جمعہ, نومبر 26, 2021
امریکہ کی دادا گیری مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ امریکہ داخلی طور پر بہت سارے مسائل سے جوجھ رہا ہے ، گن کلچر، دن بدن زوال پذیر معیشت اور مختلف ملکوں کی طرف سے در پیش خارجی خطرات کی وجہ سے وہ اندر سے کھوکھلا ہو گیاہے

مضبوط خاندان اور مضبوط سماج‘ کی تشکیل کیسے؟کامران غنی صبا شعبئہ اردو نیتیشور کالج مظفرپور ......

فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں سبھی طبقات متحد ہوں: مولانا ارشد مدنی نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں ،محبت کے فروغ سے ہوگا: ارشد مدنی
فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں سبھی طبقات متحد ہوں: مولانا ارشد مدنی نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں ،محبت کے فروغ سے ہوگا: ارشد مدنی
اردو دنیا نیوز ۷۲، نئی دہلی
مولانا ارشد مدنی نے فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں تمام طقبات کو شامل کرنے اور نفرت کے خاتمے کیلئے متحد ہوکرمیدان عمل میں آنے کی اپیل کی ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدراور نو منتخب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خلاف جنگ میں ہم تنہا کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہمیں نہ صرف ان طبقے کو بلکہ سماج کے تمام ہم خیال افراد کو اپنے ساتھ لانا ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کانپور میں منعقد ہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ستائیسویں اجلاس میں بورڈ کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعدکیا اور انہوں نے اپنے خطا ب میں سب سے پہلے بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں مختلف عوارض اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے اب زیادہ بھاگ دوڑ نہیں کرپاتا لیکن آپ کے حکم کی تعمیل میں مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اس کی ادائیگی کی حتی المقدور کوشش کروں گا۔
مولانا مدنی نے ملک کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ موجودہ بورڈ کے اجلا س میں ملک میں بڑھتی ہوئی خطرناک فرقہ پرستی کے تعلق سے جو باتیں سامنے آئی ہیں اور جس پر گفتگو ہورہی ہے ان باتوں کو لیکر حکومت کا جو نظریہ اور رویہ ہے اور جس طرح ان چیزوں کو پورے ملک میں پیش کیا جارہا ہے وہ نفرت اور تعصب پر مبنی ہے، احکام شرعیہ میں مداخلت درحقیقت اسی نفرت وتعصب کی سیاست پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان چیزوں کو روکنے کے لئے ہمارے پاس بظاہر کوئی طاقت نہیں ہے اور جولوگ ایسا کررہے ہیں ان کے پاس اقتدار کی طاقت ہے جسے آج کی دنیا میں سب سے بڑی طاقت سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مایوس کن حالات میں بھی امید اور یقین کے چراغ روشن ہیں،ملک کا ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو ملک کی موجودہ روش کو غلط سمجھتا ہے اور ایک مخصوص طبقے کے خلاف پچھلے کچھ برسوں سے جو کچھ ہورہا ہے اسے وہ اچھی نظر سے نہیں دیکھتا وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ اس طرح کی چیزیں ملک کے لئے انتہائی خطرناک اور نقصاندہ ہیں۔
مولانا مدنی نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خلاف جنگ میں ہم تنہا کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہمیں نہ صرف اس طبقے کو بلکہ سماج کے تمام ہم خیال افراد کو اپنے ساتھ لانا ہوگا۔ منافرت اور فرقہ پرستی کی اس آگ کو بجھانے کے لئے ہمیں مل جل کر آگے آنا ہوگا اگر ہم ایسا کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ فرقہ پرست طاقتو ں کو سکشت نہ دے سکیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فرقہ پرستی اور منافرت کا یہ کھیل جنوب کے مقابلے میں شمالی ہندوستان میں اپنے شباب پر ہے،اس کی بنیادی وجہ سیاسی مفاد ہے۔
اشتعال انگیزیوں اور اوٹ پٹانگ بیانات سے سماجی سطح پر فرقہ وارانہ صف بندی قائم کرنے کی سازش ہورہی ہے تا کہ اکثریت کو اقلیت سے بالکل الگ تھلگ کر کے اپنے ناپاک منصوبوں میں کامیابی حاصل کرلی جائے۔
اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اکثریت کے ان تمام لوگوں کو اپنے ساتھ لانا ہوگا جو ان باتوں کو غلط سمجھتے ہیں اور جن کا ماننا یہ ہے کہ اس طرح کی سیاست ملک کے اتحاد، سا لمیت اور ترقی کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔
انہوں نے آگے کہا کہ منافرت اور فرقہ پرستی کی آگ بھڑکانے والے مٹھی بھر لوگ ہی ہیں لیکن وہ طاقتور اس لئے ہیں کہ انہیں اقتدار میں موجود لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے، اس لئے قانون کے ہاتھ بھی ان کے گریبان تک نہیں پہنچ پاتے۔
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کیا جاسکتا ہے، آگ سے آگ کو بجھانے کی کوشش نادان لوگ ہی کرسکتے ہیں، اس کے مقابلے میں ہمیں اخوت، ہمدردی اور اتحاد ومحبت کو فروغ دینا ہوگا جو ہماری اور اس ملک کی پرانی تاریخ بھی رہی ہے۔ اس تاریخ کو دوبارہ زندہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلا شبہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ملک کے اندر ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو اس نفرت کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے،ایسے لوگو ں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ڈر اور خوف کے اس ماحول میں بھی فرقہ پرستی اور منافرت کے خلاف مضبوطی سے لڑ رہے ہیں۔ یاد رکھیں جس دن ہم فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف تمام طبقات کو متحد کرنے اور اپنے ساتھ لانے میں کامیاب ہوگئے،یہ طاقتیں اسی روز دم توڑ دیں گی۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں ایک مظبوط لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا اور میدان عمل میں آنا ہوگا، ورنہ کل تک بہت دیر ہوسکتی ہے۔ برادران وطن کو خاص طور پر پڑھے لکھے طبقے کو چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہوں، بشرطیکہ وہ اس نفرت کے خلاف ہوں انہیں ساتھ لیکراس نفرت کے خلاف مہم چلانی چاہیے تب جاکر ان مسائل کا حل ہوگا ورنہ تمام طبقات کو متحد کئے بغیر فرقہ پرستی کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اخیر میں مولانامدنی نے دعوی کیاکہ اس وقت ہندوستان کے حالات جس قدر تشویشناک ہیں اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔ مرکز میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد یکے بعد دیگرے جو واقعات پیش آرہے ہیں اس سے اب اس میں کوئی شبہ نہیں رہ گیا ہے کہ ہندوستان فسطائیت کی گرفت میں چلا گیا ہے۔ فرقہ پرست اور انتشار پسندقوتوں کا بول بالا ہوگیا ہے، جس نے ہر ایک محبِ وطن کو فکرمند کر دیا ہے۔(پریس ریلز)
#Tags ہندوستان

جمعرات, نومبر 25, 2021
سوشل میڈیا :پارلیمنٹ میں پیش ہوگا پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل
سوشل میڈیا :پارلیمنٹ میں پیش ہوگا پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل
نئی دہلی : فیس بک، ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پر ہندوستانی صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرنے کی خبریں آئے دن آتی رہتی ہیں۔ اس کے پیش نظر ہندوستانی پارلیمانی پینل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی اور ان کے من مانی رویہ کو روکنے کے لیے ایک ریگولیٹری ادارہ بنانے کی سفارش کی ہے۔
یہ پینل اب ایک نیا ریگولیٹری ادارہ بنانے کی سفارش کرے گا۔ اس کے علاوہ جو کمپنیاں ان قوانین کو توڑتی ہیں ان پر 4فیصد تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
پریس کونسل آف انڈیا کی طرح ریگولیٹری باڈی بنائی جائے گی۔
اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 2019 میں متعارف کرائے گئے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے پیش نظر ایک ریگولیٹری باڈی کی تشکیل پر زور دیا ہے۔
اس سے اس ڈیٹا کو مکمل طور پر روکنے میں مدد ملے گی جسے گوگل اور ایمیزون انک جیسی کمپنیاں اسٹور کرتی ہیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جس طرح ہندوستانی پریس کو پریس کونسل آف انڈیا کنٹرول کرتی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ایک ریگولیٹری ادارہ بنایا جانا چاہیے۔
سرمائی اجلاس میں بل پیش کیا جائے گا
پینل کے سربراہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر پی پی چودھری نے کہا کہ رپورٹ کی سفارشات 29 نومبر سے شروع ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ اگر اس بل میں دیے گئے قواعد پر عمل نہ کیا گیا تو سوشل میڈیا کمپنیوں کی عالمی کمائی کا 4 فیصد تک جرمانہ عائد کرنے کی شق ہو سکتی ہے۔

تری پورہ میں ہر بوتھ پر نیم فوجی دستے تعینات کئے جائیں : سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے تری پورہ حکومت سے کہا کہ وہ فوری طور پر جائزہ لے اور مرکزی وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام سے رجوع کرے تاکہ مناسب حفاظتی انتظامات کیے جا سکیں۔بنچ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ وہ آج ہونے والے انتخابات کے لیے بغیر کسی تاخیر کے اضافی مرکزی سیکورٹی دستے فراہم کرے۔

آسان و مسنون نکاح مہم' سے ہر فرد کو جڑنا چاہیے :علما'
.jpg)
ہردوئی : آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش کے زیر اہتمام آسان مسنون نکاح مہم کے سلسلے میں ہردوئی کی تاریخی سرزمین ملاواں میں عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانا عبد الجبار قاسمی نائب صدر جمعیت علماء اترپردیش مشرقی زون نے کی، مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی آسان مسنون نکاح مہم کو ہر گھر تک پہنچانا اور جہیز کی لعنت سے سماج کو پاک کرتے ہوئے سادگی سے نکاح کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ ارتداد کو روکنے کے لیے ہمیں نکاح کو آسان بنانا ہوگا۔
اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا مہدی حسن عینی قاسمی نے اصلاح معاشرہ کمیٹی بورڈ کی جانب سے شائع شدہ اقرار نامہ کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کی لعنت سے سماج کو پاک کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اور نکاح کو سادہ و مسنون طریقے پر انجام دینے کے لیے تقریب نکاح کا سلسلہ ختم کرکے مسجد میں نکاح کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلام کے نظام نکاح پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی "آسان و مسنون نکاح مہم" سے ہر فرد کو جڑنے کی تلقین کی،انہوں نے کہا کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو طے کرنا ہوگا کہ وہ ڈی جے، باجہ،ناچ گانا،ہلدی،منڈھا جیسی رسوم و رواج اور فحاشی سے کلی اجتناب کرتے ہوئے اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے مطابق نکاح کریں گے اور ولیمہ میں فضول خرچی سے بچیں گے نیز اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر پوری توجہ صرف کریں گے۔
اس موقع پر اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جاری اقرار نامہ کو پڑھ کر سبھی سامعین سے تمام نکات پر اقرار بھی کرایا گیا، پروگرام کے منتظم حافظ تاج عالم حقی نے اس مہم کو گھر گھر پہونچانے کا عہد کیا. انہوں نے اترپردیش کے علماء و ائمہ،سماجی کارکنان اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ "سادہ و مسنون نکاح مہم" کو اتر پردیش میں کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں. دیگر علماء نے بھی جلسہ سے خطاب کیا، پروگرام میں معروف شاعر فہیم پہانوی،حکیم آفتاب صاحب،مفتی اخلاق حسین قاسمی،مفتی وقار الدین قاسمی سمیت ہردوئی و اطراف کے علماء و دانشوران،مہم سے جڑے کارکنان اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اخیر میں صدر مجلس کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا.

ٹَرُولنگ- ایک سماجی برائی مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہانٹرنیٹ کے ذریعہ کسی مخصوص شخص یا جماعت کے خلاف جھوٹی باتیں لکھنا، دھمکی دینا، جذباتی تشدد، فحش کلامی یا مکروفریب کو بڑھا وادینا ٹرولنگ کہلاتا ہے ،

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...