Powered By Blogger

پیر, مئی 30, 2022

ملک کے موجودہ حالات میں تحریک ندوہ کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت:مولانا مشہود احمد قادری ندوی __

ملک کے موجودہ حالات میں تحریک ندوہ کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت:مولانا مشہود احمد قادری ندوی __
 پٹنہ 29میی (پریس ریلیز)
تنظیم ابنائے ندوہ بہار(پٹنہ کمشنری) کا چھٹا انتخابی مشاورتی اجلاس، 
مولانا ثناءاللہ ازہری ندوی صدر، مولانا نورالسلام ندوی جنرل سکریٹری منتخب، 
پٹنہ:بڑا مبارک اور خوشگوار موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ندوی برادری یہاں جمع یہ اس بات کا غماز ہے کہ اس تنظیم کے اندر جان ہے اور یہ آگے کی جانب رواں دواں ہے،ان خیالات کا اظہار مولانا مشہود احمد قادری ندوی نے کیا، آج وہ اقرا ہال نفیس کالونی پٹنہ میں تنظیم ابنائے ندوہ بہار کے چھٹے انتخابی و مشاورتی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا دستور تیار ہو چکا ہے اور وہ اب کتابی شکل میں آچکا ہے، ہمیں دستور کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کرنا ہے اور کام میں تیزی لانا ہے، انہوں نے اسکول و مکاتب کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم سب سے بنیادی مرحلہ ہے، اس لئے تعلیمی امور کو ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے، انہوں نے کہا کہ آج ارتداد بڑھ رہا ہے اس کو روکنے کےلئے ہمیں بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ ہمارے گھروں کا ماحول دینی ہو اور ہمارا معاشرہ اسلامی ہو، اس موقع مولانا نجیب الرحمن ململی ندوی نے تنظیم کے قیام اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی صلاحیت و تجربات سے فائدہ اٹھانا اور ان کی رہنمائی کرنا، بہار کی تعلیمی و معاشرتی ترقی کے لئے غور وفکر کرنا اور ان مسائل کا حل تلاش کرنا تنظیم کا بنیادی مقصد ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام ریاستوں میں ابنائے ندوہ کا ایک نیٹ ورک قائم ہو جس کے ذریعے ہم مادر علمی کے مشن اور پیغام کو عام کر سکیں،مولانا پروفیسر سرور عالم ندوی نے کہا کہ تنظیم کا قیام خوش آیند اقدام ہے، ہمیں اپنا احتساب بھی کرنا چاہیے اور نئے مکاتب اور اداروں کے قیام پر بھی توجہ دینی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہماری فکر و تحریر میں ندویت ہمیشہ نظر آنی چاہیے، فکری اعتبار سے ہر شخص کو جو ہمارے قریب ہے ان تک اپنا پیغام پہنچانا چائے، مولانا نور السلام ندوی نے نظامت کر تے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا،انہوں نے عظیم آباد کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا ہر دور میں بہار کا ندوہ سے گہرا رشتہ رہا ہے، جب تحریک ندوہ کو یوپی سے باہر عام کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس کا ساتواں اجلاس اسی سرزمین پر منعقد ہوا اس کے بعد بہار سے ندوہ کی جانب طلبہ کا رجوع عام ہوا،اور معترضین کی شدت میں کمی آئ، تنظیم ابنائے ندوہ دراصل پرانے رشتہ کی تجدید ہے،اس موقع مولانا ثناءاللہ ازہری ندوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا قیام ایک بہتر قدم ہے، اس سے کام میں تقویت ملتی ہے، ہمیں ہمیشہ مثبت سوچ رکھنا چاہیے اور اخلاص کے ساتھ کام کرنا چاہیے، مولانا اسعد ندوی نے تحریک ندوہ اور ابنائے ندوہ کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی، مولانا محمد عیسی ندوی نے کہا کہ اس سے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی ہمیں ایک دوسرے کا معاون بنا چاہیے ،اس موقع پر تنظیم ابنائے ندوہ بہار پٹنہ کمشنری کی تشکیل بھی عمل میں آئ، مولانا ثناءاللہ ازہری ندوی کو صدر اور مولانا غلام سرور ندوی اور مولانا مکرم علی ندوی کو نائب صدر اتفاق رائے سے بنایا گیا،جبکہ مولانا نورالسلام ندوی کو جنرل سکریٹری اور مولانا عارف نثار ندوی کو معاون جنرل سکریٹری اور مولانا حامد حسین ندوی کو خازن منتخب کیا گیا،اس کے علاوہ فیروز عالم ندوی، مولانا دستگیر ندوی،مولانا آفتاب عالم ندوی،مولانا معراج ندوی،مولانا ذاکر حسین ندوی ،مولانا طلحہ نعمت ندوی، مولانا طفیل احمد جیلانی ندوی، مولانا انور عالم ندوی، مولانا شاہد ندوی،مولانا فضل کریم ندوی، مولانا کفیل احمد ندوی، مولانا تنویر احمد ندوی، ڈاکٹر ابرالحق ندوی، مولانا نظر الاسلام ندوی کو رکن منتخب کیا گیا،

حکومت نے آدھار فوٹو کاپی کے استعمال کے خلاف وارننگ واپس لے لی

حکومت نے آدھار فوٹو کاپی کے استعمال کے خلاف وارننگ واپس لے لی

حکومت نے آدھار کی فوٹو کاپی کے اشتراک کے خلاف جاری کی گئی متنازعہ وارننگ واپس لے لی ہے اور اب اس کے استعمال اور اشتراک میں عقل سے کام لینے کے لئے کہا ہے۔

حکومت نے وارننگ واپس لیتے وقت مشورہ دیا ہے کہ کہ اس اہم دستاویز کے استعمال اوراس کو شیئر کرنے میں عقل سے کام لیا جائے ۔ گزشتہ 27 مئی کو جاری کردہ ایک پریس بیان میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے آدھار کی فوٹو کاپی کسی بھی تنظیم کے ساتھ شیئر نہ کریں، جس میں کہا کہ اس کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ متبادل کے طور پر اس نے بالواسطہ آدھار کے استعمال کا مشورہ دیا جو آدھار نمبر کے صرف آخری چار ہندسوں کو دکھاتا ہے ۔

کل ایک میڈیا بیان میں واضح کیا گیا'' پریس ریلیز کی غلط تشریح کے امکان کے پیش نظر، اسے فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا ( یو آئی ڈی اے آئی) کی جانب سے جاری کردہ آدھار کارڈ رکھنے والوں کو صرف یوآئی ای ڈی اے آئی آدھار نمبر کے استعمال اور شیئر کرنے میں مشترکہ صوابدید کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ آدھار شناخت کی توثیق کرنے کے نظام نے آدھار ہولڈر کی شناخت اور رازداری کی حفاظت اور حفاظت کے لیے کافی سہولیات فراہم کی ہیں ۔ دیگر احتیاطی تدابیر کے علاوہ جمعہ کو جاری کردہ انتباہ میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ آدھار کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے انٹرنیٹ کیفے یا کیوسک پر پبلک کمپیوٹر استعمال کرنے سے گریز کریں ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا''ہوٹل یا فلم ہال جیسے غیر لائسنس یافتہ نجی اداروں کو آدھار کارڈ کی کاپیاں جمع کرنے یا رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ یہ آدھار ایکٹ 2016 کے تحت ایک جرم ہے۔ اگر کوئی نجی ادارہ آپ کا آدھار کارڈ دیکھنے کا مطالبہ کرتا ہے یا آپ کے آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی مانگتا ہے، تو براہ کرم تصدیق کریں کہ ان کے پاس یوآئی ڈی اے آئی کی جانب سے جاری کردہ لائسنس ہے۔

اتوار, مئی 29, 2022

بڑاہی افسوس ناک اور شرم ناک حادثہ نر بھیا جیسا معاملہ پھرسے دوہرایا گیا آپ سب کو وقت پر پہنچ کرانصاف دلانے کے لئےآواز اٹھانے کی ذمہداری

بڑاہی افسوس ناک اور شرم ناک حادثہ نر بھیا جیسا معاملہ پھرسے دوہرایا گیا آپ سب کو وقت پر پہنچ کرانصاف دلانے کے لئےآواز اٹھانے کی ذمہداری * پران پور ودھان سبھا چھیتر ۔۔ پستیا گاؤں ۔ بگھورا پنچایت ۔ کٹیہار ضلع کی رہنے والی دسویں جماعت اسکول چیمپین پہلا رینگ سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبہ ماہ نور کو اسی گاؤں کے بجرنگ دل کے غنڈے کی چھیڑ خانی پر اعتراض کرنے کی وجہ سے چند بجرنگ دل کے نوجوانوں نے ماہ نور کو گھر سے اٹھاکر لے گئے چوبیس گھنٹے کے اندر مردہ لاش کسی غیر مسلم کے گھر سے برآمد کرلیا گیا اس کے ساتھ ظلم وتشدد زودوکوب و بلاتکاری کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے قراق میں تھا کہ لاش برآمد کرلیا گیا ۔ اس پر کل سے کٹیہار اور بہت سارے علاقے سے دھرنا پردرشن کر کے کینڈل مارچ نکال کرانصاف کی گوہار لگائی گئی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرین سروس دو سال کے بعد پھر شروع

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرین سروس دو سال کے بعد پھر شروع

ڈھاکہ: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو سال سے معطل مسافر ٹرین سروس اتوار کو ایک بار پھر بحال ہو گئی۔ میتری ایکسپریس ٹرین کو ڈھاکہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل آف ریلویز دھیریندر ناتھ مجمدار نے ڈھاکہ کنٹونمنٹ اسٹیشن سے 170 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے ٹرین کے ڈبوں کے اندر مسافروں کا پھولوں سے استقبال کیا۔اس دوران کولکاتہ اور کھلنا کے درمیان بندھن ایکسپریس کو بھی آج کولکاتہ سے ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ یہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 45 منٹ پر بیناپول ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی نیو جلپائی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان شروع ہونے والی نئی ٹرین متھالی ایکسپریس ٹرین کو یکم جون کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے ریلوے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھائیں گے۔یہ ٹرین سروس ہفتے میں دو بار نیو جلپائی گوڑی سے اتوار اور بدھ کو صبح 11:45 بجے روانہ ہوگی اور ڈھاکہ چھاؤنی میں 22:30 بجے پہنچے گی۔ ٹرین کا ڈھاکہ اور نیو جلپائی گوڑی کے درمیان کوئی تجارتی اسٹاپ نہیں ہوگا۔ اس میں چار فرسٹ کلاس اے سی بیٹھنے والے کوچز، چار اے سی چیئر کاریں اور دو سامان اور جنریٹر وین شامل ہیں۔ اسی طرح یہ ٹرین پیر اور جمعرات کو ڈھاکہ چھاؤنی سے 21:50 پر روانہ ہوگی اور صبح 7:15 پر نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن، ہندوستان پہنچے گی۔واضح رہے کہ 2020 میں کووڈ-19 وبا پھیلنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین خدمات دو سال سے زیادہ عرصے تک بند رہیں۔ ٹرین خدمات کی بحالی کا طویل انتظار کیا جا رہا تھا، کیونکہ یہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان رابطے کا ایک آسان اور سستا طریقہ ہے۔

گیان واپی اور متھرا عید گاہ کے معاملے ملک کے امن و سکون کو برباد کرنے کی کوشش : جمعیتہ علماء ہند کی قرارداد

گیان واپی اور متھرا عید گاہ کے معاملے ملک کے امن و سکون کو برباد کرنے کی کوشش : جمعیتہ علماء ہند کی قرارداد

دیوبند، 29 مئی (اردو دنیا نیوز۷۲)

جمعیتہ علماء ہند نے گیان واپی مسجد اور متھرا عید گاہ معاملے کو اچھالے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مجلس منتظمہ کے اجلاس کے آخری روز قراداد منظور کرتے ہوئے جمعیتہ علمائےہند نے کہا ہے کہ یہ نیا تنازعہ ملک کے کردار کو مجروح کرنے اور سماج کو منفی طرز فکر میں دھکیلنے کی مذموم کوشش ہے۔ جمعیتہ علماء ہند نے کہ تاریخ کے اوراق کریدنا اور انہیں موجودہ دور میں تنازعہ کی شکل دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

اس سے پہلے یکساں سول کوڈ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعیتہ علماء ہند نے یکساں سول کوڈ کو نافذ کر نے کی کوششوں کے لیے حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔ مققریرین نے کہا کہ مسلمان صبر و استقامت سے حکومت کے ان عزائم کا جواب دیں گے۔

مدھوبنی: ضلع کے بینی پٹی بلاک گنگولی گاؤں میں گزشتہ دنوں (26/5/022) نءی عیدگاہ کی چہار دیواری کی بنیاد رکھا گیا

مدھوبنی: ضلع کے بینی پٹی بلاک گنگولی گاؤں میں گزشتہ دنوں (26/5/022) نءی عیدگاہ کی چہار دیواری کی بنیاد رکھا گیا,جس میں ایک کمیٹی بنانے کی بات چلی, الحمدللہ کمیٹی کی تشکیل یوگءی ہے ,جس میں مندرجہ ذیل حضرات کا انتخاب عمل میں آیا , صدر : ماسٹر محمد ہارون صاحب , ناءب صدر :ماسٹر محمداسراءیل صاحب,#سکریٹری: حاجی جمیل اختر صاحب,ناءب سکریٹری: مولانا احمدعلی قاسمی صاحب (امام جامع مسجد گنگولی)# خزانچی : محمد شفیق صاحب , جبکہ متولی اکرام الحق صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ,--### ساتھ ہی ممبران میں,عابد حسین/ عبدالعزیز/عطاءالرحمن/نذیر/ظہیر/چھوٹے /سہیل/عبدالمجید/مجیم/---- کے نام پر

جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں پر لگی زبردست آگ ۔

جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں پر لگی زبردست آگ ۔

مرکز علم و عمل ، باغیچہ اہل سنت ، جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں پر لگی زبردست آگ ۔

آگ بجھانے کے لیے دو دو ,, دمکل ،، موقع پر موجود ، نہیں پایا گیا ابھی تک آگ پر قابو ۔

بتادیں کہ آج بتاریخ 29 / مئی بروز اتوار صبح پانچ بجے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی

‏ڈائننگ ہال میں بھیسڑ آگ لگ گئی ، آگ کو دیکھ تمام طلبا و اساتذہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی ہر ممکن کوششیں کیں 

آگ کی لپٹ تیز ہونے کی وجہ آگ کو سرد کرنے میں ناکام رہے ، بعدہ ,, دمکل ،، کو بلایا گیا ، اور خبر لکھے جانے تک کچھ راحت ضرور ہے لیکن ابھی بھی مکمل طور پر قابو میں نہیں کیا جاسکا ہے

‏جامعہ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر دو فائر برگیڈ کی گاڑیوں اور دیگر ذرائع کی مدد سے قابو پا لیا گیا ہے۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...