آئی پی ایل 2021 ٹیم کی نیلامی : نئی ٹیموں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی
آئی پی ایل 2021 ٹیم کی نیلامی : نئی ٹیموں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگینئی دہلی،14؍ ستمبر-آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں دو نئی ٹیمیں کھیلتی نظر آئیں گی۔ اس کے لیے نیلامی کا عمل 17 اکتوبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ فی الحال ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیلامی کی تاریخ اور جگہ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، تاہم اس کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا ہے۔ اس کی تکمیل کے دو دن بعد ہی نیلامی کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق نیلامی کی تاریخ تقریبا 17 اکتوبر مقرر ہے اور نیلامی کے حوالے سے کوئی بھی وضاحت 21 ستمبر تک لی جا سکتی ہے۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے نئی ٹیموں کی بولی کے لیے 31 اگست کو ٹینڈر جاری کیا تھا۔ یہ نیلامی متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے دو دن بعد ہو سکتی ہے، اس لیے یہ پروگرام دبئی یا مسقط میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر نیلامی کی نوعیت کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔ اب یہ تقریبا واضح ہوچکا ہے کہ کوئی ای ۔نیلامی نہیں ہوگی۔بی سی سی آئی نے ابھی تک کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے قواعد کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مزید یہ کہ میگا نیلامی کی تفصیلات نومبر 2021 میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے اور نیلامی کی تاریخ جنوری 2022 مقرر کی جا سکتی ہے۔ دو ٹیموں کے اضافے کے بعد ہر ٹیم کے میچوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے۔ آئی پی ایل میں اب تک ہر ٹیم گروپ مرحلے میں مجموعی طور پر 14 ہوم میچ کھیلتی ہے اور سات میچ دوسرے مقامات پر۔ریاض، 14 ستمبر (یو این آئی) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول سعودی شہریوں سمیت غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا۔مملکت کی وزارت داخلہ نے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جن ممالک پر عائد سفری پابندی اٹھائی اس سے مقامیوں سمیت یہاں مقیم غیرملکیوں کو بھی فائدہ ہوگا، یہ اصول مذکورہ افراد کے لیے بھی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول سعودی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا، تارکین وطن بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔
وزارت کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں جن ملکوں پر سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کا فائدہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں دونوں کو ہوگا۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ جن ممالک سے سفری پابندی اٹھائی گئی ہے ان کے شہری سعودی عرب آ سکیں گے بشرطیکہ وہ اب تک ممنوعہ فہرست میں شامل ممالک سے نہ گزرے ہوں۔
جبکہ جو شخص بھی پابندی والے ممالک گیا ہوگا اسے مملکت آنے سے قبل 14 روز اجازت یافتہ ممالک میں سے کسی ایک ملک میں گزارنا ہوں گے۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ سفر کے دوران‘کورونا بچاؤ اصولوں ’پر بھی عمل کرنا لازمی ہوگا۔