اتوار, اکتوبر 31, 2021
اتباع رسولمفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

کیا آپ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ acebook ی کریں گے ؟ جانیے اپنے ڈیٹا کو کیسے کریں ڈیلیٹ ؟ ! بالکل آسان طریقہ
تو اب جب کہ آپ قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور ایک بار جب آپ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیتے ہیں، تو کیا فیس بک آپ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دے گا؟ فیس بک وعدہ کرتا ہے کہ وہ آپ کے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد 90 دن میں آپ کی پوسٹ کی گئی ہر چیز کو حذف کردے گا، تو کیا آپ اپنے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد 90 دن تک انتظار کریں گے؟
اپنے فیس بک اکاؤنٹ کو حذف کرنا آسان ہے۔ آپ کو صرف https://www.facebook.com/deactivate_delete_account پر جانا ہے، وہاں اختیارات کا ایک گروپ منتخب کریں اور اپنا پاس ورڈ درج کریں اور ڈیلیٹ کو دبائیں۔ لیکن کیا یہ واقعی اتنا آسان ہے؟ اس کو سمجھنے کے لیے آئیے دیکھتے ہیں کہ جب آپ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتے ہیں تو فیس بک کیا ڈیلیٹ کرتا ہے اور کیا نہیں ڈیلیٹ کرتا ہے۔
• ہر وہ چیز جو آپ نے شامل کی ہے بشمول پروفائل، تصاویر اور دیگر پوسٹس اس میں شمار کی جائے گی (نوٹ کریں کہ اس میں وہ چیزیں شامل نہیں ہیں جو دوسروں نے آپ کے بارے میں پوسٹ کی ہیں۔)
• آپ کے دوسرے دوستوں کو بھیجے گئے پیغامات حذف نہیں کیے جائیں گے۔ (نوٹ کریں کہ آپ کے دوستوں کو بھیجے گئے پیغامات میں ذاتی معلومات ہوسکتی ہیں جن پر آپ کا کنٹرول نہیں ہے۔)
اگرچہ آپ کے پاس زیادہ تر ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول نہیں ہے جسے آپ نے فعال طور پر پوسٹ نہیں کیا ہے اور آپ کو فیس بک پر اپنا وعدہ پورا کرنے کے لیے انحصار کرنا پڑ سکتا ہے، پھر بھی آپ زیادہ سے زیادہ حذف کرنا یقینی بنا سکتے ہیں۔ صرف چند آسان اقدامات کے تحت آپ اسے یقینی بنا سکتے ہیں۔
1. فیس بک کے پاس آپ کے بارے میں دیگر معلومات جاننے کے لیے اس لنک https://www.facebook.com/dyi/ پر جائیں، اور اپنا تمام فیس بک ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر آپ بعد میں اپنی فیس بک کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام آ سکتا ہے۔
2. اس لنک https://www.facebook.com/settings?tab=applications پر کلک کرکے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے وابستہ ایپلی کیشنز کی فہرست پر جائیں اور انہیں ایک ایک کرکے ہٹا دیں۔
فیس بک آپ کے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد 90 دن میں آپ کی پوسٹ کی گئی ہر چیز کو حذف کردے گا۔
3. اس لنک https://www.facebook.com/settings?tab=security پر عمل کرتے ہوئے اپنے لاگ ان آلات کی فہرست پر جائیں اور ان سب کو ایک ایک کرکے ہٹا دیں۔ "Authorized Logins" سیکشن کے تحت ڈیوائس کو بھی ہٹا دیں۔
4. اگر آپ کے پاس 'خصوصی ایپ پاس ورڈز' سیٹ ہیں، تو انہیں "ایپ پاس ورڈز" سیکشن کے تحت ہٹانا نہ بھولیں https://www.facebook.com/settings?tab=security§ion=per_app_passwords&view۔
5. اس لنک https://www.facebook.com/location_history/view/ کو فالو کرکے اپنی لوکیشن ہسٹری پر جائیں، اور اپنی تمام لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کے لیے cogwheel آئیکن پر کلک کریں۔
6. اگر فیس بک نے آپ کے فون سے رابطے درآمد کیے ہیں، تو اس لنک پر جائیں https://www.facebook.com/mobile/facebook/contacts/?tab=contacts اور انہیں حذف کریں۔
علامتی تصویر
7. اس لنک پر عمل کرتے ہوئے چہرے کی شناخت کو بند کر دیں
8. اگر آپ نے فیس بک پر اپنی تمام ادائیگی کی معلومات کو محفوظ کر رکھا ہے تو اسے حذف کرنے کے لیے اس لنک https://www.facebook.com/settings?tab=payments§ion=settings پر جائیں۔
9. اب ان معلومات کے لیے جسے آپ حذف نہیں کر سکتے، اسے تبدیل کریں۔ مثال کے طور پر اپنے ای میل ایڈریس کو کسی عارضی اور نئی ای میل میں تبدیل کریں جسے آپ باقاعدگی سے استعمال نہیں کرتے ہیں۔ اپنا پتہ اور فون نمبر ہٹا دیں۔ یہ فیس بک کو گمراہ کر سکتا ہے اگر وہ اب بھی آپ کے حذف شدہ پروفائل کی کاپی اپنے پاس رکھتا ہے۔
10۔ اپنی فیس بک پوسٹس کو حذف کرنے کے لیے اس ایکسٹینشن https://chrome.google.com/webstore/detail/social-book-post-manager/ljfidlkcmdmmibngdfikhffffdmphjae کا استعمال کریں۔
11. آخر میں https://www.facebook.com/deactivate_delete_account پر جا کر اپنا اکاؤنٹ حذف کریں اور 90 دنوں تک دوبارہ لاگ ان نہ کریں۔

مکہ مکرمہ : ایک سے زیادہ عمرہ کیلئے وقفہ کی شرط ختم

ہفتہ, اکتوبر 30, 2021
بہار اسمبلی ضمنی انتخابات میں اب تک 37.92 فیصدووٹنگ ہوئی
ریاستی انتخابی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ تارا پور اور کشیشورستھان اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک 37.92 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ کشیشورستھان سیٹ پر 36.55 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ تارا پور سیٹ پر 39 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
ابتدائی اوقات میں ووٹنگ سست رہی لیکن دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی آتی گئی۔ پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور دونوں اسمبلی حلقوں کے کسی بھی حصے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
اس دوران کشیشورستھان زیرآب علاقوں میں پولنگ بوتھ نمبر236 اور 237 پر ووٹ ڈالنے کے لئے زیادہ تر خواتین کو کشتیوں میں سفر کرتی ہوئی نظرآئیں۔ بوتھ نمبر 44 پر خواتین پولنگ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جہاں خواتین ووٹرز اپنا ووٹ ڈال رہی ہیں۔ اسی طرح تارا پور کے بوتھوں پر ووٹروں کی بڑی تعداد کو اپنی باری کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔ بہار کےسابق وزیر شکونی چودھری نے تارا پور میں اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔

جمعیۃ علماء ہند نے تریپورہ میں فساد زدہ مسجدوں ، دکانوں اور مکانوں کی تعمیر نو کرانے کا کیا فیصلہ
جمعیۃ علماء ہند نے تریپورہ میں فساد زدہ مسجدوں ، دکانوں اور مکانوں کی تعمیر نو کرانے کا کیا فیصلہ
نئی دہلی: آج جمعیۃ علماء ہند کا ایک فیکٹ فائنڈنگ وفدمولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں تری پورہ پہنچا جو فساد زدہ علاقوں کے دورے پر ہے۔وفد کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ فساد زدہ علاقوں میں پہنچے اوربذات خود متاثرہ مساجد اور مسلمانوں کی بستیوں کا جائزہ لے اور ان کے شواہد کو جمع کرکے اصل حقیقت کو سامنے لائے، کیوں کہ حال میں ہی تری پور ہ کے ڈی جی پی نے مساجد میں آگ زنی وغیرہ کے واقعات کو فرضی بتایا تھا۔ چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے سب سے پہلے نرورا ٹیلہ کا دورہ کیا،نرورا ٹیلہ ضلع سپاہی جالامیں واقع ہے جو راجدھانی اگرتلہ سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 23 اکتوبر 2021 کو شرپسندوں نے رات تقریباً دس بجے اس مسجد میں آگ زنی کی اور یہ سلسلہ لگاتار نو دنوں تک جاری رہا۔وفد نے یہاں پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اس گاؤں میں 45 گھر مسلمانوں کے اور 200 گھر غیر مسلموں کے ہیں، یہاںہندو مسلم میں باہمی اتحاد ہے لیکن کچھ شرپسندوں نے باہر سے آکر مسجد کی بے حرمتی کی اور باہمی اتحاد کو نقصان پہنچایا۔اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے لوگوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ صبر و عزم کے ساتھ زندگی بسر کریں۔انھوں نے یہ بھی اعلا ن کیا کہ یہاں جن مسجدوں، دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچایا گیا ہے جمعیۃ علماء ہند اس کی تعمیر کرے گی۔ بعد ازاں وفد اگرتلہ کرشنا نگر مسجد پہنچا جہاں فسادیوں نے دو دن تک اذان نماز نہیں ہونے دی اور مسجد کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔اس کے بعد اگرتلہ چندرا مسجدکا بھی جائزہ لیا، یہاں شرپسندوں نے سور کے گوشت پھینکے۔ فساد سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا ابھی دورہ نہیں ہوا ہے، پولس انتظامیہ سے پراجازت ملنے کے بعد دورہ کیا جائے گا۔تریپورہ کی صورت حا ل اور وہاں کے ڈی جی پی کے ذریعہ مساجد کی آگ زنی کے واقعات کو 'فیک نیوز' بتانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جمعیۃ نہ افواہوں پر یقین رکھتی ہے اور نہ افواہ پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اس لیے ان حالات میں ہم نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تری پورہ بھیجی ہے جو متاثرہ مقامات کا بذات خود جائزہ لے گی اور وہاں کے فوٹو گراف اور دیگر شہادتیں حاصل کرکے ملک کے میڈیا اور سرکار کے اعلی ذمہ داروں کے سامنے پیش کیا جائے گا اور جہاں ضرورت ہو گی وہاں قانونی کارروائی کی جائے گی۔مولانا مدنی نے اپنی شدید ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ میں ایک جلوس نکالا گیا، جس میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں کھلم کھلا گالیاں دی گئیں اور نعرے بازی کی گئی، اس کے بارے میں سرکار اپنا موقف کیوں واضح نہیں کرتی اور ایسے لوگوں کے خلاف اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ مولانا مدنی نے واضح کیا کہ مسلمان ہر تکلیف و اذیت برداشت کرسکتا ہے، لیکن وہ اپنے رسول ﷺ کی ہرگزاہانت برداشت نہیں کرسکتا۔ اس طرح کے واقعا ت پر اگر فوری طور پر سخت ایکشن نہیں لیا گیا تو پھر عوامی سطح پر جو رد عمل ہو گا، وہ ملک میں امن وامان اور باہمی رواداری قائم رکھنے میں زبردست چیلنج بن سکتا ہے، ایسے جلوس ملک دشمن عناصر کے ذریعہ ملک کے خلاف سب سے بڑا ہتھکنڈا بھی بن سکتا ہے، اس لیے سرکار کو اس سلسلے میں ہرگز کوئی نرمی نہیں برتنی چاہیے، یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کے جذبات کانہیں بلکہ ملک کی بقاو سلامتی کا ہے اور اسے ملک کی سیکوریٹی کے نظریہ سے دیکھا جانا چاہیے۔ مولانا مدنی نے تری پورہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف و دہشت اور مایوسی کا شکار نہ ہوں، ہمیں پورا یقین ہے کہ ملک کا انصاف پسند اور بیدار طبقہ بلالحاظ مذہب و ملت ایسے چیلنجز کا سامنے کرنے کے لیے سامنے آئے گا۔
اگر تلہ کے دورے پرجمعیۃ علماء ہند کا جو وفد گیاہے اس میں مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا محمد یاسین جہازی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور صوبہ تری پورہ سے صدر جمعیۃ علماء تری پورہ ریاست مفتی عبد المومن، مولانا سراج الدین احمد آفس سکریٹری جمعیۃ علماء تری پورہ، مولانا ذاکر حسین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء تری پورہ، مولانا کمال حسین صدر جمعیۃ علما ضلع بشال گڑھ و امام مسجد نرورا ٹیلہ، مولانا انیس الرحمن سکریٹری جمعیۃ علما ضلع بشال گڑھ شامل ہیں۔

دینی و تعلیمی میدان میں خدمات کا اعتراف ، مولانا حکیم عبد اللہ مغیثی نویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ کیلئے نامزد
مولانا عبد اللہ مغیثی بر صغیر کے نامور عالم دین ، معروف ملی رہنما اور متعدد خوبیوں کے حامل ہیں ، تعلیمی، سماجی اور ملی میدان میں آپ کی خدمات تقریبا ستر برسوں پر محیط ہیں۔ تعلیم کے میدان میں آپ کی خدمات بہت وسیع ہیں۔آپ تقریبا 250 دینی اداروں کے بانی اور سرپرست ہیں۔ ہندستان کے مختلف علاقوں میں آپ نے 25 کالجز قائم کیے ہیں- آپ جامعہ اسلامیہ عربیہ گلزار حسینہ اجراڑہ کے مہتمم، مسلمانوں کی نمائندہ ملی تنظیم آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، تنظیم ابنائے قدیم دارالعلوم دیوبند، جامعہ مظاہر علوم سہارنپور سمیت دسیوں ملی تنظیموں اور اداروں کے آپ ممبر ہیں۔ آپ کی کئی تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں خطبات مغیثی، کاروان مغیثی، مجلس ذکر، احکام میت جیسی کتابیں شامل ہیں۔ مولانا کی عمر اس وقت 84 سال ہے- 15 مارچ 1937 میں اتر پردیش کے سہارنپور میں آپ کی ولادت ہوئی۔ 1954 میں دارالعلوم دیوبند سے آپ نے فراغت حاصل کی اور اس کے بعد سے مسلسل دینی، ملی اور سماجی خدمات میں مصروف ہیں۔

ہندستان اور نیوزی لینڈ جیتنے کے لیے بے تاب

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...