پٹنہ کے ٹھیکیدار راکیش سنگھ کے یہاں انکم ٹیکس کا چھاپہ ، 130 کروڑ کی ہیرا پھیری کا انکشاف
پٹنہ ، 28 اکتوبر ۔انکم ٹیکس کے تفتیشی محکمہ نے بدھ کی صبح پٹنہ ضلع کے بہٹہ میں واقع بڑے ٹھیکیدار راکیش سنگھ کے کئی ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ ماری کی۔ دیر رات تک چلی انکم ٹیکس کی کارروائی میں 130 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا پتہ چلا ہے۔ راکیش سنگھ کے بہٹہ واقع آبائی گاؤں سمیت پٹنہ میں چار مقامات پر کھنگالے گئے دستاویزات میں کروڑوں کے بے نامی لین دین کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ پٹنہ کے راجندر نگر میں واقع مکان کی تلاشی کے دوران راکیش سنگھ کے گھر سے 4 کروڑ روپے نقد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پٹنہ واقع انکم ٹیکس انویسٹی گیشی دفتر نے چھاپہ ماری کی ہے۔ چار ریاستوں کے 22 مقامات پر چھاپہ ماری کرکے انکم ٹیکس حکام نے بڑی مقدار میں غیر قانونی لین دین کے مشتبہ دستاویزات بھی ضبط کیے ہیں۔ چھا پہ ماری میں شامل اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی جانچ پڑتال سے ٹیکس چوری سے لے کر خرد برد تک کی رقم کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انکم ٹیکس کی تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کی صبح راکیش سنگھ کے بہٹہ کے امہارا واقع ا?بائی مکان پر چھاپہ ماری کی۔ صبح سات بجے وہاں موجود لوگوں سے ٹھیکہ دار راکیش کمار سنگھ کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات لی۔ راکیش سنگھ کی غیر موجودگی میں ان کی ماں اور گھر کے عملے سے پوچھ تاچھ کی گئی۔جمعرات, اکتوبر 28, 2021
پٹنہ کے ٹھیکیدار راکیش سنگھ کے یہاں انکم ٹیکس کا چھاپہ ، 130 کروڑ کی ہیرا پھیری کا انکشاف

میٹرو ، مال اور بازار کھل سکتے ہیں تو کالج کیوں نہیں ، طلبا کا سوال
میٹرو ، مال اور بازار کھل سکتے ہیں تو کالج کیوں نہیں ، طلبا کا سوال
نئی دہلی: جب ملک میں مال کھل سکتے ہیں، پوری صلاحت کے ساتھ میٹرو چلائی جا سکتی ہے، بازار کھل سکتے ہیں، سنیماگھر کھل سکتی ہیں تو کالج کیوں نہیں؟ یہ سوال دہلی یونیورسٹی کے طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے۔طلبا کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے معاملات میں کمی آنے کے ساتھ عوام الناس کی زندگی کی کم و بیش تمام سرگرمیاں پھر سے شروع ہو گئی ہیں لیکن دہلی یونیورسٹی انتظامیہ، کالجوں، شعبہ جات اور فیکلٹیز کو کھولنے میں ڈھیلے اور لاپروائی والے رویہ کو اختیار کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انتظامہ کی اس غیر حساسیت کے سبب طلبا و طالبات کی تعلیمی زندگی میں عدم توازن اور غیریقینیت کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔اسی کے مد نظر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے 29 اکتوبر 2021 (جمعہ) کو یونیورسٹی سطح پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مظاہرہ میں دہلی یونیورسٹی کے ہر ایک کالج کے طلبا و طالبات اپنے کالج کے باہر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دھرنا دیں گے اور پرنسپلوں اور ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سے کالج کھولنے کی گزارش کرتے ہوئے خط سونپیں گے۔
غور طلب ہے کہ رواں سال اگست کے مہینے میں اے بی وی پی نے یونیورسٹی کھولنے کے لئے تحریک چلائی تھی جس کے نتیجہ میں طلبا و طلبات کے لئے تجربہ گاہوں کو کھولا گیا اور براہ راست پریکٹیکل شروع ہو گئے تھے۔ اس وقت یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کو بتدریج کھلونے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو اب تک پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہلی یونیورسٹی میں نہ صرف دہلی بلکہ ملک بھر سے اور بیرون ملک سے بھی طلبا زیر تعلیم ہیں۔ ہمیں اس پر غور کرنا ہوگا کہ انہیں کیسے بلایا جائے گا۔ دہلی یونیورسٹی میں اس موضوع پر ایک اجلاس طلب کیا جا چکا ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی اداروں کو کھلونا چاہتے ہیں لیکن ہم اس پر کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں لینا چاہتے۔ جس سے طلبا پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ تیسرے سال کے سائنس کے طلبا کو یونیورسٹی میں آنے اور تحقیق کے کاموں کی اجازت دی جا چکی ہے۔

کیا ادھار کارڈ کاغلظ استعمال کیا جا رہا ہے ؟ کیسے معلوم کریں ؟ جانیے تفصیلات
آپ اپنی مدد کے لیے اتھارٹی سے میل help@uidai.gov.in پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایسا کرنے کے لیے پہلے UIDAI کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔ اس کے بعد آدھار سروسز پر جائیں اور آدھار کی توثیق کی تاریخ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد آپ سے اپنا آدھار نمبر اور سیکیورٹی کوڈ داخل کرنے کو کہا جائے گا۔ اب آپ کو ڈراپ ڈاؤن مینو سے جنریٹ OTP کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ سے OTP داخل کرنے کو کہا جائے گا جو آپ کے فون پر پہنچایا گیا تھا۔ OTP داخل کرنے کے بعد آپ اپنے آدھار کارڈ کی توثیق کی تاریخ دیکھ سکیں گے۔یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ آپ یہ طریقہ صرف اس صورت میں استعمال کر سکتے ہیں جب آپ کا فون نمبر آپ کے آدھار کارڈ سے منسلک ہو۔ اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کے آدھار کارڈ کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور آپ کا فون نمبر آپ کے آدھار سے منسلک نہیں ہے، تو آپ UIDAI کی ہنگامی ہاٹ لائن 1947 پر کال کر کے شکایت کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی مدد کے لیے اتھارٹی سے میل help@uidai.gov.in پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
دارالحکومت دہلی میں یکم نومبر سے تمام اسکول کھل جائیں گے
دارالحکومت دہلی میں یکم نومبر سے تمام اسکول کھل جائیں گے
طویل عرصے کے بعد دارالحکومت دہلی میں تمام کلاسوں کے لیے اسکول کھولے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اعلان کیا کہ یکم نومبر سے تمام سرکاری اور نجی اسکول اپنے یہاں زیر تعلیم بچوں کو اسکول میں مدعو کر سکیں گے۔ تاہم بچوں کوا سکول آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ اس کے لیے کچھ شرائط بھی ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ ماہرین کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت نقصان ہواہے۔ اس نقصان کو پورا کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ اب جب کہ دہلی میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہے، اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ تاریخ کے بعد والدین کی اجازت سے بچوں کو اسکول بلایا جاسکتا ہے۔
ان باتوں کا خیال رکھنا ہوگا
50 فیصد سے زیادہ طلبا کو نہیں بلایا جائے گا
کلاسز آن لائن بھی ہوں گی
اگر والدین نہ چاہیں تو بچوں کوا سکول آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا
اسکول کے تمام عملے کو ٹیکے لگے ہوں، جن کو ٹیکے نہیں لگے، انہیں ٹیکے لگوانے کے احکامات
کورونا سے متعلق دیگر شرائط جیسے سینیٹائزیشن، ماسک اور سماجی فاصلے پر عمل کرنا ضروری ہے
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل دہلی حکومت نے صرف نویں جماعت سے اوپر کے بچوں کے لیے اسکول کھولنے کی اجازت دی تھی۔ اس معاملے پر فیصلہ لینے کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اسی کمیٹی نے پہلی نومبر سے اسکول کھولنے کی تجویز دی ہے۔

حضرت محمد صلى الله رسول اللہ ﷺ کی اطاعت میں ہی دنوں جہاں کی کامیابی کا راز مضمر ہے
حضرت محمد صلى الله رسول اللہ ﷺ کی اطاعت میں ہی دنوں جہاں کی کامیابی کا راز مضمر ہے

نیٹ(یوجی) رزلٹ جاری کرنےکی سپریم کورٹ نے دی آزادی

نئی دہلی: 16 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کے لئے بڑی خبرہے جونیٹ(یوجی) رزلٹ 2021 کا انتظار کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آج، 28 اکتوبر2021 کو منعقد ایک متعلقہ معاملے کی سماعت کے دوران، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کونیٹ(یوجی) 2021 کے امتحان کے نتائج کا اعلان کرنے کی آزادی دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر بھی روک لگا دی ہے جس میں این ٹی اے کو دو امیدواروں کے لیے دوبارہ امتحان کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیٹ یوجی امتحان کے نتائج کے اعلان کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
ایسی صورت حال میں، یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی اے ایم ایس، بی ایچ ایم ایس، بی یو ایم ایس اور بی ایس ایم ایس کورسز میں داخلے کے لیے 12 ستمبر 2021 کو منعقد ہونے والے نیٹ (UG) 2021 کے داخلہ امتحان کے نتائج کی تاریخ سے متعلق اپ ڈیٹ جلد ہی دستیاب ہو جائے گا۔
۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ میں ایک اپیل پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں بمبے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ نیٹ یوجی نتائج 2021 کے اعلان پر روک ہٹانے اور دو امیدواروں کو دوبارہ امتحان دینے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔
نیٹ امتحان۔ جس پر سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد کل 27 اکتوبر اور آج 28 اکتوبر کو نتیجہ کا اعلان کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت میں، این ٹی اے نے کہا تھا کہ نیٹ یوجی نتیجہ 2021 تیار کر لیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
ایسے امیدواروں کو نیٹ یوجی 2021 کے نتائج کے لیے نیٹ امتحان پورٹل اور NTA رزلٹ پورٹل پر نظر رکھنی چاہیے۔ این ٹی اے نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل میں کہا کہ 16 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کے نیٹ یوجی نتیجہ 2021 کو صرف دو امیدواروں کے لیے دوبارہ امتحان کے لیے نہیں روکا جا سکتا۔ اس سال وبائی امراض کی وجہ سے تعلیمی سیشن کا آغاز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے 350 کلو گانجے کے ساتھ گرفتار ایک شخص کودی ضمانت High Court grants bail
الہ آباد ہائی کورٹ نے 350 کلو گانجے کے ساتھ گرفتار ایک شخص کودی ضمانت High Court grants bail
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ملزم کو بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
جنوری 2019 میں ایودھیا ضلع کے این سی بی پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اس کی گرفتاری منصوبہ بند طریقے سے کی گئی۔ وہ بے قصور ہے۔
یہ بھی عرض کیا گیا کہ گانجے کی بازیابی کا کوئی آزاد گواہ نہیں ہے۔ ملزم نے عرض کیا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 50 کی کوئی تعمیل نہیں ہے۔انہوں نے عدالت کو یقین دلایا کہ اگر انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ ضمانت کی آزادی کا غلط استعمال نہیں کریں گے۔
ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے، این سی بی کے وکیل نے عرض کیا کہ مقدمے کی سماعت سے پہلے کے مرحلے میں بے گناہی کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
این سی بی نے کہا کہ اگر ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے تو امکان ہے کہ وہ دوبارہ اسی طرح کی سرگرمی میں ملوث ہو گا۔ تاہم عدالت نے این سی بی کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ضمانت دے دی۔

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...