Powered By Blogger

بدھ, ستمبر 15, 2021

سنگل وارڈ کے بجائے کثیررکنی پربھاگ کے مطابق ہی کارپوریشن انتخابات کروانے کی تیاری؟

ناندیڑ:14 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)حالیہ دنوں حکومت مہاراشٹر نے اعلان کیاتھا کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات اب کثیررکنی پربھاگ کے بجائے سنگل وارڈ پر منعقد کئے جائیںگے اور اس ضمن میں ریاستی الیکشن نے متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کو وارڈ کی تشکیل کی ہدایت بھی جاری کردی ہے ۔ ناندیڑسمیت ریاست کے بیشتر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات آئندہ سال ہونے جارہے ہیں ۔

مہاراشٹراسٹیٹ الیکشن کمیشن نے 25اگست کو ایک احکام جاری کیاتھا جس کے مطابق اب ریاست کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈز کثیررکنی ارکان کے بجائے ایک رکنی ہوں گے ۔ اس کے مطابق اب ناندیڑ واگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کے 2022ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں وارڈس ایک رکنی(سنگل وارڈ) ہوںگے ۔ ریاستی حکومت نے سال 2019ءکے مہاراشٹر ایکٹ نمبر36میں 31ڈسمبر2019ءکو ترمیم کی تھی ۔

جس کے مطابق اب ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں کثیررکنی زون (پربھاگ) کے بجائے ایک رکنی وارڈ سسٹم نافذ کیاجائے گا۔ جیسے ہی الیکشن کمیشن کا یہ حکمنامہ جاری ہواریاست کے بیشتر میونسپل کارپوریشنوںمیںبرسراقتدار جماعتوں کے کارپوریٹرس نے ناراضگی کااظہار کیاتھا اورا س ضمن میں اپنی پارٹی کے اعلیٰ قایدین کے ساتھ اعتراض ظاہرکرتے ہوئے اصرار کیاہے کہ سنگل وارڈ کے بجائے کثیر رکنی وارڈ ہی رکھے جائیںگے ۔ان کا کہنا یہ بھی تھا کہ سنگل وارڈ کی وجہہ سے برسراقتدار پارٹیوںکو آئندہ انتخابات میں نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ایک رکنی وارڈ رہنے پر بڑی تعدادمیں نئے نئے افراد انتخابی میدان میں اُترجاتے ہیں جس کا نقصان انھیں پہنچ سکتا ہے اورایسے میں اقتدار سے ہاتھ دھونا بھی پڑسکتا ہے۔

اب ایسی اطلاع ملی رہے کہ ریاست کی زمرہ ”سی“ کی میونسپل کارپوریشنوں کوسنگل وارڈ کے بجائے کثیررکنی پربھاگ میںتبدیل پر غوروخوص کیاجارہاہے ۔اس ضمن میں جلد ہی ریاستی کابینہ کے اجلاس میں تجویز پیش کی جاسکتی ہے ۔زمرہ”سی“ کی میونسپل کارپوریشن میں ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن بھی شامل ہے ۔

اس ضمن میں جلد ہی کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ ریاستی الیکشن کمیشن نے تمام میونسپل کارپوریشنوں کو سنگل وار ڈ کے بجائے وارڈوں کی تشکیل کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔جس کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔اگر سنگل وارڈ کے بجائے دوبارہ کثیر رکنی پربھاگ کی طرز پرانتخابات کروانے کافیصلہ ہوجاتا ہے توپھر نئے سیاسی لیڈران کوانتخابی میدان میںاترنے سے پہلے کافی غوروفکر کرنا پڑے گا۔ویسے ابھی تک وارڈوں میں نئے بالخصوص نوجوان ورکرس نے سنگل وارڈکومدنظررکھتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیںاور وہ دعا کررہے ہیں کہ سنگل وارڈ سسٹم کے تحت ہی انتخابات لئے جائیں

منگل, ستمبر 14, 2021

بجنور: نیشنل کھو کھو کھلاڑی قتل کیس کاسنسنی خیز انکشاف،ملزم نے زیادتی میں ناکام ہونے پر مقتولہ کا گلا گھونٹ دیا

بجنور: نیشنل کھو کھو کھلاڑی قتل کیس کاسنسنی خیز انکشاف،ملزم نے زیادتی میں ناکام ہونے پر مقتولہ کا گلا گھونٹ دیا

بجنور؍میرٹھ، 14ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) قومی کھو کھو کھلاڑی کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے موبائل ٹریسنگ کے ذریعہ قاتل کو گرفتار کر لیا۔ قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کھلاڑی کو جنسی زیادتی کے ارادے سے پکڑا تھا ، لیکن احتجاج کرنے اور شور مچانے کے بعد ملزم نے دوپٹے سے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ خیال رہے کہ 10 ستمبر کو ایک خاتون کھلاڑی کے دن دہاڑے قتل کے بعد پولیس کو کافی فضیحت ہوئی اور یہ معاملہ ضلع بھر کیلئے ہائی پروفائل کیس بن گیا۔ جس کے بعد ڈی آئی جی شلبھ ماتھر نے خود اس کیس کا چارج لیا،اور تحقیقاتی ٹیمیں مقرر کیں۔اس معاملہ میں انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ عصمت دری میں ناکام ہونے کے بعد ریلوے مزدور شہزاد نے نیشنل خاتون کھوکھو پلیئر کا قتل کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے اور بجنور کے آدم پور کا رہائشی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خاتون جمعہ کی صبح تقریباً. 11.30 بجے گھر سے نکلی تھی کیونکہ اسے ایک سکول میں فزیکل ٹریننگ ٹیچر کے طور پر نئی نوکری کے لیے انٹرویو دینا تھا۔ جب وہ واپس نہیں آئی تو گھر والوں نے اسے ڈھونڈنا شروع کر دیا۔ ایک پڑوسی نے اس کی لاش اس کے گھر سے 100 میٹر کے فاصلے پر ریلوے ٹریک کے سیمنٹ بلاک کے درمیان پایا،وہ مردہ پڑی تھی اور اس کا ایک دانت بھی ٹوٹا ہوا تھا، نیزگردن پر گلا گھونٹنے کے نشانات تھے۔ مقامی پولیس نے جی آر پی کا معاملہ بتا کر معاملہ کو ٹال دیا۔ جس کے بعد بجنور ریلوے اسٹیشن کے جی آر پی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم کیخلاف 376،201،302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ جب معاملہ ہائی پروفائل بن گیا تو اسے مقامی تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور تحقیقات کی گئی۔ ملزم کو موبائل کال ریکارڈ کی مدد سے نگرانی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح ہو کہ جب ملزم نے لڑکی کا قتل کیا تو لڑکی اس سے کچھ دیر قبل فون پر ایک سہیلی سے بات کر رہی تھی۔ جب ملزم نے لڑکی پر حملہ کیا ، لڑکی کی چیخ سن کر دوسری طرف سہیلی نے ریکارڈنگ شروع کردی۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس کے بعد فون گر گیاتھا، لیکن ریکارڈنگ جاری رہی ، جس میںمقتولہ اور ملزم کے درمیان ہاتھی پائی کے دوران کہی گئی باتیں ریکارڈ ہوگئی تھیں 

ارریہ، فاربس گنج : شادی شدہ خاتون کو عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانے پر بنائی تھی ویڈیو، 6 ملزمین گرفتار

ارریہ، فاربس گنج : شادی شدہ خاتون کو عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانے پر بنائی تھی ویڈیو، 6 ملزمین گرفتار

ارریہ ، 14ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) گاؤں والوں نے شادی شدہ خاتون کو اس کے عاشق کے ساتھ جنسی تعلقات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس کے بعد دونوں نے برہنہ کرکے اس کی ویڈیو بنائی۔ پھر گاؤں والوں نے دو نوں کو زنجیر سے باندھ دیا۔ پھر لوگوں نے پنچایت کر کے ان دونوں پر 21-21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

 

پنچایت کے دوران پولیس بھی موجود تھی ، لیکن پنچایت کے سامنے سرنگوں ہو گئی۔ یہ واقعہ ضلع ارریہ کے فاربس گنج تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 7 کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کچھ لوگوں نے پورے واقعے کی ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر بھی ڈال دیا ہے۔ اس کے بعد پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پولیس کی جگ ہنسائی اور طریقۂ کار پر سوال اٹھنے کے بعد پولیس منگل کو متحرک ہوئی اور اس معاملہ میں 6 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ کاروائی فاربس گنج کے ایس ڈی پی او رامپوکر سنگھ نے ارریہ ایس پی ہردیہ کانت کی ہدایات کے بعد کی ہے۔

 

فاربس گنج پولیس نے وائرل ویڈیو کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پردھان مرانڈی ، راجو مرانڈی ، شیام لال بیسرا ، جیتھو بیسرا ، کاری مرمو اور رویندر ہیمبرم کو گرفتار کیا، یہ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے پنچایت میں حصہ لیا۔ ہے ایس ڈی پی او نے بتایا کہ چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ گاؤں والوں نے ان دونوں کو ناجائز تعلقات رکھنے پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیاتھا، پھر اس کے بعد جنسی تعلقات کی ویڈیو بنائی ، بعد ا زاں پنچایت کرکے دونوں پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پی این بی کو راج بھاشا کیرتی پہلا انعام ملا

پی این بی کو راج بھاشا کیرتی پہلا انعام ملا

پی این بی کو راج بھاشا کیرتی پہلا انعام ملانئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) پبلک سیکٹرکے پنجاب نیشنل بینک کو مالی سال 2020-21 کے لیے "راج بھاشا کیرتی" کا پہلا انعام ملا ہے۔

یہ ایوارڈ بینکوں میں ہندی میں شاندار کام کے لئے ہرسال وزارت داخلہ حکومت ہند کی طرف سے دیاجاتا ہے۔

پنجاب نیشنل بینک گزشتہ چار سالوں سے راج بھاشا کا اعلیٰ "راج بھاشا کیرتی" پہلا انعام حاصل ہو رہا ہے۔


نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) پبلک سیکٹرکے پنجاب نیشنل بینک کو مالی سال 2020-21 کے لیے "راج بھاشا کیرتی" کا پہلا انعام ملا ہے۔

آئی پی ایل 2021 ٹیم کی نیلامی : نئی ٹیموں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی

آئی پی ایل 2021 ٹیم کی نیلامی : نئی ٹیموں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی

آئی پی ایل 2021 ٹیم کی نیلامی : نئی ٹیموں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگینئی دہلی،14؍ ستمبر-آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں دو نئی ٹیمیں کھیلتی نظر آئیں گی۔ اس کے لیے نیلامی کا عمل 17 اکتوبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ فی الحال ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیلامی کی تاریخ اور جگہ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، تاہم اس کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا ہے۔ اس کی تکمیل کے دو دن بعد ہی نیلامی کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق نیلامی کی تاریخ تقریبا 17 اکتوبر مقرر ہے اور نیلامی کے حوالے سے کوئی بھی وضاحت 21 ستمبر تک لی جا سکتی ہے۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے نئی ٹیموں کی بولی کے لیے 31 اگست کو ٹینڈر جاری کیا تھا۔ یہ نیلامی متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے دو دن بعد ہو سکتی ہے، اس لیے یہ پروگرام دبئی یا مسقط میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر نیلامی کی نوعیت کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔ اب یہ تقریبا واضح ہوچکا ہے کہ کوئی ای ۔نیلامی نہیں ہوگی۔بی سی سی آئی نے ابھی تک کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے قواعد کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مزید یہ کہ میگا نیلامی کی تفصیلات نومبر 2021 میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے اور نیلامی کی تاریخ جنوری 2022 مقرر کی جا سکتی ہے۔ دو ٹیموں کے اضافے کے بعد ہر ٹیم کے میچوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے۔ آئی پی ایل میں اب تک ہر ٹیم گروپ مرحلے میں مجموعی طور پر 14 ہوم میچ کھیلتی ہے اور سات میچ دوسرے مقامات پر۔


سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول مقامی اور غیر ملکی شہریوں پر نافذ ہوگا۔ سعودی عرب

ریاض، 14 ستمبر (یو این آئی) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول سعودی شہریوں سمیت غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا۔مملکت کی وزارت داخلہ نے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جن ممالک پر عائد سفری پابندی اٹھائی اس سے مقامیوں سمیت یہاں مقیم غیرملکیوں کو بھی فائدہ ہوگا، یہ اصول مذکورہ افراد کے لیے بھی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول سعودی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا، تارکین وطن بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

وزارت کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں جن ملکوں پر سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کا فائدہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں دونوں کو ہوگا۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ جن ممالک سے سفری پابندی اٹھائی گئی ہے ان کے شہری سعودی عرب آ سکیں گے بشرطیکہ وہ اب تک ممنوعہ فہرست میں شامل ممالک سے نہ گزرے ہوں۔

جبکہ جو شخص بھی پابندی والے ممالک گیا ہوگا اسے مملکت آنے سے قبل 14 روز اجازت یافتہ ممالک میں سے کسی ایک ملک میں گزارنا ہوں گے۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ سفر کے دوران‘کورونا بچاؤ اصولوں ’پر بھی عمل کرنا لازمی ہوگا۔

مہاراشٹر: وردھا ندی میں کشتی پلٹنے سے دردناک حادثہ، 11 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

مہاراشٹر کے وردھا ضلع میں وردھا ندی میں ایک کشتی پلٹنے سے بڑا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 11 لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ندی کنارے سے دوسری طرف جاتے وقت کشتی اچانک الٹ گئی۔ حالانکہ کشتی کیسے ڈوبی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ مصدقہ طور پر نہیں کہا جا سکتا۔ حادثہ بینودا تھانہ حلقہ کے ورود تعلقہ واقع جھنج گاؤں کے پاس پیش آیا۔

 

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی پیچھا نہیں چھوڑ رہی،’ڈبلیو پی آئی‘ 11.16 فیصد سے بڑھ کر 11.39 فیصد ہوئی
میڈیا رپورٹ کی مانیں تو کشتی پر زیادہ لوگ سوار تھے۔ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جو کہ اس کشتی کی صلاحیت سے زیادہ تھے۔ ندی میں طغیانی بھی تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے کشتی پلٹ گئی۔ کشتی کو ڈوبتے دیکھ کر مقامی لوگ وہاں پہنچے اور بچاؤ کام شروع کیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسام میں بھی کشتی حادثہ ہوا تھا۔ وہاں جورہاٹ میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے سبب ایک کشتی پلٹ گئی اور اس پر موجود 80 سے زائد لوگ ڈوب گئے تھے۔ بیشتر لوگوں کو فوری کارروائی کرتے ہوئے بچایا لیا گیا تھا، اور کچھ افراد خود کسی طرح تیر کر کنارے تک آ گئے تھے۔ حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوئی تھی اور کچھ لوگ لاپتہ ہو گئے تھے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...