Powered By Blogger

پیر, ستمبر 27, 2021

پریاگ راج: اسدالدین اویسی کی ریلی میں زیادہ بھیڑ،مقدمہ درج

پریاگ راج: اسدالدین اویسی کی ریلی میں زیادہ بھیڑ،مقدمہ درج

اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی

  •  
  •   
  •  
  •  

 

پریاگ راج : ریاست اترپردیش کے یریاگ راج میں آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کی ریلی میں انتظامیہ کی اجازت سے زیادہ بھیڑ جمع ہونے پران کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔

 پولیس کے مطابق اٹالا واقع مجیدیا اسلامیہ انٹر کالج میدان میں ہفتہ کو اے آئی ایم آئی ایم صدر اویسی کی ریلی کے لئے 100 لوگوں کی اجازت دی گئی تھی، لیکن میدان پر اس سے کئی گنا زیادہ بھیڑ اکٹھا ہو گئی۔

 خیال رہے کہ27 ستمبر 2021 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) صدر اسد الدین اویسی کی گزشتہ دنوں یہاں ہوئی ریلی میں اجازت سے زیادہ بھیڑ جمع ہونے پر کنوینر کے خلاف کریلی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اٹالا واقع مجیدیا اسلامیہ انٹر کالج میدان میں ہفتہ کو اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کی ریلی منعقد کی گئی تھی۔

انتظامیہ نے ریلی کے لئے 100 لوگوں کی اجازت دی تھی لیکن میدان پر اس سے کئی گنا زیادہ بھیڑ اکٹھا ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران نے ویڈیو ریکارڈ کو دیکھنے کے بعد پروگرام کے کنوینر شاہ عالم اور دیگر افراد کے خلاف کریلی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

اردویونیورسٹی میں تندرستی بذریعہ یوگا پروگرام کا انعقاد

اردویونیورسٹی میں تندرستی بذریعہ یوگا پروگرام کا انعقاد

اردو یونیورسٹی میں تندرستی بذریعہ یوگا پروگرام کا انعقاد
اردو یونیورسٹی میں تندرستی بذریعہ یوگا پروگرام کا انعقاد

  •  
  •  
  •  
  •   

 

 حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں ”تندرستی بذریعہ یوگا“ کا اہتمام کیا گیا۔

یونیورسٹی کے اساتذہ و اسٹاف اراکین نے 24 ستمبر کو منعقدہ اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس کا مقصد بہتر طرزِ زندگی سے جسمانی تندرستی کا حصول تھا۔

ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ نے بتایا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد ”فٹ انڈیا موومنٹ“ کو فروغ دینا ہے۔

پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول برائے سی ایس و آئی ٹی اور ڈاکٹر پردیپ کمار، اسوسیئٹ پروفیسر اور دیگر 30 اساتذہ و اسٹاف اراکین نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر فردوس تبسم، فزیکل فٹنس انسٹرکٹر نے نگرانی کی۔ محترمہ فاطمہ اور محترمہ گیتا پٹوں، اسسٹنٹ پروفیسر نے انتظامات کیے۔


جمعیۃعلماء ہند کے مرکزی وفد کی وزیر اعلیٰ آسام سے ملاقات

جمعیۃعلماء ہند کے مرکزی وفد کی وزیر اعلیٰ آسام سے ملاقات

جمعیۃ علماء ہند کے وفد  کی وزیر اعلیٰ آسام سے ملاقات
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی وزیر اعلیٰ آسام سے ملاقات

  •  
  •   
  •  
  •   

 

اردو دنیا نیوز۷۲:   جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی وفد نے وزیر اعلیٰ آسام سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جمعیت کے جنرل سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب نے کی۔

پانچ نکاتی مطالبہ ، بشمول جمعیۃ علماء کے وفد کی آسام کے متاثرین سے ملاقات ، متاثرین کو معاوضہ ، ملزمان کے خلاف کارروائی ، وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا گیا۔

 اگرچہ ضلع درنگ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ، تاکہ وفد کو وہاں جانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،  جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے متاثرین سے ملنے کا مطالبہ وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا۔

 اب جمعیۃ علماء ہند کا وفد پولیس تحفظ میں ضلع درنگ کے متاثرین سے ملاقات کرے گا اور ان کے مسائل جان کر مسئلہ حل کیا جائے گا۔


بھارت بند کا ملا جلا اثر ، جانئے کہاں کہاں بھارت بند اور احتجاج کا اثر دیکھا ؟

بھارت بند کا ملا جلا اثر ، جانئے کہاں کہاں بھارت بند اور احتجاج کا اثر دیکھا ؟

کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دہلی، امبالہ اور فیروز پورڈویڑن میں ریل آپریشن متاثر

نئی دہلی، 27 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

کسانوں کی جانب سے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کی وجہ سے پیر کو دہلی، امبالہ اور فیروز پور ڈویڑن میں ریل آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ریلوے نے نئی دہلی تا امرتسر شتابدی سمیت کئی ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔

دہلی سے منسلک کئی ٹرینیں بھی متاثر ہوئی ہیں کیونکہ پنجاب میں کئی جگہوں پر پٹریوں پر بیٹھاحتجاجی افرادے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ریلوے نے اس وجہ سے دہلی سے نکلنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ اس میں نئی دہلی-امرتسر شتابدی، نئی دہلی-کالکا شتابدی، نئی دہلی امرتسر-شان پنجاب، نئی دہلی-موگا، پرانی دہلی-پٹھانکوٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وندے بھارت ایکسپریس کٹرا - نئی دہلی سے صبح 6 بجے روانہ ہوئی لیکن پانی پت اسٹیشن پر کھڑی ہے۔

شمالی ریلوے کے ترجمان دیپک کمار نے کہا کہ دہلی، امبالہ اور فیروز پور ڈویڑن میں ریل آپریشن متاثر ہوا کیونکہ مظاہرین ریلوے ٹریک پر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ڈویڑن میں 20 سے زائد مقامات پر جام لگایا جا رہا ہے۔ امبالا اور فیروز پور ڈویڑن میں تقریبا 25 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔

بھارت بند: دہلی میں سخت چوکسی ، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت بند

کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں پیر کو سخت حفاظتی نگرانی کی جارہی ہے لال قلعہ اور پارلیمنٹ کی طرف جانے والے کئی راستوں پر عام گاڑیوں کی آمدورفت پر احتیاطی اقدام کے طور پر آج صبح عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے لال قلعہ اور انڈیا گیٹ کے اطراف سے گزرنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دہلی کے لال قلعے کے نزدیک سے اکثر گزر نے والے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اشوک کمار اور دلیپ سنگھ سمیت کئی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی ناکہ بندی کے بارے میں پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کو اس بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دینا چاہیے تھا۔

وہیں نئی دہلی کے علاوہ بیرونی دہلی ، مشرقی اور شمال مشرقی اضلاع میں بھی اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ٹریفک کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسانوں کے احتجاجی مقامات ٹکری اور غازی پور بارڈر سمیت ہریانہ اور اترپردیش سے دہلی میں داخلے کے تمام راستوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے ۔ دہلی پولیس کے علاوہ سیکورٹی کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔


بنگلورمیں کثیر منزلہ عمارت منہدم

بنگلورمیں کثیر منزلہ عمارت منہدم

بنگلور میں کثیر منزلہ عمارت منہدم
بنگلور میں کثیر منزلہ عمارت منہدم

  •  
  •   

 

اردو دنیا نیوز۷۲، بنگلور

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک کثیر منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی، حالاں کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مقامی لوگوں کے درمیان افرا تفری پیدا ہوئی ہے۔

جنوبی بنگلور میں آج ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ درحقیقت ایک خستہ حال عمارت زمین پر گر گئی جیسے ہی یہ تاش کے پیکٹ کی طرح دکھائی دی۔ شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  فائر بریگیڈ حکام کی چوکسی کی وجہ سے حادثہ ٹل گیا۔ وقت پر اس کے انخلا کی وجہ سے  بہت سی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

حادثے سے قبل ہی اس عمارت میں رہنے والے خاندانوں کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا۔

عمارت کے قریب رہنے والے لوگ اچانک عمارت کے گرنے سے خوفزدہ ہو گئے۔ اس نے محسوس کیا جیسے کوئی بڑا دھماکہ ہو۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بارش شروع ہونے سے قبل ہی خستہ حال عمارتوں کو خالی کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے تحت پرانی عمارتوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ انہیں خالی بھی کیا جا رہا ہے

بھارت بند:سندھو بارڈر پر ایک کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہی کسان یونینوں کی ’بھارت بند مہم‘ جاری ہے، خبروں کے مطابق سندھو بارڈر پر ایک کسان کی موت واقع ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ’بھارت بند‘ کو بے پناہ حمایت

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف متحدہ کسان مورچہ کی تحریک میں شامل سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو نے پیر کو کہا کہ آج کے بھارت بند کو بیشتر ریاستوں کی طرف سے بے پناہ حمایت مل رہی ہے۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ کسان جگہ جگہ پرامن احتجاج کر کے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، بہار، کیرالہ، مغربی بنگال، تلنگانہ، راجستھان، تمل ناڈو اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں کسانوں کو بے پناہ سپورٹ مل رہا ہے۔ کسان مورچہ کی پرامن ’بھارت بند‘ کال پر عمل کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں دھرنا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

این ایف ٹی ‏NFT: دبئی کی میوزک کمپنی نے ’سائیڈ آئینگ کلوئی‘ میم 74 ہزار ڈالر میں خرید لی

،تصویر کا ذریعہFOUNDATION.APP/@SIDEEYEINGCHLOE

انٹرنیٹ پر دو برس کی بچی کلوئی کِلم کی وائرل ہونے والی ایک تصویر جو بعد میں مشہور میم بھی بن گئی کو این ایف ٹی کی صورت میں تقریباً 74 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیا گیا ہے۔ یہ میم دبئی کی ایک میوزک پروڈکشن کمپنی نے خریدی ہے۔

کلوئی کی والدہ نے سنہ 2013 میں سائیڈ آئینگ کلوئی کی تصویر جو اس کی اوریجنل ویڈیو سے حاصل کی گئی تھی کو انٹرنیٹ پر شائع کیا تھا۔

اس ویڈیو میں کلوئی یہ اعلان کر رہی ہیں کہ ان کی فیملی ڈزنی لینڈ جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں موجود لڑکیوں میں سے ایک للی نامی لڑکی رونا شروع کر دیتی ہے اور پھر کیمرے کی آنکھ کلوئی پر فوکس کرتی ہے جس پر وہ اپنے چہرے کا رخ ایک خاص انداز میں ایک طرف موڑ دیتی ہے۔

کلوئی جو ابھی دس سال کی ہیں کی یہ میم دو کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ اس وقت انسٹا گرام پر کلوئی کے پانچ لاکھ سے زیادہ فالوئرز ہیں اور انھیں برازیل میں گوگل کے اشتہار میں بھی لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ این ایف ٹی سے مراد نان فنجیبل ٹوکن ہے۔ یہ ایک خاص قسم کا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ہے جو کہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کسی تصویر، ویڈیو یا دیگر قسم کے آن لائن مواد کا اصل مالک کون ہے۔

معاشیات کی زبان میں فنجیبل اثاثے سے مراد کوئی ایسی چیز ہے جس کا فوری تبادلہ ممکن ہو، جیسے روپے پیسے۔ اگر کوئی آپ کو 100 روپے کا نوٹ دیتا ہے تو آپ اس کا تبادلہ دو 50 روپے کے نوٹوں سے کرسکتے ہیں۔

این ایف ٹی ڈیجیٹل دنیا میں ‘اپنی نوعیت کے واحد’ اثاثے ہیں جن کی خرید و فروخت کسی دوسرے اثاثے کی طرح ممکن ہے۔ لیکن یہ مواد آن لائن موجود ہوتا ہے، ہمارے ہاتھوں میں کسی ٹھوس شکل میں نہیں۔

مہنگی فروخت ہونے والی تصویر میں خاص کیا ہے؟

اس تصویر میں جسے ’سائیڈ آئینگ کلوئی‘ یعنی ایک سائیڈ سے دیکھنے والی کلوئی کو جب اس کی والدہ ڈزنی لینڈ کے دورے کی حیرت انگیز خبر دیتی ہیں تو اس پر وہ ایک طرف اس انداز میں دیکھتی ہے کہ جیسے وہ ڈزنی لینڈ جانے سے انکاری ہو۔

کلم فیملی نے اپنی این ایف ٹیز یعنی ڈیجیٹل اثاثے 25 اتھریئم میں فروخت کیے ہیں۔ اتھریئم کرپٹو کرنسی کی ہی ایک صورت ہے۔

اس تصویر کو دبئی کی ایک میوزک پروڈکشن کمپنی تھری ایف میوزک نے خریدا ہے۔ تاہم اس کمپنی نے اس مہنگی خریداری سے متعلق بی بی سی کے پوچھے گئے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

این ایف ٹیز کی خرید و فروخت کرپٹو کرنسی کے لیے کی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے باوجود خریدار ایسی کسی تصویر کے جملہ حقوق کا مالک نہیں بن جاتا۔

کلوئی کلم کی ماں کیٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ اویوٹا میں اپنے گھر پر بیٹھ کر اس نیلامی کو دیکھ رہی ہیں اور اس تصویر کی فروخت پر بہت خوش ہیں۔

،تصویر کا ذریعہKATIE CLEM

،تصویر کا کیپشن

کلوئی کلم جو اب 10 برس کی ہیں، ان کی والدی کیٹی کلم کے ساتھ تصویر

کیٹی کے مطابق اگر ہم اس میم سیلز کی بنیادی بولی کو دیکھیں تو یہ نئی بولی قدرے کم ہے لیکن ہم اس فروخت پر بہت شکر گزار ہیں۔ ان کے مطابق پیسے کی اپنی دمک ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم نے یہ سب بطور خاندان کیا جو بہت خوشی والی بات ہے۔

رواں برس انٹرنیٹ پر این ایف ٹیز نے کئی ملین ڈالر بٹورے ہیں۔

فروری میں نیان کیٹ کی این ایف ٹی جس نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچائی کو تین سو اتھریم پر فروخت کر دیا گیا جو آٹھ لاکھ 80 ہزار ڈالرز سے زیادہ بنتے ہیں۔

کیٹی کلم کا کہنا ہے کہ وہ اتھریئم کو اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق جس طرح کرپٹو کرنسی کی قدر میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہیں ایسے میں ہو سکتا ہے کہ اگلے ہفتے اتھریئم کی قیمت کئی گنا بڑھ جائے۔ تاہم یہ خاندان مستقبل قریب میں کچھ اتھریئم کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔

ان کے مطابق وہ یقیناً اس رقم سے اگلے سال چھٹی پر والٹ ڈزنی کی سیر کو جائیں گے۔

حال ہی میں این ایف ٹی کی طلب میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ این ایف ٹیز تو بڑی نیلامی میں کئی ملین ڈالرز میں فروخت ہوتی ہیں۔

مارچ میں آرٹسٹ بیپل کا این ایف ٹیز کا نیلام گھر کرسٹی چھ کروڑ نوے لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ اسی مہینے ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی نے اپنے پہلے ٹویٹ کا این ایف ٹی 2.9 ملین ڈالر سے زائد کا فروخت کیا ہے۔

رواں برس پاکستان کے کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں اور سٹار کرکٹرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کی جانب سے بھی اپنی چند کرکٹنگ کیرئر کی تصاویر کی این ایف ٹی حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ‘فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر’ نامی پاکستانی میم کا این ایف ٹی 52 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

اس میم کے خالق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے آصف نے حال ہی میں اسے فاؤنڈیشن نامی این ایف ٹی پلیٹ فارم پر نیلامی کے لیے پیش کیا تھا۔ اسے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی کمپنی میکینزم کیپیٹل کے شریک بانی اینڈریو کینگ نے 20 ایتھر (کرپٹو کرنسی کی قسم) میں خریدا ہے۔ ایتھر کی موجودہ قدرو قیمت کے تحت پاکستانی کرنسی میں یہ رقم قریب 84 لاکھ روپے (قریب 52 ہزار امریکی ڈالر) بنتی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹوکن کے ماحولیاتی اثرات بہت زیادہ ہیں۔ کچھ کے خیال میں ان ٹوکن کی اس قدر زیادہ سرمایہ کاری وقتی ابال سے زیادہ کچھ نہیں

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...