Powered By Blogger

بدھ, ستمبر 15, 2021

آج ہوگا پارلیمنٹ ٹی وی کا افتتاح

آج ہوگا پارلیمنٹ ٹی وی کا افتتاح

آج ہوگا چینل کا افتتاح
آج ہوگا چینل کا افتتاح

اردو دنیا نیوز۷۲: نئی دہلی

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا آج مشترکہ طور پر پارلیمنٹ ٹی وی کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے کہا ، پارلیمنٹ ٹی وی جمہوریت کے عالمی دن پر شروع ہو رہا ہے۔ اس سال فروری میں ، لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی کو ملا کر ایک نیا پارلیمنٹ ٹی وی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کانگریس کے تجربہ کار کرن سنگھ ، ماہر معاشیات وویک ڈیبروئے ، نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اور ایڈوکیٹ ہیمنت بترا نئے چینل پر الگ الگ شوز کی میزبانی کریں گے۔


خون کا عطیہ کرنے پر 21 غیر ملکیوں کے لیے شاہی تمغہ

خون کا عطیہ کرنے پر 21 غیر ملکیوں کے لیے شاہی تمغہ

خون کا عطیہ کرنے پر 21 غیر ملکیوں کے لیے شاہی تمغہ
خون کا عطیہ کرنے پر 21 غیر ملکیوں کے لیے شاہی تمغہ

 مکہ:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 10 مرتبہ خون کا عطیہ دینے پر 21 غیر ملکیوں کو شاہی تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔

خون کا عطیہ دینے والوں میں متعدد ملکوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہی تمغہ پانے والوں میں محمد حسن ابو عریس، صہیب السوادی، بدر الحافظ، عبد الباسط کمال، عمرو الریحانی، ماجد العلیمی، بلال زہیر، الیاس ہاسومیاہ، واعظ الدین، احمد ناجو، احمد یحیی، اسامہ الکحلوت، کریسٹین باکولور، رائد الزمری، محمود العامود، عبد اللہ مسعود، اسامہ جمیل، عبد المحسن فیض محمد، محمد ایوب خان، منیر عبدہ، اشرف شمالی، اور اشرف عزمی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے ایسے مریضوں کو جنہیں خون کا عطیہ درکار ہوتا ہے کے لیے خون جمع کرنے کی مہم وقتافوقتا شروع کی جاتی ہے۔

مملکت کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں کے علاوہ خصوصی مہمات کے تحت موبائل یونٹس بھی مختلف مقامات پر بھیجے جاتے ہیں جہاں لوگ آکر اپنے خون عطیہ کرتے ہیں۔

عبد الرحمن: رحمانی 30 سے انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ تک

عبد الرحمن: رحمانی 30 سے انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ تک

 عبدالرحمٰن کو اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ میں مل گیا داخلہ
عبدالرحمٰن کو اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ میں مل گیا داخلہ

اردو دنیا نیوز۷۲، پٹنہ

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ رحمانی 30 کے طالب علم عبدالرحمٰن کو انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ(کولکاتہ) میں داخلہ مل گیا ہے۔

رحمانی 30 کے چیرمین فہد رحمانی نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

فہد رحمانی معروف عالم دین مرحوم مولانا محمد ولی رحمانی کے صاحبزادے ہیں، مولانامرحوم نے ادارہ رحمانی 30 کو قائم کیا تھا۔

فہد رحمانی نے رحمانی 30 کے تعلق سے بتایا کہ مولانا محمد ولی رحمانی کا ہمیشہ یہ خواب رہا کہ اقلیت اور غریب بچے آئی ایس آئی کولکاتا میں تعلیم حاصل کریں۔

انھوں نے کہا کہ الحمد اللہ آج وہ خواب پائے تکمیل تک پہونچا۔ عبدالرحمن ابن محمد رضا صاحب، سیتا مڑھی رحمانی تھرٹی کے طالب علم نے انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ کولکاتا میں بیچلر آف اسٹیٹسٹکس (آنرز پروگرام 2021) کے لیے کوالیفائی کیا ہے-

پورے ملک میں اُنہیں EWS میں پہلا رینک  ملا ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایس آئی شماریات کا سب سے پرانا ادارہ ہے جو 1931 میں قائم کیا گیا تھا اور 1959 کے ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے قومی اہمیت کے انسٹیٹیوٹ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے- UG, PG اور ڈاکٹریٹ پروگراموں کے ساتھ تقریبا ایک ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جہاں مالی سال 2021-22 کے لیے 320 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے -

انسٹی ٹیوٹ اب کمپیوٹر سائنس ، شماریات ، مقداری معاشیات اور متعلقه علوم میں تربیت اور تحقیق کے لیے دنیا کے صف اول کے مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

آئی ایس آئی ہندوستان کا ایک انوکھا ادارہ ہے جہاں صرف چند منتخب افراد کو شرکت کا موقع ملتا ہے۔

فہد رحمانی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم رحمانی 30 کے انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو ان کی سخت محنت اور مسلسل کوشش کے لئے مبارکباد دیتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اقلیتی طلبہ بین الاقوامی شہرت کے حامل اداروں میں نمائندگی کرتے رہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ رحمانی 30 کی کامیابی سال در سال ترقی کی جانب گامزن ہوگی اور اقلیتی طلبہ کو ملک وبیرون ملک کے متعدد اعلیٰ اور شہرت یافتہ اداروں تک پہنچانے میں مدد کرتے رہے گی۔


سائنسدانوں نے موٹاپے کی بنیادی وجہ دریافت کرلی جو زیادہ کھانا نہیں

ویسے تو مانا جاتا ہے کہ بہت زیادہ کھانا لوگوں کو موٹاپے کا شکار بناتا ہے.مگر ضرورت سے زیادہ کھانا موٹاپے کی بنیادی وجہ نہیں بلکہ لوگوں کا غذائی اتتخاب اس حوالے سے اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔واضح رہے کہ موٹاپے سے امراض قلب، فالج، ذیابیطس ٹائپ ٹو اور کینسر کی مخصوص اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

 

بوسٹن چلڈرنز ہاسپٹل اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کی اس تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ لوگوں موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں اور دریافت کیا کہ غیر معیاری غذا اور پراسیس کاربوہائیڈریٹس کا انتخاب موٹاپے کی وجہ بنتا ہے۔محققین نے کاربوہائیڈرٹ۔ انسولین ماڈل کو بھی تجویز کیا جبکہ موٹاپے کی وجوہات کی وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت موجود انرجی بیلنس ماڈل سے جسمانی وزن میں اضافے کی وجوہات کی وضاحت نہی ہوسکتی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لڑکپن میں روزانہ جزوبدن بننے والی کیلوریز کی مقدار ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے، مگر کیا ضرورت سے زیادہ کھانا واقعی موٹاپے کی وجہ بنتا ہے؟محققین کے تجویز کردہ نئے ماڈل میں موٹاپے کی وجہ موجودہ عہد کے غذائی انتخاب کو قرار دیا گیا جس میں ایسی غذاؤں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے جو پراسیس اور بہت تیزی سے ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ غذائیں ہارمونز ردعمل کا باعث بن کر میٹابولزم میں تبدیلیاں لاتا ہے جس کے باعث جسم میں چربی کا ذخیرہ ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کی شکل میں نکلتا ہے۔محققین نے مزید بتایا کہ جب ہم بہت زیادہ پراسیس کاربوہائیڈریٹس کو زیادہ کھانے لگتے ہیں جو جسم میں انسولین کا اخراج بڑھتا ہے اور گلوکوز کا اخراج دب جاتا ہے، جس کے باعث چربی کے خلیات کو زیادہ کیلوریز ذخیرہ کرنے کا سگنل ملتا ہے، مسلز اور میٹابولک متحرک ٹشوز کے لیے دستیاب کیلوریز بہت کم ہوجاتی ہے۔

 

تحقیق کے مطابق جب جسم کو مناسب مقدار میں توانائی حاصل نہیں ہوتی تو اس کے ردعمل میں دماغ بھوک کا احساس بڑھا دیتا ہے، جسم کی جانب سے افعال کے لیے درکار ایندھن کو محفوظ رکھنے کی کوشش سے میٹابولزم کی رفتار سست ہوجاتی ہے، جس سے بھی کھانے کے بعد بھوک کا احساس بڑھ جاتا ہے چاہے جسم میں اضافی چربی ہی کیوں نہ جمع ہوجائے۔محققین نے بتایا کہ غذا کی کم مقدار طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی وزن میں کمی نہیں لاتی، کاربوہائیڈریٹ۔انسوین ماڈل میں تجویز کیا گیا ہے کہ زیادہ توجہ اس بات پر مرکوز کی جائے کہ ہم کیا کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت تیزی سے ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹس کی بجائے کم چکنائی اور صحت کے لیے مفید غذاؤں کا انتخاب کرنا جسم میں چربی کے ذخیرے کو کم کرتا ہے، جس سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے جبکہ بھوک بھی کم لگتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

فلمیں دیکھنے والوں کیلئے ایک شاندار آفر، 13 ہارر فلمیں دیکھیں اور گھر بیٹھیں پیسے کمائیں ۔

امریکی کمپنی فنانس بز(FinanceBuzz) نے ہارر فلمیں دیکھنےوالے شوقین افراد کو اکتوبر کے مہینے میں 13 ہارر فلمیں دیکھنے پر 1300 ڈالرز( یعنی 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

فنانس بز کے مطابق فلم دیکھنے والوں کو ایک اسمارٹ گھڑی پہن کر فلمیں دیکھنا ہوں گی ۔

فنانس بز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ واچ ہارر فلمیں دیکھنے کے دوران ناظرین کے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرنے کے لیے استعمال کیا جائی گی ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مشق کرنے کے پیچھے مقصد یہ طے کرنا تھا کہ آیا کسی فلم کا بجٹ دیکھنے والوں پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں جبکہ 13 ہارر فلمیں دیکھنے والا یہ جاننے کے لیے کہ آیا ہے کہ زیادہ بجٹ والی ہارر فلمیں کم بجٹ والی فلموں سے زیادہ خوفناک ہوتی ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا ہم کرائے پر لیے گئے ہارر مووی ہارٹ ریٹ تجزیہ کار کو 1300 ڈالرز ادا کریں گے اور ان کے دل کی دھڑکن ریکارڈ کرنے کے لیےاسمارٹ گھڑی دیں گےاور وہ ہماری مدد کریں گے کہ کسی فلم کا بجٹ اس پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں ۔

اس کے علاوہ ناظرین کو فلموں کے پروڈکشن بجٹ کے سائز کی پیش گوئی کی بنیاد پر ان فلموں کی درجہ بندی بھی کرنی ہوگی ۔

وہ13 ہارر فلمیں جو ناظرین دیکھیں گے پہلے ہی کمپنی نے سلیکٹ کرلی ہیں ۔ اس میں چھوٹے اور بڑے بجٹ کی کلاسک فلمیں شامل ہیں۔

(Saw)
(The Blair Witch Project)
(The Purge)
(Get Out)
Halloween (2018))
(Amityville Horror)
(Insidious)
(Paranormal Activity)
(Annabelle)
(Candyman)
(Sinisterd)
(A Quiet Place)
(A Quiet Place Part 2)
ناظرین کو 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر کے درمیان مذکورہ بالا فلمیں دیکھنی ہوں گی۔

سنگل وارڈ کے بجائے کثیررکنی پربھاگ کے مطابق ہی کارپوریشن انتخابات کروانے کی تیاری؟

ناندیڑ:14 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)حالیہ دنوں حکومت مہاراشٹر نے اعلان کیاتھا کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات اب کثیررکنی پربھاگ کے بجائے سنگل وارڈ پر منعقد کئے جائیںگے اور اس ضمن میں ریاستی الیکشن نے متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کو وارڈ کی تشکیل کی ہدایت بھی جاری کردی ہے ۔ ناندیڑسمیت ریاست کے بیشتر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات آئندہ سال ہونے جارہے ہیں ۔

مہاراشٹراسٹیٹ الیکشن کمیشن نے 25اگست کو ایک احکام جاری کیاتھا جس کے مطابق اب ریاست کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈز کثیررکنی ارکان کے بجائے ایک رکنی ہوں گے ۔ اس کے مطابق اب ناندیڑ واگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کے 2022ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں وارڈس ایک رکنی(سنگل وارڈ) ہوںگے ۔ ریاستی حکومت نے سال 2019ءکے مہاراشٹر ایکٹ نمبر36میں 31ڈسمبر2019ءکو ترمیم کی تھی ۔

جس کے مطابق اب ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں کثیررکنی زون (پربھاگ) کے بجائے ایک رکنی وارڈ سسٹم نافذ کیاجائے گا۔ جیسے ہی الیکشن کمیشن کا یہ حکمنامہ جاری ہواریاست کے بیشتر میونسپل کارپوریشنوںمیںبرسراقتدار جماعتوں کے کارپوریٹرس نے ناراضگی کااظہار کیاتھا اورا س ضمن میں اپنی پارٹی کے اعلیٰ قایدین کے ساتھ اعتراض ظاہرکرتے ہوئے اصرار کیاہے کہ سنگل وارڈ کے بجائے کثیر رکنی وارڈ ہی رکھے جائیںگے ۔ان کا کہنا یہ بھی تھا کہ سنگل وارڈ کی وجہہ سے برسراقتدار پارٹیوںکو آئندہ انتخابات میں نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ایک رکنی وارڈ رہنے پر بڑی تعدادمیں نئے نئے افراد انتخابی میدان میں اُترجاتے ہیں جس کا نقصان انھیں پہنچ سکتا ہے اورایسے میں اقتدار سے ہاتھ دھونا بھی پڑسکتا ہے۔

اب ایسی اطلاع ملی رہے کہ ریاست کی زمرہ ”سی“ کی میونسپل کارپوریشنوں کوسنگل وارڈ کے بجائے کثیررکنی پربھاگ میںتبدیل پر غوروخوص کیاجارہاہے ۔اس ضمن میں جلد ہی ریاستی کابینہ کے اجلاس میں تجویز پیش کی جاسکتی ہے ۔زمرہ”سی“ کی میونسپل کارپوریشن میں ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن بھی شامل ہے ۔

اس ضمن میں جلد ہی کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ ریاستی الیکشن کمیشن نے تمام میونسپل کارپوریشنوں کو سنگل وار ڈ کے بجائے وارڈوں کی تشکیل کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔جس کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔اگر سنگل وارڈ کے بجائے دوبارہ کثیر رکنی پربھاگ کی طرز پرانتخابات کروانے کافیصلہ ہوجاتا ہے توپھر نئے سیاسی لیڈران کوانتخابی میدان میںاترنے سے پہلے کافی غوروفکر کرنا پڑے گا۔ویسے ابھی تک وارڈوں میں نئے بالخصوص نوجوان ورکرس نے سنگل وارڈکومدنظررکھتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیںاور وہ دعا کررہے ہیں کہ سنگل وارڈ سسٹم کے تحت ہی انتخابات لئے جائیں

منگل, ستمبر 14, 2021

بجنور: نیشنل کھو کھو کھلاڑی قتل کیس کاسنسنی خیز انکشاف،ملزم نے زیادتی میں ناکام ہونے پر مقتولہ کا گلا گھونٹ دیا

بجنور: نیشنل کھو کھو کھلاڑی قتل کیس کاسنسنی خیز انکشاف،ملزم نے زیادتی میں ناکام ہونے پر مقتولہ کا گلا گھونٹ دیا

بجنور؍میرٹھ، 14ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) قومی کھو کھو کھلاڑی کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے موبائل ٹریسنگ کے ذریعہ قاتل کو گرفتار کر لیا۔ قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کھلاڑی کو جنسی زیادتی کے ارادے سے پکڑا تھا ، لیکن احتجاج کرنے اور شور مچانے کے بعد ملزم نے دوپٹے سے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ خیال رہے کہ 10 ستمبر کو ایک خاتون کھلاڑی کے دن دہاڑے قتل کے بعد پولیس کو کافی فضیحت ہوئی اور یہ معاملہ ضلع بھر کیلئے ہائی پروفائل کیس بن گیا۔ جس کے بعد ڈی آئی جی شلبھ ماتھر نے خود اس کیس کا چارج لیا،اور تحقیقاتی ٹیمیں مقرر کیں۔اس معاملہ میں انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ عصمت دری میں ناکام ہونے کے بعد ریلوے مزدور شہزاد نے نیشنل خاتون کھوکھو پلیئر کا قتل کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے اور بجنور کے آدم پور کا رہائشی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خاتون جمعہ کی صبح تقریباً. 11.30 بجے گھر سے نکلی تھی کیونکہ اسے ایک سکول میں فزیکل ٹریننگ ٹیچر کے طور پر نئی نوکری کے لیے انٹرویو دینا تھا۔ جب وہ واپس نہیں آئی تو گھر والوں نے اسے ڈھونڈنا شروع کر دیا۔ ایک پڑوسی نے اس کی لاش اس کے گھر سے 100 میٹر کے فاصلے پر ریلوے ٹریک کے سیمنٹ بلاک کے درمیان پایا،وہ مردہ پڑی تھی اور اس کا ایک دانت بھی ٹوٹا ہوا تھا، نیزگردن پر گلا گھونٹنے کے نشانات تھے۔ مقامی پولیس نے جی آر پی کا معاملہ بتا کر معاملہ کو ٹال دیا۔ جس کے بعد بجنور ریلوے اسٹیشن کے جی آر پی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم کیخلاف 376،201،302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ جب معاملہ ہائی پروفائل بن گیا تو اسے مقامی تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور تحقیقات کی گئی۔ ملزم کو موبائل کال ریکارڈ کی مدد سے نگرانی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح ہو کہ جب ملزم نے لڑکی کا قتل کیا تو لڑکی اس سے کچھ دیر قبل فون پر ایک سہیلی سے بات کر رہی تھی۔ جب ملزم نے لڑکی پر حملہ کیا ، لڑکی کی چیخ سن کر دوسری طرف سہیلی نے ریکارڈنگ شروع کردی۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس کے بعد فون گر گیاتھا، لیکن ریکارڈنگ جاری رہی ، جس میںمقتولہ اور ملزم کے درمیان ہاتھی پائی کے دوران کہی گئی باتیں ریکارڈ ہوگئی تھیں 

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...