Powered By Blogger

جمعرات, اکتوبر 21, 2021

مسلمانوں میں نکاح ایک معاہدہ ہے نہ کہ ہندو شادی کی طرح رسم ، طلاق کے معاملے پرکرناٹک ہائی کورٹ نے کیا اہم تبصرہ

مسلمانوں میں نکاح ایک معاہدہ ہے نہ کہ ہندو شادی کی طرح رسم ، طلاق کے معاملے پرکرناٹک ہائی کورٹ نے کیا اہم تبصرہ


بنگلور: کرناٹک ہائی کورٹ نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمانوں کے یہاں نکاح ایک معاہدہ ہے جس کے کئی معنی ہیں ، یہ ہندو شادی کی طرح ایک رسم نہیں ہے اور اس کے تحلیل ہونے سے پیدا ہونے والے حقوق اور ذمہ داریوں سے دور نہیں کیا جاسکتا۔یہ معاملہ بھونیشوری نگر،بنگلورومیں اعجاز الرحمن(52)کی ایک درخواست سے متعلق ہے ، جس میں 12 اگست ، 2011 کو بنگلوروکی فیملی کورٹ کے پہلے ایڈیشنل پرنسپل جج کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رحمان نے اپنی اہلیہ سائرہ بانو کو 25 نومبر 1991 کو طلاق دے دی ۔اس طلاق کے بعد رحمان نے دوسری شادی کی اور ایک بچے کا باپ بنا۔ اس کے بعد سائرہ بانو نے 24 اگست 2002 کو ایک سول مقدمہ دائر کیا جس میں دیکھ بھال کی درخواست کی گئی۔فیملی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ مدعی مقدمے کی تاریخ سے لے کر اس کی موت تک یا اس کی دوبارہ شادی یا مدعا علیہ کی موت تک ماہانہ 3000 روپے کے حساب سے حقدار ہے۔25000 روپے جرمانہ کے ساتھ پٹیشن کو مستردکرتے ہوئے جسٹس کرشنا ایس دکشت نے 7 اکتوبر کو اپنے حکم میں کہا ہے کہ نکاح ایک معاہدہ ہے جس کے کئی معنی ہیں ، یہ ہندو شادی کی طرح ایک رسم نہیں ہے۔ یہ حقیقت ہے۔جسٹس دکشت نے وضاحت کی کہ مسلم شادی کوئی رسم نہیں ہے اور یہ اس کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی بعض ذمہ داریوں اور حقوق سے بھاگ نہیں سکتی۔بنچ نے کہاہے کہ طلاق کے ذریعے شادی کے بندھن کے ٹوٹنے کے بعد بھی حقیقت میں فریقین کی تمام ذمہ داریاں اور فرائض مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے ہیں۔


پرسنل لا بورڈ کا ”نبی رحمتؐ ٹویٹر ٹرینڈ“ کامیابی سے ہمکنار

پرسنل لا بورڈ کا ”نبی رحمتؐ ٹویٹر ٹرینڈ“ کامیابی سے ہمکنار

 پرسنل لا بورڈ کا ”نبی رحمتؐ ٹویٹر ٹرینڈ“ کامیابی سے ہمکنار
پرسنل لا بورڈ کا ”نبی رحمتؐ ٹویٹر ٹرینڈ“ کامیابی سے ہمکنار

 

نئی دہلی، 20؍ اکتوبر (پریس ریلیز)

حضورﷺ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کو عام کرنے کی غرض سے سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے 11؍ ربیع الاول مطابق 18؍ اکتوبر 2021ء بروز پیر شام سات بجے ”نبی رحمتؐ ٹویٹر ٹرینڈ“ چلایا گیا-

اس مہم میں مسلمانان ہند نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حضور اکرمﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا ثبوت دیتے ہوئے شروع ہوتے ہی اسے دوسرے نمبر پر پہونچادیا اور واضح طور پر یہ پیغام دیا کہ حضورﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے، آپ ﷺ نے انسانوں کو انسانیت کا درس دیا، اور ظلم وستم کا خاتمہ کر کے عدل و انصاف کا نظام قائم فرمایا- آپﷺ کی زندگی کا ہر حصہ لائق تقلید ہے، جسے اپنانے اور دوسروں تک پہونچانے کی ضرورت ہے-

اس ٹویٹر ٹرینڈ میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا اور ایک لاکھ پچپن ہزار سے زائڈ ٹویٹ کیے گئے، خاص طور پر ملک کی مؤقر شخصیات حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی، حضرت مولانا محمد سلمان بجنوری، مولانا محمود دریابادی، اسد الدین اویسی، ڈاکٹر اسماء زہرا، مفتی یاسر ندیم الواجدی، مفتی اسماعیل قاسمی، مولانا مہدی حسن عینی، مولانا عبد المالک مغیثی، مولانا نازش ہما قاسمی، مولانا حنیف احرار قاسمی، امتیاز جلیل، خالدہ پروین، آئی اے ایس محمد محسن، سلمان احمد، سید اظہر الدین، رضا خان، نرگس بانو، ولی رحمانی کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند اور ایس آئی او جیسی تنظیموں نے بھی حصہ لیا، انکے علاوہ بھی مختلف اداروں اور شخصیات نے اس سلسلے میں تعاون کیا اور گرانقدر ٹویٹس کیے-

اس موقع پر بورڈ کے سیکریٹری اور سوشل میڈیا ڈیسک کے کنوینر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے تمام شرکائے ٹرینڈ کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ حضورؐ کو اللہ تعالیٰ نے دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا- حضورﷺ کی حیات طیبہ کے کسی بھی پہلو پر نظر ڈالیں اس میں خیر ہی خیر اور رحمت ہی رحمت نظر آئے گی۔ حضرت محمدﷺ کی رحمت و شفقت کسی خاص طبقے کے لئے مخصوص نہیں بلکہ کائنات کی ہر چیز آپؐ کی رحمت سے فیضیاب ہورہی ہے۔ عالمِ انسانیت، عالم جنات، عالم نباتات، عالم حیوانات، عالم جمادات الغرض ہر عالم جو ہمارے علم میں ہے اور جو ہمارے علم میں نہیں ہے، رحمت دوعالمﷺ کی رحمت کاملہ سے مستفیض ہورہا ہے۔

مولانا رحمانی نے فرمایا کہ آپﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور پورے عالم کیلئے رحمت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انقلاب کے بانی اور نسلِ انسانی کے نجات دہندہ ہیں۔ دنیا آج بھی نبی رحمۃ اللعالمین کے عظیم اسوہ کی محتاج ہے اور اگر دنیا امن قائم کرنا چاہتی ہے تو اسے بالآخر اسی طرف آنا پڑے گا اور رسول کریمﷺ کے احسن طریق پر عمل کرنا ہوگا- مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حضورﷺ کے پیغام اور آپکی مبارک تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کریں، یہ انکی بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے- مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے اس بات کی امید ظاہر کی ہیکہ آئندہ بھی اس طرح کے ٹویٹر ٹرینڈ میں برادران اسلام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنی دینی و ملی ذمہ داری کو پورا کریں گے۔


سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی

سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی

سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی
سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیدی

 

ابوظبی: مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے اہم میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا، لیکن آئرش ٹیم 101 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،۔

جہاں سری لنکن بلے باز ابتدا میں لڑکھڑائے اور 3 وکٹیں گنوا بیٹھے، تاہم بعد میں ہراسنگا ڈی سلوا کے 71 اور پتھم نسانکا کے 61 رنز نے ٹیم کو بحران سے نکال کر بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔ اختتامی لمحات میں کپتان دسن شناکا نے 21 رنز بنا کر سری لنکا کو 171 کے مجموعے پر پہنچادیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ مارک اڈائر نے 2 اور پال اسٹرلنگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں تجربہ کار سری لنکا نے آئرلینڈ کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اسے صرف 101 رنز پر ہی آل آؤٹ کردیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے کپتان اینڈی بلبیرنی 41 اور کرٹس کیمفر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر کسی بیٹسمین نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 3 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے جبکہ چمیکا کرونارنتے، لہیرو کمارا نے 2، 2، اور دشمنتھا چمیرا، ہسارانگا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا جبکہ اب گروپ اے میں نمیبیا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی۔


کورونا کیسز میں اضافہ، اس ملک میں تنخواہ کیساتھ ایک ہفتےکی چھٹیوں کا اعلان۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافےکے پیشِ نظر کابینہ کی جانب سے دی گئی تجویزکو قبول کرتے ہوئے ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا جب کہ اس دوران ملازمین کی تنخواہ بھی نہیں کاٹی جائے گی ۔

روسی کورونا ٹاسک فورس کے مطابق بدھ کے روز ملک میں کورونا کے باعث 1 ہزار 28 اموات ریکارڈ کی گئیں جوکہ وبا شروع ہونے سے اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس کے علاوہ روس میں اب تک کورونا وبا سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 26 ہزار 353 اموات ہوچکی ہیں جو کہ یورپ میں سب سے زیادہ ہیں۔

21ویں صدی کا بڑا سائنسی منصوبہ: تیس برسوں میں تیار ہونے والی خلائی دوربین مشن کے لیے تیار

انجنیئرؤں نے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو مدار میں بھیجنے کے لیے تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔دس ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو فرنچ گیانا میں کورو سے اٹھارہ دسمبر کو مدار میں روانہ کیا جائے گا۔جیمز ویب ٹیلی سکوپ ہبل ٹیلی سکوپ کی جگہ لے گی جسے 1990 میں ناسا نے خلا میں بھیجا تھا۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ایک ٹیلی سکوپ کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو جسے امریکہ میں تیار کیا گیا کنٹینر سے اتار کر سیدھا کھڑا کر دیا گیا ہے اور مدار میں روانگی سے پہلے اس کے ضروری چیک کیے جا رہے ہیں۔جمیز ویب اکیسویں صدی کا ایک بڑا سائنسی پراجیکٹ ہے۔

آریان فائیو راکٹ جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو زمین سے پندرہ لاکھ میل دور خلا میں چھوڑے گا جہاں سے وہ کائنات کے ان حصوں کی دیکھنے کی کوشش کرئے گی جہاں تک ہبل ٹیلی سکوپ نہیں پہنچ سکی ہے۔جمیز ویب ٹیلی سکوپ کا شیشہ ہبل ٹیلی سکوپ کے مقابلے تین گنا بڑا ہو گا اور وہ انفراریڈ سے مطابقت رکھے گا۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ جیمز ٹیلی سکوپ خلا میں ان ستاروں کو ڈھونڈ پائے گی جو ساڑھے 13 ارب سال پہلے کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے۔جمیز ویب ٹیلی سکوپ امریکی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے اور کینیڈین خلائی ادارے کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

اس کے ابتدائی خیال سے لے کر اس کی تیاری میں تین عشرے لگے ہیں۔ رواں برس اگست میں اس کو آخری بار کیلیفورنیا ریڈانڈو ساحل پر قائم نارتھروپ گرومین فیکٹری میں جوڑا گیا جس کے بعد اسے فرانسیسی گیانا روانہ کیا گیا جہاں پہنچنے میں اسے سولہ دن لگے ہیں۔2500 کلو میٹر لمبے سفر کے دوران جیمز ویب ٹیلی سکوپ پاناما نہر سے گزری ہے۔

یورپ کی سپیس پورٹ پر ماہرین یہ جائزہ لیں گے کہ دوران سفر ٹیلی سکوپ کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا ہے۔اس کے بعد ٹیلی سکوپ میں ایندھن بھرا جائے گا اور اس آریان فائیو کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔حالیہ ہفتوں میں فرنچ گویانا میں کارگو جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا جن میں ٹیلی سکوپ پر کام کرنے کے ضروری آلات کو لایا جا رہا تھا۔

رواں ہفتے آریان فائیو راکٹ دو ٹیلی کمیونیکیشن سٹیلائٹس کو خلا میں پہنچانے کے لیے روانہ ہوگا۔

جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو لانچ کرنے کے لیے جگہ خالی کرانا ضروری ہے۔

بدھ, اکتوبر 20, 2021

امارت شرعیہ کسی ایک مسلک کی نہیں،تمام مسلمانوں کی ہے:فیصل رحمانی

مونگیر20اکتوبر(یو این آئی)امارت شرعیہ کسی ایک مسلک کی نہیں، تمام مسلمانوں کی ہے۔آپ سب کومل جل کرامارت شرعیہ کوآگے بڑھاناہوگا،تب ہی امارت کی ترقی واستحکام ممکن ہوسکے گا۔یہ بات امیرشریعت ثامن مولانااحمدولی فیصل رحمانی نے یہاں منعقدہ استقبالیہ پروگرام میں کہی۔


انہوں نے کہاکہ آپ کسی بھی ملی جماعت سے جڑے ہوں،کوئی بات نہیں،جڑے رہیں،امارت آپ سب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ سب مجھ سے چندباتوں کاعہدکیجیے کہ تعلیم میں آنے والی مسلسل گراوٹ کوہم سب دورکریں گے اوراپنی تعلیمی شرح کوبہتربنائیں گے،اس لیے کہ تعلیم کے بغیرترقی ناممکن ہے۔ جہیز لینا دینا بند کریں گے،اس لیے کہ اس کی کثرت نے اسلام کے آسان نکاح کومشکل تربنادیاہے۔سودکے بڑھتے رواج کومعاشرہ میں کم کریں گے۔اس لیے کہ ہمارے معاشرہ میں طرح طرح کی برائیاں اوربے برکتی اسی سودکی عمومیت کاسبب ہے۔


انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے امارت شرعیہ کوخون جگرسے سینچاہے،اورجگہ جگہ دارالقضاء کاجال بچھایاہے تاکہ ہم اپنے فیصلے قاضی شریعت سے کرائیں۔آپ سبھوں کواپنے فیصلے قاضی شریعت سے کرانے کاپا بند بننا چاہیے۔یہ آسا ن بھی ہے،اس میں وقت کی بربادی اورپیسہ کاضیاع دونوں نہیں ہوتاہے۔


اس سے قبل نائب امیرشریعت حضرت مولاناشمشادرحمانی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہم سبھوں کوجواں سال امیرعطاکیاہے۔ان کی سوچ اعلیٰ اور بلند ہے۔ امت اورملت کابڑابڑاکام ان شاء اللہ انجام پائے گا۔ہمیشہ نوجوانوں کی جماعتوں نے انقلاب برپاکیاہے۔قاضی شریعت مولاناانظارعالم قاسمی نے کہاکہ امیرکااصل استقبالیہ یہ ہے کہ امیرکے ہرجائزحکموں پرلبیک کہیں،امیرشریعت کے حکموں کی تکمیل میں دیرنہ کریں،یہی ان کوبہترین استقبالیہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے آپ کواپنی پسندکاامیردیاہے،اب آپ اللہ کی پسندکواپنی پسندبنائیں اورامیرکی اطاعت کواپنی زندگی کالازمی حصہ بنائیں۔قائم مقام ناظم مولاناشبلی القاسمی نے کہاکہ ہمارے امیرکاتعلق خانوادۂ رسول سے ہے،آپ میں نبوت کامزاج ہے،آپ سنت کے بڑے متبع اورپابندہیں،کئی موقعوں پرمیں نے آپ کودیکھاکہ آپ سنت نبوی کے مطابق کام کرتے ہیں۔نائب ناظم مولانامفتی سہراب ندوی نے تفصیل سے امارت کے تحت ہورہے کاموں کوشمارکراتے ہوئے کہاکہ امیرشریعت رابعؒ نے جس طرح امارت کوبام عروج پرپہونچایا،امیدہے ان کے دورمیں بھی امارت اسی طرح ترقی کرے گی اوران کادوربھی امارت کادورزریں کہلائے گا۔


اس موقعہ پرقاضی شریعت مونگیرقاضی رضی احمدندوی نے بیعت امارت کرائی۔مونگیرشہر کے ممتازسماجی کارکن مولانامشیرالدین رحمانی نے حضرت کے لیے مفکرملت کالقب استعمال کرنے کی تجویزپیش کی جس کی ہاتھ اٹھاکرتمام لوگوں نے اورمفتی سہراب صاحب ندوی نے زبانی تائیدکی۔

عید میلادالنبی پر کئی اضلاع میں ہنگامہ، دھار کے بعد جبل پور اور بڑوانی میں حالات کشیدہ

بھوپال:مدھیہ پردیش میں منگل کو عید میلاد النبی کے موقع پر کئی اضلاع میں خوب ہنگامہ ہوا۔ اس دوران کئی مقامات پر شرپسندوں نے پتھراؤ بھی کیا جس میں متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ جبل پور، دھار اور بڑوانی میں تو فرقہ وارانہ خیر سگالی کو بگاڑنے کی کوششیں بھی ہوئیں۔ ریاست میں کورونا وبا کے سبب عوامی انعقاد کو طے تعداد کے ساتھ انتظامیہ اجازت دے رہا ہے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر انعقادوں کو امن کے ساتھ اختتام کو پہنچانے کے لیے جبل پور میں تعینات پولیس پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کر دیا۔

یہ واقعہ کوتوالی تھانہ حلقہ کے گوہل پور مارگ واقع مچھلی بازار علاقہ میں ہوا۔ یہاں پٹاخے پھوڑ رہے لوگوں نے پولیس پر ہی پتھراؤ کر دیا۔ پتھراؤ کر رہی بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے۔ اس پتھراؤ میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بھگدڑ مچنے سے بڑی تعداد میں لوگ جوتے اور چپل چھوڑ کر بھاگے۔

اسی طرح بڑوانی کے راج پور علاقے میں نکل رہے جلوس کے دوران تنازعہ ہو گیا۔ یہاں بغیر اجازت کے جلوس نکالا جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک فریق کے ذریعہ متنازعہ گانا بجائے جانے پر دو فریق آمنے سامنے آ گئے اور خوب پتھراؤ ہوا۔ اس پتھراؤ میں کئی دکانوں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایک دیگر واقعہ دھار ضلع میں پیش اایا۔ یہاں بھی عید میلاد النبی کے جلوس کے دوران ہنگامہ برپا کرنے کی کوششیں ہوئیں۔ یہاں نکل رہا جلوس اُٹاود دروازہ علاقہ میں پہنچا تبھی کچھ لوگوں نے پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیریکیڈس کو ہٹانے کی کوشش کی۔ ان لوگوں کو پولیس نے طاقت کے زور پر روکا، اس کے بعد بھی کچھ لوگ نہیں مانے تو پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...