منگل, نومبر 23, 2021
انڈین ریلوے کا بڑا فیصلہ ! اب کوئی بھی کرائے پر لیکر چلا سکتا ٹرین

بہار : مونگیر میں تیز رفتار ٹرک نے آٹو کو ٹکر مار دی ، چار طالب علم ہلاک پٹنہ/مونگیر، 23 نومبر۔مونگیر ضلع میں منگل کی صبح ایک ا?ٹو اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چار طالب علم کی موت ہو گئی۔
بہار : مونگیر میں تیز رفتار ٹرک نے آٹو کو ٹکر مار دی ، چار طالب علم ہلاک
پٹنہ/مونگیر، 23 نومبر۔مونگیر ضلع میں منگل کی صبح ایک ا?ٹو اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چار طالب علم کی موت ہو گئی۔
پولس کے مطابق ا?ٹو پر سوار 10 طلبا وطالبات کوچنگ کے لئے گنگٹا کے موہن پور سے کھڑگ پور جارہے تھے۔ نظری گاو?ں کے قریب تیز رفتار سے ا?رہی ا?ٹو میں ٹکر مار دی۔
حادثے میں موہن پور گاو?ں کے ہریتھک کمار (15)، منیش کمار عرف چیکو (19) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سات دیگر کو کھڑگپور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جہاں علاج کے دوران سونالی کماری (13)، موہن پور گاو?ں کے کیشو کمار (20) کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ منیش کمار عرف چیکو ا?ٹو ڈرائیور ہے۔
مشتعل گاو?ں والوں نے ٹرک میں ا?گ لگا دی اور کھڑگ پور-گنگٹا مین روڈ کو جام کر دیا۔جائے وقوع پر کھڑگپور اور گنگٹا تھانہ پولیس کیمپ کر رہی ہے۔

مدارس میں ہندی زبان اور ہندوستانی مذاہب کی تدریس ہوگی ، مسلم علما و دانشوران کا اہم فیصلہ
''انبیا کرام قوم کی زبان میں خطاب کرتے تھے''۔
ایک جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ میٹنگ مولانا فضل الرحیم مجددی، مہتمم جامعۃ الہدایہ، جے پور کی دعوت پر بلائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ جامعۃ الہدایہ دینی مدارس کے فضلا کے لیے دو سال کا کورس ہندی زبان و ہندوستانی مذاہب میں تخصص کے لیے تیار کرنا چاہتا ہے۔ اس کا نصاب اور نظام بنانے کے لیے مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ کے علم وتجربہ سے استفادہ کیا جائے گا۔ ایفل یونیورسٹی حیدرآباد کے سابق ڈین فیکلٹی آف لینگویجیزپروفیسر محسن عثمانی نے کہا کہ انبیا کرام قوم کی زبان میں خطاب کرتے تھے اور ہندوستان کی قومی زبان ہندی ہے۔ اس لیے ہندی زبان کو سیکھنا اور ہندوستانی مذاہب سے واقفیت حاصل کرنا علما کی سماجی ضرورت اور مذہبی ذمہ داری ہے۔ برج کورس کے ڈائریکٹر نسیم احمد خاں نے کہا کہ فضلائے مدارس کے لیے جو کورس مذاہب اور ہندی زبان کا بنایا جائے اس میں یونیورسٹیوں میں پڑھائے جانے والے نصاب کو سامنے رکھا جائے تاکہ طلبہ کو آگے بڑھنے میں سہولت ہو۔ ادارہ تحقیق وتصنیف اسلامی کے سکریٹری مولانا اشہد جمال ندوی نے کہا کہ ہندی زبان و ہندوستانی مذاہب کی تدریس ہماری دینی اور دعوتی ضرورت ہے۔ بڑے مدارس اس میں پہل کریں گے تو دوسرے مدارس بھی اتباع کریں گے۔ ویمنس کالج کے استاذ ڈاکٹررضا عباس نے کہا کہ دوسرے مذہب کا مطالعہ مناظرانہ انداز کے بجائے ہمدردانہ انداز سے ہونا چاہے اور اس کے لیے ماہر اساتذہ مقرر ہونے چاہیے۔پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر علی محمد نقوی نے کہا کہ مدارس میں اس کورس کو شروع کرنے سے پہلے مقصد، طریقِ کار، نصاب اور کورس کی کتابوں کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ کام بہت اہم ہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی دینیات، ہندی ڈیپارٹمنٹ، انٹر فیتھ سینٹر، نظامی سینٹر اور برج کورس سینٹر اس کام میں پوری مدد کریں گے۔ نصابی کتابیں بھی تیار کریں گے۔ اس جلسہ میں نصاب کا ایک خاکہ بھی تیار کیا گیا۔
کنگنا رناوت کی بکواس- بدلتے حالات منظر نامہمفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کیا خواتین کی نمائندگی اضافہ ، کمیٹی میں اسماء زہرہ ، نکہت پرورین اور میں عطیہ پروین کی نامزدگی
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کیا خواتین کی نمائندگی اضافہ ، کمیٹی میں اسماء زہرہ ، نکہت پرورین اور میں عطیہ پروین کی نامزدگی
نو منتخب خواتین ممبران کے پاس کوئی مذہبی القاب یا مدرسہ کی ڈگریاں نہیں ہیں لیکن ان کے پاس شرعی قوانین کے مطابق معاشرے کی خدمت کرنے کا تجربہ ہے۔ اے آئی ایم پی ایل بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا، ''حیدرآباد سے ڈاکٹر اسماء زہرا ایک خیراتی اسپتال چلاتی ہیں، لکھنؤ کی ڈاکٹر نگہت پروین ایک ماہر تعلیم ہیں، جوکہ اتر پردیش میں اسکول اور مدارس چلاتی ہیں اور دہلی کی ایک سماجی کارکن عطیہ پروین کو ایگزیکٹو کمیٹی کی مقرر کیا گیا ہے۔
مولانا خالد نے کہا کہ ملک بھر سے مسلم خواتین کے ناموں کی سفارش کی گئی تھی اور بورڈ نے ان خواتین کو نامزد کیا ہے جو قابل ہیں اور سماجی شعبوں میں کام کرنے والے مسلمانوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔
اے آئی ایم پی ایل بی کی جانب سے سماجی یا خاندانی مسائل سے نمٹنے میں مسلم خواتین کی مدد کے لیے ایک خواتین ہیلپ لائن بھی چلائی جا رہی ہے، مسلم پرسنل لاء نے ایک ہی نشست میں تین طلاق دینے، جہیز کے چلن، شادیوں میں اسراف اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے خصوصی پینل تشکیل دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا دو روزہ اجلاس اتر پردیش کے کانپور میں 21 نومبر کو اختتام پذیر ہوا جس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ اس اجلاس میں جہاں مولانا رابع حسنی ندوی کو چھٹی مرتبہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا، وہیں یکساں سول کوڈ، جبراً مذہب تبدیلی، سی اے اے، موب لنچنگ اور دیگر اہم ایشوز پر غور و خوض بھی ہوا۔ ایسی صورت میں جب کہ مرکزی حکومت نے متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے، شہریت ترمیمی قانون یعنی سی اے اے کی واپسی کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔ اس تعلق سے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی اپنی آواز بلند کی ہے۔ اس اجلاس میں 11 اہم قرارداد پاس ہوئی ہیں، جن میں سی اے اے واپسی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

پیر, نومبر 22, 2021
منفرد لب و لہجے کا شاعر : کامران غنی صبا(22 نومبر یوم پیدائش کی مناسبت سے)سلمی صنم، بنگلور

اتوار, نومبر 21, 2021
بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کا شیڈول جاری ، یکم فروری سے انٹرمیڈیٹ اور 17 سے میٹرک کے امتحانات
بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کا شیڈول جاری ، یکم فروری سے انٹرمیڈیٹ اور 17 سے میٹرک کے امتحانات
بہار اسکول ایگزامینیشن کمیٹی نے ہفتہ کے روز میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ یکم فروری سے 14 فروری تک انٹر میڈیٹ اور 17 سے 24 فروری کے درمیان میٹرک امتحان منعقدکیا جائے گا۔ انٹر امتحان کی شروعات یکم فروری سے ہوگا۔ ریاضی کا امتحان پہلی شفٹ میں لیا جائے گا اور دوسری شفٹ میں ہندی کا امتحان لیا جائے گا۔انٹر پریکٹیکل امتحان 10 سے 20 جنوری تک ہو گا۔ جبکہ میٹرک کے پریکٹیکل امتحان 20 سے 22جنوری تک منعقد کیا جائے گا۔
دو شفٹوں میں ہوگاامتحان
بورڈ کے مطابق امتحان دو شفٹوں میں روزانہ منعقد کیا جائے گا اور پہلی شفٹ کا امتحان صبح 9.30 بجے سے سہ پہر 12.45 بجے تک، دوسری شفٹ کا امتحان سہ پہر 1.45 سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی امتحان دینے والوں کو سوالیہ پرچہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا۔
کورونا کو لے کر بورڈ کی حکمت عملی
بہار بورڈ نے بھی کورونا کی مدت کو لے کر حکمت عملی بنائی ہے۔ امتحان کیسے لیا جائے اور کووِڈ پروٹوکول پر عمل کیسے کیا جائے۔ کیونکہ امتحانات کا کامیاب انعقاد بورڈ کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے۔ تمام ڈی ای او اور ڈی پی او کے علاوہ سینٹر کے عہدیدار ان سے بھی رائے طلب کی جا رہی ہے۔ سالانہ ثانوی امتحان 2022 کے شیڈول کو لیکر بہار اسکول ایگزامینیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ 17 فروری کو ریاضی کا امتحان دونوں شفٹوں میں ہوگا۔
18 فروری کو سائنس کے مضمون کا امتحان دونوں شفٹوں میں ہوگا جب کہ 19 فروری کو دونوں شفٹوں میں سوشل سائنس کا امتحان ہوگا اور 21 فروری کو دونوں شفٹوں میں جنرل انگلش کا امتحان ہوگا۔ 22 فروری کو دونوں شفٹوں میں مادری زبان ہندی،بنگلہ،اردو اور میتھلی کا امتحان لیا جائے گا، جبکہ 23 فروری کو دونوں شفٹوں میں دوسری ہندوستانی زبان کا امتحان ہوگا۔ 24 فروری کو دونوں شفٹوں میں انتخابی منتخب مضامین کا امتحان ہوگا۔

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...