Powered By Blogger

ہفتہ, ستمبر 25, 2021

سیمی سے تعلق کے الزام میں بھوپال جیل میں قید چار ملزمان کو سات سال بعد ملی ضمانت جمعية علماء ایم پی کی کوشش کامیاب

سیمی سے تعلق کے الزام میں بھوپال جیل میں قید چار ملزمان کو سات سال بعد ملی ضمانت جمعية علماء ایم پی کی کوشش کامیاب

بھوپال: 25؍ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) بھوپال سینٹرل جیل میں بند سیمی سے تعلق رکھنے کے چار ملزمین کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بھوپال ضلع عدالت نے سات سال بعد ضمانت دیدی ہے ۔ اسماعیل، عمیر، عرفان اور صدیق کی ضمانت کے لئے بھوپال عدالت نے شولہ پور کے ساتھ بھوپال کے ضمانت دار پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جمعیت علما کے ذریعہ عدالت میں شولہ پور کے ساتھ بھوپال کے چار ضمانت دار پیش کیے جانے اور فی کس ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے چاروں ملزمین کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے ۔ دیر رات تک چاروں ملزمین بھوپال سینٹرل جیل سے رہا ہوکر اپنے وطن شولہ پور کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اکتوبر دوہزار تیرہ میں کھنڈوا جیل کے دو سنتریوں کو چاقو مارکر سیمی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار سات قیدی جیل بریک کر بھاگ گئے تھے۔ ان قیدیوں کو پناہ دینے اور ان کی معاونت کرنے کے الزام میں اے ٹی ایس کے ذریعہ عمیر، صدیق ، عرفان اوراسمعیل کو شعلہ پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھوپال سینٹرل جیل میں قید سیمی سے تعلق کے الزام میں اٹھائیس دیگر قیدیوں کے ساتھ شعلہ پور کے یہ چارملزمین بھی قید تھے۔ ایم پی اے ٹی ایس کے ذریعہ وقت پر چارج شیٹ عدالت میں پیش نہیں کئے جانے کے سبب ان چاروں قیدیوں کو ضمانت کا فائدہ ملا۔

ان چاروں قیدیوں کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ کے ذریعہ ایک ہفتہ قبل ہی ضلع عدالت کو ضمانت دینے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ۔ لیکن ضلع عدلت کے ذریعہ ان چاروں ملزمین کی رہائی کے لئے شعلہ پور کے ساتھ بھوپال سے ضمانت دار پیش کئے جانے اور شعلہ پور کے ساتھ بھوپال کے ضمانت دار کے ذریعہ فی کس ایک ایک لاکھ کی ضمانت پیش کئے جانے کی شرط پر ان ملزمین کی رہائی میں تاخیر ہوئی۔ چاروں ملزمین کی رہائی کیلئے ان کے گھر کی خواتین ایک ہفتے سے بھوپال میں مقیم تھیں ۔ ان کی رہائی میں جمعیت علما کے صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایم پی جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون اور مولانا اسمعیل بیگ نے ایڈوکیٹ سید ساجدعلی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ برسوں کی کوشش کے بعد ہم سب کی مشترکہ کوشش رنگ لائی ہے۔ ایک عرصہ قبل شعلہ پور کے چار ملزمان کو اے ٹی ایس نے مختلف دفعات کے ساتھ یو اے پی اے لگا کر بھوپال سینٹرل جیل میں ڈال دیا تھا اور جیل انکاؤنٹر میں جو اکتس اکتوبر دوہزار سولہ کو ہوا تھا ، اس میں کچھ لوگوں کا انکاؤنٹر کردیا گیا تھا۔ اس میں بھی شعلہ پور کے لوگ شامل تھے۔ شعلہ پور کے چار لوگ جو بھوپال سینٹرل جیل میں بند تھے، ان کی رہائی کیلئے جمعیت علما کے قومی صدر مولانا محمود مدنی، جمعیت علما مہاراشٹر اور جمعیت علما ایم پی کی بڑی کوششیں رہیں اور اس کوشش کے نتیجہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ شعلہ پور کے چار لوگوں کی ضمانت منظور ہوئی۔

چونکہ اس مقدمہ کا تعلق بھوپال ضلع عدالت سے تھا، اس لئے ان چاروں لوگوں کے اہل خانہ، رشتہ دار، خواتین اور بچے دس بارہ روز سے بھوپال میں مقیم تھے اور بھوپال ضلع عدالت میں بھی ان کی رہائی کی شرطیں بڑی سخت تھیں اور عدالت نے شعلہ پور کے ساتھ بھوپال کی بھی ضمانت پیش کئے جانے کا حکم دیا تھا۔ جمعیت علما مدھیہ پردیش اور جمعیت علما ضلع بھوپال کے مولانا محمد اسمعیل صاحب کی طرف سے کوششیں کی گئیں اور چاروں لوگوں کی ضمانتیں منظور ہوگئی ہیں اور امید ہے کہ رات میں یہ چاروں لوگ بھوپال سینٹرل جیل سے رہا ہوجائیں گے اور اپنے وطن شعلہ پور کو واپس چلے جائیں گے۔ عمیر، صادق، عرفان اور اسمعیل اپنے گھر خیریت سے پہنچیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ آگے بھی عدالت سے یہ لوگ باعزت بری ہوں گے۔

چنئی نے ویراٹ کی بنگلور کو 6 وکٹ سے ہرایا ، پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر

چنئی نے ویراٹ کی بنگلور کو 6 وکٹ سے ہرایا ، پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر

چنئی سپر کنگس نے ویراٹ کی رائل چیلنجرس بنگلور کو آئی پی ایل کے مقابلہ میں چھہ وکٹ سے شکست دے دی ۔ اس جیت کے ساتھ چنئی پوانٹس ٹیبل میں سب سے اوپر آ گئی ہے اور یہ اس کی لگاتار دوسری جیت ہے۔ جہاں چنئی کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے وہیں بنگلور کی یہ لگاتار دوسری شکست ہے۔

بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں چھہ وکٹ کے نقصان پر 156 رن بنائے تھےاور چنئی نے 11 گیند پہلے ہی یہ ہدف حاصل کر لیا ۔ اس جیت کے ساتھ چنئی کے اب 14 پوانٹس ہو گئے ہیں ۔ چنئی کی جانب سے سلامی بلے باز رتو راج گائکواڈ نے 26 گیندوں میں 38 رن بنائے اور فاف ڈو پلیسس نے 26 گیندوں میں 31 رن بنائے ۔

بنگلور کی ٹیم کی شروعات شاندار رہی تھی لیکن چنئی کی کفائتی گیند بازی کی وجہ سے بنگلور زیادہ بڑا اسکور نہیں بنا پائی۔ چنئی کے گیندبازوں نے 10 سے 15 اوور کے درمیان صرف 28 رن دئے اور آخری پانچ اوور میں بنگلور کی ٹیم صرف 38 رن ہی بنا پائی جبکہ بنگلور نے دس اوور میں 90 رن بنائے تھے۔

جمعہ, ستمبر 24, 2021

مہاراشٹرمیں آئندہ ماہ سے اسکول کھولنے کو وزیراعلیٰ کی منظوری

ممبئی:24 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲)گنش اتسو کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اس پس منظر میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں اسکول شروع کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ریاست میں 4 اکتوبر سے کورونا قوانین پرعمل کرتے ہوئے سکول دوبارہ کھولے جائیںگے

پانچویں سے بارہویں کلاسیں دیہی علاقوں میں شروع کی جائیں گی اور آٹھویں سے بارہویں کلاسیں شہری علاقوں میں شروع کی جائیں گی۔اسکولوں میں کورونا کے تمام قوانین پر عمل کیا جائے گا۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام فیصلے متعلقہ ضلع کلکٹر کے پاس ہوں گے۔ تاہم ، یہ طلبائ ، والدین اور اساتذہ کے لیے خوشی کی بات ہے کیونکہ پچھلے ڈیڑھ سال سے بند اسکول شروع ہو رہے ہیں

دہلی ہائی کورٹ میں نائب صدر ہاؤس میں واقع مسجد کے مستقبل پر29 کو سماعت

دہلی ہائی کورٹ میں نائب صدر ہاؤس میں واقع مسجد کے مستقبل پر29 کو سماعت

دہلی ہائی کورٹ میں نائب صدر ہاؤس میں واقع مسجد کے مستقبل پر29 کو سماعت
دہلی ہائی کورٹ میں نائب صدر ہاؤس میں واقع مسجد کے مستقبل پر29 کو سماعت

  •  
  •   
  •  


 اردو دنیا نیوز۷۲، نئی دہلی

دہلی ہائی کورٹ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ علاقہ میں نائب صدرہاؤس میں واقع مسجد سمیت 100 سے زائد پرانی عبادت گاہوں کے مستقبل کے بارے میں وضاحت کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں ایک عرضی پر سماعت 29 ستمبر2021 کو کرےگا۔

جسٹس سنجیو سچدیو نے دہلی وقف بورڈ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پرروک لگانے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے پہلے ہی پوزیشن واضح کردی تھی۔

عدالت نے کہا تھا کہ سنٹرل وسٹا پراجیکٹ کو روکا نہیں جا سکتا۔ منصوبے کا کام پورا کرنے کا وقت پہلے سے طے ہے۔

جسٹس سچدیو نے کہا کہ یہ بات سب کومعلوم ہےعرضی میں جن مساجد اور مقبروں کے بارے میں پوزیشن واضح کرنےکی مانگ کی گئی ہے وہ بہت پرانی ہیں اور منصوبے میں یقینی طور پر اس کے بارے میں کچھ مناسب انتظامات کئے ہوں گے ۔

دہلی وقف بورڈ نے مسجد نائب صدر ہاوس کے علاوہ مسجد ضابطہ گنج ، مسجد سنہری باغ ، جامع مسجد کراس روڈ ، مسجد کرشی بھون اور مزار سنہری باغ کے حوالے سے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔

عرضی میں لوٹینز علاقہ کی ان مساجد اور مقبروں کے مستقبل کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ واضح کرنے کے لیے کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں مساجد اور مقبروں کے لیے کیا منصوبے ہے 

ریپ کی کوشش کے ملزم کوکورٹ نے عجیب شرط پر دی ضمانت

ریپ کی کوشش کے ملزم کوکورٹ نے عجیب شرط پر دی ضمانت

ریپ کی کوشش کے ملزم کوکورٹ نے عجیب شرط پر دی ضمانت
ریپ کی کوشش کے ملزم کوکورٹ نے عجیب شرط پر دی ضمانت

  •  
  •   
  •  
  •   

 

پٹنہ: ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت نے 6 ماہ تک اپنے گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہا کردیا۔

اے ایف پی کے مطابق بدھ کو سنائے گئے فیصلے میں 20سالہ للن کمار کو ریاست بہار کے گاؤں ماجوڑ میں 6ماہ تک خود سے ڈیٹرجنٹ اور دیگر اشیا خرید کر تقریباً 2 ہزار خواتین کے کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ استری بھی کر کے دینے ہوں گے۔

بہار کے مدھوبنی ضلع کے ایک پولیس افسر سنتوش کمار سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمار لانڈری کا کام کرتا ہے اور رواں سال اپریل میں اسے ریپ کی کوشش سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے لیے کوئی اگلی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

گاؤں کی پنچایت کی سربراہ نسیمہ خاتون نے اے ایف پی کو بتایا کہ گاؤں کی تمام خواتین عدالتی فیصلے سے خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ہے اور اس سے خواتین کے احترام میں اضافہ ہوگا اور وقار کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

گاؤں کی خواتین نے کہا کہ اس حکم نے خواتین کے خلاف جرائم کو سماج میں بحث کا موضوع بنایا اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں

بہار : اورنگ آباد میں پنچایت الیکشن کے دوران تشدد ، فائرنگ اور بوتھ پر قبضہ کی کوشش

بہار : اورنگ آباد میں پنچایت الیکشن کے دوران تشدد ، فائرنگ اور بوتھ پر قبضہ کی کوشش

بہار واقع اورنگ آباد ضلع میں جمعہ کو پہلے مرحلہ کے پنچایت الیکشن کے دوران فائرنگ اور تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ واقعہ اورنگ آباد ضلع کے بسینی گاؤں کے بوتھ نمبر 144 اور 145 کا ہے۔ الیکشن افسران نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ بوتھوں پر قبضہ کرنے اور ایک خاص امیدوار کے حق میں فرضی ووٹنگ کرنے کے لیے کی گئی۔ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بوتھ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے حالات کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ واقعہ کے بعد قطار میں لگے کئی ووٹرس بھاگ کھڑے ہوئے۔ حالات معمول پر لانے کے لیے ایس ڈی او اور ایس ڈی پی او فوراً گاؤں پہنچے۔قابل ذکر ہے کہ 10 اضلاع کی 151 پنچایتوں کے لیے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ یہ سبھی اضلاع اورنگ آباد، روہتاس، جموئی، ارول، گیا، کیمور، نوادہ، بانکا، جہان آباد اور مونگیر جیسے نکسل متاثرہ ہیں۔ بہار انتخابی کمیشن کے ایک افسر کے مطابق ای وی ایم کا استعمال پنچایت رکن، مکھیا، پنچایت کمیٹی رکن اور ضلع پریشد رکن جیسے چار عہدوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ پنچ اور سرپنچ کی ووٹنگ کے لیے بیلٹ باکس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن نے 10 اضلاع میں پرامن ووٹنگ کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہوا ہے۔ مجموعی طور پر 156 پولنگ مراکز نکسل متاثرہ علاقوں کے تحت آتے ہیں۔


دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی نمائش

دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی نمائش

دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی نمائش
دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی نمائش

  •  
  •   
  •  

 

دبئی: دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی نمائش بھی کی جائے گی۔ مصر کی وزارت تجارت اور انڈسٹری کے مطابق فرعون کا تابوت مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا، تابوپ کی 6 ماہ تک نمائش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سامتک (Psamtik) کا انسانی جسم جیسا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا بنا ہے جو حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ تابوت پر فرعون کے زمانے کی نقش نگاری بھی کی گئی ہے۔ ایک قدیم فرعون کا تابوت مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے پہنچ گیا ہے۔

یکم اکتوبر کو ایکسپو 2020 دبئی کھلنے پر پیڈیوسیر کے بیٹے پادری پسمٹک کا تابوت پویلین کے مرکز میں سے ایک ہوگا۔

تابوت رنگین لکڑی سے بنا ہوا ہے اور حال ہی میں گیزا گورنریٹ کے مصری گاؤں سقرہ میں دریافت کیا گیا تھا ، جو مصری فرعونوں اور شاہی خاندانوں کی وسیع ، قدیم تدفین گاہ کے لیے جانا جاتا ہے۔ تابوت کو ایک بڑے ہار سے سجایا گیا ہے جس میں فالکن کا سر ہے۔

نٹ ، آسمان کی دیوی نمودار ہوتی ہے ، اپنے پروں کو پھیلاتی ہوئی ، ماٹ کے دو پروں کو لے کر ، سچ اور انصاف کی دیوی ہے۔ تابوت کا وسطی حصہ مذہبی جذبات سے سجا ہوا ہے۔

تابوت کے نچلے حصے پر ، انبیس کی دو شکلیں ، جو بعد کی زندگی کے دیوتا ہیں ، مردہ کے سامنے کھڑے اپنے کاٹیج کے اوپر دکھائی دیتی ہیں۔ قدیم مصر میں "کا" کا مطلب روح تھا اور مجسمہ موت کے بعد اس شخص کے لیے آرام گاہ تھی۔ ایکسپو میں دیگر پویلین بھی اپنے ملکوں سے قدیم نوادرات اور شاہکار نمائش کریں گے۔ (ایجنسی ان پٹ)


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...