہ و انا الیہ راجون۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ کی رات بعد نماز عشاء فیلڈ گنج چوک جامع مسجد لدھیانہ کے سامنے ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔

جمعرات, ستمبر 09, 2021

گیان و اپی مسجد کا اب نہیں ہوگا سروے ، الہ آباد ہائی کورٹ نے لگائی روک

گیان و اپی مسجد کا اب نہیں ہوگا سروے ، الہ آباد ہائی کورٹ نے لگائی روکالٰہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کے کاشی وشوناتھ مندر احاطہ میں گیان واپی مسجد کے 'اے ایس آئی سروے' پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت میں اس معاملے سے متعلق دیگر سبھی کارروائی پر بھی روک لگا دی۔ وارانسی کے سینئر ڈویژن سول جج نے اپریل میں اے ایس آئی کو سروے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے بحث پوری ہونے کے بعد 31 اگست کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ متنازعہ زمین کا سروے اے ایس آئی سے کرائے جانے کو مسجد کی انتظامیہ کمیٹی اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے چیلنج پیش کیا تھا۔مسجد انتظامیہ کمیٹی اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے ذریعہ عدالت میں داخل عرضی میں کہا گیا تھا کہ اس تنازعہ سے جڑا ایک معاملہ پہلے سے ہی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ ایسے میں وارانسی کی عدالت کو اس طرح کا حکم پاس کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ یہ غلط حکم ہے اور اسے منسوخ کر دینا چاہیے۔ جسٹس پرکاش پاڈیا کی سنگل بنچ نے اس معاملے میں آج فیصلہ سنایا اور وارانسی کی عدالت کے فیصلے پر عمل آوری سے روک دیا۔عرضی دہندہ کے وکیل وشنو شنکر جین نے کہا کہ دو ہفتے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوگی، اسی وقت ہم اسے بھی ہائی کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔ دراصل گیان واپی مسجد فریق اے ایس آئی سروے کرانے کے حق میں نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے سول جج کے فیصلے کے خلاف یو پی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف اور اس کے بعد انجمن انتظامیہ مساجد نے رویجن/نگرانی عرضی داخل کی۔واضح رہے کہ وارانسی میں گیان واپی احاطہ میں مندر تھا یا مسجد، اسے لے کر طویل مدت سے بحث جاری ہے۔ اس معاملے میں عدالت میں 1991 سے کیس چل رہا ہے۔ 8 اپریل 2021 کو سول جج سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک عدالت کی جانب سے اے ایس آئی سروے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت کے حکم کے مطابق 'مرکزی آثارِ قدیمہ سروے' 5 رکنی ماہرین کی ٹیم بنا کر گیان واپی احاطہ کی کھدائی کر مذہبی باقیات یا شیولنگ ہونے کا پتہ لگیا جائے گا۔ اس فیصلے کے خلاف انجمن انتظامیہ مساجد نے 5 جولائی کو نگرانی عرضی داخل کر چیلنج پیش کیا تھا۔ اس سے قبل 30 اپریل کو ہی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف نے نگرانی عرضی داخل کی تھی۔ اسی معاملے میں مندر فریق کی جانب سے رویجن (نظرثانی) نہیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مندر فریق کے ذریعہ داخل حلف نامہ میں سنسکرت سے لے کر انگریزی تک ان تمام کوڈ کا تذکرہ کیا گیا جن میں مندر ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔

بہار پنچایت انتخابات : مذہبی یا ذات کی بنیاد پر تبصرہ کرنا بھاری پڑے گا ، تین سے پانچ سال قید بھگتنی پڑے گی

Patana(urduduniyanews72)بہار پنچایت

انتخابات : مذہبی یا ذات کی بنیاد پر تبصرہ کرنا بھاری پڑے گا ، تین سے پانچ سال قید بھگتنی پڑے گی
ضلع ساسارام ​​میں اس سال پنچایتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پنچایت انتخابات سے متعلق تاریخ اور الیکشن سے متعلق کئی قسم کی معلومات بھی ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے ضلع الیکشن کمیشن کو مسلسل دی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں اگلے پانچ سالوں کے لیے گاؤں کی حکومت بنانے کی مشق ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔

ضلع میں پہلے مرحلے کے لیے ، داوتھ اور سنجھولی بلاکس میں ، جہاں نامزدگی کا عمل منگل کو ختم ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے لیے نوہٹہ اور روہتاس بلاکس کی پنچایتوں کے لیے نامزدگی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس بار ضلع میں پنچایتی انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہوں گے۔ جس میں 24 ستمبر کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں داوتھ اور سنجھولی میں ووٹنگ ہوگی۔

اسی طرح 29 ستمبر کو دوسرے مرحلے کی پولنگ 8 اکتوبر ، چوتھا مرحلہ 20 اکتوبر ، پانچواں 24 اکتوبر ، چھٹا 3 نومبر ، ساتواں 15 نومبر اور آٹھواں مرحلہ 24 نومبر کو ہوگا

قرض میں ڈوبے انل امبانی گروپ کو سپریم کورٹ سے 5800 کروڑ کی راحت

نئی دہلی: انل امبانی گروپ کی کمپنی ریلائنس انفرا کو دہلی ایئر پورٹ ایکسپریس میٹرو معاملہ میں بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 2800 کروڑ روپے کے ثالثی ایوارڈ کو برقرار رکھا ہے۔ دہلی ایئر پورٹ ایکسپریس میٹرو معاملہ میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کو ریلائنس انفرا کے حق میں 2800 کروڑ روپے سود کے ساتھ ادا کرنے ہوں گے۔ جیسے ہی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ریلائنس انفرا کے حصص میں 5 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ میں کام کر چکی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے خلاف وارنٹِ گرفتاری، مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام
انل امبانی کے لیے یہ بڑی راحت ہے کیونکہ اس عدالتی فیصلہ کے بعد ان کی کمپنی کو مجموعی طور پر 5800 کروڑ روپے حاصل کرنے کا راستہ صاف ہو چکا ہے۔ حال ہی میں ان کے گروپ کے لیے کئی مثبت خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔

انل امبانی پچھلے کئی سالوں سے مالی طور پر پریشان ہیں اور عدالت کا یہ فیصلہ ان کے لئے مشکل کشا ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کی ٹیلی کام فرم دیوالیہ ہو چکی ہے اور متعدد دوسری کمپنیاں بھی مشکلات سے دو چار ہیں۔ گروپ پر بہت زیادہ قرض ہے۔ کمپنی کے وکیل نے ایک ایجنسی کو بتایا کہ انل امبانی گروپ اس رقم کو قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گا۔
؟
خیال رہے کہ ریلائنس انفراسٹرکچر کی ایک یونٹ نے 2008 میں دہلی ایئر پورٹ ایکسپریس میٹرو چلانے کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا۔ یہ ملک کا پہلا نجی ملکیتی میٹرو ریل منصوبہ تھا، جس کا آپریشن ریلائنس اے ڈی اے جی کو سال 2038 تک کرنا تھا لیکن فیس اور دیگر کئی چیزوں کے تنازع کے بعد انل امبانی کی کمپنی نے سال 2012 میں اس پروجیکٹ کا کام چھوڑ دیا۔ کمپنی نے مبینہ طور پر معاہدے کی خلاف ورزی پر دہلی ائیرپورٹ کے خلاف ثالثی کا مقدمہ دائر کیا اور ٹرمینیشن فیس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

مسجد کا تقدس پامال کرنے والی اداکارہ کے خلاف وارنٹ جاری

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ اداکارہ اور گلوکار پر مسجد میں ویڈیو شوٹ کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے سماعت 6 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں فنکاروں کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

حکومت پنجاب پاکستان نے مسجد کا تقدس پامال کرنے کی پاداش میں دو اعلیٰ عہدیداران کو برخاست کر دیا تھا۔ تنازعہ بڑھنے پر صبا قمر اور بلال سعید نے اس کے لئے معذرت بھی کی تھی۔ صبا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا ’’یہ ایک شادی کے سین والی میوزک ویڈیو تھی۔ اسے شوٹ کرتے وقت کسی بھی طرح کے پلے بیک میوزک کا استعمال نہیں کیا گیا اور نا ہی اس کے میوزک ٹریک کو ایڈیٹ کیا تھا۔‘‘

صبا قمر پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں اور وہ بالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے ’ہندی میڈیم‘ فلم میں عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا اور ان کی اداکاری کی خوب تعریف کی گئی تھی۔

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...