جمعہ, دسمبر 10, 2021
بہار- غربت میں سب سے آگےمفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہنیتی آیوگ نے ہندوستان میں غربت کے اعداد وشمار (ایم پی آئی) جاری کیے ہیں، جانیں

جمعرات, دسمبر 09, 2021
جمعیۃ علماء نندی پیٹ کے زیر اہتمام مسلم منڈل کمیونٹی کا قیام
جمعیۃ علماء نندی پیٹ کے زیر اہتمام مسلم منڈل کمیونٹی کا قیام
ملک کے بدلتے حالات دن بہ دن مسلمان لڑکیوں کے ارتداد اور غیرمسلموں سے عشق ومعاشقہ کے واقعات کے پیش نظر جمعیۃ علماء منڈل نندی پیٹ کے صدرحافظ عبدالرشید صاحب ودیگر ذمہ داران مفتی فیاض مولانافیروز حافظ مبین اور حافظ عمران نے سرجوڑ کر ان حالات پر اپنی گہری تشویش کا اظہارکیا اور عملی طورپر اس حوالہ سے کام کا آغاز کرتے ہوے اپنے منڈل اور اس کے تحت آنے والے تمام ہی قریہ جات ودیہاتوں کے دینی مذہبی فلاحی ورفاہی کاموں نیز اصلاح معاشرہ کے حوالہ سے فکر کرتے ہوے مسلم منڈل کمیٹی کی بنیاد ڈالی جس کے تحت ان شاء اللہ مساجد میں طلباء وطالبات کے لےء صباحی مسای مکاتب کاکام کیا جاے گا اسی طرح ہر پندری دن میں خواتین کا اجتماع منعقد کرکے دین اسلام اور اس کے احکامات سے واقف کرایا جاے گا نیز اسی کمیونٹی کے جملہ 11افراد مل کر مسلمان لڑکیوں کی بے راہ روی کو روکنے اور تعلیم نسواں سنٹرس قائم کرنے کا عزم کیا ہےمزید مسلمان لڑکیوں کو ہنر مند بنانے کےلےء کارچوب مہندی ڈیزائن اور سلای سنٹرس کا قیام بھی عمل میں لایا جاے
آج یہاں جمع ہوے منڈل کے سماجی کارکنان مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور بیس دیہاتوں کے ائمہ کرام ومساجد کے صدور نے جمع ہوکر ا س بات کا اعلان کیا کہ جو بھی ہماری قوم کا مسئلہ ہوگا اس کو پولیس اسٹیشن یا کورٹ اور عدالتوں کے بجاے اس کمیٹی کے سامنےپیش کریں ان شاء ہر ممکنہ حد تک جلد سے جلد اس کا حل نکالاجاے گا
الحمد للہ اس مشاورتی اجلاس کی صدارت مولاناسید سمیع اللہ صاحب صدرجمعیۃ علماء نے فرمای مولانااسماعیل عارفی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوءے کہا کہ باہمی مشاورت سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں اس لےء اس کمیٹی کا تعاون کریں جناب محمد افضل الدین آرگنائزر سکریٹری نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھ کر ہمیں مستقبل میں دشمنان اسلام کی جانب سے ہونے والے حالات کا اندازہ کرکے ابھی سے سد باب کرنا بہت ضروری ہے سید محمد زکریا صاحب نے کہا کہ صرف نندی پیٹ ہی نہیں ضلع نظام آباد کے کئ مواضعات میں اس طرح مسلمان بچیوں کی بے راہ روی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں ہم اس سلسلہ میں مستقل علماء کرام کی نگرانی میں کام کررہےہیں ان حالات میں ضروری ہیکہ پورے اتحاد واتفاق اور باہمی تعاون کے ذریعہ اس ارتدادی فتنہ کی سرکوبی کی جاے مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نےکہا کہ اسلام ایک بہترین مذہب ہے اس کی تعلیمات باالکل صاف ستھری ہیں ہماری ذمہ داری ہیکہ ہم اپنوں اور برادران وطن تک اس کی تعلیمات کو عام کریں دین کے ابتدای بنیادی باتوں سے ہر مسلمان بچہ اور بچی کو واقف کرانا بیت ضروری ہے اس سوسائٹی کے قیام سے ان شاء اللہ بہت کام ہوگا
جناب نصیرالدین صاحب موظف لکچرارنے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ کوی تحریک اور تنظیم جب تک علماء کرام سے مربوط ہوکر کام نہیں کرے گی وہ۔کامیاب نہیں ہوسکتی اس لےء کہ ماضی کی تاریخ کو اٹھاکر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہیکہ جنگ آزادی ہوں یا تحریک ریشمی رومال یا مدارس کے جال بچھانے کی تحریک اور ترک موالات ودیگر تحریکات ان سب کی کامیابی کے پیچھے علماءکرام کی قربانیاں ان کی دعائیں اور محنتیں ہیں ان شاء اللہ اس مسلم منڈل کمیٹی کے قیام سے بڑا نفع ہوگا اور علماء کرام کی قیادت سے ہم سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے
اخیر میں صدراجلاس مولانا سید سمیع اللہ صاحب نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ان حالات سے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کرکے عملی اعتبارسے بیداری کا ثبوت دینا چاہیے مقامی عوام وخواص نے اپنے منڈل کی سیاسی سماجی دینی تعلیمی کیفیات کو بیان کرتے ہوےکہاکہ آپ لوگوں کی سرپرستی میں ہم ان شاء اللہ منڈل نندی پیٹ میں دینی ملی کاموں کا آغاز کرتے ہوے علاقہ کی ترقی کے لےء ہر ممکن کوشش کریں گے

عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق قانون منسوخ کیا جائے ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ
عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق قانون منسوخ کیا جائے ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ
خیال رہے کہ قانون کی دفعہ 4 عبادت کے مقامات کے معاملوں میں عدالت کے دائرہ اختیار پر روک لگاتی ہے۔ حزب اختلاف نے اس پر احجاج ظاہر کیا، لیکن نائب چیئرمین نے کہا کہ ایوان کے چیئرمین نے معاملہ کی پہلے ہی اجازت دے دی ہے۔
آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج کمار جھا نے نظام کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ارکان 'پنڈورا باکس' کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم چیئرمین نے انکار کر دیا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے کہا کہ رکن کو قواعد پر عمل کرنا چاہیے۔
ہرناتھ سنگھ یادو نے حال ہی میں ایوان کے باہر بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اسٹیج سے عوامی طور پر یہ کہیں کہ متھرا بھگوان کرشن کی جائے پیدائش ہے اور مسجد غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی!متھرا میں شری کرشن کی جائے پیدائش مسجد سے مکمل طور پر آزاد ہونی چاہیے۔
عبادت گاہ (خصوصی انتظامات) قانون، 1991 کسی بھی عبادت گاہ میں تبدیلی سے منع کرتا ہے اور کسی بھی عبادت گاہ کے مذہبی کردار کو برقرار رکھنے کا انتظام کرتا ہے، جس حالت میں ہو 15 اگست 1947 کو موجود تھا۔ قانون کی دفعہ 5 ایودھیا کے بابری مسجد معاملہ پر قانونی چارہ جوئی کی چھوٹ دیتا ہے۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ بی جے پی اتر پردیش کے انتخابات سے پہلے یہ مسئلہ اٹھا رہی ہے۔

آپ کا سم کارڈ ہوسکتا ہے بند ، حکومت نے طئے کی حد ، بدل گیا ہے موبائل میں سم رکھنے کا رول
نئی دہلی: ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونی کیشن (DoT)کی جانب سے بدھ کو ایک نیا رول جاری کیا گیا ہے، جس میں زیادہ سم رکھنے کی چھوٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کے نئے رولس کے مطابق، اب 9 سے زیادہ سم رکھنے والے یوزر کو سم کارڈ کا ویری فیکیشن کرنا لازمی ہوگیا ہے۔
اگر یہ سم کارڈ ویری فائی نہیں ہوتے ہیں تو اُنہیں بند کردیا جائے گا۔ بتادیں کہ جموں کشمیر (J&K) اور نارتھ ایسٹ (North East) کی ریاستوں کے لئے یہ تعداد صرف 6 ہی ہے۔ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کو اُن سبھی موبائل نمبر کو ڈیٹا بیس سے ہٹانے کے لئے کہا ہے جو رولس کے مطابق استعمال میں نہیں ہیں۔
جانیں کیا ہے DoTکا حکم؟
ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسٹمرس کے پاس اجازت سے زیادہ سم کارڈ پائے جانے کی صورت میں انہیں اپنی مرضی کا سم جاری رکھنے اور باقی تمام کو بند کرنے کا آپشن دیا جائے گا لیکن اس کی لمٹ 9 سے زیادہ نہیں ہوگی۔
ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیے گئے سروے کے دوران اگر کسی گاہک کے پاس سبھی ٹیلی کام کمپنیوں کے سم کارڈ طئے کی گئی لمٹ سے زیادہ پائے جاتے ہیں تو سبھی سم کو پھر سے ویری فائی کیا جائے گا۔ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے یہ قدم فائنانشیل کرائم، متنازع کالس، آٹو میٹک کالس اور فراڈ کے واقعات کی جانچ کرنے کی مقصد سے کیا ہے۔
30 دنوں میں سم بند کرنے کا حکم
DoT نے سبھی ٹیلی کام آپریٹرس کو حکم دیا ہے کہ جن یوزرس کے پاس 9 سے زیادہ سم کارڈ ہیں، اُنہیں نوٹیفکیشن ب ھیجا جائے۔ ایسے سبھی سم کارڈ کی آوٹ گوئنگ کالس کو 30 دنوں کے اندر بند کردیا جائے۔ جب کہ ان کمنگ کال کو 45 دنوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حالانکہ موبائل سم یوزرس کے پاس ایکسٹرا سم کو سرینڈر کرنے کا بھی آپشن ہوگا۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

اجتماعی زندگی کے تقاضے ______مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

بدھ, دسمبر 08, 2021
اومیکرون کی دہشت_______ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہدنیا ابھی کورونا کی دہشت اور وحشت سے پورے طور پر نکلی بھی نہیں تھی کہ اب اس کے نئے

مولانا مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسیٹی سے عالم،فاضل اور بی ایڈ کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان،کب سےہوگا امتحان جانیں یہاں
مولانا مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسیٹی سے عالم،فاضل اور بی ایڈ کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان،کب سےہوگا امتحان جانیں یہاں
پٹنہ ، 5 دسمبر (اردو دنیا نیوز ۷۲) مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسیٹی پٹنہ نے مختلف شعبوں میں امتحان کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے ، جس میں بی اے ، بی کام ، عالم سال اول سال دوم ، فاضل، بی ایڈ سال اول سال دوم ، ایم بی اے ، پی جی وغیرہ شامل ہےعالم سال اول ، سال دوم اور فاضل کا امتحان اسی مہینے 13 دسمبر سے شروع ہوگا اور 21 دسمبر تک چلے گا ، جبکہ بی ایڈ کا امتحان جنوری میں لیا جائے گا

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...