Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 16, 2021

لگی آگ ، کھانا بنانے کے دوران گیس سلنڈر میں لاکھوں کی مالیت خاکستر

لگی آگ ، کھانا بنانے کے دوران گیس سلنڈر میں لاکھوں کی مالیت خاکسترلگی آگ ، کھانا بنانے کے دوران گیس سلنڈر میں لاکھوں کی مالیت خاکسترجالے:15؍ستمبر(رفیع ساگر؍بی این ایس) سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے مادھو پورگاؤں رہائشی ڈیلر نیرو دیوی کے گھر میں گیس سلنڈر پر کھانا بنانے کے دوران آگ لگنے کی وجہ سے گھر جل کر خاک ہوگیا۔اس واقعہ میں ڈیلر نیرو دیوی کے شوہر پردیپ پاسوان آگ بجھانے کے دوران شدید طور پر زخمی ہوگئے جسے علاج کے لئے دربھنگہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ادھر آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا تھا تبھی مقامی لوگ اور موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا ۔ذرائع کے مطابق پردیپ پاسوان کے گھر کی چھت پر بنے کھپڑے کے مکان کے احاطے میں گیس سلنڈر کے چولہے پر کھانا بنایا جارہا تھا اسی اثناء میں گیس کے پائپ میں آگ لگ گئی اور تیزی سے آگ سلنڈر تک پہنچ گئی اور سلنڈر سے تیزی سے آگ کا گولا نکلنے لگا ۔گھر کے لوگ گھبرا کر موقع سے بھاگنے لگے جس کے بعد آگ گھر کو اپنی زد میں لے لیا جسکی وجہ سے گھر میں رکھا اناج، کپڑا، سونا، چاندی، و دیگر اشیاء جل کر خاک ہوگئی ۔مقامی لوگوں نے بھیگے ہوئے چٹ کے بورے بالو و پانی کے استعمال سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اسی درمیان فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جب تک سلنڈر کا آگ لگ بھگ ختم ہوچکا تھا جس سے آگ پر قابو پانا آسان ہو گیا تھا۔

فیس بک پر رابطے کے بعد لاپتہ بیٹی کی 14 سال بعد اپنی ماں سے ملاقات

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اپنے والد کے ہاتھوں اغوا ہونے والی ایک لڑکی 14 برس کے بعد امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر اپنی ماں سے ملی ہے۔سنہ 2007 میں جیکولین ہرنینڈس چھ سال کی عمر میں لاپتہ ہوگئی تھیں اور یہ معمہ اب تک حل نہیں ہوا تھا لیکن پھر رواں ماہ انھوں نے خود اپنی والدہ سے فیس بک پر رابطہ کیا۔

انھوں نے اپنی والدہ اینجلیکا وینسز سالگاڈو کو بتایا کہ وہ میکسیکو میں ہیں۔ اب جیکولین کی عمر 27 برس ہے۔ماں بیٹی کی ملاقات پیر کے روز ٹیکساس میں ہوئی۔ ماں بیٹی کی یہ ملاقات ریاستی اور وفاقی سطح پر موجود بہت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔ہرنینڈس کا تعلق کلرمونٹ فلوریڈا سے ہے، انھیں ان کے والد پیبلو ہرنینڈس نے مبینہ طور پر 22 دسمبر 2007 کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔

 

پیبلو ہرنینڈس اس وقت کہاں ہیں یہ واضح نہیں تاہم ان کے خلاف سنگین جرم کا ارتکاب کرنے پر وارنٹ جاری ہوا ہے۔دو ستمبر کو وینسزسالگاڈو نے کلرمونٹ پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ ان سے ایک لڑکی نے آن لائن رابطہ کیا ہے اور وہ ان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

فلوریڈا اور ٹیکساس کی پولیس اور محکمہ داخلہ کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک منصوبہ تیار کیا تاکہ وہ اس نوجوان لڑکی کی وینسز سالگاڈو سے ملاقات کے دوران اس کی شناخت کی تصدیق کریں۔

فیس بک پر ہونے والے رابطے میں ہرنینڈز اور وینسز سالگیڈو نے ٹیکساس میں لاریڈو کے داخلی مقام پر ملنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا۔بہت جلد ہی دستاویزات نے ثابت کر دیا کہ وہ ان کی بیٹی ہیں۔پیر کو جاری بیان میں کلرمونٹ پولیس کے چیف چارلس براڈ نے کہا کہ ایک مشترکہ کوشش تھی جس سے بیٹی 14 سال بعد ماں سے ملی۔بی بی سی کی جانب سے کلرمونٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی فوری ردعمل نہیں مل سکا۔

ناندیڑشہرکے بنیادی مسائل ‘کانگریس قائدامرراجورکرنے کارپوریشن حکا م کوآڑے ہاتھوں لیا

ناندیڑ:15 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ناندیڑ کے وشنوپوری ڈیم کی سطح آب میں کافی اضافہ ہواہے اسلئے وہ لبریز ہوچکاہے ۔ اسکے باوجودشہریان کو آٹھ۔ آٹھ دنوں تک پانی کیوں نہیں مل رہا ہے ؟ اس طرح کا سوال ایم ایل سی امرراجورکر نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے پوچھتے ہوئے انھیںآڑے ہاتھوں بھی لیاہے۔ جس کے بعدانتظامیہ نے دو دن وقفہ سے نلوںکوپانی فراہمی کاتیقن دیا ہے۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میںغلط طریقہ سے نصب موبائل ٹاور کوبھی نکالاجائے گا اور جس مقام پر اسٹریٹ لائٹ نہیں ہے ان علاقوں میں ااسٹریٹ لائٹ کی سہولت فراہم کرنے کاتیقن بھی کارپوریشن نے راجورکرکودیا ہے۔

شہر میں موسلادھاربارش اور وشنوپوری ڈیم لبریز ہونے کے باوجود عوام کو آٹھ دنوںتک پینے کے پانی کیلئے ترسنا پڑرہاہے ۔شہر کے بیشترعلاقوں میںا سٹریٹ لائٹ بند پڑے ہیں اورغلط مقامات پر موبائل ٹاورس کواجازت دی گئی ہے ان موضوعات پر امرراجورکر نے کارپوریشن عہدیداران ‘اافسران و کارپوریٹرس کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میںمیئر موہنی تائی یونکر ‘ ڈپٹی میئرمسعوداحمدخاں ‘اسٹینڈئنگ کمیٹی چیرمین وریندرسنگھ گاڑی والے ‘ایڈیشنل کمشنر باباصاحب منوہرے ‘پانی سپلائی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سگریو اندھارے ‘بجلی محکمہ کے ڈپٹی انجینئرستیش دھوڑے کے علاوہ تمام کارپوریٹرس بھی موجود تھے۔مذکورہ تینوں مسائل میں شہر کی پانی کی فراہمی ایک اہم مسئلہ ہے اور سرپرست وزیر اشوک راو¿ چوہان نے شہریوں کو پانی کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بطور خاص 20 کروڑ روپے دیے ہیں۔

دریائے گوداوری ناندیڑ سے بہہ رہی ہے تو پانی کی فراہمی آسانی سے کیوں نہیں ہو رہی؟ اس طرح کا سوال ہے ایم ایل سی راجورکر نے اٹھایا ہے ۔اس تناظر میں انتظامیہ نے دو دن کے وقفہ سے پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ عیدگاہ سمیت شہر کے کئی مقامات پر موبائل ٹاورز کی غلط اجازت دی گئی ہے۔س کے لیے کارپوریٹرز نے ٹاو¿ن پلاننگ افسر کوآڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غلط جگہ پر دی گئی موبائل ٹاورس کی اجازتیں فوری طور پر منسوخ کر دی جائیں گی۔اس اجلاس میں سابق ڈپٹی میئر آنند چوہان ، سابق چیرمین امیت سنگھ تہرا ، کشور سوامی ، امیش پاولے ، وجے یوونکر ، سبھاش رائبولے ، شعیب حسین ، وٹھل پاٹل ، رمیش گوڈبولے ، ناگ ناتھ گڈم ، اطہر بھائی ، دشیانت سونالے ، سیدشیر علی ، سندیپ سون کامبلے ، بھالچندر پاولے ، حبیب مولانا ، رشید بھائی ، ناصربھائی ،عبداللطیف ، دیانند واگھمارے ، لکشمی کانت گونے ، علیم بھائی ، راجو ینم ، حفیظ بھائی ، فاروق بدویل ، سریش ہٹکر ، چاندپاشا ہ اور دیگر کارپوریٹر موجود تھے۔

بدھ, ستمبر 15, 2021

آئی پی ایل 2021: شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت ، دوسرے ہاف کا پہلا میچ چنئی اور ممبئی کے درمیان ہوگا

نئی دہلی ،15؍ ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) انڈین لیگ کے 14 ویں سیزن کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل شائقین کے لیے اچھی خبر ہے۔ دراصل متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں شائقین کو اسٹیڈیم میںآنے کی اجازت مل گئی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ کے منتظمین نے یہ معلومات دی۔شائقین 16 ستمبر سے میچ کے ٹکٹ آن لائن خرید سکیں گے۔ ٹکٹ آئی پی ایل کی آفیشل ویب سائٹ (www.iplt20.com) سے خریدے جا سکتے ہیں۔ آئی پی ایل کے 31 میچز دوسرے مرحلے میں کھیلے جانے ہیں جو دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں محدود شائقین کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ اس دوران کوویڈ پروٹوکول اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے قوانین پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔

آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں کوویڈ پروٹوکول کے بعد شائقین کو دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم شائقین کی تعداد کے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے کہ کو کتنے فیصد شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔آئی پی ایل 2021 کا پہلا مرحلہ کچھ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ملتوی کردیا گیا۔ آئی پی ایل 2021 اپریل میں ہی ہندوستان میں شروع ہوا۔ لیکن کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔ اب ٹورنامنٹ ایک بار پھر 19 ستمبر سے شروع ہوگا

بہار کی دونوں سنٹرل یونی ورسٹیوں میں اردو کا شعبہ کیوں نہیں ؟ ڈاکٹر خالد مبشر

بہار کی دونوں سنٹرل یونی ورسٹیوں میں اردو کا شعبہ کیوں نہیں ؟ ڈاکٹر خالد مبشر

بہار کی دونوں سنٹرل یونی ورسٹیوں میں اردو کا شعبہ کیوں نہیں ؟ ڈاکٹر خالد مبشرنئی دہلی:15؍ستمبر(بی اردو دنیا نیوز۷۲)
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور غلام محمد یحییٰ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر خالد مبشر نے اردو کا ایک اہم مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بہار کی دونوں سنٹرل یونی ورسٹیوں میں اردو کا شعبہ تو کیا اردو سرے سے ہی ندارد ہے۔ بہار کی تاریخ میں پہلی بار 2009 میں سنٹرل یونی ورسٹی آف ساؤتھ بہار (گیا) کا قیام عمل میں آیا۔ ابھی یہاں 52 کورسیز کی تعلیم جاری ہے۔ لیکن آج تک نہ اردو کا شعبہ قائم ہوا، نہ ایم اے، پی ایچ ڈی کے کورسیز شروع کیے گئے، نہ اساتذہ کا تقرر ہوا۔ 2013 میں اردو کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کا تقرر کیا گیا تھا۔ اس وقت بی اے بی ایڈ انٹیگرل کورس میں اردو بطور سبجیکٹ شامل تھی۔ لیکن بعد میں اردو ختم کردی گئی، جب کہ ہندی کا شعبہ باضابطہ قائم ہوچکا ہے۔ وہاں ایم اے، پی ایچ ڈی کے کورسیز چل رہے ہیں، بی اے بی ایڈ انٹیگرل کورس میں ہندی بطور سبجیکٹ شامل ہے اور سات اساتذہ کا تقرر بھی ہوچکا ہے۔ ابھی صورتِ حال یہ ہے کہ یونی ورسٹی داخلے کے اشتہار میں اردو کا کوئی ذکر تک نہیں کیا جاتا۔ یہی معاملہ بہار کی دوسری سنٹرل یونی ورسٹی مہاتما گاندھی سنٹرل یونی ورسٹی (موتیہاری) کا بھی ہے، جس کا قیام 2016 میں عمل میں آیا تھا۔ وہاں بھی اردو کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ جب کہ ہندی کا شعبہ خوب پھل پھول رہا ہے۔ ڈاکٹر خالد مبشر نے سوال اٹھایا کہ آخر اردو کے ساتھ یہ سوتیلا سلوک کیوں؟ انھوں نے محبانِ اردو سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو توجہ دلاتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر برائے فروغِ انسانی وسائل کو میمورنڈم ارسال کریں، اخبارات میں بیانات جاری کریں، کالم لکھیں اور سوشل میڈیا میں بھی تحریک چلائیں ۔


ممبئی کا مشتبہ دہشت گرد اور ڈی کمپنی کا رکن جان محمد اے ٹی ایس کے رڈار پر تھا- اے ٹی ایس سربراہ ونیت اگروال

، ممبئی 15 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲ ) ملک کےمختلف گوشوں میں بم دھماکوں اور تخریبی کارروائی کی سازش کے الزام میں گرفتار 6 مشتبہ دہشت گردوں کے ہمراہ ممبئی کا مشتبہ دہشت گرد جان محمد عرف سمیر کالیا کے ملوث ہونے کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس سمیت پولیس بھی الرٹ ہوگئی.

ممبئی میں اے ٹی ایس دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ کے سر براہ ونیت اگروال نے بتایا کہ ممبئی کے دھاراوی جھوپڑپٹی میں مقیم مبینہ دہشت گرد جان محمد شیخ عرف سمیر کالیا کو دلی اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے لیکن وہ اے ٹی ایس کے زیر نگرانی تھا اور گزشتہ ۲۰ برسوں سے ڈی کمپنی کےلئے کام کرتا تھا اس پر ۲۰۰۹ میں پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کا بھی کیس ہے اس کے ساتھ ہی دھاراوی پولیس اسٹیشن میں بھی مارپیٹ کا مقدمہ درج ہے ملزم کی معاشی حالت ٹھیک نہیں تھی لیکن وہ مسلسل ڈی کمپنی کے رابطے میں تھا اس لئے اے ٹی ایس بھی اس پر نظر رکھ رہی تھی، ۹ ستمبر کو اسے دلی جانا تھا لیکن ٹکٹ نہیں ملی اس کے بعد اس نے ۱۰ کو پیسہ ٹرانفسر کروایا اور ۱۳ کو ویٹنگ لسٹ میں گولڈن ٹیمپل کی ٹکٹ حاصل کی اور پھر یہ کنفرم بھی ہوگئی اسے نظام الدین جانا تھا لیکن پولیس نے اسے کوٹہ راجستھان میں ہی گرفتار کر لیا، اس کارروائی کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیم دلی روانہ ہوگئی ہے جہاں ملزم جان محمد سے باز پرس میں شمولیت اختیار کر کے اس سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرےگی ۔

ممبئی میں مقیم ڈی کمپنی اور دائود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کا رابطہ کار جان محمد کی گرفتاری کے بعد صحافیوں نے اے ٹی ایس سے سوال کیا کہ ممبئ میں رہنے والے شخص کو دلی اسپیشل سیل گرفتار کر تی ہے اور اے ٹی ایس اس سے لاعلم ہےکیا یہ اے ٹی ایس کی ناکامی کا نتیجہ نہیں ہے تو انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ اے ٹی ایس اس پر مسلسل نگرانی کر رہی تھی لیکن اے ٹی ایس کا کیس نہیں تھا جس میں اسے گرفتار کیا گیا ہے وہ دلی کا کیس ہے اس لئے ہم نے ایف آئی آر کاپی طلب کی ہے اس پر ممبئی میں جو بھی کیس درج کئے گئے ہیں اس کی بھی اے ٹی ایس اب مطالعہ کے بعد تفتیش کرےگی ملزم پر فائرنگ کا کیس بھی درج ہے-

، اے ٹی ایس سر براہ نے اس معاملے میں مزیدکچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اے ٹی ایس انڈرورلڈ اور دہشت گردوں پر نظر رکھ رہی ہے اور مسلسل کارروائی بھی جاری ہے جبکہ کئی آپریشن خفیہ ہوتے ہیں جسے عام نہیں کیا جاسکتا انھوں نے مزید کہا کہ جان محمد کے اہل خانہ سے بھی اے ٹی ایس نے بات چیت کی ہے لیکن وہ اس کی سر گرمی سے لاعلم تھے نیز جان محمد نے ایک ٹیکسی بھی قرض پر لی تھی لیکن قرض کی ادائیگی نہ کر نے کی صورت میں بینک نے اس کی ٹیکسی ضبط کر لی تھی اب اس نے قرض پر موٹر سائیکل بھی لی تھی وہ ڈرائیونگ بھی کیا کرتا تھا لیکن اس کے باوجو د وہ مالی بدحالی کا شکار تھا۔۔
اے ٹی ایس چیف ونیت اگروال نے بتایا کہ کوٹہ سے جس جان محمدکو ٹرین سے گرفتار کیا گیااس سے پاس سے کسی بھی قسم کا اسلحہ جات برآمد نہیں ہوا ہے وہ دلی جارہا تھا اسی دوران اسے گرفتار کیا گیا ہے اس سے اے ٹی ایس یہ بھی معلوم کر ےگی کہ ممبئی میں اس کا کیا منصوبہ تھا کیونکہ دلی پولیس نے پریس کانفرنس میں اس جانب اشارہ کیا ہے اس لئے اے ٹی ایس یہ بھی معلوم کرے گی کہ ممبئی میں کیا اس نے معائنہ کیا تھا یا پھر یہاں اس کا دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ تھا مہاراشٹر میں جان محمد کو ہی گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ اے ٹی ایس اس کے دوست و احباب و دیگر متعلقین سے بھی باز پرس کرےگی اے ٹی ایس نے بتایا کہ اس کے رڈار پر کئی ایسے مشتبہ ملزمین اور ڈی کمپنی کے ارکان ہے جو غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہے یا پھر ان پر مجرمانہ ریکارڈ ہے ۔

واضح رہے کہ دلی اسپیشل سیل کی ملک بھر میں تہواروں کے موسم میں تخریبی کارروائی انجام دینے کے الزام میں گرفتار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ مغربی بنگال میں ۱۶ مشتبہ دہشت گردروپوش ہے انہیں پاکستان میں تربیت دی گئی ہے اس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں-

اب راکیش ٹکیت نے اویسی کو کہا چچا جان! بی جے پی کی ٹیم بھی قرار دیا

اتر پردیش میں ’ابا جان‘ کے بعد اب ’چچا جان‘ پر بھی بحث ہونے لگی ہے۔ اس مرتبہ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کو ’چچا جان‘ کا نام دیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈر راکیش ٹکیت نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اویسی کو اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات لرنے کے فیصلہ پر نشانہ لگاتے ہوئے نیا نام ‘چچا جان‘ دیا ہے۔

راکیش ٹکیت نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اویسی بی جے پی کے ساتھ ہیں اور انہیں بھگوا پارٹی کا ’چچا جان‘ کہا۔ باغپت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، بی جے پی کے چچا جان اسد الدین اویسی اتر پردیش میں داخل ہو گئے ہیں۔ اگر وہ (اویسی) انہیں (بی جے پی کو) گالی دیں گے، تو وہ ان کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں کرائیں گے کیوںکہ وہ ایک ٹیم ہیں۔

اے ایم آئی ایم آئی ایم کی جانب سے زورآور لیڈر عتیق احمد کو ٹکٹ دینے کا تذکرہ کرتے ہوئے ٹکیت نے کہا، پرگیہ ٹھاکر (بھوپال سے رکن پارلیمنٹ) اور ان کی ساکھ کا کیا۔ خیال رہے کہ تین متنازعہ قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی قیادت کر رہے ٹکیت ان دنوں تحریک کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے اتر پردیش کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...