پیر, اپریل 11, 2022
روزہ اظہار عبدیت کا بہترین ذریعہساجد حسین ندوینیوکالج،چنئی
ساجد حسین ندوی
نیوکالج،چنئی
یوں تو اللہ بتارک وتعالیٰ نے امت مسلمہ پر نماز روزہ، حج، زکوٰۃ، وغیرہ جیسی بہت سی عبادتیں عطافرمائی ہیں، جن کے ذریعہ بندہ اپنے رب کی بڑائی بیان کرتاہے، اپنی نیاز خم کرکے عبدیت کا اظہارکرتاہے، اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتاہے یا اللہ توہی میرارب ہے میں تیرا بندہ ہوں۔ الغرض عبادت کی جتنی شکلیں اللہ تعالیٰ نے سکھلائی ہیں ان کو اختیار کرکے بندہ حق بندگی ادا کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتاہے۔ کیوں کہ اللہ نے اس کوپیدااسی مقصد کے لئے کیاہے۔ جیسا خود اللہ نے اس کی وضاحت کی ”وماخلقت الانس والجن الا لیعبدون“ میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اپنی عبادت کے لئے پیدا کیاہے۔(الذاریات:۶۵)۔
بندگی کیاہے؟ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی بندگی کے لئے پیدا کیاہے،اس کا کیامطلب؟ کیا اس کا مطلب صرف یہ ہیکہ بندہ دن میں پانچ وقت کی نماز اداکرلیا، رمضان کے مہینے میں تیس دن روزے رکھ لیا اوراگر اللہ نے دولت سے نوازا ہے تو سال میں زکوٰۃ اداکردی اسی طرح زندگی میں ایک مرتبہ حج کرلیاتو کیااس سے حق بندگی ادا ہوگئی؟ اور اب انسان اس کے بعد آزاد ہوگیا ہے؟ جو چاہے کرے؟ بندگی کا مقصدیہ نہیں ہے۔بلکہ بندگی کا مقصد یہ ہے کہ ان عبادتوں کے ذریعہ انسان کی تربیت ہواور اس کی پوری زندگی اللہ کی عبادت بن جائے، خواہ جس کی حالت میں ہو، اسے ہروقت یہ بات ذہن میں رہے کہ اس کا مالک اسے دیکھ رہاہے، اور مالک کے حکموں کے بنازندگی گزارنااپنے کو ہلاکت میں ڈالناہے۔
مذکورہ بالامیں عبادت کی جتنی شکلیں بیان کی گئی ہیں ان تمام شکلوں میں روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کا حال خدااور بندے کے سوا کوئی نہیں جانتاہے، شاید اسی لئے حدیث قدسی میں روزہ کے انعام کے سلسلے میں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ”آدمی کا ہرعمل خداکے یہاں کچھ نہ کچھ بڑھتاہے ایک نیکی دس گنی سے سات سو گنی تک پھلتی پھولتی ہے۔ مگراللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ روزہ اس سے مستثنی ہے۔ وہ خاص میرے لئے ہے اور میں اس کاجتنا چاہتاہوں بدلہ دیتاہوں“۔ (مسلم:۱۵۱۱)
اسی طرح نبی کریم ﷺ کا ارشادہے ”جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہاجاتاہے، روزہ دار قیامت کے دن اسی سے جنت میں داخل ہونگے، کوئی اور ان کے ساتھ داخل نہ ہوسکے گا، پوچھاجائے گا روزہ دار کہاں ہیں؟ پھر اس سے داخل ہونگے اور جب آخری شخص داخل ہوجائے گا تواسے بند کردیاجائے گا اور پھر کوئی اس دروازہ سے داخل نہ ہوسکے گا “(مسلم: ۰۱۷۲)
اس کے علاوہ جتنی عبادتیں ہیں کوئی عبادت کسی سے مخفی اور ڈھکی چھپی نہیں ہے، نماز کو عماد الدین کہاگیاہے، لیکن دل کی حضوری کے ساتھ جسم کے ایسے اعمال واظہار پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے جماعت ہی میں نہیں گھر کی چہار دیواری میں بھی اداکی جانے والی نماز کسی سے مخفی نہیں، ہر شخص اس کی عبادت سے واقف ہوتاہے۔
اسی طرح حج میں بندہ ایک لمبا سفر کرتاہے ہزاروں لاکھوں کے ساتھ ہوتاہے، گاؤں اور محلہ کا ہرشخص واقف ہوتاہے کہ فلاں صاحب حج کو تشریف لے جارہاہے اورجب فریضہ ئ حج اداکرکے اپنے وطن واپس آتاہے تو ہر خاص وعام اسے ’حاجی صاحب‘ نام سے جانتے ہیں۔ گویا یہ عبادت چھپانے سے بھی نہیں چھپ سکتی۔
اسی طرح صاحب نصاب مالدار اپنی زکوٰۃ کو کتناہی چھپا کراداکرے کم از کم لینے والا تو جانتاہے کہ فلاں شخص نے دیاہے چنانچہ یہ سب عبادتیں ایسی ہے کہ چھپائے بھی چھپ نہیں سکتی اگر آپ اداکرتے ہیں پھربھی لوگوں کو معلوم ہوجائے گا اور ادانہ کریں تب بھی لوگوں کوخبر ہوہی جائے گی۔اس کے برخلاف روزہ ہے جس کا گواہ صرف اللہ تبارک وتعالیٰ ہوتاہے اس کے سوا کسی کے سامنے اس کی حقیقت نہیں کھل سکتی۔ ایک شخص سب کے ساتھ مل بیٹھکر سحری کھاتاہے اور افطارتک ظاہر ی طور پر کچھ نہ کھائے مگر چھپ چھپا کر پانی پی لے، یا کچھ کھا لے تو اللہ کے سوا کسی کو اسکی خبر نہیں ہوسکتی، سارے لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ فلاں صاحب روزہ سے ہے، لیکن حقیقت میں وہ روزہ سے نہیں ہوتا۔ روزہ دارکو اللہ پر اور آخرت پر اس قدر یقین ہوتاہے کہ سخت گرمی میں بھی جب حلق خشک ہو جاتاہے، پیاس کی شدت اسے بے چین کرتی ہے، بھوک سے وہ تڑپتاہے اسی حالت میں اس کے سامنے انواع و اقسام کی چیزیں ہوتی ہیں اگر کھابھی لے تو کون اسے دیکھ رہاہے؟ لیکن اس کے باوجود وہ ان کو ہاتھ نہیں لگاتااور دل میں یہ کہتاہے کہ اگر مجھے اس بندکوٹھری میں کوئی دیکھنے والا نہیں ہے، ہم اوروں کی نظروں سے اوجھل ہوسکتے ہیں لیکن اس کی نظروں سے کیسے بچ پائیں گے جو باریک بیں ہے، جس کی نگاہیں ہرچیز کو گھیرے ہوئی ہیں،اسی یقین کی بنیادپر اللہ کی حکموں کو بجالاتاہے سحرسے لیکر سورج کے ڈوبنے تک کھانے پینے اور خواہشات سے اپنے آپ کو روکتاہے صرف اس بنیاد پرکہ اس کا رب اس سے یہی چاہتاہے۔
روزہ کا مقصد تقوی کی صفت سے اپنے آپ کو آراستہ کرناہے اور اللہ کا بندہ بننے او ر اس کی رضاوخوشنودی حاصل کرنے لئے بھوک وپیاس کی شدت کو برداشت کرنا،جائز خواہشات سے اجتناب کرناانسان کوتقویٰ کی نعمت سے مالامال کرتاہے، جو دنیا اورآخرت کی بھلائی کا ذریعہ ہے اور انسان کے اندراس کے ذریعہ ایسی صلاحتیں پیداہوتی ہیں جو انسان کو ہدایت سے فیض یاب ہونے میں معاون ثابت ہوتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لئے سب سے پہلی شرط جو بیان کی ہے وہ تقویٰ ہے۔ ارشاد ربانی ہے ”ھدی للمتقین“ ہدایت متقیوں کے لئے ہے (البقرہ:۲) اور روزہ انسان کے اندروہ تقوی پیداکرتاہے جو ہدایت ربانی کے لئے مطلوب ہے۔ یہی وجہ ہیکہ اللہ تعالیٰ نے روزہ کا حکم دیتے ہوئے فرمایا ”لعلکم تتقون“ تم پر روزہ فرض کیاگیا تاکہ تم متقی وپرہیز گار بن جاؤ(البقرہ:۳۸۱)۔
چنانچہ جو روزہ کے مقصدکو سمجھے گا اور اس کے ذریعہ سے اصل مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تووہ تھوڑا یا بہت متقی ضرور بن جائے گا۔ لیکن جو مقصد کو نہ سمجھے اور اس کو حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے اس کے لئے بھوک پیاس رہنے کے سواکچھ بھی حاصل نہ ہوگا۔
لہذاہمیں چاہئے کہ روزہ کے مقاصد کوسامنے رکھتے ہوئے روزہ رکھیں،اللہ سے قرب حاصل کرنے کی کوشش کریں، روزہ کی حالت میں جھوٹ بولنے، غیبت اور چغل خوری سے اجتناب کریں، نیکیوں میں کثرت کریں نوافل اور قرآن کریم کی تلاوت کواپنامعمول بنائیں۔
اللہ ہمیں رمضان سے صحیح طور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطافرمائے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اتوار, اپریل 10, 2022
#مدارس اسلامیہ نسلوں کے ایمان کے محافظ ہیں،آپ ان کی حفاظت کیجئے!
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
رمضان المبارک __پیغام مؤمنوں کے لیے رحمتوں کا ہےمفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیسہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
ہفتہ, اپریل 09, 2022
*ذرا ٹھہرئیے امام صاحب!*تراویح کی نماز میں ایک نمازی نے اپنے امام صاحب سے یہ گذارش کی ہے
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
پُر امن زندگی___مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھند پھلواری شریف پٹنہ
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
جمعہ, اپریل 08, 2022
مکیش سہنی کی چُھٹیمفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھند پھلواری شریف پٹنہ
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ سے زائدمکانات کی تعمیر: مودی
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ سے زائدمکانات کی تعمیر: مودی
نے ٹویٹ کیا،’ہم نے ملک کے ہر غریب کو پکا مکان دینے کے عزم میں ایک پڑاؤ طے کیا ہے۔ تین کروڑ سے زائد گھروں کی تعمیر عوام کی شراکت سے ہی ممکن ہوئی ہے۔
بنیادی سہولیات والے یہ گھر آج خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت بھی بن چکے ہیں‘۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پردھان منتری آواس (گرامین) یوجنا کے تحت اب تک 2.52 کروڑ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں اور اس کے لیے 1.95 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے۔
پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت ہر مستفید شخص کو ایل پی جی کنکشن کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک شہری علاقوں میں 58 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں۔
اس کے لیے 1.18 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت گھرکی خاتون رکن یا مشترکہ نام پر ملیکت ہوتی ہے۔ ہر گھر میں کچن، بیت الخلا اور پانی کی سہولت دی جاتی ہے۔(ایجنسی)
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
عید الفطر کا پیغام
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
خون کا آخری قطرہ مہمان کی نذر Urduduniyanews72 کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع بیسرن گھاٹی کا واقعہ نہایت ہی دردناک...
-
وقف ایکٹ پر عدالت عالیہ کا موقف Urduduniyanews72 وقف ترمیمی بل جو دونوں ایوانوں سے پاس ہوتے ہوئے صدر جمہوریہ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
ٹی راجہ سنگھ کی بکواس ___ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اردو دنیا نیوز٧٢ تلنگانہ اسمبلی ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
