Powered By Blogger

بدھ, ستمبر 04, 2024

غزل

غزل
اردودنیانیوز۷۲ 
 محمد ضياء العظيم
معلم، چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی 
موبائل نمبر 7909098319 

زندگی میری، میری جان ہے وہ 
مجھ پہ کس درجہ مہربان ہے وہ 
ہر گھڑی میرے دل میں بستی ہے
 پھر بھی مجھ سے ہی بد گمان ہے وہ
 جان دیتے ہیں ایک دوجے پر
 اس کا ارمان، میرا مان ہے وہ،
 مملکت دل پہ اس کا ہی قبضہ ہے
 یعنی سلطانِ دل ہے شان ہے وہ
 حال دل کس کو وہ سنائے ضیا
 سب پریشاں ہیں، بے زبان ہے وہ

پیر, ستمبر 02, 2024

کرب واحساس کی شاعرہ "امریتا پریتم" ذوالفقار علی خان

کرب واحساس کی شاعرہ "امریتا پریتم" ذوالفقار علی خان 
Urduduniyanews72 
چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی میں امریتا پریتم کے 105 ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد۔

ویشالی مورخہ 2/ستمبر ( پریس ریلیز) چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی میں ملک کی مشہور معروف قلمکار امریتا پریتم کے 105 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار ومشاعرہ اور انیل کمار، استاذ چک غلام الدین ہائی اسکول کی تصنیف " کاویا مرتی" (شعری مجموعہ) کا رسم اجرا چک غلام الدین ہائی کے سیمنار ہال میں عمل میں آیا ۔ تقریب کی صدارت امریندر کمار صدر مدرس چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض رتنیش کمار نے انجام دیا۔ پروگرام کی شروعات شمع روشن کرکے کیا گیا ۔ پھر محمد ضیاء العظیم، استاذ چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پروگرام کا مکمل خاکہ پیش کیا ۔
محمد ضیاء العظیم نے امریتا پریتم کے حیات وخدمات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امرتا پریتم ایک ہندوستانی قلم کار تھیں جنہوں نے مختلف اصناف پر ہندی اور پنجابی میں لکھا۔ وہ پنجابی زبان کی پہلی ممتاز ناول نگار، مضمون نویس اور بیسویں صدی کی پنجابی زبان کی شاعرہ تھیں جنہیں پاک وہند سرحد کے دونوں جانب یکساں طور پسندیدگی سے پڑھا اور سنا جاتا ہے۔ چھے دہائیوں سے زیادہ اپنے ادبی دور میں انہوں نے شاعری، افسانے، سوانح عمری، مضامین، پنجابی لوک گیتوں کے مجموعے اور ایک خود نوشت سمیت سو سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں جن کا ترجمہ متعدد علاقائی اور غیرملکی زبانوں میں کیا گیا۔
پھر انیل کمار کی تصنیف "کاویا مرتی" (شعری مجموعہ) پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شعری مجموعے میں پیش کئے گئے اشعار کے ہر موضوع پر بات کرنا ممکن نہیں ہے خلاصہ کے طور پر دیکھا جائے تو انیل کمار نے اس شعری مجموعے میں عالمی سطح کے مسائل کے ہر پہلوؤں پر گفتگو کی ہے اور اپنے پیغامات ایک عام انسان تک پہنچانے کی بھر پور سعی کی ہے ۔ انہوں نے بڑی بےباکی اور جرات مندی اور مضبوطی کے ساتھ اپنی باتیں رکھی ہیں انہوں نے واضح انداز میں حق گوئی سے کام لیا ہے ۔
اس کے بعد مہمان خصوصی محترم سدھار پٹیل (ایم ایل اے ویشالی) ودیگر مہمانوں کے ہاتھوں کتاب کا رسم اجرا ہوا ، اور سیمینار ومشاعرہ عمل میں آیا ۔ اس موقع پر موجود مہمان خصوصی محترم سدھار پٹیل (ایم ایل اے) ویشالی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب دو بنیاد پر ہے، پہلا امریتا پریتم کی یوم ولادت اور دوسرا انیل کمار کی کتاب "کاویا مرتی" کی رسم اجرا، امریتا پریتم کی تخلیقات میں کرب ہے، احساس کی شدت ہے، انہوں نے زندگی میں جو کچھ محسوس کیا اسے اپنی تحریر میں اتارا ہے ۔ نیز میں محترم انیل کمار کو ان کے اس عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
روپیش کمار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریتا پریتم ہمارے درمیان اگرچہ نہیں ہیں، لیکن ان کی تحریر اور ان کا فن ہمارے ہمیشہ انہیں زندہ وجاوید رکھے گا،ساتھ ساتھ انیل کمار کی تخلیق "کاویا مرتی" نئی نسل کو ایک مثبت پیغام کی طرف گامزن کرے گا، ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ستروہن رام استاذ چک غلام الدین نے بھی بہت عمدگی کے ساتھ اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ذوالفقارعلی خان استاذ چک غلام الدین ہائی اسکول نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریتا پریتم کے 105 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار ومشاعرہ کی اس تقریب کا انعقاد اس بات کی علامت ہے کہ ابھی ادب زندہ ہے، قارئین ادب زندہ ہیں، امریتا پریتم کرب واحساس کی شاعرہ ہیں، ان کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے، ان کی شخصیت کئ پہلوؤں پر ممتاز ہے، ان کی زندگی اور ان کی تحریر کا اگر ہم بغور مطالعہ کریں گے تو ہم بخوبی اسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جائے ضروری نہیں ہے ۔ امریتا پریتم کو سب کچھ ملا، شہرت، دولت، عزت، لیکن انہوں نے جو چاہا وہ نہ مل سکا ۔ آخر میں صدر محترم کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔

جمعرات, اگست 22, 2024

تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ و پلاسی ارریہ

راقم الحروف ✍️ 
اردودنیانیوز۷۲ 
(مولانا) فیاض احمد راہی سوناپور سکٹی 
خادم التدریس ، 
دارالعـــــــــلوم صــــدیق نـــگر ڈینــــــگا چــــوک میناپـــلاســی ارریہ بہـــــار 
____________________________________________

تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ و پلاسی ارریہ کے زیراہتمام آج بتاریخ 22 اگست 2024 بروز جمعرات بوقت 7 بجے صبح سرزمین ہروا گاؤں میں ایک اور مکتب شروع کیا گیا جس کی نگرانی حضرت قاری معصوم صاحب رحیمی فرمائیں گے یہ قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھایا ہے اراکین تحفظ شریعت وویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ وپلاسی کی سرپرستی حاصل رہیگی جس سے قوم کے نونہالان کے اندر علمی بیداری آئیگی مزید علاقے سے برائی کا خاتمہ ہوگا آئے دن ہمارے سماج میں برائیاں رو نما ہوتی ہے اسکی خاص وجہ علم سے دوری کا سبب ہے جس سے نپٹنے کیلئے ہمیں علم سے لو لگانا ہوگا تبھی ممکن ہوگا اپنے سماج کو سنوارنے اور اچھے مستقبل کیلئے ایک مکمل لائحہ عمل تیار کرکے سماج کے ہر عام و خاص کے اندر علمی شغف پیدا کرنا ضروری ہے جو آج اس کام کو تنظیم تحفظ شریعت جوکی ہاٹ ارریہ بخوبی انجام دینے کیلئے میدان میں اتر چکی ہے ، 
تنظیم کی اغراض ومقاصد بھی یہی ہے کہ قوم وملت کے اندر بہتر سے بہتر ماحول پیدا ہو اور سماج کا ہر بچہ درستگئ زندگی کیلئے عملی جامہ پہن کر علم کی روشنی سے مکمل فیضیاب ہو جو آج بہت ضروری ہے ورنہ اس کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ترین کام ہے جہاں بھی دیکھیں آج علم کی ضرورت درپیش ہے جس کے اندر تھوڑی بہت علم ہے وہ شخص اپنے سماج میں ایک مقام پر فائز ہے اور جس کے اندر علم نہیں ہے وہ  خود اپنے قوم میں معیار پانے سے کوسوں دور ہے وجہ صرف یہ ہے کہ علم سے نا آشنائی ہے جس کی شدت کو محسوس کرکے تمام اراکین تحفظ شریعت نے فیصلہ کیاکہ ہر گاؤں اور ہر محلے کو مکاتب سے جوڑا جائے جس میں مولانا عارف صاحب قاسمی مہتمم وبانی مدرسہ دعوت القران فیٹکی چوک اور مولانا عبداللہ سالم قمر قاسمی چترویدی صاحب ، مولانا عبدالسلام عادل ندوی صاحب ، مولانا مفتی نعمان اختر صاحب نعمانی ، مولانا عبدالوارث صاحب مظاہری ، مولانا عبدالحق عظیمی صاحب ، مفتی اطہر صاحب قاسمی ، مولانا فیاض احمد راہی صاحب ، قاری منظور عالم صاحب نعمانی ، قاری امتیاز احمد صاحب ، جناب عبدالقدوس راہی صاحب مولانا لعل محمد صاحب مظاہری 
مولانا محمد الیاس صاحب مولانا عبدالرحمن صاحب قاسمی وغیرہم کی قومی وملی فلاحی و سماجی سوچ کا ثمرہ ہے جو آج یہ بہترین پہل کو سماج کیلئے ایک آئینہ بنانے کیلئے کمر بستہ ہوئے الحمدللہ پوری ٹیم قوت و توانائی کے ساتھ عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر گاؤں محلے کو مکاتب سے جوڑنے کیلئے اپنی کوششیں شروع کردیں ہیں ،
اپیل آپ حضرات سے گزارش ہے کہ تنظیم تحفظ شریعت وویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ وپلاسی ارریہ بہار  تعاون ضرور کریں 
اللہ سے دعاء کریں اللہ رب العزت اس کار خیر کو ہم سب کیلئے مزید تمام امت مسلمہ کیلئے نجات کاذریعہ بنائے آمین یارب العالمین 
           نیک خواہشــــــات 
اراکین تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ و پلاسی ارریہ بہار 9686759181

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...